Baaghi TV

Tag: کینجھر جھیل

  • کینجھرجھیل پر  500 میگا واٹ فلوٹنگ پاور پروجیکٹ بنانے کی تیاری

    کینجھرجھیل پر 500 میگا واٹ فلوٹنگ پاور پروجیکٹ بنانے کی تیاری

    کراچی: کینجھرجھیل پر 500 میگا واٹ پاور فلوٹنگ پاور پروجیکٹ بنانے کی تعمیر کے لیے حکومت سندھ اور گوانرجی پرائیویٹ لمیٹڈ کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے گئے۔

    باغی ٹی وی : ایس ٹی ڈی سی کے سی ای او سلیم شیخ اور گو گرین انرجی کے سی ای او عمار علی طلعت نے ایم او یو پر دستخط کی، اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرتوانائی سید ناصرحسین شاہ کا کہنا تھا کہ گو انرجی پرائیوٹ لمیٹڈ یہ منصوبہ سندھ ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی، محکمہ توانائی سندھ اور محکمہ آبپاشی سندھ کے تعاون سے بنارہی ہے ایس ٹی ڈی سی کینجھر جھیل پاور پروجیکٹ کے الیکٹرک گرڈ اسٹیشن دھابیجی کراچی تک تقریباً 60 کلومیٹر کی 220 کے وی ٹرانسمیشن لائن بچھائے گی۔

    انہوں نے کہا کہ کے الیکٹرک 500میگاواٹ فلوٹنگ پاور پروجیکٹ کا آف ٹیکر ہے جس کے لیے کے الیکٹرک نے لیٹر آف انٹینٹ (LOI) فراہم کردیا ہے، دوسری جانب محکمہ توانائی سندھ کی جانب سے بھی لیٹر آف انٹینٹ (LOI) مہیا کیا جاچکاہے یہ منصوبہ ماحول دوست ہے کیونکہ یہ پانی کو بخارات بننے سے روکنے میں مددگار ہوگا اور آبی زندگی کے لیے مفید ثابت ہوگااس منصوبے سے زمین کے تحفظ کو بھی فائدہ پہنچے گا یہ منصوبہ ماحول دوست ہے جس سے سندھ میں گرین انرجی کو فروغ ملے گا اور سستی بجلی کی فراہمی کا ذریعہ میسر آئےگا یہ منصوبہ صوبہ سندھ میں ملازمتیں پیدا کر کے معیشت کو فروغ دے گا ہمیں امید ہے کہ یہ منصوبہ 2026 کے آخر تک مکمل ہوجائے گا۔

    فیصل واوڈا سینیٹ کی قائمہ کمیٹی بحری امورکے بلا مقابلہ چئیرمین منتخب

    سیکریٹری توانائی سندھ مصدق احمد خان نے کہا کہ وزیر توانائی کی خصوصی ہدایات پر عوام کو سستی اور مفت بجلی فراہم کرنے کے کئی منصوبوں پر کام جاری ہےاس فلوٹنگ پلانٹ سے پیدا ہونے والی بجلی کی لاگت 15روپے فی یونٹ آئے گی جو کہ بجلی پیدا کرنے والے دیگر اداروں کے مقابلے میں کافی سستی ہوگی۔

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سی ای او ایس ٹی ڈی سی سلیم شیخ نے کہا کہ کے الیکٹرک کے مقابلے میں ایس ٹی ڈی سی کی لائن کبھی ٹرپ نہیں ہوئی اورایس ٹی ڈی سی کا لائن لاسسز بھی 1.6 فیصدسے کبھی اوپر نہیں گیا جبکہ نیپرا نے 2 فیصد تک لائن لاسز کی اجازت دی ہوئی ہے۔

    زمین کیسے بنی اور زندگی کیسے وجود میں آئی ،زمین کو پانی کب ملا؟سائنسدانوں نے …

    اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چیف آفیسر گو انرجی عمار علی طلعت کا کہنا تھا کہ یہ بالکل ایک منفرد آئیڈیا ہے کینجھر دنیا کی سب سے بڑی صاف پانی کی جھیل ہے جہاں پر حکومت سندھ اورکے الیکٹرک کے تعاون سے فلوٹنگ منصوبہ تیار کیا گیا ہے اور جس کا ایم او یو آج سائن کیا گیا ہے، میں تمام تعاون کرنے والوں کا شکر گزار ہوں، سنگاپور کے ماہرین نے اس منصوبے کی اسٹڈی کی ہے یہ منصوبہ جھیل کے ایک چوتھائی پانی کو بخارات بننے سے روکے گا-

  • کینجھر جھیل کے قریب حادثہ،7 افراد  جاں بحق

    کینجھر جھیل کے قریب حادثہ،7 افراد جاں بحق

    ٹھٹہ : کینجھر جھیل کے قریب ماہی گیروں کی وین اور ٹرک کے تصادم میں 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق چلیا اور کینجھر جھیل کے درمیان قومی شاہراہ پر ماہی گیروں کو لے کر جانے والی وین مخالف سمت سے آنے والے ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 4 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے زخمیوں کو سول اسپتال مکلی منتقل کیا گیا جہاں اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ایک شخص دم توڑ گیا۔

    ریسکیو حکام کے مطابق وین کے مالک اور ایک اور شخص کو نازک حالت میں کراچی بھیجا گیا تاہم دونوں زخمیوں کو کراچی لے جانے والی ایمبولینس مہنگائی کے خلاف احتجاج میں گھگھر پھاٹک کے قریب پھنس گئی اور تاخیر سے اسپتال پہنچنے کے باعث دونوں زخمیوں نے دم توڑ دیا۔

    سونےکی کان سے سونا لے جانے والی ٹیم پر حملہ،دو چینی شہریوں سمیت 4 …

    دوسری جانب عراق میں ہونے والے ٹریفک حادثے میں ایرانی زائرین سمیت 18افراد ہلاک ہوگئے برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ افسوس ناک واقعہ عراق کے شمالی صوبے صلاح الدین میں دو شہروں کو ملانے والی مصروف سڑک پر پیش آیا،واقعے کی اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پر ریسکیو ٹیمیں اور ایمبولینس پہنچ گئی تھی جنہوں نے لاشوں اور زخمیوں کو ریسکیو کیا حادثے کے نتیجے میں 18افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں جن میں سے زیادہ تر کا تعلق ایران سے ہے جبکہ 13 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

    ڈی آئی خان :ڈیرہ اور پنجاب پولیس کو 20 سے زائداغواء اور ڈکیتی کے مقدمات …