Baaghi TV

Tag: کھویا پڈنگ

  • لذیذ اور خوش ذائقہ کھویا پڈنگ ریسیپی

    کھویا پڈنگ
    اجزاء:
    انڈے دو عدد
    ڈبل روٹی کے سلائس تین عدد کنارے کاٹ لیں
    دودھ ڈیڑھ کپ
    چینی پاو کپ یا حسب ذائقہ
    کھویا پاو کپ
    زعفران آدھا چائے کا چمچ
    سبز الائچی پاوڈر آدھا چائے کا چمچ
    بادام دو کھانے کے چمچ بھگو کر چھیل لیں اور باریک کاٹ لیں
    چاندی کا ورق ایک عدد
    مکھن دو کھانے کے چمچ
    ترکیب:
    سلائسز کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کر کے مکھن میں فرائی کر لیں ایک پتیلی میں دودھ چینی اور کھویا ڈال کر پکائیں کھویا نرم۔ہا جائے تو سلائسز کے فرائی کیے ہوئے ٹکڑے ڈال کر پکائیں تھوڑی دیر بعد زعفران اور الائچی پاوڈر ڈال دیں۔جب گاڑھا ہو جائے تو چولہے سے اتار کررکھ دیں اب انڈے پھینڑ کر اس میں شامل کر دیں پھر اوون ہروف ڈش میں ہلکا سا مکھن لگا کر دودھ کھوئے کا آمیزہ اس میں ڈال کر سیٹ ہونے تک اوون میں بیک کر لیں اور نکال۔کر ٹھنڈا ہونے کے لیے رکھ لیں باریک کٹے بادام اور چاندی کے ورق لگا کر سرو کریں

  • لذیذ کھویا پڈنگ بنانے کی آسان  ریسیپی

    لذیذ کھویا پڈنگ بنانے کی آسان ریسیپی

    اجزاء:
    انڈے 8عدد
    ڈبل روٹی کےسلائس 12عدد
    دودھ 6 کپ
    چینی 1 کپ
    کھویا 1کپ
    پسی سبز الائچی 2 چائے کے چمچ
    زعفران 2 چائے کے چمچ
    چاندی کے ورق 4 عدد
    بادام حسب ضرورت
    مکھن حسب ضرورت

    ترکیب:
    سلائسز کو کناروں سے کاٹ لیں اور چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کر کے مکھن میں فرائی کر لیں ایک نبرتن میں دودھ چینی اور کھویا ڈال کر پکائیں کھویا نرم ہو جائے تو اس میں سلائسز کے ٹکڑے ڈال کر پکائیں تھوڑی دیر پکانے کے بعد اس میں زعفران اور الائچی شامل کر دیں جب گاڑھا ہو جائے تو چولہے سے اتار کر رکھ لیں انڈے پھینٹ کر اس میں شامل کر دیں ڈش میں مکھن لگا کر یہ آمیزہ ڈش میں ڈال کر سیٹ ہونے تک اوون میں بیک کر لیں پھر اوون سے نکل کر ٹھنڈا ہونے کے لیے رکھ دیں جب ٹھنڈا ہو جائے تو بادام باریک کاٹ کر اس پر چھڑک دیں اور چاندی کے ورق سے سجا کر سرو کریں