Baaghi TV

Tag: کچی آبادی

  • سپریم کورٹ،سابق ڈپٹی اسپیکر  رولنگ  کیس ،پرویز الہیٰ کو نوٹس جاری

    سپریم کورٹ،سابق ڈپٹی اسپیکر رولنگ کیس ،پرویز الہیٰ کو نوٹس جاری

    سابق ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کے کیس میں سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کو نوٹس جاری کر دیا ہے

    عدالت نے پرویز الہٰی کو نوٹس حمزہ شہباز نظرثانی کیس میں جاری کیا،دوران سماعت جسٹس امین الدین خان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کیا یہ کیس غیر مؤثر تو نہیں ہو گیا،حمزہ شہباز کے وکیل حارث عظمت نے کہا کہ کیس غیر مؤثر نہیں ہوا، آئینی بینچ نے گزشتہ سماعت پر فریقین کو نوٹسز بھی کیے تھے،جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ پرویز الہٰی کی طرف سے کون پیش ہو گا وہ بھی کیس میں فریق ہیں۔

    سپریم کورٹ نے ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کی رولنگ کو کالعدم قرار دیا تھا،سابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے فیصلہ نظرثانی میں چیلنج کیا تھا

    حکومت بتائے کہ اس نے کچی آبادی کو روکنے کے لیے کیا اقدامات کیے ،سپریم کورٹ
    دوسری جانب سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے کچی آبادی کیس میں وفاق سے کچی آبادیوں سے متعلق پالیسی رپورٹ دو ہفتوں میں طلب کر لی ہے،آئینی بینچ کے سربراہ جسٹس امین الدین نے کہا ہے کہ کچی آبادی کو ریگولیٹ کرنے کا اختیار صوبوں اور مقامی حکومتوں کا ہے۔جسٹس جمال خان مندوخیل نے استفسار کیا ہے کہ صوبائی اختیارپر وفاقی حکومت کیا قانون سازی کر سکتی ہے؟ پہلے تو یہ بتایا جائے کہ کچی آبادی کیا ہوتی ہے؟ بلوچستان میں تو سارے گھر ہی کچے ہیں۔جسٹس حسن اظہر رضوی نے کہا کہ قبضہ گروپ ندی نالوں کے کنارے کچی آبادی بنا لیتے ہیں۔ عوامی سہولتوں کے پلاٹ پر کچی آبادی او مکانات بن جاتے ہیں۔ حکومت بتائے کہ اس نے کچی آبادی کو روکنے کے لیے کیا اقدامات کیے ہیں،وکیل سی ڈی اے نے عدالت میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھاڑی نے 10 کچی آبادیوں کو نوٹیفائی کر رکھا ہے۔ سب سے پہلے تو کچی آبادی کی تعریف طے کی جائے۔

    جسٹس جمال خان مندوخیل نے کہا کہ اگر ان کچی آبادی کے علاوہ کوئی قبضہ ہے تو کارروائی کریں۔ غیر قانونی قبضہ چھڑانے کے قوانین موجود ہیں۔ اس پر وکیل سی ڈی اے عدالت کو آگاہ کیا کہ عدالت نے ہی قبضہ چھڑانے کے خلاف حکم امتناع دے رکھا ہے،جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ اگر حکم امتناع ہے، تو عدالت سے اس کو ختم کرائیں۔ تجاوزات کیسے بن جاتی ہیں۔ سب سے پہلے چھپرا ہوٹل بنتے ہیں اور پھر وہاں آہستہ آہستہ آبادی بن جاتی ہے۔ تجاوزات کی تعمیر میں ادارے کے لوگ بھی ملوث ہوتے ہیں۔

    شادی کی آڑ میں مجرا پارٹی سے رقاصاؤں سمیت 50 افراد گرفتار

    بھارت میں انسانی میٹا نیومو وائرس کا پہلا کیس رپورٹ

  • میئرکراچی کے کچی آبادیوں میں غیر قانونی تعمیرات روکنے کے احکامات جاری

    میئرکراچی کے کچی آبادیوں میں غیر قانونی تعمیرات روکنے کے احکامات جاری

    میئرکراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کچی آبادیوں میں غیر قانونی تعمیرات کا نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر انہیں روکنے کے احکامات جاری کئے ہیں اور کسی بھی قسم کی ٹرانزٹ پر پابندی عائد کردی ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق میئرکراچی نے حسرت موہانی کالونی، محمود آباد نالے، غوثیہ کالونی میں ہونے والی غیرقانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا ہے لہٰذا عوام کسی بھی غیرقانونی کارروائی کا حصہ نہ بنیں بصورت دیگر کسی بھی غیرقانونی تعمیر، لیز اور دیگر معاملات میں شامل ہونے پر وہ اپنے نقصان کے خود ذمہ دار ہوں گے، کے ایم سی کے جو ملازمین غیرقانونی کاموں میں ملوث ہوں گے ان کے خلاف اینٹی کرپشن میں مقدمات درج کرانے کے ساتھ ساتھ انہیں نوکری سے بھی برخاست کیا جائے گا، یہ بات انہوں نے ہفتے کے روز اپنے دفتر میں محکمہ کچی آبادی بلدیہ عظمیٰ کراچی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی، اجلاس میں میونسپل کمشنر افضل زیدی، مشیر مالیات گلزار علی ابڑو، سینئر ڈائریکٹر کچی آبادی فراز انور شیخ اور متعلقہ تمام افسران نے شرکت کی، میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے ہدایت کی کہ کے ایم سی کی 202کچی آبادیوں کے نقشہ جات بلدیہ عظمیٰ کراچی کی ویب سائٹ پر جاری کردیئے جائیں، پبلک پراپرٹی عوام کے لئے ہے اور اس سے متعلق تمام عمل شفاف ہونا چاہئے، نالوں پر کسی بھی قسم کی تعمیرات غیرقانونی ہیں انہیں فوری روکا جائے۔میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کچی آبادیوں میں کثیر المنزلہ عمارات، پیٹرول پمپس، سی این جی اسٹیشنز بنانا غیرقانونی ہے وہاں قانون کے مطابق صرف گرائونڈ اور ایک منزل ہی تعمیر ہوسکتی ہے، کچی آبادیوں میں غیرقانونی تعمیرات کے خلاف فوری کارروائی شروع کی جائے، انہوں نے کہا کہ گزشتہ چالیس سالوں میں جو کچھ اس شہر کے ساتھ ہوا وہ ناقابل برداشت ہے اب مزید غیرقانونی کام برداشت نہیں کئے جائیں گے، شہر اور کے ایم سی کے مفاد میں کام کرنے والے افسران کا پورا ساتھ دیا جائے گا۔میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ایس ایل جی اے 2013 کے تحت کے ایم سی کے پاس یہ اختیارات موجود ہیں کہ وہ غیرقانونی تعمیرات کو منجمد کرے، جرمانے عائد کرے اور ان تمام تعمیرات کومسمارکرسکے، افسران ان اختیارات کو استعمال کریں اور ایسی تمام تعمیرات کو قائم نہ ہونے دیں جو غیرقانونی طور پر زیر تعمیر ہیں۔

    خاتون اور بچوں پر سفاکانہ حملہ کرنے والا درندہ صفت ملزم گرفتار

    وزیراعلیٰ سندھ سے جے یو آئی (ف) کے وفد کی ملاقات

    کراچی: انسٹیٹیوٹ آف ہارٹ ڈیزیز میں 12سال بعد مستقل پیس میکر لگانے کا آغاز

    کراچی کے شہری پانی کی بوند بوند کو ترس گئے، حکام نے ہاتھ کھڑے کر دیے

  • کچی آبادیوں کے مکینوں کیلئے بڑا اعلان، مالکانہ حقوق دینے کا اصولی فیصلہ

    کچی آبادیوں کے مکینوں کیلئے بڑا اعلان، مالکانہ حقوق دینے کا اصولی فیصلہ

    وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کا صوبے کی کچی آبادیوں کے مکینوں کیلئے بڑا اعلان۔

    وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی کی خصوصی ہدایت پر پنجاب کی کچی آبادیوں کے مکینوں کو مالکانہ حقوق دینے کا اصولی فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے کچی آبادیوں کے مکینوں کو مالکانہ حقوق دینے کے فیصلے کی منظوری دے دی ہے اور مالکانہ حقوق دینے کے لئے بورڈ آف ریونیو سے حتمی سفارشات طلب کرلی ہیں۔وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے ہدایت کی کہ کچی آبادیوں کو مالکانہ حقوق دینے کیلئے لیگل فریم ورک کے تحت فی الفوراقدامات کیے جائیں اورکچی آبادیوں کو مالکانہ حقوق دینے کیلئے تمام امورجلد طے کیے جائیں۔انہوں نے کہاکہ کچی آبادیوں میں 10مرلے تک اراضی والے مکینوں کو مالکانہ حقوق دیں گے۔مالکانہ حقوق دینے کی سمری کابینہ کے اجلاس میں پیش کی جائے گی۔کچی آبادیوں میں رہنے والے مکینوں کیلئے اپنی چھت کا خواب پورا کریں گے

    ۔وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے پنجاب کی کچی آبادیوں کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے ہدایت کی کہ تمام کچی آبادیوں کی تفصیلات جلد ازجلد وزیراعلیٰ آفس بھجوائی جائیں۔کچی آبادیوں میں مقیم اصل حقداروں کو ان کا حق لوٹائیں گے۔وزیراعلیٰ نے مزید ہدایت کی کہ کچی آبادیوں میں بنیادی سہولتوں کی فراہمی کا پلان بھی تیار کیا جائے۔وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی کی زیر صدارت وزیراعلیٰ آفس میں اعلی سطح کا اجلاس منعقد ہوا،اجلاس میں کچی آبادیوں کے مکینوں کومالکانہ حقوق دینے کیلئے سفارشات کا جائزہ لیاگیا۔سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو اورڈی جی کچی آبادیزپنجاب نے وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی کو بریفنگ دی۔چیف سیکرٹری،سینئرممبر بورڈ آف ریونیو،سیکرٹری لوکل گورنمنٹ،سیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ،ڈی جی کچی آبادیز پنجاب اورمتعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔صوبائی مشیر سردار ایاز خان نیازی، کمشنر ملتان ڈویژن او رڈپٹی کمشنر خانیوال نے ویڈیولنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔

    کرونا لاک ڈاؤن، گھر میں فاقے، ماں نے 5 بچوں کو تالاب میں پھینک دیا،سب کی ہوئی موت

    دس برس تک سگی بیٹی سے مسلسل جنسی زیادتی کرنیوالے سفاک باپ کو عدالت نے سنائی سزا

    شادی شدہ خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کے بعد ملزمان نے ویڈیو وائرل کر دی

    پولیس کی زیادتی، خواجہ سراؤں نے ملک گیر احتجاج کی دھمکی دے دی

    پلاسٹک بیگ پر پابندی لگی تو خواجہ سراؤں نے ایسا کام کیا کہ شہری داد دینے پر مجبور

    کرونا لاک ڈاؤن، شادی کی خواہش رہی ادھوری، پولیس نے دولہا کو جیل پہنچا دیا

  • کوئی سیاسی کیس کا فیصلہ دیں تو وہ ہیڈ لائن بنتی ہے،چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ

    کوئی سیاسی کیس کا فیصلہ دیں تو وہ ہیڈ لائن بنتی ہے،چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ

    کوئی سیاسی کیس کا فیصلہ دیں تو وہ ہیڈ لائن بنتی ہے،چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ
    اسلام آباد ہائیکورٹ، کچی آبادیوں کے مسائل سے متعلق کیس کی سماعت آئندہ ما ہ تک ملتوی کر دی گئی

    کچی آبادیوں اور کمزور طبقات کے مسائل کیسے حل ہوں؟ عدالتی معاونین سے رپورٹ طلب کر لی گئی،عدالت نے عدالتی معاونین ایڈووکیٹ عدنان رندھاوا اور عمر گیلانی کو ریسرچ کر کے حل تجویز کرنے کی ہدایت کی، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کچی آبادیوں میں وہ لوگ رہ رہے ہیں جن کی نمائندگی ہمارے جھنڈے کا سفید رنگ کرتا ہے، کچی آبادی میں رہنے والے ان لوگوں کے ساتھ ریاست غیر انسانی سلوک نہیں کر سکتی،ان لوگوں کے پراپرٹی رائٹس کو نالوں پر بنی بستیوں میں تسلیم کر لیا گیا ہے، ایسی جگہ پر ان کا رہنا نہ صرف ان کیلئے توہین آمیز ہے دیگر شہریوں کیلئے بھی خطرناک ہے،آپ نالے بند کریں گے تو سیلاب آئے گا، ای الیون میں بھی ایسا ہو چکا ہے، کوئی سیاسی کیس کا فیصلہ دیں تو وہ ہیڈ لائن بنتی ہے،پسے ہوئے طبقوں سے متعلق فیصلوں پر کہیں بات نہیں ہوتی،پچھلے سال کے ہمارے 3 بڑے فیصلے پسے ہوئے طبقوں سے متعلق تھے کہیں ان پر بات نہ ہوئی،صرف ایلیٹ کے مسائل پر بات کرنے کی روش بدلی تو سب ٹھیک ہو جائے گا

    پولیس کی زیادتی، خواجہ سراؤں نے ملک گیر احتجاج کی دھمکی دے دی

    پلاسٹک بیگ پر پابندی لگی تو خواجہ سراؤں نے ایسا کام کیا کہ شہری داد دینے پر مجبور

    کرونا لاک ڈاؤن، شادی کی خواہش رہی ادھوری، پولیس نے دولہا کو جیل پہنچا دیا

    کرونا لاک ڈاؤن، گھر میں فاقے، ماں نے 5 بچوں کو تالاب میں پھینک دیا،سب کی ہوئی موت

    دس برس تک سگی بیٹی سے مسلسل جنسی زیادتی کرنیوالے سفاک باپ کو عدالت نے سنائی سزا

    شادی شدہ خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کے بعد ملزمان نے ویڈیو وائرل کر دی

  • جب تک  فیکٹری کو نہیں گراتے  جھگیوں والوں کو ہاتھ نہ لگائیں.عدالت کا حکم

    جب تک فیکٹری کو نہیں گراتے جھگیوں والوں کو ہاتھ نہ لگائیں.عدالت کا حکم

    جب تک فیکٹری کو نہیں گراتے جھگیوں والوں کو ہاتھ نہ لگائیں.عدالت کا حکم

    سیکٹر ای الیون میں جھگیوں میں رہنے والوں کو بے دخلی سے روکنے کی کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے

    اسلام آباد ہائی کورٹ نے سی ڈی اے کو جھگیوں میں رہنے والوں کو بے دخلی سے روک دیا ،عدالت نے سی ڈی اے سے این ایل سی فیکٹری کی قانونی حیثیت پر رپورٹ طلب کر لی، اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کیس کی سماعت کی ،عدالتی معاونین بیرسٹر عمر اعجاز گیلانی، عدنان حیدر رندھاوا ایڈوکیٹ اور دانیال حسن ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے ،عدالت نے معاونین سے استفسارکیا کہ آپ گئے وہاں پر، آپ نے کوئی رپورٹ جمع کرائی ؟ عدالتی احکامات پر تین رکنی عدالتی معاونین نے جھگیوں میں رہنے والوں سے متعلق ابتدائی رپورٹ جمع کرائی

    سی ڈی اے کی جانب سے وکیل حافظ عرفات اور متعلقہ افسران عدالت کے روبرو پیش ہوئے،وکیل سی ڈی اے نے کہا کہ ہم نے صرف نوٹس جاری کیا ابھی کوئی آپریشن کیا نہیں،عدالت نے کہا کہ جھگیوں میں رہنے والوں نے تو ابھی صرف وقت مانگا ہے، یہ این ایل سی کی فیکٹری وہاں کیسے بنی ؟ یہ ایکوائرڈ لینڈ ہے ؟ کیا آپ سے اجازت لے کر انہوں نے اتنی بڑی کمپنی بنائی ہے؟ کیا ان کے لئے کوئی قانون نہیں ؟ جسکی مرضی ہے وہ کہیں پر بھی فیکٹری لگالیں یا کچھ بھی کرلیں، آپ گرین بیلٹ ڈیولپ کرنا چاہتے ہیں، اتنی بڑی فیکٹری بنی آپ کو وہ نظر نہیں آتی اور یہ جھگیاں اپکو نظر آئی، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے سی ڈی اےکو ہدایت کی کہ این ایل سی کی فیکٹری اگر غیر قانونی ہے تو جاکر گرا دے،جھگیوں میں رہنے والے آپ سے صرف وقت مانگتے ہیں، اتنی بڑی غیر قانونی فیکٹری بنی ہے اپکو آگر وہ نظر نہیں آئی، آپ کو بیچارے جھگیوں والے نظر آئے، جب تک اس فیکٹری کو نہیں گراتے آپ جھگیوں والوں کو ہاتھ نہیں لگائیں، اگر فیکٹری غیر قانونی ہے تو پہلے اس کو گرائے اور ان کے خلاف کاروائی کرے، قانون سب کے لیے برابر ہونا چاہیے،عدالت معاونین کا شکر گزار ہیں، کہ انہوں یہ اہم بات عدالت کی علم میں لائی، اگر وہ فیکٹری غیر قانونی ہے تو گرائے اور اگر قانونی ہے تو عدالت کو بتائے،

    عدالت نے سی ڈی اے سے این ایل سی فیکٹری کی قانونی حیثیت پر رپورٹ طلب کر لی، وکیل سی ڈی اے حافظ عرفات نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ، قانون سب کےلئے برابر ہونا چاہیے،عدالت نے کہا کہ عدالت کو مطمئن کریں گے کہ یہ فیکٹری کیوں نہیں ہٹنی چاہیے اور جھگیوں والوں کو کیوں ہٹنا چاہیے، آپ نے کیس قانون کے تحت این ایل سی فیکٹری کو این او سی دی ہے؟ عدالت نے کیس کی سماعت 10 جنوری تک کے لئے ملتوی کردی

    قبل ازیں ‏احتساب عدالت اسلا م آباد میں ایل این جی ریفرنس کی سماعت‏ ہوئی سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی احتساب عدالت اسلا م آباد میں پیش ہوئے‏، نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ یہ معاملہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں زیر التو ہے،نیب کے پراسیکیوٹر جنرل نے تمام پراسیکیوٹرز کو خط لکھا تھا ،جج اعظم خان‏ نے کہا کہ ہم نے چیئرمین نیب کو اس پر خط بھی لکھا ہے، نیب پراسیکیوٹر‏ نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ جو ہدایت جاری کرے گا اس پر عمل کرینگے، یہ خط براہ راست عدالت نے چیئرمین نیب کو لکھا اس خط کا وہ ہی جواب دینگے،جج اعظم خان‏ نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں کب سماعت ہونی ہے؟ نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ ہائی کورٹ نے اس میں چار ہفتے کا وقت دیا ہے،

    قبل ازیں آصف زرداری کیخلاف نیو یارک پراپرٹی کیس کی سماعت‏ ہوئی،آصف زرداری کے وکیل ، نیب پراسیکیوٹر احتساب عدالت اسلام آباد میں پیش ہوئے‏ ،سابق صدر آصف زرداری کی ایک روزہ حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور‏کر لی گئی، احتساب عدالت نے آصف زرداری کی عبوری ضمانت میں 11جنوری تک توسیع کر دی‏،نیب آصف زرداری کیخلاف نیو یارک پراپرٹی کیس کی تحقیقات کر رہا ہے

    @MumtaazAwan

    شہباز شریف عدالت پہنچ گئے،نیب کی شہباز شریف کی ضمانت کی درخواست مسترد کرنے کی استدعا

    کن گراونڈز پر گرفتاری درکار ہے بتایا جائے؟ شہباز شریف کے وکیل کی عدالت سے استدعا

    عدالت میں شہباز شریف کے وارنٹ گرفتاری پیش،شہباز شریف کے وکیل نے کی سیاسی گفتگو

    شہباز شریف کی ممکنہ گرفتاری، سی سی پی او لاہور ہائیکورٹ پہنچ گئے، اہم حکم دے دیا

    شہبازشریف خاندان کے خلاف منی لانڈرنگ ریفرنس،تحریری حکم نامہ جاری

  • غریب کے گھر گرانے پہنچ جاتے امیر کو وقت دے دیا جاتا،عدالت کا بڑا حکم

    غریب کے گھر گرانے پہنچ جاتے امیر کو وقت دے دیا جاتا،عدالت کا بڑا حکم

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ای الیون کچی آبادی کی مکینوں کی سی ڈی اے آپریشن کے خلاف درخواستوں پر سماعت ہوئی

    اسلام آباد ہائی کورٹ نے سی ڈی اے کو منگل تک ای الیون کچی آبادی میں آپریشن روکنے کا حکم دے دیا،عدالت نے کہا کہ منگل تک کچی آبادی میں قائم گھروں کو نہ گرایا جائے،اسلام آباد ہائیکورٹ نے معاونت کے لیے تین عدالتی معاونین مقرر کردیئے ایڈوکیٹ عمر اعجاز گیلانی، ایڈوکیٹ عدنان رندھاوا اور ایڈوکیٹ دانیال حسن عدالتی معاون مقررکئے گئے ہیں ،عدالت نے کہا کہ تینوں عدالتی معاونین ای الیون کچی آبادی کا دورہ کر کے منگل تک رپورٹ پیش کریں، سی ڈی اے اور وفاق کی جانب سے ڈپٹی اٹارنی جنرل طیب شاہ عدالت میں پیش ہوئے

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد میں تمام بڑی سڑکیں ایلیٹ کلاس کے نام پر بنائی گئی ہیں، کیا کبھی کسی غریب کے نام پر بھی سڑک کا نام رکھا گیا ہے؟ وکیل درخواست گزار نے کہا کہ ای الیون کچی آبادی میں غریب لوگ رہتے ہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ سی ڈی اے والے غریب کے گھر فوراً گرانے پہنچ جاتے امیر کو وقت دے دیا جاتا ہے،سی ڈی اے حکام منگل تک کوئی کارروائی نہ کریں نہ ہی گھر خالی کروائیں،عدالت نے عدالتی معاونین کو کچی آبادی کا دورہ کر کےرپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا،اسلام آبا دہائیکورٹ نے کیس کی سماعت منگل تک ملتوی کردی

    قبل ازیں سی ڈی اے انتظامیہ نے غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے کیسزز ایف آئی اے کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا ہے .چیئرمین سی ڈی اے کی زیر صدارت اسلام آباد اور اسکے گردونواح میں غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے خلاف کاروائی کے حوالے سے اجلاس ہوا. اجلاس میں ڈی سی اسلام آباد سی ایم او ایم سی آئی، سی ڈی اے کے شعبہ پلاننگ اور بلڈنگ کنٹرول کے افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کو کام سے روکنے اور سادہ لوح شہریوں کو لوٹنے سے بچانے کےلئے مختلف اقدامات پر غور کیا گیا.غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کی جانب سے سی ڈی اے اور اسلام آباد کا نام استعمال کرنے پر کاروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے . غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے کیس ایف آئی اے کو بھجوائے جائیں گے،ابتدائی طور پر تین نجی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے کیسزز ایف آئی اے کو بھجوانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ،

    25 روپے اضافے جیسے عوام دشمن اقدام کا دفاع کوئی منتخب وزیر نھیں کرسکتا یہ فریضہ باہر سے لائے گئے پراسرارمشیر ھی کر سکتے ، سلمان غنی

    صحافیوں نے کیا پنجاب اسمبلی سمیت دیگر سرکاری تقریبات کے بائیکاٹ کا اعلان

    بلاول کا آزادی صحافت کا نعرہ، سندھ میں 50 سے زائد صحافیوں پر سنگین دفعات کے تحت مقدمات درج

    فردوس عاشق اعوان نے سنائی صحافیوں کو بڑی خوشخبری جس کے وہ 19 برس سے تھے منتظر

    2020 میڈیا ورکرز کی آسانیوں کا سال، فردوس عاشق اعوان نے سنائی بڑی خوشخبری،کیا قانون لایا جا رہا ہے؟ بتا دیا

    وزیراعظم ہاؤس سے جلد بڑی گرفتاری متوقع

    وزیراعظم ہاوَس میں انجینئرنگ اور ایمرجنگ ٹیکنالوجی کی مجوزہ یونیورسٹی کے منصوبے پر وزیراعظم کو بریفنگ

    اسلام آباد رورل زون جرائم کا گڑھ بن گیا،منشیات فروشی، جسم فروشی کے اڈے قائم

    بنی گالہ تجاوزات سے متعلق کیس کی سپریم کورٹ میں سماعت ملتوی