قصور ڈسٹرکٹ پریس کلب میں تین روزہ بھوک ہڑتال کیمپ لگا دیا گیا ، صحافیوں کی بھرپور شرکت ، پیکا ایکٹ کیخلاف جدوجہد تیز کرنے کا اعلان ، کراچی تا خیبر صحافی یک جان ہیں ،صدر پی ایف یو جے محمد افضل بٹ ، سیکرٹری جنرل ارشد انصاری کی قیادت میں پیکا ایکٹ 2025 کے خاتمہ تک جدوجہد جاری رکھنے کا اعلان ، پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کی اپیل پر بائی پاس چوک قصور میں صحافیوں نے صدر قصور ڈسٹرکٹ پریس کلب عطا محمد قصوری ، صدر مصطفی آباد محمد عمران سلفی ،عمر شاہین ، طاہر مئیو ، آزاد میڈیا گروپ پریس کلب سے مہر عبدالرحمن ، میاں کاشف ، اطہر سلیم قصوری ، چوہدری سمیع اللہ جٹ ، سجاد انصاری ، باؤ ارشد انصاری ، گروپ لیڈر حاجی ملک آصف ، پیٹرن انچیف پروفیسر ڈاکٹر محمد یوسف آرائیں ، نائب صدر میاں عمران شہزاد انصاری، فنانس سیکرٹری چوہدری محمود الہی چشتی ، خضر حیات وڑائچ ، حاجی تنویر شوکت ، سلیم اللہ باجوہ ، شفیق بھٹی ، اختر قصوری ،ملک فہد علی ، ملک رشید ، سردار جاوید عاشق ڈوگر ، طیب ڈوگر ، عمران شوکت ، ڈاکٹر ظفر اقبال پتوکی سمیت دیگر شریک ہوئے ، صدر قصور ڈسٹرکٹ پریس کلب عطاءمحمد قصوری نے کہا کہ 12 فروری سے جاری بھوک ہڑتال کیمپ روزانہ کی بنیاد پر 14 فروری جمعہ شام 3 بجے تک جاری رہے گا
Tag: کیمپ

ایشن ہاکی چیمپئینز ٹرافی سے قبل ٹیم کو دھچکا
ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کا تربیتی کیمپ لاہور میں جاری ہے۔ دوران پریکٹس ٹیم کے فارورڈ کھلاڑی رومان کی آنکھ پر گیند لگ گئی۔ جس سے وہ زخمی ہوگئے۔ٹیم انتظامیہ کے مطابق رومان کی آنکھ میں دو جگہ زخم آئے جس پر10 ٹانکیں لگے تاہم ٹیم کے فارورڈ پلیئر کی طبیعت پہلے سے بہتر ہے۔
یاد رہے کہ ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی 3 اگست سے بھارتی شہر چنائے میں شروع ہوگی، قومی ہاکی ٹیم کی بھارت روانگی حکومتی اجازت سے مشروط ہے۔
سیلاب زدہ علاقے میں میڈیکل کیمپ کیلئے ادویات کی خریداری
قصور
احمد تھیلیسیمیا کئیر ہسپتال کنگن پور کی طرف سے سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے 10 لاکھ کی ادویات لے کر بلوچسان کے سیلاب متاثر علاقے الہ یار میں میڈیکل کیمپ لگایا جائے گا،ضروریات زندگی کی دیگر اشیاء بھی تقسیم کی جائینگیتفصیلات کے مطابق قصور کی تحصیل چونیاں کے شہر کنگن پور میں واقع احمد تھیلیسیمیا کئیر ہسپتال کنگن پور کی طرف سے سیلاب متاثرین کیلئے 10 لاکھ روپیہ مالیت کی ادویات خریدی گئی ہیں اور کل بروز جمعہ میڈیکل ٹیم ادویات،خوراک و دیگر امدادی سامان لے کر بلوچستان کے علاقے الہ یار روانہ ہوگی
10 لاکھ روپے مالیت سے زائد کی ادویات کی پیکنگ ہو چکی ہے جبکہ راشن و دیگر سامان کی پیکنگ جاری ہے
سینئر ڈاکٹرز و پیرا میڈیکل سٹاف کے ساتھ ہفتہ سے بدھ تک میڈیکل کیمپ لگایا جائے گا اور راشن و ملبوسات کی تقسیم کی جائے گی
احمد تھیلیسیمیا کئیر ہسپتال کی سیلاب متاثرین کیلئے دی گئی آواز پر لبیک کہتے ہوئے لوگوں نے ادویات،راشن،ملبوسات و دیگر ضروری اشیاء کے ڈھیر لگا دئیے
این سی اے میں کمیونٹی آوٹ ریچ پروگرام کے تحت سمر کیمپ
این سی اے میں کمیونٹی آوٹ ریچ پروگرام کے تحت سمر کیمپ جاری ہے ۔ طلبہ و طالبات سے بات کرتے ہوئے وائس چانسلر نیشنل کالج آف آرٹس پروفیسرڈاکٹر مرتضیٰ جعفری نے کہا کہ ہنر مند نوجوان ملکی ترقی و خوشحالی میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں ۔ کمیونٹی آوٹ ریچ پروگرام کے تحت ہم نوجوانوں کو ہنر مند بنا رہے ہیں ۔ این سی اے کے دروازے سب کے لئے کھلے ہیں ۔ دوہفتوں پر مشتمل لاہور ، اسلام آباد اور راولپنڈی میں جاری سمر کیمپ شارٹ کورسز میں خطاطی، ڈرائینگ، واٹر کلر پینٹنگ ،مجسمہ سازی ، اینی میشن ،شارٹ فلم، آئل پینٹنگ، فیشن السٹریشن، گرافک ڈیزائن، گٹار اور ڈیجیٹل فوٹو گرافی شامل ہیں ۔

نیشنل کالج آف آرٹس 2014 سے کمیونٹی آوٹ ریچ پروگرام کے تحت سمر کیمپس کا تسلسل سے انعقاد کروا رہا ہے ۔ یہ پروگرام این سی اے لاہور کی حد تک ہی محدود نہیں بلکہ فنون لطیفہ کے فروغ اور ترقی کے لئے این سی اے راولپنڈی کیمپس، این سی اے اسلام آباد کیمپ آفس اور مر ی میں بھی منعقد کئے گئے ہیں ۔ جن میں ڈاکٹرز ، ججز، انجینئرز ، مختلف شعبوں کے پروفیشنلز، سفارت کاروں کے بچوں اور اہل خانہ سمیت آرٹ کو مستقل پروفیشن اپنانے یا آرٹ کی تعلیم سے وابستہ ہونے کے خواہش مند طلبا و طالبات کی کثیر تعداد شرکت کر چکی ہے
ہر سال سمر کیمپ میں شرکت کرنے والوں کی تعداد میں تسلسل کے ساتھ اضافہ ہو رہا ہے ۔ اس پروگرام میں بیشتر شرکاء کا تعلق مختلف شعبہ ہائے زندگی سے ہوتا ہے جو اپنی مصروفیات کے باعث آرٹ سیکھ نہیں پاتے ۔ این سی اے کمیونٹی آوٹ ریچ پروگرام انہیں ہر سال سمر کیمپ کی صورت میں یہ موقع فراہم کرتا ہے کہ وہ این سی اے کی نہایت قابل اساتذہ سے آرٹ سیکھ سکیں ۔

اتحاد ویلفئیر فاؤنڈیشن ڈھلواں کا ایک روزہ آئی کیمپ
قصور
اتحاد ویلفئیر فاؤنڈیشن ڈھلواں بھائی پھیرو کے زیر اہتمام ایک روزہ آئی کئیر کیمپ کا انعقاد،سینکڑوں لوگ مستفید ہوئے ،400 کے قریب مریضوں کا مفت چیک اپ کیا گیا اور ادویات دی گئیں،آئندہ جمعرات 47 مریضوں کا مفت آپریشن کیا جائے گاتفصیلات کے مطابق قصور کی تحصیل پتوکی کے شہر پھول نگر کے گاؤں ڈھلواں میں اتحاد ویلفئیر فاؤنڈیشن ڈھلواں کے زیر اہتمام آئی کئیر کیمپ لگایا گیا جس میں المصطفی ہسپتال کی زیر نگرانی ایک روزہ کیمپ میں 400 کے قریب مستحق غریب مریضوں کا مفت چیک اپ کیا گیا اور مفت ادویات دی گئیں
نیز مستحق 47 مریضوں کا آنے والی جمعرات کے دن فری آپریشن کیا جائے گا اور لینز ڈالے جائینگے
اہلیان علاقہ نے فری چیک اپ اور ادویات دینے پر اتحاد ویلفئیر فاؤنڈیشن ڈھلواں اور المصطفیٰ ہسپتال کا خصوصی شکریہ ادا کیا اور ڈھیروں دعائیں دیں





