Baaghi TV

Tag: کچہ

  • کچے میں پولیس، رینجرز اور فوج کے مشترکہ آپریشن کا فیصلہ

    کچے میں پولیس، رینجرز اور فوج کے مشترکہ آپریشن کا فیصلہ

    کراچی: نگران وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر نے کچے میں انٹرنیٹ کی سہولت ختم کرنےکا حکم دے دیا۔

    باغی ٹی وی : نگران وزیر اعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں صوبائی وزرا، چیف سیکرٹری ڈاکٹر فخر عالم، آئی جی سندھ رفعت مختار سمیت پرنسپل سیکرٹری حسن نقوی، ایڈووکیٹ جنرل، پراسیکیوٹر جنرل اور دیگر متعلقہ افسران شریک ہوئےاجلاس میں آئی جی سندھ نے کابینہ کو صوبے میں امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ دی۔

    آئی جی نےبتایا کہ 2023 میں 218 لوگ اغوا ہوئےجن میں سے 207 بازیاب ہوئے اور11 لوگ ابھی تک یرغمال ہیں 11 میں سے 3 لوگ شہید بینظیرآباد، 7 لاڑکانو اور ایک سکھر سے اغوا ہوئے ہیں جبکہ نگران وزیراعلیٰ سندھ نے آئی جی کو مغویوں کو فوری بازیاب کرانے کی ہدایت کی۔

    پی آئی اے نے لیز کے واجبات ادا نہ ہونےپر پانچ طیارے گراؤنڈ کر دیئے

    آئی جی سندھ نے کچے میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن پر بھی بریفنگ دی نگراں وزیراعلیٰ سندھ کو بتایا گیا کہ کچے کی کل 4 لاکھ آبادی ہے، کچے میں 238 دیہات ہیں، 8 پولیس اسٹیشن اور 20 چیک پوسٹ ہیں۔

    نگراں وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ گھوٹک-کندھ کوٹ پل پر کام شروع کیا جائےپل بن جائے تو علاقہ کھل جائے گا اور امن امان بہتر ہوجائے گا کچے میں اچھی شہرت کے حامل پولیس افسران اور اہلکار تعینات کیے جائیں اور جو پولیس والے اچھی کار کردگی نہ کریں ان کوتبدیل کریں کچےکےعلاقے میں انٹرنیٹ کی سہولت فوری ختم کی جائے، گھوٹکی کندھ کوٹ پل کی تعمیرکےکام کا آغاز کیاجائے سندھ کابینہ نے کچے میں پولیس، رینجرز اور فوج کے ساتھ آپریشن کا فیصلہ کیا۔

    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مسلسل تیسری باربڑھنے کا امکان

    نگراں وزیراعلیٰ سندھ نے آئی جی پولیس کو اسٹریٹ کرائم کے خلاف فیصلہ کن آپریشن کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو تحفظ دینا حکومت کا کام ہے،کوئی شخص موبال فون لے کر نکل نہیں سکتا، یہ صورتحال کسی صورت قابل قبول نہیں سندھ کابینہ نے کراچی میں رینجرز کی تعیناتی 6 ماہ کرنے کا فیصلہ بھی کیا ترجمان وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ رینجرز تعیناتی 14 ستمبر 2023 تا فروری 2024 تک ہوگی۔

    سلمان خان اوران کی بہنیں اپنےگھرمیں باقاعدگی سےمیرابیان سنتی ہیں،مولانا طارق جمیل

  • کچہ آپریشن،7 ڈاکو ہلاک،13 سرنڈر ،31 گرفتار،9 مغوی بازیاب

    کچہ آپریشن،7 ڈاکو ہلاک،13 سرنڈر ،31 گرفتار،9 مغوی بازیاب

    آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت ہر پنجاب پولیس کا کچہ ایریاز میں ڈاکووں کے خلاف آپریشن 45 ویں روز میں داخل ہو گیا ہے

    ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق کچہ مورو میں ڈاکوؤں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کامیاب،علاقہ کا مکمل کنٹرول حاصل کر لیا گیا،کچی مورو میں ڈاکوؤں کی کمین گاہوں پر راجن پور پولیس کی جانب سے 3 نئی پولیس پکٹس قائم کر دی گئی ہیں،پتن سرکاری، پکٹ عثمان، پکٹ ٹھٹہ پر نئی پولیس چیک پوسٹ،اضافی نفری تعینات کی گئی ہے، مضبوط مورچے اور آبزرویشن ٹاور قائم کیا گیا ہے،

    آر پی او ڈی جی خان کیپٹن (ر) سجاد حسن خان کچہ میں فرنٹ لائن پر جوانوں کے ہمراہ موجود ہیں،کچے کا 75 فیصد حصہ دہشت گردوں ڈاکوؤں سے کلئیر کرالیا گیا،مزید پیش قدمی جاری ہے، اب تک7 ڈاکو ہلاک،13 سرنڈر ،31 گرفتار،9 مغوی بازیاب، بھاری اسلحہ و ایمونیشن برآمد کیا گیا ہے،کچہ مورو سمیت کچہ کے تمام داخلی خارج راستوں پر سخت چیکنگ اور آبی گزرگاہوں کی نگرانی کی جاری ہے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انورنے ہدایت کی ہے کہ ایڈوانس انفارمیشن کی بنیاد پر پولیس کے ٹارگیٹڈ آپریشن اور پیش قدمی کا سلسلہ جاری رکھا جائے نوگو ایریا سمجھے جانے والے دشوار گزار علاقوں میں پولیس جوان نہایت ہمت و بہادری کا مظاہرہ کر رہے ہیں،

    ڈھولچی ڈانسر گروپ کچے کے ڈاکوؤں کے چنگل سے بازیاب

    کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن کے دوران آئی جی پنجاب اور ڈی پی او پر فائرنگ

    ڈاکوؤں کے کئی ٹھکانے گرانے کے بعد جلا دیے گئے

    فوج اور قوم کے درمیان خلیج پیدا کرنا ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا ہے،پرویز الہیٰ

    پولیس نے کچہ کے اندرونی علاقوں میں کیمپس قائم کرکے ریاست و قانون کی رٹ بحال کر دی۔ مجرمان سے کلیئر کروائے گئے رقبہ پر جرائم پیشہ عناصر کے خفیہ ٹھکانوں،کمین گاہوں کو مسمار اور نظر آتش کر دیا گیا کچہ آپریشن کریمینلز کے علاقہ سے مستقل انخلاء یا گرفتاری کے ساتھ اپنے منطقی انجام تک پہنچے گا،پولیس فورس کا کچہ کریمینلز کے خلاف گھیرا تنگ، پولیس کے جانبازروں کا مورال بلند اور عزم پختہ ہے،

  • کچے میں 51 ہزار ایکڑ علاقہ  کلیئر،شرپسندوں کے متعدد ٹھکانے تباہ

    کچے میں 51 ہزار ایکڑ علاقہ کلیئر،شرپسندوں کے متعدد ٹھکانے تباہ

    نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدار ت وزیراعلیٰ آفس میں اہم اجلاس منعقد ہوا۔
    اجلاس میں کچے کے علاقے میں شرپسندوں کے خلاف جاری پولیس آپریشن کا جائزہ لیا گیا۔ انسپکٹر جنرل پولیس ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس آپریشن کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ کچے میں 51ہزار ایکڑ علاقے کو کلیئر کرالیاگیا ہے اورشرپسندوں کے متعدد ٹھکانے تباہ کر دیئے گئے ہیں جبکہ دیگر علاقے کو کلیئر کرانے کیلئے آپریشن تیزکردیاگیا ہے اور پنجاب پولیس کے تازہ دم دستے بھی کچے میں پہنچ گئے ہیں۔

    بریفنگ میں مزید بتایاگیا کہ آپریشن کے دوران 3شرپسند مارے گئے، 8 زخمی ہوئے جبکہ 46 کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور قابل سکھانی گینگ کے گرد گھیرا تنگ کرکے علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی ہے۔کلیئر کرائے گئے علاقے میں پولیس کی چوکیاں بھی قائم کردی گئی ہیں۔ نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے پولیس آپریشن میں کامیابیوں پر اطمینان کا اظہار کیا اور پنجاب پولیس کے بہادر سپوتوں کی جرأت کو سراہا۔انہوں نے کہا کہ آپریشن میں حصہ لینے والے پولیس افسروں اورجوانوں کی بہادری اورجذبے کو سلام پیش کرتے ہیں۔

    ڈھولچی ڈانسر گروپ کچے کے ڈاکوؤں کے چنگل سے بازیاب

    کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن کے دوران آئی جی پنجاب اور ڈی پی او پر فائرنگ

    ڈاکوؤں کے کئی ٹھکانے گرانے کے بعد جلا دیے گئے

    فوج اور قوم کے درمیان خلیج پیدا کرنا ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا ہے،پرویز الہیٰ

    کچے کے علاقے میں شرپسندوں کا مکمل خاتمہ کرکے پائیدار امن قائم کیا جائے گا۔ نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے علاقے میں سڑکوں اورپلوں کی تعمیرومرمت و بحالی کیلئے پلان طلب کرلیاہے۔چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ، ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی، ایڈیشنل آئی جی آپریشنز پنجاب،قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حکام اور متعلقہ افسران نے اجلاس میں شرکت کی جبکہ ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب، ڈیرہ غازی خان و بہاولپور ڈویژن کے کمشنرز و آرپی اوز،رحیم یار خان،ڈیرہ غازی خان،راجن پورکے ڈی پی اوز کی ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔

  • کچہ آپریشن،خطرناک مجرمان ٹھکانے چھوڑ کر علاقہ سے بھاگنے پر مجبور

    کچہ آپریشن،خطرناک مجرمان ٹھکانے چھوڑ کر علاقہ سے بھاگنے پر مجبور

    خطرناک مجرمان و عسکریت پسندوں کے خاتمے کے لیے پولیس کے گرینڈ آپریشن کا 18 واں دن جاری ہے

    پولیس کے دستوں کی کچہ کے اندرونی علاقوں میں اے پی سیز کے ساتھ پیش قدمی جاری ہے، دریائی علاقوں میں کشتیوں کا استعمال کیا جا رہا ہے،ڈاکو، عسکریت پسند، خطرناک مجرمان و شدت پسند کمین گاہیں اور ٹھکانے چھوڑ کر علاقہ سے بھاگنے پر مجبور ہو چکے ہیں، ٹارگٹڈ کاروائی کے دوران قابل سکھانی گینگ کے سرگرم رکن اسحاق جھوبرہ سکھانی کا کٹانی کے علاقے میں خفیہ ٹھکانہ نذر آتش کر دیا گیا۔ اسحاق جھوبرہ سکھانی قتل، اغواء برائے تاوان،ڈکیتی اور سنگین جرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھا۔

    ڈھولچی ڈانسر گروپ کچے کے ڈاکوؤں کے چنگل سے بازیاب

    کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن کے دوران آئی جی پنجاب اور ڈی پی او پر فائرنگ

    ڈاکوؤں کے کئی ٹھکانے گرانے کے بعد جلا دیے گئے

    ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق بڑی تعداد میں بھاری اسلحہ، گولی، بارود برآمد، ہزاروں ایکڑ اراضی اور نو گو ایریا سمجھا جانے والا ایریا کلیئر کروا لیا گیا۔ پولیس نے کچہ کے اندرونی علاقوں میں کیمپس قائم کرکے ریاست و قانون کی رٹ بحال کر دی۔ مجرمان سے کلیئر کروائے گئے رقبہ پر جرائم پیشہ عناصر کے خفیہ ٹھکانوں،کمین گاہوں کو مسمار اور نظر آتش کر دیا گیا، کچی لنڈ میں کاروائی کے دوران دولانی اور عمرانی گینگز کے 8 ڈاکوؤں کی گرفتاری سے ٹوٹل گرفتار ڈاکوؤں کے تعداد 28 سے زائد ہو گئی۔کچی لنڈ سے دولانی اور عمرانی گینگ کے ڈاکوؤں کو فائرنگ کے تبادلے کے بعد مزاحمت کو کچل کر گرفتار کیا گیا،گرفتار ڈاکوؤں کے قبضہ سے متعدد کلاشنکوفس، رائفلیں، رپیٹر اور سینکڑوں گولیاں اور کارتوس برآمد کئے گئے ہیں، کچہ آپریشن کریمینلز کے علاقہ سے مستقل انخلاء یا گرفتاری کے ساتھ اپنے منطقی انجام تک پہنچے گا،پولیس فورس کا کچہ کریمینلز کے خلاف گھیرا تنگ، پولیس کے جانبازروں کا مورال بلند اور عزم پختہ ہے،

    عمران خان معافی مانگنے جج زیبا چودھری کی عدالت پہنچ گئے

    شوکت ترین ، تیمور جھگڑا ،محسن لغاری کی پاکستان کے خلاف سازش بے نقاب،آڈیو سامنے آ گئی

    فوج اور قوم کے درمیان خلیج پیدا کرنا ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا ہے،پرویز الہیٰ