Baaghi TV

Tag: کھلی کچہری

  • ڈی پی او نے کھلی کچہری میں موقع پہ احکامات جاری کئے

    ڈی پی او نے کھلی کچہری میں موقع پہ احکامات جاری کئے

    پتوکی میں کھلی کچہری کا انعقاد
    ڈی پی او قصور طارق عزیز سندھو نے وزیر اعلی پنجاب اور آئی جی پنجاب کے ویژن دہلیز پر انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے کے سلسلہ میں پتوکی میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا
    جس میں سائلین کے مسائل سنے اور انکے حل کیلئے موقع پر ہی احکامات جاری کیے
    اس موقع پر ڈی ایس پی پتوکی محمد عرفان بٹ، سرکل کے ایس ایچ اوز، انجمن تاجران کے عہدیداران، صحافی حضرات اور سول سوسائٹی کے افراد موجود تھے
    ڈی پی او قصور نے کہا کہ اوپن ڈور پالیسی کے تحت تمام پولیس افسران کے دروازے عوام کیلئے ہروقت کھلے ہیں کسی بھی شکایت کی صورت میں فوری کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور میرٹ پالیسی کے تحت مسائل کو حل کیا جائے گا قصور پولیس عوام کے جان و مال کی حفاظت اور انصاف کی فوری فراہمی کیلئے دن رات کوشاں ہے

  • جرائم پیشہ افراد پر کڑی نظر رکھیں،کاروائیاں تیز کریں

    جرائم پیشہ افراد پر کڑی نظر رکھیں،کاروائیاں تیز کریں

    قصور
    ڈی پی او قصور کے حکم پر کھلی کچہریوں کا انعقاد ،سائلین نے شکایات پیش کیں
    تفصیلات کے مطابق ڈی پی او قصور صہیب اشرف کی زیر نگرانی ضلع بھر میں کھلی کچہریوں کا سلسلہ جاری ہے اسی سلسلہ میں مصطفیٰ آباد ایس ڈی پی او صدر سرکل قصور کیپٹن (ر) اظہر جاوید نے کھلی کچہری لگائی ، شہریوں اور سائلین کی شکایت پر فوری انصاف اور مقدمات درج کرنے کے احکامات صادر کیے اور کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کسی رعائیت کے مستحق نہیں ہیں، تھانہ مصطفیٰ آباد کی حدود میں امن قائم کرنا اور شریف شہریوں کو عزت و توقیر سے نوازنا میرا مشن ہے،
    جرائم پیشہ عناصر پر مکمل نظر رکھی جائے تمام پولیس افسران گشت کے نظام کو موثر بنائیں ، اور شہریوں کو فوری انصاف فراہم کرکے اپنی دنیا اور آخرت بہتر بنائیں،
    محدود وسائل اور کم نفری کے باوجود اسٹیٹ کی رٹ قائم کرنا ہماری ذمہ داری ہے ، پولیس اور عوام کے درمیان بہترین کوارڈینیشن قائم کرنے سے جرائم میں کمی واقع ہوگی
    ان خیالات کا اظہارانہوں نے تھانہ کوٹرداکیشن میں کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، ایس ایچ او تھانہ مصطفیٰ آباد علی اکبر معززین شہر اور سائلین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی انہوں نے کہا ڈی پی او قصور صہیب اشرف،ایس پی انویسٹی گیشن قصور کی ہدایت پر بدنام زمانہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا، منشیات فروش کسی صورت پولیس کے شکنجہ سے نہیں بچ سکتے
    تھانہ کوٹ رادھاکشن قصور ڈسٹرکٹ کا بہترین اور سب سے بڑا تھانہ ہے یہاں پولیس فورس بھی الحمد اللہ مثالی کام کررہی ہے

  • ڈی سی کے حکم پر کھلی کچہری لگائی گئی

    ڈی سی کے حکم پر کھلی کچہری لگائی گئی

    قصور، ڈی سی قصور کے حکم پر کھلی کچہری اے سی چونیاں نے گزشتہ روز DC قصور کے حکم پر کھلی کچہری لگائی جس میں محکمہ ریونیو کے تحصیل بھر کے ذمہ دران نے شرکت کی جبکہ سینکڑوں سائلین کی کھلی کچہری میں شرکت سائلین کی درخواستوں پر موقع پر ہی احکامات جاری کئے گئے اور فوری کاروائی کرنے کا حکم دیا

    مقامی شہریوں نے DC قصور کی طرف سے کھلی کچہریوں کے انعقاد کرنے پر خراج تحسین پیش کیا ہے اس موقع پر AC چونیاں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ DC قصور کے حکم پر ریونیو کے افسران پر کڑی نظر رکھی جائے گی اور کسی غریب آدمی کے ساتھ زیادتی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی تحصیل بھر کے پٹواری اور دیگر ذمہدران عوام کو مسائل میں الجھانے کی بجائے ریلیف فراہم کریں تاکہ انتظامیہ اور حکومت پر عوام کا اعتماد بحال ہو سکے