Baaghi TV

Tag: کھلاڑیوں

  • لاہور،کرکٹ میلہ سجنے کو تیار، ٹریفک انتظامات بھی شروع

    لاہور،کرکٹ میلہ سجنے کو تیار، ٹریفک انتظامات بھی شروع

    افغانستان کرکٹ ٹیم ایشیا کپ میں شرکت کے لیے پاکستان پہنچ گئی

    افغانستان کی ٹیم کو سخت سیکورٹی میں ہوٹل پہنچایا گیا ،پولیس نے ہوٹل جانے والا راستہ بند کر دیا ،پاکستان پہنچنے پر ٹیموں کو صدارتی پروٹوکول دیا جا رہا ہے ،افغانستان کی ٹیم پہلی بار پاکستان پہنچی ہے ،افغانستان کرکٹ ٹیم کل سے قذافی اسٹیڈیم میں پریکٹس کا آغاز کرے گی ،ایشیا کپ میں افغان ٹیم 3 ستمبر کو بنگلہ دیش کے خلاف پہلا میچ کھیلے گی

    لاہور:کرکٹ میلہ سجنے کو تیار، ٹریفک انتظامات بھی شروع کر دیئے گئے،لاہور ٹریفک پولیس نے ایشیاء کپ کے لئے فول پروف ٹریفک کی تیاریاں شروع کردیں، پہلا میچ 03 ستمبر، دوسرا 05 ستمبر اور تیسرا میچ 06 ستمبر کو کھیلا جائے گا، سی ٹی او لاہور مستنصر فیروز کا کہنا ہے کہ شائقین کرکٹ اور شہریوں کو ٹریفک کا کوئی مسئلہ نہیں ہوگا،ہوٹل سے قذافی اسٹیڈیم اور اسٹیڈیم سے ہوٹل تک ٹیموں کو زیرو روٹ دیا جائے گا، ٹیموں کی موومنٹ کے دوران روڈز کو کم سے کم وقت کےلئے بند کیا جائے گا،

    گورنمنٹ کالج فار بوائز، لبرٹی پارکنگ ایریا اور ایل ڈی اے سن فورٹ ہوٹل پارکنگ کےلئے مختص کئے گئے ہیں، میچز کے دوران مال روڈ، جیل روڈ، کینال روڈ پر ٹریفک معمول کے مطابق چلتی رہے گی، فیروزپور روڈ، مین بلیوارڈ گلبرگ روڈ پر ٹریفک معمول کے مطابق رواں دواں ہوگی، مجموعی طور پر 01 ہزار سے زائد ٹریفک اہلکار روٹ ڈیوٹی سرانجام دیں گے، رانگ پارکنگ کے خاتمے کیلئے 20 فورک لفٹرز، 03 بریک ڈاؤنز بھی تعینات ہونگے، راستہ ایپ،راستہ ایف ایم 88.6 کے ذریعے شہریوں کو لمحہ بہ لمحہ ٹریفک صورتحال سے آگاہ رکھا جائیگا،

    لاہور پولیس نے صوبائی دارالحکومت میں ایشیاء کپ کے ہونے والے میچز کی سکیورٹی کو حتمی شکل دے دی۔ ڈی آئی جی آپریشنز سید علی ناصر رضوی نے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے قذافی سٹیڈیم اور نشتر سپورٹس کمپلیکس کا دورہ کیا۔ ایس ایس پی توقیر نعیم، ایس پی ماڈل ٹاؤن، اے ایس پی گلبرگ و دیکر افسران موقع پر موجود تھے۔ایس پی ماڈل ٹاؤن نے ڈی آئی جی آپریشنز کو سٹیڈیم کے اطراف کئے جانے والے سکیورٹی اقدامات بارے بریفنگ دی۔ڈی آئی جی آپریشنز نے قذافی سٹیڈیم کے گردنواح سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے افسران کو کھلاڑیوں اور شائقین کی سکیورٹی بارے ہدایات دیں۔

    عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

    القادر یونیورسٹی کا زمین پر تاحال کوئی وجود نہیں،خواجہ آصف کا قومی اسمبلی میں انکشاف

    سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

    فوج اور قوم کے درمیان خلیج پیدا کرنا ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا ہے،پرویز الہیٰ

    آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا کہنا تھا کہ خون کے آخری قطرے تک لڑیں گے،

  • نیشنل انڈر 19 کپ 28 جون سے شروع ہوگا

    نیشنل انڈر 19 کپ 28 جون سے شروع ہوگا

    نیشنل انڈر 19 کپ 28 جون سے شروع ہوگا

    28 جون سے شروع ہونے والے نیشنل انڈر 19 کپ میں مقابلے کی فضاء بڑھانے کے لیے پی سی بی نے سابق ٹیسٹ اور فرسٹ کلاس کرکٹرز کو انڈر 19 کھلاڑیوں کی کوچنگ کی ذمہ داری دی ہے۔ اس اقدام سے ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل کرکٹ کے درمیان فرق کم کرنے میں بھی مدد ملے گی۔

    بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کرنے والے عبدالرزاق سینٹرل پنجاب انڈر19 بلیوز، ارشد خان بلوچستان انڈر19 بلیوز ، عمران فرحت سینٹرل پنجاب انڈر19 وائٹس، غلام علی سندھ انڈر 19 وائٹس، شاہد انور سدرن پنجاب انڈر 19 وائٹس اور اعجاز احمد جونیئر ناردرن انڈر 19 وائٹس کے ہیڈ کوچز کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔ اعزاز چیمہ، ظہور علی، سمیع اللہ نیازی، رفعت اللہ مہمند، شعیب خان اور ہمایوں فرحت بحیثیت اسسٹنٹ کوچز فرائض سرانجام دیں گے۔فرسٹ کلاس کرکٹرز اقبال امام سدرن پنجاب انڈر 19 بلیوز، محمد مسرور سندھ انڈ ر 19 بلیوزاور حبیب بلوچ بلوچستان انڈر 19 وائٹس کی کوچنگ کریں گے۔

    فرسٹ کلاس کرکٹ سیزن شروع ہوتے ہی سینئر کوچز دوبارہ اپنی متعلقہ کرکٹ ایسوسی ایشنز کی سینئر ٹیموں کو جوائن کرلیں گے۔

    8 جولائی تک جاری رہنے والے ٹورنامنٹ میں چھ کرکٹ ایسوسی ایشنز کی 12 ٹیموں کو دو مختلف پولز میں تقسیم کیا گیا ہے۔ پول اے میں شامل چھ بلیوزاسکواڈزکے میچزاسلام آباد اور راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔ پول بی میں شامل وائیٹ اسکواڈز کے میچز لاہور، فیصل آباد اور شیخوپورہ میں کھیلے جائیں گے۔

    گزشتہ سیزن کی طرح رواں برس بھی نیشنل انڈر 19 کپ میں مجموعی طور پر 31 میچز کھیلے جائیں گے۔ 50 اوورز پر مشتمل اس فارمیٹ میں ہر ٹیم کو گروپ مرحلے میں پانچ میچز کھیلنے ہیں۔

    ہر اسکواڈ 15 کھلاڑیوں اور 5 ریزروپلیئرز پر مشتمل ہے۔اسکواڈ میں صرف ان کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے جو یکم ستمبر 2003 کو یا اس کے بعد پیدا ہوئے ہیں۔

    [wp-embedder-pack width=”100%” height=”400px” download=”all” download-text=”” attachment_id=”511553″ /]