Baaghi TV

Tag: کیمپ جیل

  • پرویز الٰہی اڈیالہ جیل منتقل

    پرویز الٰہی اڈیالہ جیل منتقل

    تحریک انصاف کے صدر اورسابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کو لاہورکی کیمپ جیل سے اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا

    میڈیا رپورٹس کے مطابق پرویز الہیٰ کوگزشتہ شب اڈیالہ جیل منتقل کیا گیا، اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے، پرویز الہیٰ کو سیکورٹی خدشات کی وجہ سے اڈیالہ جیل منتقل کیا گیا ہے ، پرویز الہیٰ کو عدالت نے رہا کرنے کا حکم دیا تھا تا ہم ڈی سی لاہور کے حکم پر پرویز الہیٰ کو نظر بند کر دیا گیا، پرویز الٰہی کو ہائی پروفائل کیس کی وجہ سے حکومت کی منظوری سے اڈیالہ جیل منتقل کیا گیا ہے

    دوسری جانب پرویز الہٰی کی رہائی کی روبکار پر عمل نہ کرنے،شوکاز نوٹس کا کیس ،عدالت نے جیل حکام کیخلاف شو کاز نوٹس کی کارروائی 1بجے تک موخر کر دیا اینٹی کرپشن کورٹ نے ڈی آئی جی جیل خانہ جات نوید رؤوف کو طلب کر لیا ،اینٹی کرپشن کورٹ کے جج علی رضا اعوان نے سماعت کی ،سابق وزیراعلیٰ پرویز الہٰی دیگر مقدمات میں ابھی جیل میں ہیں ،جیل حکام نے پرویز الہٰی کی رہائی کی روبکار پر اعتراض عائد کیا تھا

    دوسری جانب سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہی کیخلاف مقدمات خارج ہونے کا معاملہ،پنجاب حکومت کی 3 مقدمات میں چوہدری پرویزالٰہی کو ڈسچارج کرنے کیخلاف اپیل پر سماعت ہوئی،عدالت نے سماعت بغیر کارروائی 12 اگست تک ملتوی کر دی عدالت نے چوہدری پرویز الہی کو دوبارہ نوٹس جاری کر رکھے تھے جسٹس شہرام سرور چوہدری نے پنجاب حکومت کی اپیل پر سماعت کی ،دائر درخواست میں متعقلہ ججز سمیت دیگر کو فریق بنایا ہے ،درخواست میں کہا گیا ہے کہ چوہدری پرویز الہی کیخلاف شواہد موجود ہیں،متعلقہ ججز نے حقائق کے برعکس فیصلے دئیے،عدالت جوڈیشل مجسٹریٹ کا مقدمات خارج کرنے کا اقدام غیر آئینی قرار دے،

    پی ٹی آئی کی اندرونی لڑائیاں۔ فواد چوہدری کا پرویز الٰہی پر طنز

    خدشہ ہے کہ پرویز الٰہی کو گرفتار کر لیا جائیگا

    پرویز الہیٰ کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیا ،

    پرویزالہٰی کی حفاظتی ضمانت پر تحریری فیصلہ 

    زمان پارک سے اسلحہ ملنے کی ویڈیو

  • وکیل آج پرویز الہی کی رہائی کے لئے پرامید

    وکیل آج پرویز الہی کی رہائی کے لئے پرامید

    سابق وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی کی منی لانڈرنگ کے مقدمے میں رہائی کا معاملہ ،بینکنگ جرائم کورٹ نے چوہدری پرویز الہی کو 5 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کروانے کی ہدایت کر رکھی ہے

    چوہدری پرویز الہی کی ضمانت منظوری کے باوجود مچلکے جمع نہ ہونے سے رہائی نہیں ہوسکی تھی، سرمد غنی چھٹہ کا کہنا ہے کہ ضمانت منظوری کے تین دن بعد مچلکے جمع کروا دیے گئے مچلکوں کی منظوری کے بعد روبکار کچھ دیر بعد جاری ہو جائے گی،روبکار جاری ہونے کے بعد جیل کے وقت کے مطابق پانچ بجے چوہدری پرویز الہی کی رہائی ہو جائے گی،چوہدری پرویز الہی کو مزید کسی نئے یا پرانے مقدمے میں لاہور ہائیکورٹ نے گرفتاری سے روک رکھا ہے

    دوسری جانب پرویز الہیٰ کیمپ جیل میں ہیں، کیمپ جیل کے باہر پولیس کی بھاری نفری موجود ہے، کیمپ جیل میں پرویز الہیٰ کی رہائی کا انتظار کیا جا رہا ہے تو دوسری جانب انہیں کسی اور مقدمے میں گرفتار کئے جانے کا امکان تھا تا ہم ابھی تک پرویز الہیٰ کو رہائی نہیں مل سکی،

    واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہی اورانکے بیٹے راسخ الہی کی درخواستوں پر سماعت ہوئی، سماعت جسٹس امجد رفیق نے کی ،پرویز الٰہی کے وکیل عامر سعید راں نے کہا کہپرویز الٰہی نے اس وقت تمام مقدمات میں ضمانت حاصل کر لی ہے پرویزالہی کو مسلسل سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے غالب مارکیٹ مقدمہ میں دوران جوڈیشل ریمانڈ ان کی گرفتاری نہیں کی گئی خدشہ ہے کہ رہائی کے بعد انہیں اس مقدمہ میں دوبارہ گرفتار کر لیا جائے گا پشاور ہائیکورٹ نے علی محمد کے خلاف متعدد کیسز درج کرنے پر گرفتار کرنے سے روک دیا ہے اور ریمارکس میں پی ٹی آئی رہنما کو پوشیدہ مقدمات میں گرفتار کرنے سے روکا گیا ہے وکیل نے استدعا کی کہ عدالت پولیس کو گرفتاری سے روکنے اور کسی مقدمہ میں گرفتاری سے قبل تین روز میں متعلقہ عدالت سے رجوع کرنے کے لیے وقت دینے کے احکامات صادر کیے جائیں

    عدالت نے پرویزالہیٰ اور راسخ الہی کی درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سنا دیا اور پرویز الہیٰ کو کسی بھی مقدمے میں گرفتار کرنے سے روک دیا .سرکاری وکیل نے پرویزالہیٰ کی پٹیشن کی مخالفت کی اور مؤقف پیش کیا کہ ایسا ریلیف نہیں دیا جا سکتا جس کی نظیر نہ ہو

    پی ٹی آئی کی اندرونی لڑائیاں۔ فواد چوہدری کا پرویز الٰہی پر طنز

    خدشہ ہے کہ پرویز الٰہی کو گرفتار کر لیا جائیگا

    پرویز الہیٰ کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیا ،

    پرویزالہٰی کی حفاظتی ضمانت پر تحریری فیصلہ 

    زمان پارک سے اسلحہ ملنے کی ویڈیو

  • عدالتی حکم سمجھ نہیں آتا ہے تو نوکری چھوڑ دیں،پرویز الہیٰ کو رہا نہ کرنے پر عدالت برہم

    عدالتی حکم سمجھ نہیں آتا ہے تو نوکری چھوڑ دیں،پرویز الہیٰ کو رہا نہ کرنے پر عدالت برہم

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے صدر پرویز الہیٰ کو ابھی تک رہا نہ کیا جا سکا

    پنجاب اسمبلی میں بھرتیوں میں بد عنوانی کے کیس میں سابق وزیر اعلی پنجاب اور تحریک انصاف کے صدر پرویز الہٰی کی رہائی کی روبکار پر جیل حکام کے اعتراض عائد کرنے پر عدالت نے سخت برہمی کا اظہار کیا۔ جیل حکام نے اعتراضات عائد کرتے ہوئے درخواست اینٹی کرپشن کورٹ میں دائر کی ،جس میں کہا گیا کہ عدالت کا مشروط حکم سمجھ نہیں آ رہا وضاحت کی جائے

    پنجاب اسمبلی میں میرٹ کے بغیر بھرتیوں کے معاملے پر جیل حکام نے چوہدری پرویز الہٰی کی رہائی کی روبکار پر اعتراض عائد کر دیا ،عدالت نے کیمپ سپرنٹنڈنٹ جیل اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا عدالت نے کہا ہے کہ آپ نے روبکار جاری ہونے کے باوجود ملزم کو رہا کیوں نہیں کیا، وضاحت کریں

    عدالت نے ڈی آئی جی جیل خانہ جات کو طلب کیا تو ڈی آئی جی جیل خانہ جات اینٹی کرپشن عدالت میں پیش ہوئے ،عدالت نے کہا کہ جب آپ کو روبکار جاری کر دی پھر عدالتی حکم پر عملدرآمد کیوں نہیں ہوا، پولیس سے کسی کیس کا ریکارڈ منگوا لیں تو وہ بھی ان کو سمجھ نہیں آتا؟ عدالت نے سوال کیا کہ کیا پولیس عدالتوں سے بڑی ہو گئی ہے؟ اگر آپ کو عدالتی حکم سمجھ نہیں آتا ہے تو نوکری چھوڑ دیں، پہلے عدالتی حکم پر عملدرآمد کریں پھر شوکاز نوٹس کو دیکھتے ہیں .سپرنٹنڈنٹ کیمپ جیل کو جاری شوکاز نوٹس پر سماعت 14جولائی تک ملتوی کر دی گئی

    دوسری جانب پرویز الہیٰ کیمپ جیل میں ہیں، کیمپ جیل کے باہر پولیس کی بھاری نفری موجود ہے، کیمپ جیل میں پرویز الہیٰ کی رہائی کا انتظار کیا جا رہا ہے تو دوسری جانب انہیں کسی اور مقدمے میں گرفتار کئے جانے کا امکان تھا تا ہم ابھی تک پرویز الہیٰ کو رہائی نہیں مل سکی،

    پی ٹی آئی کی اندرونی لڑائیاں۔ فواد چوہدری کا پرویز الٰہی پر طنز

    خدشہ ہے کہ پرویز الٰہی کو گرفتار کر لیا جائیگا

    پرویز الہیٰ کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیا ،

    پرویزالہٰی کی حفاظتی ضمانت پر تحریری فیصلہ 

    زمان پارک سے اسلحہ ملنے کی ویڈیو