Baaghi TV

Tag: کینالز

  • کراچی، کینالز کیخلاف احتجاج میں پولیس پر حملے، مقدمات درج، ملزمان کی تلاش

    کراچی، کینالز کیخلاف احتجاج میں پولیس پر حملے، مقدمات درج، ملزمان کی تلاش

    کراچی میں دریائے سندھ میں کینالز بنانے کے خلاف وکلا اور قوم پرست جماعتوں کے احتجاج میں مظاہرین کے پولیس پر حملے اور موبائل جلانے کے تین مقدمات درج ہوگئے.

    باغی ٹی وی کے مطابق سندھ پولیس نے ویڈیوز حاصل کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔مقدمات سرکاری مدعیت میں بلوے، کار سرکار میں مداخلت، املاک کو نقصان پہنچانے، دھمکیاں دینے اور انسداد دہشت گری کی دفعات کے تحت درج کیے گئے ہیں جن میں 21 افراد کونامزد کیا گیا ہے۔ایف آئی آرز کے متن کے مطابق 200 سے زائد نامعلوم افراد نے پولیس پر حملہ کیا، پولیس افسران مظاہرین کو سمجھانے گئے تو انہوں نے پولیس پر حملہ کردیا، مشتعل مظاہرین کی جانب سے پولیس موبائلوں کو بھی نقصان پہنچایا گیا، مظاہرین نے پولیس موبائل بھی نذر آتش کی، مشتعل افراد کے حملے میں اہلکار بھی زخمی ہوئے۔

    مظاہرین کے خلاف دو مقدمات اسٹیل ٹان تھانے اور تھانہ بن قاسم ٹاون تھانے میں ایک مقدمہ درج کیا گیا۔دوسری جانب پولیس نے سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے اور جلا گھیرا کے واقعے کے وقت موجود افراد کی تصاویر اور ویڈیوز حاصل کرلی ہیں، پولیس کی جانب سے شرپسند عناصر کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔پولیس حکام نے کہا ہے کہ پولیس موبائل کو توڑنے کے بعد نذر آتش کرنے والے شرپسند عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی.

    حکام کے مطابق مشتعل ہجوم میں چہروں کی شناخت سے ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی جائے گی، شرپسند عناصرکی حاصل کردہ فوٹیجزز کا جائزہ لیا جارہا ہے، ہجوم میں موجود ملزمان کے چہروں کی شناخت کیلئے دیگر تحقیقاتی ٹیکنالوجیز استعمال کی جائیں گی۔پرتشدد ہجوم میں موجود مسلح افراد نے پولیس اہلکاروں سے بلٹ پروف جیکٹ بھی چھینی، ایک شرپسند کو فوٹیج میں پولیس اہلکار کی بلٹ پروف جیکٹ پہنے دیکھا جاسکتا ہے۔

    بھارتی ہٹ دھرمی رہی تو پاکستان دیگرمعاہدوں پر نظرثانی کر سکتا ہے، بلاول بھٹو

    جنگ کا خطرہ برقرار،اگلے تین چار دن اہم ہیں ، خواجہ آصف

    تنازعات اور ناقص کارکردگی،کے الیکٹرک نے سرمایہ کاروں کی توجہ کھو دی

    مودی سرکار ہر پاکستانی سے خوف کھانے لگی، کرکٹرز کے بھی چینل بلاک

  • وزیراعلیٰ سندھ کا کسی قیمت پر نہروں کا منصوبہ نہ بننے دینے کا اعلان

    وزیراعلیٰ سندھ کا کسی قیمت پر نہروں کا منصوبہ نہ بننے دینے کا اعلان

    کراچی: پاکستان میں پانی کے وسائل کے معاملے پر صوبائی کشیدگی دن بہ دن شدت اختیار کرتی جارہی ہے،وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کسی قیمت پر نہروں کا منصوبہ نہ بننے دینے کا اعلان کیا ہے۔

    مراد علی شاہ نے کہا کہ وہ ہر گارنٹی دینے پر تیار ہیں کہ سندھ حکومت اور پیپلزپارٹی عوام کی طاقت سے نہروں کا منصوبہ بننے نہیں دے گی جولائی 2024 سے نہر منصوبے پر کام اور نومبر سے ایکنک میں منظوری رکی ہوئی ہے، اس بات پر ناخوش ہیں کہ اب تک اس منصوبے کو ختم کیوں نہیں کیا گیا۔

    مراد علی شاہ نے کہا کہ وزیراعظم کو بھی نہروں کے نتائج کی سنگینی کا اندازہ ہے، امید ہے وزیراعظم انصاف سے کام لیں گے وکیل اور قوم پرست احتجاج ضرور کریں مگر اپنے لوگوں کو تکلیف دینے سے گریز کریں، پیپلزپارٹی اور مظاہرین کا مقصد ایک ہے، اگر ہم ناکام ہوئے تو پھر ہم بھی ہر طرح سے احتجاج کریں گے، ضمانت دیتا ہوں کہ کینالز نہیں بنیں گے، اگر بات ہاتھ سے نکل گئی، اگر ناکام ہو ئے تو احتجاج کی قیادت خود کریں گے۔

    علیمہ خان کے جیل حکام پر سنگین الزامات

    دوسری جانب وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے نہروں کے معاملے پر مسلسل تیسرے روز وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن سے فون پر رابطہ کیا،شرجیل میمن نے بتایا کہ راناثنااللہ نے اس معاملے پر سنجیدگی دکھاتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم شہبازشریف یہ معاملہ بات چیت سے حل کرنا چاہتے ہیں، ہم بھی چاہتے ہیں کہ وزیراعظم سندھ کے عوام کےخدشات دور کریں-

    پی ٹی آئی کو کرش کرنے کیلئے ملک کو بنانا ریپبلک بنا دیا گیا،عمران خان

  • کینالز  معاملہ: جے یو آئی سندھ کا بھی سندھ پنجاب بارڈر بند کرنے کا اعلان

    کینالز معاملہ: جے یو آئی سندھ کا بھی سندھ پنجاب بارڈر بند کرنے کا اعلان

    وکلا کے بعد جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) سندھ نے بھی کینالز کے معاملے پر سندھ پنجاب بارڈر بند کرنے کا اعلان کردیا۔

    لاڑکانہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جمعیت علمائے اسلام سندھ کے سیکرٹری جنرل مولانا راشد محمود سومرو نے کینالز کے معاملے پر سندھ میں دھرنوں کا اعلان کردیا، مولانا راشد محمود سومرو نے کہا کہ 24، 25 اور 26 اپریل کو احتجاجی مظاہرے کرکے سندھ پنجاب بارڈر کو بلاک کیا جائے گا، اگر فیصلہ واپس نہیں لیا گیا تو پورے سال بیٹھے رہیں گے لیکن کسی کو سندھ کے پانی پر ڈاکا نہیں ڈالنے دیں گے۔

    راشد محمود سومرو نے وفاقی حکومت سے کینا لز کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ تحریک کے اگلے مرحلے میں کندھ کوٹ ،گھوٹکی اور سکھر میں دھرنے ہوں گے۔

    مریم نواز کا گندم کے کاشتکاروں کیلئے 110 ارب روپے کے پیکج کا اعلان

    دوسری جانب دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کے مجوزہ منصوبے کے خلاف سکھر ببرلو بائی پاس پر وکیلوں کا دھرنا چوتھے روز میں داخل ہوگیا،سپر ہائی وے کاٹھور کے مقام پر احتجاج کے باعث سڑک بند ہونے سے ملک بھر میں سامان کی ترسیل رک گئی۔

    اس حوالے سے رہنما گڈزٹرانسپورٹرزایسوسی ایشن فضل جدون نے بتایا کہ گاڑیاں 4 دن سے پھنسے رہنے کے سبب آج سے ترسیل رک گئی ہے اور کراچی سےملک بھرکے لیے مال کی ترسیل مکمل طورپربند ہے، دونوں بندرگاہوں سے آنے اور جانے والے مال کی تر سیل بند ہے۔

    سونا تاریخ کی بلند ترین سطح پر جا پہنچا

  • متنازع منصوبوں کی بجائے تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیں،بلاول

    متنازع منصوبوں کی بجائے تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیں،بلاول

    چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نےدریائے سندھ پر مزید کینالوں کے وفاقی منصوبے کے حوالے سے ویڈیو بیان جاری کیا ہے

    بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ اگر سندھ و بلوچستان کے اعتراضات نہیں سنیں گے تو اس پورے منصوبے کو متنازعہ بنائیں گے۔ متنازع منصوبوں کو شروع کرنے کے بجائے تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیں، اپنی رائے کے زبردستی نفاذ سے منفی اثر ہوگا۔ زراعت ہماری معیشت میں ریڈھ کی ہڈی ہے۔ کوشش ہے کہ وفاقی حکومت کو سمجھائیں کہ ایسے منصوبے نہ بنائیں جو کالا باغ ڈیم کی طرح متنازعہ ہوں ،صوبوں کے درمیان اتفاق رائے بنائیں ہم گرین پاکستان منصوبے کو کامیاب بنا سکتے ہیں۔ زبردستی رائے مسلط کرنے سے سیاسی عدم استحکام و معیشت پر منفی اثر ہوگا

    پانی ہے تو زندگی ہے،چولستان نہر کی تعمیر،افواہیں اور حقائق

    سندھ کا پانی کسی صورت چوری کرنے نہیں دیں گے، پیر پگارا