Baaghi TV

Tag: کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس

  • لاس اینجلس میں کلب کے باہر گاڑی ہجوم پر چڑھ گئی، 30 افراد زخمی

    لاس اینجلس میں کلب کے باہر گاڑی ہجوم پر چڑھ گئی، 30 افراد زخمی

    امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس میں ہفتے کی علی الصبح ایک خوفناک واقعہ پیش آیا، جہاں سانتا مونیکا بلیوارڈ پر واقع ایک نائٹ کلب کے باہر ایک گاڑی ہجوم پر چڑھ دوڑی، جس کے نتیجے میں کم از کم 30 افراد زخمی ہو گئے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق، لاس اینجلس فائر ڈیپارٹمنٹ اور مقامی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ زخمیوں میں سے 7 افراد کی حالت نازک جبکہ 6 دیگر شدید زخمی ہیں۔فائر ڈیپارٹمنٹ کے ترجمان کیپٹن ایڈم وین گارپن کے مطابق، ایک پیرامیڈک نے زخمیوں میں سے ایک شخص کے جسم پر گولی لگنے کا زخم بھی دریافت کیا ہے، جس کے باعث واقعے کی نوعیت مزید پیچیدہ ہو گئی ہے۔

    ابتدائی معلومات کے مطابق، گاڑی نے سب سے پہلے کلب کے باہر موجود ایک ٹاکو ٹرک کو ٹکر ماری، پھر ویلیٹ پارکنگ اسٹینڈ اور بعد ازاں وہاں موجود ہجوم کو روند ڈالا۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر شیئر کی گئی ویڈیوز میں جائے وقوعہ کو پولیس کی جانب سے سیل کیے جانے اور ایمبولینسوں کے ذریعے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیے جانے کے مناظر دیکھے جا سکتے ہیں۔

    پنجاب اسمبلی میں مذاکرات کامیاب، اسپیکر نے ریفرنس مؤخر کر دیا

    ٹک ٹاک کا امریکا کے لیے نئی ایپ بنانے کی خبروں کی تردید

    کراچی،فش ہاربر میں ایکوا کلچر پارک قائم کرنے کا اعلان

  • لاس اینجلس میں زور دار دھماکا، بم اسکواڈ کمپاؤنڈ میں 3 افراد ہلاک

    لاس اینجلس میں زور دار دھماکا، بم اسکواڈ کمپاؤنڈ میں 3 افراد ہلاک

    امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس میں ایک زور دار دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 3 افراد ہلاک ہو گئے۔

    امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ دھماکا لاس اینجلس کاؤنٹی شیرف کے اسپیشل انفورسمنٹ بیورو کے کمپاؤنڈ میں اس وقت ہوا جب وہاں بم اسکواڈ کی ایک گاڑی کھڑی تھی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکے کی نوعیت اور وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی۔سیکیورٹی ادارے فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ مقامی حکام نے ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ کسی بھی مزید جانی یا مالی نقصان کے خدشے کے پیش نظر علاقے کو مکمل طور پر سیل کر دیا گیا ہے۔

    دھماکے کے فوراً بعد ریسکیو اور ایمرجنسی سروسز نے کارروائی کا آغاز کر دیا، جبکہ قریبی اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

    پاکستان کامجید بریگیڈ کو عالمی دہشتگرد تنظیموں کے نیٹ روک میں شامل کرنے کا مطالبہ