Baaghi TV

Tag: کیفے

  • ویتنام :  عملے سے بحث کے بعد  ایک شخص نے کیفے میں  آگ لگا دی،11 افراد ہلاک

    ویتنام : عملے سے بحث کے بعد ایک شخص نے کیفے میں آگ لگا دی،11 افراد ہلاک

    ہنوئی: ویتنام کے شہر ہنوئی میں بدھ کی رات تین منزلہ کیفے میں آگ لگنے سے گیارہ افراد ہلاک ہو گئے ، پولیس نے جان بوجھ کر آگ لگانے کے شبہ میں ایک 51 سالہ شخص کو گرفتار کر لیا ہے۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق گزشتہ رات ویتنام کے دارالحکومت ہنوئی میں قائم ایک کیفے آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں اب تک 11 ہلاکتوں کی تصدیق ہوچکی ہے آتشزدگی کے واقعے میں 2 افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا جب کہ 7 افرد کو بحفاظت ریسکیو کیا گیا۔

    ویتنامی حکام کا بتانا ہے کہ انہوں نے کیفے سے ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لیا ہے جس نے کیفے میں آگ لگانے کا اعتراف کیا ہے،گرفتار شخص نے پولیس کو دیئے گئے بیان میں کہا کہ کیفے کے اسٹاف سے ہونے والی بحث کے بعد پیٹرول کی مدد سے وہاں آگ لگائی۔

    سرکاری ٹیئن فونگ اخبار نے کہا کہ مشتبہ شخص کی عمر 50 سال سے زائد ہے ایک عینی شاہد نے بتایا کہ دھماکے کی آواز سنائی دی ایک اور گواہ نے بتایا کہ آگ نے تمام راستے بند کر دیے تھے، پٹرول کی بو تیز تھی، آگ پر قابو پانے میں تقریباً 40 منٹ لگے-

  • سموگ تدارک کیس، خلاف ورزی کرنیوالے کیفے سیل کرنے کا حکم

    سموگ تدارک کیس، خلاف ورزی کرنیوالے کیفے سیل کرنے کا حکم

    سموگ کے تدراک کے خلاف متفرق درخواستوں پر لاہور ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی،
    سماعت لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے کی، دوران سماعت وکیل نے عدالت میں کہا کہ طالب علموں کو الیکٹریک بائیک دینی چاہیے،عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اسکےلیے ہمیں بیٹری چارجنگ کے لیے پوائنٹ کھولنے پر بھی توجہ دینا ہوگی

    ممبرجوڈیشل واٹر کمیشن نے کہا کہ جوہر ٹاؤن کےایریا میں 94 کیفے خلاف ورزی کرتے نظر آئے ہیں،اے سی ماڈل ٹاؤن کو اطلاع دی لیکن کوئی کارروائی نہ کی جاسکی،یہ لوگ یہ بھی کہتے ہیں کہ انکے پاس پولیس کی نفری نہیں ہوتی،ہم چاہتے ہیں کہ ایک ٹاسک فورس بنا دی جائے جوہر ٹاون میں بہت خلاف ورزی ہے، جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جو کیفے خلاف ورزی کرتے ہیں پہلے خلاف ورزی پر آپ انہیں جرمانہ کریں اگر دوبارہ خلاف ورزی کرے توا ن کے کیفے کو سیل کر دیا جائے،عدالت نے جوہر ٹاؤن کے علاقے میں کیفے کھولنے والوں کو تاحیات سیل کرنے کا حکم دے دیا

    عدالت میں سرکاری وکیل کی جانب سے رپورٹ جمع کروائی گئی،سرکاری وکیل نے کہا کہ ڈی سی کمیشز اور ڈی جی ایل ڈی اے کی جانب سے دو ایریا پر پودے لگانے کا فیصلہ کیا ہے،ایل ڈی اے ایونیو اور ماڈل ٹاؤن ایریا میں پودے لگائے جائینگے،ممبر جوڈیشل کمیشن نے کہا کہ لیسکو والے درختوں کو کاٹ رہے ہیں، عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ لیسکو کو انفارم کریں کہ وہ ایسا نہ کرے، لیسکو کو پیغام دیں کہ پی ایچ اے کو ساتھ مل کر کام کریں۔پی ایچ اے والے تو ہائیکورٹ سے پودے لیکر گئے ہیں اور کسی کے گھر میں لگائے۔

    درخواست گزار وکیل نے کہا کہ ایم اے او کالج کی گراؤنڈ پر بھی اگر توجہ دی جائے تو بہت بہتر ہوسکتا ہے وہاں پھلوں کے درخت لگائیں جاسکتے ہیں۔عدالت سے استدعا ہے کہ ایسا قانون بنا دیں کہ ایک درخت کو کاٹنے پر 5 پودے لگائیں جائے،درخت کاٹنے پرصرف ایف آئی آر نہ دی جائے بلکہ اسکی جگہ پودے لگانے کا حکم دیا جائے،خالی پلاٹ پر پی ایچ اے کو ہدایت دی جائے کہ وہاں پودے لگائے جائیں،پی ایچ اے کو چاہیے کہ پودے لگانے والوں کو انعام دیا جائے،عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ یہ کام ایل ڈی اے کر سکتا ہے،عدالت درخواست گزار وکیل کی گزارشات پر غور کرے گی،بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت آئندہ جمعہ تک ملتوی کر دی.

    سائیکل کرائے پر دینے کے لیے مختلف پوائنٹ بنانے کے لیے اسیکم بنائی جائے

    آلودگی پھیلانے والی فیکٹروں کو سیل کرنے کا حکم

     ہفتے میں 2روز گھر سے کام کرنے کی پالیسی پر عمل کرائیں

    گھروں میں گاڑیاں دھونے والوں کے خلاف بھی کارروائی یقینی بنائی جائے

  • پاکستانی مشہور چائے والا ارشد خان نے لندن میں اپنا کیفے کھول لیا

    پاکستانی مشہور چائے والا ارشد خان نے لندن میں اپنا کیفے کھول لیا

    سوشل میڈیا کے ذریعے مقبولیت حاصل کرنے والے پاکستان کے سب سے مشہور چائے والا ارشد خان نے لندن میں اپنا کیفے کھول لیا ہے۔

    باغی ٹی وی:ایسٹ لندن کے اِس علاقے میں انڈیا، پاکستان اوربنگلہ دیش کے تارکین وطن افراد کی تعداد زیادہ ہے ارشد خان نے مشرقی لندن کے 229 ایلفورڈ لین پرکیفےکھولا جس کے باہر لگے بل بورڈ پرواضح طورپربرانڈ کا نام ’کیفے چائے والا ارشد خان‘ لکھا ہے تاکہ صارفین کو سمجھنے میں کوئی دقت نہ ہوں ۔

    کیفے کی سجاوٹ میں جنوبی ایشیا کے روایتی رنگ دکھائی دیتے ہیں جن میں ٹرک آرٹ سجا ویسپا بھی شامل ہےیہ کیفے خصوصی طور پر تین بھائیوں بہادردرانی، نادردرانی اوراکبردرانی کی مدد سےلندن میں کھولا گیا ہے-

    سپرماڈل جیجی حدید منشیات رکھنے کے الزام میں گرفتار

    ارشد خان ایک غریب نوجوان تھے جو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ایک ڈھابے پر چائے فروخت کرتے تھےاکتوبر 2016 میں فوٹو گر افرجویریہ علی نےایک گاہک کو چائے پیش کرتے ہوئےایک تصویر کھینچ کر انسٹاگرام پر ایک کپشن کے ساتھ پوسٹ کی تھی،اس تصویر سے ارشد کو راتوں رات شہرت ملی اور انہیں مختلف فیشن برانڈز نے اپنے فوٹو شوٹ کیلئے بھی منتخب کیا تھا۔

    منیب بٹ کے یوٹیوب پر 100 ملینز ویوز ، اداکار نے مداحوں کا شکریہ ادا …

    آج سے 7 سال قبل ارشد کو اس بات کا اندازہ تک نہ تھا کہ وہ جو اسلام آباد کی سڑک کنارے ڈھابے پر چائے فروخت کرتا ہے وہ کچھ ہی عرصے میں دنیا بھر میں جانا جائے گا اور اس کی زندگی ہی بدل جائے گی اور ایک دن وہ عالمی سطح پر ایک سوشل میڈیا سنسیشن، فیشن آئیکون، ایک برانڈ اور لندن جیسی جگہ پر فرنچائز کا مالک بن جائے گا۔

    ہمارے ہاں 80% لوگ بے مقصد زندگی گزارتے ہیں زیبا بختیار