Baaghi TV

Tag: کینیڈا

  • کینیڈا میں امریکی قونصل خانے پر فائرنگ

    کینیڈا میں امریکی قونصل خانے پر فائرنگ

    کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں امریکی قونصل خانے پر فائرنگ کی گئی ہے جسے دہشت گردی کا واقعہ قرار دیا جا رہا ہے۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ٹورنٹو کے ڈاؤن ٹاؤن علاقے میں واقع امریکی قونصل خانے کے باہر علی الصبح پیش آیا پولیس کو اطلاع ملنے پر اہلکار فوری طور پر موقع پر پہنچے تو عمارت کے باہر گولیوں کے خول اور فائرنگ کے شواہد ملے۔

    ابتدائی تفتیش کے مطابق دو نامعلوم افراد ایک سفید گاڑی میں آئے اور گاڑی سے نکل کر قونصل خانے کی عمارت پر متعدد گولیاں چلائیں اور پھر فرار ہو گئے،فائرنگ سے عمارت کے دروازے اور شیشے کو جزوی نقصان پہنچا تاہم کسی شخص کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔

    دبئی میں معاشی و سیکیورٹی بحران: مالی مشکلات اور غیر یقینی صورتحال نے جانوروں کی دیکھ بھال کو مشکل بنا دیا

    کینیڈین پولیس اور رائل کینیڈین ماؤنٹڈ پولیس اس واقعے کو قومی سلامتی کے زاویے سے دیکھتے ہوئے مشترکہ تحقیقات کر رہی ہیں تفتیشی حکام نے حملے میں ملوث مشتبہ گاڑی کی تصویر بھی جاری کر دی ہے اور عوام سے معلومات فراہم کرنے کی اپیل کی ہے، واقعے کے بعد ٹورنٹو اور اوٹاوا میں امریکی اور اسرائیلی سفارتی عمارتوں کے اطراف سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔

    سعودی عرب اور یو اے ای سے ہمیں پیٹرول کی ترسیل میں مدد مل رہی ہے،علی پرویز ملک

  • بھارت اور کینیڈا کے درمیان یورینیم فراہمی اور جوہری ٹیکنالوجی تعاون پر  پاکستان کا تشویش کا اظہار

    بھارت اور کینیڈا کے درمیان یورینیم فراہمی اور جوہری ٹیکنالوجی تعاون پر پاکستان کا تشویش کا اظہار

    وزارت خارجہ کے ترجمان نے بھارت اور کینیڈا کے درمیان یورینیم کی طویل المدتی فراہمی کے معاہدے اور جوہری ری ایکٹروں کی جدید ٹیکنالوجی میں ممکنہ تعاون پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

    ترجمان کے مطابق یہ انتظام سول جوہری شعبے میں ایک ملک کے لیے متعصبانہ استثنیٰ کی مثال ہے بھارت نے 1974 میں جوہری تجربہ اس پلوٹونیم سے کیا تھا جو کینیڈا نے پرامن مقاصد کے لیے فراہم کیا تھا، اور یہ تجربہ جوہری فراہم کنندگان کے گروپ کے قیام کا سبب بنا تھا اب وہی ریاست تر جیحی رسائی حاصل کر رہی ہے۔

    وزارت خارجہ نے بتایا کہ بھارت نے اپنی تمام سول جوہری تنصیبات کو بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کے حفاظتی نظام کے تحت نہیں رکھا اور نہ ہی ایسا کرنے کا پابند عہد کیا ہے، متعدد تنصیبات اب بھی بین الاقوامی معائنہ کے دائرۂ کار سے باہر ہیں ساتھ ہی یہ بھی واضح نہیں کہ اس معاہدے کے ساتھ جوہری عدم پھیلاؤ کی کوئی ضمانت منسلک ہے یا نہیں۔

    اکاؤنٹ آفس قصور میں لوگوں کو سخت ترین مشکلات کا سامنا ،نوٹس کی اپیل

    ترجمان نے کہا کہ اس انتظام کے تزویراتی مضمرات بھی تشویش ناک ہیں، کیونکہ بیرونی ذرائع سے یورینیم کی دستیابی بھارت کے داخلی ذخائر کو عسکری مقاصد کے لیے دستیاب بنا سکتی ہے، جس کے نتیجے میں قابل انشطار مواد میں اضافہ، جوہری ہتھیاروں کے ذخائر میں تیزی سے توسیع، اور جنوبی ایشیا میں پہلے سے موجود تزویراتی عدم توازن میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔

    ہم افغان طالبان کے ساتھ تعمیری انگیجمنٹ چاہتے ہیں،پاکستان

    پاکستان نے دوہرایا کہ سول جوہری تعاون کو غیر امتیازی اور معیاری طریقہ کار کے تحت ہونا چاہیے، جو ان تمام ریاستوں پر یکساں طور پر نافذ ہو جو جوہری عدم پھیلاؤ کے معاہدے کی فریق نہیں ہیں،متعصبانہ استثنائی انتظامات عالمی عدم پھیلاؤ کے نظام کی ساکھ کو مجروح کرتے ہیں اور خطے میں مزید عدم استحکام کا خطرہ پیدا کر سکتے ہیں۔

    آذربائیجان کے نخچیوان ائیرپورٹ پر ایرانی ڈرون حملہ، 2 افراد زخمی

  • کینیڈا: اسکول اور گھر پر فائرنگ، 10 افراد ہلاک، 25 سے زائد زخمی

    کینیڈا: اسکول اور گھر پر فائرنگ، 10 افراد ہلاک، 25 سے زائد زخمی

    کینیڈا کے قصبے ٹمبلر رج میں منگل کے روز ایک سیکنڈری اسکول میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس میں حملہ آور خاتون سمیت کم از کم 10 افراد ہلاک جبکہ 25 افراد زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

    یہ واقعہ 10 فروری کی دوپہر کو واقعہ ایک اسکول اور گھر میں پیش آیا مقامی پولیس کو اسکول میں ایک مسلح شخص کی موجودگی کی اطلاع ملی اطلاع ملتے ہی علاقے میں ہنگامی صورتحال نافذ کر دی گئی اور لوگوں کو اپنے گھروں میں رہنے کی ہدایت جاری کی گئی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ اسکول کے اندر سے چھ افراد کی لاشیں ملی ہیں جبکہ زخمیوں میں سے دو کی حالت تشویش ناک ہے جنہیں ہیلی کاپٹر کے ذریعے اسپتال منتقل کیا گیا ایک زخمی اسپتال لے جاتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ گیا اور دو مزید افراد رہائش گاہ سے برآمد ہوئے-

    پولیس کو تفتیش کے دوران اسکول سے باہر ایک رہائشی مکان سے بھی دو لاشیں ملی ہیں جن کے بارے میں خیال کیا جا رہا ہے کہ ان کا تعلق بھی اسی واقعے سے ہےجہاں تک حملہ آور کا تعلق ہے تو پولیس نے بتایا کہ مشتبہ حملہ آور ایک خاتون تھی جس نے فائرنگ کے بعد بظاہر خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا تفتیشی افسران اب اس بات کا جائزہ لے رہے ہیں کہ آیا اس کارروائی میں کوئی دوسرا شخص بھی شامل تھا یا نہیں۔

    اس واقعے کے بعد پورے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور موبائل فونز پر ہنگامی پیغامات بھیجے گئے تاکہ شہری گھروں سے باہر نہ نکلیں مقامی انتظا میہ اور پولیس کے اعلیٰ حکام کا کہنا ہے کہ یہ ایک انتہائی مشکل اور جذباتی دن ہے اور وہ متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں قصبے کی سیکیو رٹی سخت کر دی گئی ہے اور قریبی علاقوں سے بھی اضافی پولیس نفری بلا لی گئی ہے تاکہ اسکول اور دیگر مقامات کی مکمل تلاشی لی جا سکے۔

  • بھارتی گروہ کینیڈا سمیت  مختلف ممالک میں بھتہ خوری، بلیک میلنگ اور منظم جرائم میں ملوث

    بھارتی گروہ کینیڈا سمیت مختلف ممالک میں بھتہ خوری، بلیک میلنگ اور منظم جرائم میں ملوث

    بھارتی منظم جرائم پیشہ گروہ کینیڈا سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں عوام کے جان و مال کے لیے سنگین خطرہ بنتے جا رہے ہیں۔

    آسٹریلوی جریدے اسپیکٹیٹر آسٹریلیا کی ایک تازہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ کینیڈا، امریکا اور آسٹریلیا جیسے ترقی یافتہ ممالک میں بھارتی جرائم پیشہ نیٹ ورکس بھتہ خوری، بلیک میلنگ اور منظم جرائم میں ملوث پائے گئے ہیں ان گروہوں کی سرگرمیوں کے باعث مقامی کمیونٹیز میں خوف اور عدم تحفظ کی فضا پیدا ہو چکی ہے۔

    اسپیکٹیٹر آسٹریلیا کے مطابق کینیڈا کے شہر سرے میں رواں سال جنوری سے اب تک بھارتی جرائم پیشہ گروہوں کی جانب سے بھتہ خوری کے 35 واقعات رپورٹ ہو چکے ہیں، جبکہ صوبہ اونٹاریو میں گزشتہ تین برسوں کے دوران 1500 سے زائد بلیک میلنگ کیسز سامنے آ چکے ہیں، کینیڈا میں سرگرم بدنام زمانہ بھارتی بشنوئی گروہ منظم جرائم اور بھتہ خوری میں ملوث ہے بعض سکھ تنظیموں نے الزام عائد کیا ہے کہ یہ گروہ بھارتی حکومت کی ایما پر کینیڈا میں خالصتان حامی کارکنوں کو نشانہ بنا رہا ہے۔

    کینیڈین صحافیوں کے مطابق رائل کینیڈین ماؤنٹڈ پولیس کی رپورٹس میں بھی متعدد بار یہ انکشاف کیا گیا ہے کہ بھارتی حکومت اپنے مفادات کے لیے ان جرائم پیشہ گروہوں کو استعمال کر رہی ہے۔

    عالمی ماہرین کا کہنا ہے کہ بیرونِ ممالک کی خودمختاری کو نظرانداز کرتے ہوئے جرائم پیشہ نیٹ ورکس کا استعمال بھارت کے لیے عالمی سطح پر شرمندگی کا باعث بن رہا ہے بھارتی شہریوں کے جرائم میں ملوث ہونے کے بڑھتے واقعات میزبان ممالک کے لیے ایک سنجیدہ سیکیورٹی چیلنج بن چکے ہیں۔

  • پاکستان اور کینیڈا کا مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

    پاکستان اور کینیڈا کا مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

    اسلام آباد: وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان اور کینیڈا کے ہائی کمشنر طارق علی خان کے درمیان اہم ملاقات ہوئی جس میں تجارت، سرمایہ کاری، معدنیات، زراعت اور توانائی کے شعبوں میں وسعت دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    پاکستان کی جانب سے دنیا کی سب سے بڑی معدنیاتی کانفرنس پراسپییکٹرز اینڈ ڈیولپرز ایسوسی ایشن آف کینیڈا 2026 میں شرکت پر بھی بات چیت ہوئی۔ یہ کانفرنس پاکستان کی معدنیات کو عالمی سرمایہ کاروں سے متعارف کروائے گی اور پاکستانی کان کنی کمپنیوں کے کینیڈین ماہرین سے رابطہ کا باعث بنے گی۔

    پاکستان اور کینیڈا نے ڈیری اور لائیو اسٹاک کے شعبوں میں بھی تعاون، جدید فارمینگ، جینیٹکس اور وباوں کے کنٹرول کے ذریعے پیداوار اور معیار بڑھانے پر اتفاق کیا پاکستان میں قابل تجدید توانائی میں کینیڈین سرمایہ کاری، وقت پر منظوری اور باقاعدہ قوانین کی منظوری کو اہم قرار دیا گیادوطرفہ اقتصادی تعلقات مضبوط کرنے، ادارہ جاتی روابط بڑھانے اور پرائیویٹ سیکٹرکی شمولیت کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

    پاکستان کی اقتصادی ترقی میں کامیاب اقدامات اور سرمایہ کاری کے مواقع قومی معیشت کے لیے روشن مستقبل کی نوید ہیں، ایس آئی ایف سی پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری اور اقتصادی ترقی میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے۔

  • کینیڈا کا یوکرین کے لیے 2 ارب ڈالر کی امداد کااعلان

    کینیڈا کا یوکرین کے لیے 2 ارب ڈالر کی امداد کااعلان

    کینیڈین وزیراعظم مارک کارنی نے کیف میں یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی سے ملاقات کے دوران 2 ارب ڈالر کی امداد دینے کا اعلان کیا، جس میں ایک ارب ڈالر اسلحے، ڈرونز اور بکتر بند گاڑیوں کی خریداری کے لیے مختص ہیں۔

    کینیڈین وزیر اعظم مارک کارنی نے یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی سے ملاقات میں کہا کہ وہ یوکرین کے لئے مضبوط سکیورٹی گارنٹی کے مطالبے کی مکمل حمایت کرتے ہیں اور کینیڈا ایسی کسی امن ڈیل کے تحت فوجی دستے بھیجنے کے امکان کو رد نہیں کرتاروس کی مکمل یلغار کو ساڑھے تین سال گزرنے کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ امن کوششوں کی قیادت کر رہے ہیں جبکہ یوکرین اور یورپی اتحادی مستقبل کے سکیورٹی فریم ورک پر کام کر رہے ہیں۔

    مارک کارنی نے اپنے پہلے دورۂ یوکرین میں زیلنسکی کے ساتھ یوم آزادی کی تقریب میں شرکت کی، جس میں ٹرمپ کے خصوصی ایلچی کیتھ کیلگ بھی شریک ہوئےاس موقع پر زیلنسکی نے کہا کہ اس جنگ کے خاتمے کا مطلب ایسا امن ہونا چاہیے جو آئندہ نسلوں کو جنگ کے خطرے سے محفوظ رکھے۔ انہوں نے زور دیا کہ مستقبل کے سکیورٹی گارنٹی نیٹو کے آرٹیکل 5 کے قریب تر ہوں۔

    ڈاؤ یونیورسٹی اسپتال میں ٹرینی نرس کے ساتھ مبینہ ہراسانی پر ہیڈ نرس معطل

    مارک کارنی نے کہا کہ صرف یوکرین کی فوجی طاقت پر انحصار کافی نہیں، اس کے لئے عالمی شراکت داری ضروری ہےدونوں رہنماؤں نے ڈرون کی مشترکہ تیاری کا معاہدہ بھی کیا، جبکہ کینیڈا نے اگلے ماہ ایک ارب کینیڈین ڈالر کی فوجی امداد فراہم کرنے کا اعلان کیا۔

    حماد اظہر کا این اے 129 سے ضمنی الیکشن میں حصہ نہ لینے کا اعلان

  • کینیڈا کافلسطین کو باقاعدہ ریاست کے طور پر تسلیم کرنے کا اعلان

    کینیڈا کافلسطین کو باقاعدہ ریاست کے طور پر تسلیم کرنے کا اعلان

    کینیڈا نے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے پر آمادگی ظاہر کردی-

    کینیڈا کے وزیرِاعظم مارک کارنی نے اعلان کیا کہ ان کی حکومت اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے ستمبر میں ہونے والے اجلاس کے دوران فلسطین کو باقاعدہ ریاست کے طور پر تسلیم کرنے کا ارادہ رکھتی ہے،یہ اقدام اسرائیل-فلسطین تنازع کے دو ریاستی حل کی امید کو برقرار رکھنے کے لیے ضروری ہے، جو ایک طویل عرصے سے کینیڈا کا ہدف رہا ہے اور ’جو ہماری آنکھوں کے سامنے ختم ہو رہا ہے‘۔

    وزیر اعظم نے کہا کہ کینیڈا کا ارادہ ہے کہ وہ اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس میں ستمبر 2025 میں ریاستِ فلسطین کو تسلیم کرے، غزہ میں شہریوں کی بگڑتی ہوئی حالت نے امن کے لیے مربوط بین الاقوامی اقدامات میں تاخیر کی کوئی گنجائش نہیں چھوڑی، کیا کوئی ایسا منظر ہو سکتا ہے جس میں کینیڈا اقوامِ متحدہ کے اجلاس سے پہلے اپنا مؤقف بدل دے؟تو کارنی نے کہا ایک منظرنامہ ہو سکتا ہے، لیکن شاید ایسا جو میں تصور بھی نہیں کر سکتا۔

    پاکستان قربانیاں دے کردنیا کو دہشتگردی سے بچا رہا ہے،عطا اللہ تارڑ

    وزیرِاعظم نے بتایا کہ فلسطینی صدر محمود عباس سے ٹیلیفون پر تفصیلی گفتگو ہوئی ہے اور اسی تناظر میں کینیڈا نے فیصلہ کیا ہے کہ اگر فلسطینی اتھارٹی ضروری اصلاحات کی ضمانت دے تو ستمبر میں جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس کے موقع پر فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرلیا جائے گا۔

    انہوں نے مزید وضاحت کی کہ کینیڈا کی حمایت فلسطینی اتھارٹی کی جانب سے متوقع اصلاحاتی اقدامات سے مشروط ہے ان اصلاحات میں سب سے نمایاں نکتہ 2026 میں حماس کے بغیر آزاد اور شفاف عام انتخابات کا انعقاد ہے، جسے کینیڈین حکومت فلسطینی جمہوریت کی جانب ایک مثبت قدم سمجھتی ہے۔

    وزیرِاعظم کارنی نے اسرائیل کی پالیسیوں پر بھی کھل کر تنقید کی اور کہا کہ کینیڈا اس حقیقت کی مذمت کرتا ہے کہ اسرائیلی حکومت نے غزہ میں شدید تباہی کی راہ ہموار کی، جو انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

    وزیراعظم اویس لغاری کی کارکردگی سےخوش، خصوصی خط لکھدیا

    واضح رہے کہ کینیڈا سے قبل فرانس اور برطانیہ بھی فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے کی مشروط حمایت کرچکے ہیں برطانوی وزیرِاعظم سر کئیر اسٹارمر نے چند روز قبل کابینہ کے ہنگامی اجلاس کے بعد اعلان کیا تھا کہ اگر اسرائیل غزہ میں جنگ بندی، مغربی کنارے پر قبضے سے باز رہنے اور دو ریاستی حل پر آمادگی ظاہر نہیں کرتا تو برطانیہ ستمبر میں فلسطینی ریاست کو تسلیم کرلے گا۔

    فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون پہلے ہی اعلان کر چکے ہیں کہ فرانس فلسطین کو ایک آزاد ریاست کے طور پر تسلیم کرنے کا باضابطہ اعلان ستمبر میں اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کے دوران کرے گا، اس بین الاقوامی رجحان کو مشرقِ وسطیٰ میں تنازع کے حل کی جانب ایک ممکنہ سنگِ میل کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

    علی امین گنڈاپور سمیت پی ٹی آئی کے 41 رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری

  • کینیڈا کا بھی فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے پر غور

    کینیڈا کا بھی فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے پر غور

    کینیڈا اس بات پر غور کر رہا ہے کہ فلسطینی ریاست کو تسلیم کیا جائے اور فلسطین کو تسلیم کرنے کا فیصلہ مشروط ہونا چاہیے یا نہیں۔

    ٹی آر ٹی گلوبل کی رپورٹ کے مطابق منگل کو شائع ہونے والی رپورٹس میں نامعلوم ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ابھی تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا، لیکن وزیرِ اعظم مارک کارنی بدھ کو مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال پر بات چیت کے لیے کابینہ کا ورچوئل اجلاس منعقد کرنے والے ہیں۔

    یہ رپورٹس اس کے فوراً بعد سامنے آئیں جب کارنی نے اپنے برطانوی ہم منصب کیئر اسٹارمر سے محصور غزہ کی صورت حال اور فلسطین کو تسلیم کرنے کے برطانیہ کے بیان پر گفتگو کی تھی،پیر کو، کینیڈا کی وزیرِ خارجہ انیتا آنند نے دو ریاستی حل کے لیے اوٹاوا کے عزم کو دہرایا تھا۔
    انہوں نے کہا کہ تھا کہ ’صورتحال کی پیچیدگی کے باوجود، ہماری یہاں مشترکہ موجودگی ایک ایسے مذاکراتی حل کے لیے مضبوط عالمی حمایت کی عکاسی کرتی ہے، جو فلسطینی خود ارادیت اور اسرائیلی سلامتی دونوں کو یقینی بنائے۔

    گزشتہ ہفتے، فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے کہا تھا کہ پیرس ستمبر میں اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے دوران فلسطین کو تسلیم کرے گا،اس ہفتے، اسٹارمر نے بھی اسی موقف کو اپنایا اور کہا کہ اگر اسرائیل نے غزہ میں قتل و غارت گری روکنے کے لیے اقدامات نہ کیے تو ان کی حکومت اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطین کو تسلیم کرے گی۔

    اسرائیل نے برطانیہ کے اس اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ ’حماس کے لیے انعام‘ ہوگافی الحال اقوامِ متحدہ کے 193 رکن ممالک میں سے 149 فلسطین کو تسلیم کر چکے ہیں، اور یہ تعداد اکتوبر 2023 میں اسرائیل کی غزہ میں نسل کشی کے آغاز کے بعد بڑھتی جا رہی ہے۔

  • ٹرمپ کا کینیڈا کے ساتھ تمام تجارتی بات چیت ختم کرنے کا اعلان

    ٹرمپ کا کینیڈا کے ساتھ تمام تجارتی بات چیت ختم کرنے کا اعلان

    صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کینیڈا کے ساتھ تمام تجارتی بات چیت ختم کرنے کا اعلان کر دیا-

    صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی ٹیکنالوجی کمپنیوں پر ٹیکس لگائے جانے پر یہ اعلان کیا، ٹرمپ نے اپنی سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹروتھ پر ایک پوسٹ میں کینیڈا پر یورپی یونین کی نقل کرنے کا الزام لگاتے ہوئے اس ٹیکس کو انتہائی قابل اعتراض قرار دیا، کہا کہ ہم اگلے 7 دن میں کینیڈا کو وہ ٹیرف بتائیں گے، جو انہیں امریکا کے ساتھ کاروبار کرنے کے لیے ادا کرنا ہوگا۔

    ٹرمپ نے اپنے ٹروتھ سوشل میڈیا پر پیغام میں لکھا کہ ہمیں ابھی ابھی مطلع کیا گیا ہے کہ کینیڈا، جو کہ ایک بہت مشکل ملک ہے، جس کے ساتھ تجارت کرنا انتہائی دشوار ہے، اور جس نے برسوں سے ہمارے کسانوں پر دودھ کی مصنوعات پر 400 فیصد تک ٹیرف عائد کیے ہیں، اسی کینیڈا نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہماری امریکی ٹیکنالوجی کمپنیوں پر ایک ڈیجیٹل سروسز ٹیکس عائد کر رہے ہیں، جو ہمارے ملک پر ایک براہ راست اور کھلا حملہ ہے۔

    انہوں نے پیغام میں لکھا کہ وہ واضح طور پر یورپی یونین کی نقل کر رہے ہیں، جس نے یہی کیا ہے اور اس پر ہمارے ساتھ بات چیت جاری ہے، اس سنگین ٹیکس کی بنیاد پر، ہم فوری طور پر کینیڈا کے ساتھ تمام تجارتی بات چیت ختم کر رہے ہیں، ہم اگلے 7 دن میں کینیڈا کو وہ ٹیرف بتائیں گے جو انہیں امریکا کے ساتھ کاروبار کے لیے ادا کرنا ہوگا، اس معاملے پر آپ کی توجہ کا شکریہ!

    ٹرمپ نے بعد ازاں اوول آفس میں کہا کہ ’ہمارے پاس کینیڈا پر بہت اثر و رسوخ ہے، ’وہ احمق تھے‘ جو انہوں نے یہ نیا ٹیکس نافذ کر دیا امریکا ابھی تمام مذاکرات روک دے گا جب تک وہ اپنے رویے کو درست نہیں کرتے۔

    ٹرمپ کے اعلان کے بعد، ایس اینڈ پی 500 اور Nasdaq Composite دونوں منفی ہو گئے، حالاں کہ اس سے قبل وہ دن کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکے تھے۔

    کینیڈا کی جانب سے ڈیجیٹل سروسز ٹیکس (جو پچھلے سال نافذ ہوا تھا) کی پہلی ادائیگیاں پیر کے روز وصول کی جائیں گی، یہ ٹیکس ملکی و غیر ملکی دونوں ٹیک کمپنیوں پر لاگو ہوتا ہے، جن میں امریکی کمپنیاں جیسے کہ گوگل، ایمازون اور میٹا شامل ہیں، کینیڈین حکام نے اس مہینے کہا کہ وہ امریکی مخالفت کے باوجود اس ڈیجیٹل ٹیکس کو روکیں گے نہیں۔

  • کینیڈا میں سکھوں کا احتجاج:ہندوؤں کو ڈی پورٹ کرنے کا مطالبہ

    کینیڈا میں سکھوں کا احتجاج:ہندوؤں کو ڈی پورٹ کرنے کا مطالبہ

    ٹورنٹو میں کے سکھوں نے احتجاج کے دوران بھارتی وزیراعظم کے پتلے جلادیئے، ساتھ ہی ہندوؤں کو ڈی پورٹ کرنے کا مطالبہ کیا۔

    رپورٹ کے مطابق کینیڈا میں سکھوں کی جانب سے مودی کی نفرت انگیز پالیسی کے خلاف احتجاج کیا گیا اور ساتھ ہی ایک ریلی بھی نکالی گئی جس میں مودی حکومت اور انتہا پسند ہندوؤں کے خلاف شدید احتجاج کیا گیا ریلی کے شرکا ٹورنٹو میں واقع مالتن گردوارے کے باہر جمع ہوئے جہاں مودی اور انتہا پسند ہندوؤں کے خلاف نعرے بازی کی گئی اور احتجاج کے دوران بھارتی وزیراعظم کے پتلے بھی جلائے گئے اور مودی کی ریاستی دہشتگردی کے خلاف آواز بلند کی گئی۔

    یہ سب معاملہ اس وقت پیش آیا مارک کارنی نے حال ہی میں کینیڈا کے وزیر اعظم کے طور پر اپنی ذمہ داریاں سنبھالی ہیں اور کینیڈا میں مقیم سکھ کمیونٹی کی جانب سے امید کی جارہی ہے کہ وہ بھارتی حکومت کے ظلم کے خلاف سخت مؤقف اختیار کریں گے، سکھ کمیونٹی کی جانب سے مارک کارنی سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ کینیڈا سے ہندوؤں کو ڈپ پورٹ کیا جائے اور ان کے خلاف واضح اور عملی اقدامات اٹھائیں جائیں، تاکہ معاشرے میں بڑھتی ہوئی تقسیم اور نفرت کو روکا جا سکے۔