Baaghi TV

Tag: کھلاڑی

  • ریجنل انٹر ڈسٹرکٹ سینئر کرکٹ ٹورنامنٹ،104 ٹیمیں،259 میچ ہوںگے

    ریجنل انٹر ڈسٹرکٹ سینئر کرکٹ ٹورنامنٹ،104 ٹیمیں،259 میچ ہوںگے

    ریجنل انٹر ڈسٹرکٹ سینئر کرکٹ ٹورنامنٹ 24۔2023ء اتوار کے روز سے شروع ہوگا جس میں ایک سو ایک ڈسٹرکٹس اور زونز کی ایک سو چار ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

    اس ٹورنامنٹ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کے لیے یہ موقع ہوگا کہ وہ پی سی بی کے اہم ڈومیسٹک ایونٹس میں اپنے ریجنز کی نمائندگی کرسکیں جو اس سال ستمبر میں ہونگے۔ریجنل انٹرڈسٹرکٹ سینئر ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر259 میچز کھیلے جائیں گے ۔ ایبٹ آباد، آزاد جموں و کشمیر، بہاولپور، ڈیرہ مراد جمالی، فاٹا، حیدرآباد، کراچی، لاڑکانہ، کوئٹہ اور سیالکوٹ ریجنز میں 16 جولائی سے میچز شروع ہوں گے، ملتان 19 جولائی سے میچز کی میزبانی کرے گا۔ 24 جولائی سے فیصل آباد، اسلام آباد، لاہور، پشاور اور راولپنڈی میں میچز کھیلے جائیں گے۔

    ۔ ایبٹ آباد ۔ بہاولپور۔ ڈیرہ مراد جمالی۔ فاٹا۔ حیدرآباد۔ کراچی ۔ ملتان ۔ لاڑکانہ ۔ کوئٹہ ۔ راولپنڈی اور سیالکوٹ ریجن میں میچز سولہ جولائی سے شروع ہونگے۔ جبکہ آزاد جموں کشمیر فیصل آباد اسلام آباد۔ لاہور اور پشاور میں ان میچوں کا آغاز چوبیس جولائی سے ہوگا۔ہر میچ تین روزہ ہوگا جس کی پہلی اننگز 75 اوورز پر مشتمل ہوگی۔پہلی اننگز میں برتری کے ساتھ جیتنے والی ٹیم کو نو پوائنٹس، پہلی اننگز کی برتری کے بغیر جیتنے والی ٹیم کو چھ پوائنٹس اور ڈرا میچ میں پہلی اننگز میں برتری حاصل کرنے والی ٹیم کو تین پوائنٹس دیے جائیں گے۔

    ٹورنامنٹ کے قواعد وضوابط کے مطابق ہر ٹیم کو اپنی حتمی ٹیم میں زیادہ سے زیادہ دو تبدیلیاں کرنے کی اجازت ہوگی لیکن یہ ہر دو میچ کے بعد ممکن ہوگا تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتیں دکھانے کے مناسب مواقع مل سکیں اور زیادہ سے زیادہ کھلاڑیوں کو ریجنل اسکواڈز میں جگہ بنانے کے مواقع میسر آسکیں۔کوئٹہ اور فاٹا ریجنز کے دس دس ڈسٹرکٹس ہیں لہذا ٹیموں کو دو گروپ میں برابر تقسیم کیا گیا ہے جس کا فائنل سات سے نو اگست تک کھیلا جائے گا۔ بقیہ چودہ ریجنز اپنے میچز سنگل لیگ کی بنیاد پر کھیلیں گے جس میں پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ٹیمیں فاتح قرار پائیں گی۔

    سولہ ریجنز میں ایبٹ آباد ( سات ڈسٹرکٹس ) آزاد جموں کشمیر ( پانچ ڈسٹرکٹس ) بہاولپور ( سات ڈسٹرکٹس) ڈیرہ مراد جمالی ( پانچ ڈسٹرکٹس) فیصل آباد ( چھ ڈسٹرکٹس ) فاٹا ( دس ڈسٹرکٹس ) حیدرآباد ( سات ڈسٹرکٹس) اسلام آباد ( چار زونز اور ایک ڈسٹرکٹ ) کراچی ( سات زونز) لاہور ( تین زونز چھ ٹیمیں ) لاڑکانہ ( چھ ڈسٹرکٹس ) ملتان ( سات ڈسٹرکٹس ) پشاور ( پانچ ڈسٹرکٹس ) کوئٹہ ( دس ڈسٹرکٹس ) راولپنڈی ( چار ڈسٹرکٹس ) اور سیالکوٹ ( سات ڈسٹرکٹس ) شامل ہیں۔

    ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والی ایک سو چار ٹیموں کا انتخاب سلیکشن کے ان اصولوں کے مطابق کیا گیا ہے جس پر تمام ڈسٹرکٹس کے نمائندوں نے اتفاق کیا تھا۔ریجنل ، ڈسٹرکٹ سلیکشن کمیٹیوں میں ہیڈ کوچز ۔اسسٹنٹ کوچزاور ڈسٹرکٹ کے نمائندے شامل تھےجنہوں نے پہلا ڈرافٹ تیار کیا تھا جس کا جائزہ اور منظوری پی سی بی کے ریویو پینل نے دی جس میں سابق فرسٹ کلاس کرکٹرز جاوید حیات ۔ کامران خان۔ ثناء اللہ بلوچ اور وقار اورکزئی شامل تھے۔

    سلیکشن کرائٹریا میں مندرجہ ذیل نکات شامل تھے۔

    1۔وہ کھلاڑی جنہوں نے پچھلے دو برسوں کے دوران پاکستان انڈر 19 کی نمائندگی کی ہو لیکن اب اوور ایج ہوگئے ہیں۔

    2۔وہ کھلاڑی جنہوں نے گزشتہ سال انڈر 19 کھیلی لیکن اب اوور ایج ہوگئے ہیں۔

    3۔گزشتہ سال کے ڈسٹرکٹ اور سی سی اے ایونٹس کے تین سب سے کامیاب بیٹرز اور دو سب سے کامیاب بولرز۔

    4۔گزشتہ سال ڈویژنل مقابلے میں عمدہ پرفارمنس دینے والے کھلاڑی۔

    5۔باصلاحیت کھلاڑی جو گزشتہ سال سیکنڈ الیون ایونٹ میں پرفارم نہ کرپائے۔

  • عمان:بیڈمنٹن کھیلتے ہوئےکھلاڑی دل کا دورہ پڑنےسےہلاک

    عمان:بیڈمنٹن کھیلتے ہوئےکھلاڑی دل کا دورہ پڑنےسےہلاک

    مسقط: اس میں کوئی دو رائے نہیں کہ موت ایک اٹل حقیقت ہے۔ ہر کسی نے اس دارفانی سے کوچ کر جانا ہے۔ موت کا راستہ کوئی نہیں روک سکتا۔ زندگی جتنی بھی طویل ہو جائے لیکن ہر انسان نے موت کا ذائقہ ضرور چکھنا ہے۔ کسی بھی شخص کو یہ علم نہیں کہ اس کی موت کیسے آئے گی؟ کیا وہ طبعی موت سے ہمکنار ہوگا یا پھر غیر فطری موت اس کا مقدر بنے گی

     

     

    عمان کے دارالحکومت مسقط میں بھارتی نژاد شخص دورانِ کھیل بیڈمنٹن کورٹ میں گر کر ہلاک ہوگیا۔بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مسقط میں ایک بھارتی نژاد شخص بیڈمنٹن کورٹ میں دوستوں کے ہمراہ پریکٹس کررہا ہوتا ہے کہ اچانک گِر کر ہلاک ہوگیا تھا، حکام کا کہنا ہے کہ مزکورہ شخص کو دل کا دورہ پڑا تھا جو جان لیوا ثابت ہوا۔

     

    سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر بیڈمنٹن کورٹ میں ہلاک ہونے والے شخص کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔دوسری جانب میڈیا میں اس شخص کا نام ظاہر نہیں کیا جارہا ہے تاہم وہ بھارتی ریاست کیرالہ کا رہائشی تھا اور عمر 38 سال تھی جس نے پسماندگان میں بیوی اور دو بچے چھوڑے ہیں۔

     

    یاد رہےکہ پچھلے سال ڈاؤ یونیورسٹی گراؤنڈ پر جاری میچ کے دوران کھلاڑی جاں بحق ہوگیاتھا۔کراچی میں ڈاؤ یونیورسٹی گراؤنڈ پر جاری میچ کے دوران کھلاڑی رضوان دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہوگیا، رضوان بیٹنگ کرکے واپس لوٹا تھا کہ دل میں تکلیف محسوس ہوئی جس کے بعد ساتھی کھلاڑیوں نے رضوان کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکا۔

  • اکشے کمار کو بی کلاس سٹار کیوں کہا جاتا تھا؟‌

    اکشے کمار کو بی کلاس سٹار کیوں کہا جاتا تھا؟‌

    بالی وڈ کے کھلاڑی اکشے کمار کا سوشل میڈیا پر ایک کلپ وائرل ہو رہا ہے جس میں انہوں نے بتایا ہے کہ جب وہ فلموں میں آئے تو انہوں نے وہ کردار کئے جن میں ان کو لگا کہ اداکاری کرنے کی بہت زیادہ گنجائش ہے. اکشے نے کہا کہ مجھے شروع شروع میں بی کلاس ایکٹر کہا جاتا تھا لیکن میں خاموشی سے سنتا تھا کیونکہ مجھے کام کرنا تھا بالی وڈ انڈسٹری میں نام بنانا تھا یہاں ایک لمبے عرصے تک رہنا تھا. اکشے کمار نے کہا کہ میں نے فلموں کی چوائس ایسی رکھی کہ ایک وقت آیا کہ مجھے بی کلاس کہنے والوں نے مجھے اے کلاس ایکٹر کہنا شروع کر دیا .

    اکشے نے کہا کہ جب مجھے بی کلاس ایکٹر کہا جاتا تھا اس وقت بھی مجھے ٹینش نہیں‌ ہوتی تھی اور جب اے کلاس کہتے تھے تب بھی مجھے کوئی بہت زیادہ خوشی نہیں ہوتی تھی. بس میں خوش تھا کہ میرا شمار اچھے اداکاروں میں ہورہا ہے. میں نے کچھ سوچا نہیں‌تھا کہ کس طرح کے کردار کرنے ہیں بس چوائسز ملتی گئیں اور میں‌فلمیں کرتا گیا. اکشے نے کہا کہ میں‌ہمیشہ ہی سکینڈلز کی زد میں گھرا رہا لیکن اس وجہ سے اپنے کام سے توجہ نہیں‌ہٹائی بلکہ جم کر کام کیا اور ناقدین کے منہ اپنے اچھے کام سے بند کئے.

  • اکشے کمار نے کیا اپنے مداحوں کا شکریہ ادا

    اکشے کمار نے کیا اپنے مداحوں کا شکریہ ادا

    بالی وڈ کے کھلاڑی کہلائے جانے والے اداکار اکشے کمار نے گزشتہ روز اپنی 55 ویں سالگرہ منائی اس موقع پر ان کے مداحوں اور ساتھیوں نے انہیں سالگرہ کی ڈھیروں ڈھیر مبارکباد دیں. جن مشہور شخصیات نے اکشے کمار کو سوشل میڈیا پر سالگرہ کی مبارکباد دی ان میں سارہ علی خان، اجے دیوگن، راکل پریت سنگھ، وانی کپور، کترینہ کیف، سنیل شیٹی اور کرینہ کپور و دیگر کے نام قابل زکر ہیں. اکشے کمار نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ لگائی جس میں انہوں نے اپنے تمام مداحوں سے ان کی سالگرہ پر دی جانے والی مبارکبادوں کا شکریہ ادا کیا۔ اکشے نے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا، وقت تو گزرتا ہی رہتا ہے لیکن جو چیز مستقل رہتی ہے وہ شکر گزاری ہے، میری ہر سالگرہ پر جس طرح سے میرے مداح مجھے سالگرہ کی مبارکباد دینا

    نہیں بھولتے میں ان کا بے حد شکر گزار ہوں. اکشے کمار کی اس پوسٹ کے کمنٹس سیکشن میں ان کے مداحوں نے اداکار کی اس پوسٹ کو سراہا . یاد رہے کہ اکشے کمار کی بہت بڑی فین فالونگ ہے ان کو نہ صرف ہندوستان بلکہ پاکستان میں بھی بہت پسند کیا جاتا ہے.انہوں نے اپنے کیرئیر کا آغاز 1991 میں کیا تب سے لیکر اب تک وہ مسلسل کامیابیاں سمیٹ رہے ہیں. جہاں دیگر بالی وڈ سٹارز بائیکاٹ مہم کا شکار ہو رہے ہیں وہیں اکشے کمار بھی اس مہم کا شکار ہوئے ہیں اور ان کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم رکشا بندھن بائیکاٹ مہم کی نذر ہو گئی ہے.

  • بالی وڈ کے کھلاڑی اکشے کمار آج 55 برس کے ہو گئے

    بالی وڈ کے کھلاڑی اکشے کمار آج 55 برس کے ہو گئے

    بالی وڈ کے کھلاڑی اکشے کمار آج 55 سال کے ہو گئے ہیں. اکشے کمار نے بالی وڈ میں اپنا کیرئیر 1991 میں فلم سوگند سے کیا ، فلم زیادہ کامیاب نہ ہو سکی، 1992 میں آئی ان کی ایکشن تھرلر فلم کھلاڑی سپر ہٹ ہوئی اس کے ساتھ ہی کھلاڑی فلم سیریز کا آغاز ہوا. اکشے کمار نے 31 سالہ کیرئیر میں اپنی ورسٹائل اداکاری کا لوہا منوایا. ایکشن ہیرو کے طور پر بالی وڈ میں اینٹری دینے والے اس ہیرو نے ایکشن ، کامیڈی سنجیدہ ہر طرح کے کردار نبھائے اور شائقین سے داد سمیٹی. اگر ان کے کیرئیر پر نظر ڈالیں تو مجموعی طور پر ان کی کامیاب فلموں کی تعداد زیادہ نظر آتی ہے. اکشے کمار کی بہترین فلموں میں یہ دلگی ، دھڑکن ، انداز اور نمستے لندن، ہیرا پھیری ، مجھ سے شادی کروگی ، بھول بھولیا، سنگھ از کنگ،

    اجنبی گرم مسالہ، رستم،دل تو پاگل ہے و دیگر کے نام شامل ہیں. ان کی خدمات کے اعتراف میں انہیں پدم شری ایوارڈ سے بھی نوازا جا چکا
    ہے.اکشے کمار کی فلم ہیرا پھیری کو کون بھول سکتا ہے انہوں نے اس میں مزاحیہ کردار کیا جو آج تک شائقین کے ذہنوں پر نقش ہے. اکشے کمار کا نام انکی ساتھی ہیروئنز کے ساتھ جڑتا رہا، اکشے کمار خواتین کے معاملے میں سکینڈلز کا شکار رہے ، روینہ ٹنڈن اور شلپا شیٹی کے ساتھ ان کے افئیر کی خبریں چلتی رہیں لیکن انہوں نے شادی اداکارہ ٹوئنکل کھنہ کے ساتھ کی.اکشے آج بھی ہیرو کے طور پر فلموں میں دکھائی دے رہے ہیں 31 سال کے بعد بھی انکی انرجی قابل تعریف ہے.

  • انٹرنیشنل کبڈی کھلاڑی میچ کے دوران فائرنگ سے ہلاک

    انٹرنیشنل کبڈی کھلاڑی میچ کے دوران فائرنگ سے ہلاک

    نئی دہلی :انٹرنیشنل کبڈی کھلاڑی میچ کے دوران فائرنگ سے ہلاک ،اطلاعات کے مطابق نامعلوم حملہ آوروں نے انٹرنیشنل کبڈی کھلاڑی سندیپ ننگل کو میچ کے دوران فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق عالمی سطح کے کبڈی کھلاڑی پر فائرنگ کا واقعہ جالندھر کے ملیاں گاوں میں چل رہے ایک کبڈی کپ کے دوران پیش آیا۔حملہ آوروں کی بندوق سے نکلی بیس گولیاں سندیپ کے سر اور سینے میں لگیں۔

    کبڈی میچ کے دوران فائرنگ شروع ہوئی تو تماشیوں نے اپنی جان بچانے کےلیے دوڑ لگادی جب کہ سندیپ ننگل شدید زخمی حالت میں وہیں گرگئے۔لوگوں نے سندیپ کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ گئے۔

    میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ سندیپ نے ایک دہائی تک کبڈی کی دنیا پر راج کیا ہے، وہ پنجاب کے علاوہ وہ کنیڈا، امریکا اور برطانیہ میں بھی کھیل چکے تھے، مداح انہیں گلیڈیئیٹر کے نام جانتے تھے۔

    ادھر چند دن پہلے پاکستان میں فیصل آباد میں پاکستان کبڈی ٹیم کے کھلاڑی ملک بنیامین کی دعوت ولیمہ میں شرکت کرنے والا مہمان فائرنگ کے دوران گولی لگنے سے جاں بحق ہوگیا۔

    یہ واقعہ فیصل آباد کے نواحی گاؤں چک نمبر 102 رب بڈھے چک میں پیش آیا جہاں ملک بنیامین کے ولیمے کی تقریب ہورہی تھی جس میں جشن مناتے ہوئے شدید فائرنگ کی گئی جس کی زد میں ایک نوجوان علی شدید زخمی ہوگیا۔

    علی کے ساتھی اسے زخمی حالت میں لاہور لے گئے لیکن وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا۔ ایس ایچ او کھڑیانوالہ محسن منیر نے کہا ہے کہ کھڑیانوالہ پولیس لاش لینے لاہور جا رہی ہے، لاش کا پوسٹ مارٹم کرو ا کر مزید قانونی کارروائی کی جائے گی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ کئی گھنٹے بعد ہمیں واقعہ کا علم ہوا اور ہمیں بتایا گیا ہے کہ علی اپنی ہی گولی لگنے سے ہلاک ہوا ہے۔