Baaghi TV

Tag: کیوبا

  • امریکا نے کیوبا کے سابق صدر راؤل کاسترو کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا

    امریکا نے کیوبا کے سابق صدر راؤل کاسترو کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا

    امریکا نے کیوبا کے سابق صدر اور انقلابی رہنما راؤل کاسترو کے خلاف باضابطہ فوجداری الزامات عائد کر دیے ہیں، جن میں 1996 میں ایک امریکی مخالف تنظیم کے 2 طیاروں کو مار گرانے کے واقعے میں مبینہ کردار شامل ہے۔

    امریکی محکمہ انصاف کے مطابق 94 سالہ راؤل کاسترو پر الزام ہے کہ انہوں نے ’برادرز ٹو دی ریسکیو‘ نامی کیوبا سے جلاوطن امریکی تنظیم کے طیاروں کو مار گرانے کی اجازت دی تھی یہ واقعہ 24 فروری 1996 کو پیش آیا جب کیوبا کے ایم آئی جی لڑاکا طیاروں نے فلوریڈا کے قریب بین الاقوامی فضائی حدود میں 2 سیسنا طیاروں کو نشانہ بنایا تھا۔

    واشنگٹن میں فریڈم ٹاور میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران قائم مقام امریکی اٹارنی جنرل ٹوڈ بلانش نے بتایا کہ راؤل کاسترو اور دیگر کیوبن فوجی حکام پر ’امریکی شہریوں کے قتل کی سازش اور طیاروں کی تباہی‘ سمیت 4 الگ الگ قتل کے الزامات عائد کیے گئے ہیں،جبکہ ان کے ساتھ مزید 5 سابق کیوبن فوجی افسران بھی اس مقدمے میں نامزد ہیں۔

    اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کی نائب صدارت، امیدواری واپس نا لینے پرامریکا کی فلسطینی سفیر کو دھمکی

    امریکی حکام کے مطابق اس حملے میں 4 افراد ہلاک ہوئے، جن میں 3 امریکی شہری اور ایک قانونی مستقل رہائشی شامل تھا ڈپٹی ڈائریکٹر ایف بی آئی کرس رییا نے کہا کہ چاہے 5 ماہ ہوں، 5 سال یا 5 دہائیاں، امریکا اپنے شہریوں کے خلاف جرائم میں ملوث افراد کا پیچھا جاری رکھے گا۔

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کیوبا حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ امریکا اس وقت تک خاموش نہیں بیٹھے گا جب تک کیوبا کے عوام کو آزادی نہیں مل جاتی۔

    شاہ رخ کی فلم میں کترینہ کا کردار پہلےمجھے آفر ہوا تھا،اداکارہ میرا کا انکشاف

    دوسری جانب کیوبا کے صدر میگوئل دیاز کینل نے ان الزامات کو سیاسی قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا ہے ان کے مطابق یہ مقدمہ ’امریکی طاقت کے غرور اور کیوبا کے انقلاب کے خلاف سیاسی مہم‘ کا حصہ ہے کیوبا کے سفارت خانے نے بھی مؤقف اختیار کیا ہے کہ 1994 سے 1996 کے دوران طیاروں کی پروازوں کے حوالے سے متعدد بار امریکا کو آگاہ کیا گیا تھا ’اس لیے کسی کو لاعلمی کا دعویٰ نہیں کرنا چاہیے۔‘

    یہ مقدمہ امریکا کی ان پالیسیوں کے تسلسل کے طور پر دیکھا جا رہا ہے جن میں وینزویلا کے سابق صدر نکولس مادورو سمیت دیگر رہنماؤں کے خلاف بھی فوجداری کارروائیاں شامل رہی ہیں۔

  • امریکا کی  کیوبا کے سابق صدر کو گرفتار کرنے کی تیاری

    امریکا کی کیوبا کے سابق صدر کو گرفتار کرنے کی تیاری

    امریکا 1996 میں دو طیارے مار گرائے جانے کے واقعے میں کیوبا کے سابق صدر 94 سالہ راول کاسترو کے خلاف ممکنہ فوجداری فردِ جرم کی تیاری کررہا ہے۔

    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی محکمۂ انصاف نے اس مقصد کے لیے حال ہی میں سی آئی اے کے سربراہ کو کیوبا بھی بھیجا تھا،سی آئی اے کے سربراہ جان ریڈ کلف نے ہوانا میں کیوبا کے حکام سے ملاقات کی جس میں راول کاسترو کے پوتے راول روڈریگیز کاسترو بھی موجود تھے۔

    تاہم اس ملاقات کے حوالے سے زیادہ معلومات فراہم نہیں کی گئیں، خدشہ ہے وینزویلا کے صدر اور اہلیہ کی طرح راول کاسترو کو بھی گرفتار کرکے امریکا لایا جائے گا،ادھر امریکی حکام کا کہنا ہے کہ راول کاسترو پر فردِ جرم کے لیے گرینڈ جیوری کی منظوری درکار ہوگی اور تمام تر قانونی تقاضوں کا بغور جائزہ لیا گیا ہے۔

    فلوریڈا کے اٹارنی جنرل نے مارچ میں راول کاسترو کے خلاف تحقیقات دوبارہ کھولنے کا اعلان کیا تھا جس پر فلوریڈا کے گورنر کا بھی کہنا تھا کہ قانونی چارہ جوئی بہت دیر سے شروع کی گئی لیکن یہ ضروری ہے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اس معاملے پر محکمۂ انصاف تبصرہ کرے گا تاہم انھوں نے کیوبا کو زوال پذیر ملک قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہاں کے عوام کو مدد کی ضرورت ہے۔

    امریکی میڈیا کی رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ یہ مقدمہ 24 فروری 1996 کے اُس واقعے سے متعلق ہے جس میں امریکی جلاوطن کیوبنز کی تنظیم ’’ برادرز آف ریسکیو‘‘ کے دو چھوٹے طیارے مار گرائے گئے تھے جس میں 4 ہلاکتیں ہوئی تھیں یہ تنظیم کیوبا سے امریکا جانے والے تارکینِ وطن کی قانونی اور مالی مدد کرتی تھی اور ماضی میں کیوبا کے ساحل کے قریب حکومت مخالف پمفلٹس بھی گرائے جاتے رہے تھے۔

    کیوبا میں اُس وقت حکومت عالمی شہرت یافتہ انقلابی رہنما فیدل کاسترو کی تھی جن کا مؤقف تھا کہ یہ طیارے بارہا کیوبا کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کر رہے تھے تاہم بین الاقوامی شہری ہوا بازی تنظیم نے اپنی تحقیقات میں کہا تھا کہ طیاروں کو بین الاقوامی فضائی حدود میں نشانہ بنایا گیا۔

    ادھر کیوبا نے باضابطہ طور پر ممکنہ فردِ جرم پر ردِعمل تو نہیں دیا تاہم وزیرِ خارجہ نے کہا کہ امریکی پابندیوں اور دھمکیوں کے باوجود کیوبا خودمختاری اور سوشلسٹ راستے پر قائم رہے گا۔

    واضح رہے کہ 94 سالہ راول کاسترو کیوبا کے انقلابی رہنما فیدل کاسترو کے بھائی ہیں اور ان کے بعد ملک کے صدر بھی بنے تھے۔

  • ٹرمپ کی دھمکیاں ، کیوبا کا امریکا کیساتھ بات چیت کرنے سے انکار

    ٹرمپ کی دھمکیاں ، کیوبا کا امریکا کیساتھ بات چیت کرنے سے انکار

    کیوبا کے صدر میگوئل دیاز کانیل نے صدر ٹرمپ کی دھمکیوں پر ردعمل دیتے ہوئے امریکا کے ساتھ کسی بھی قسم کی بات چیت سے انکار کر دیا۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق میگوئل دیاز کانیل نے واضح کیا ہے کہ امریکا کے ساتھ سوائے امیگریشن کے تکنیکی مسائل کے علاوہ کسی بھی معاملے پر بات چیت نہیں ہو رہی،صدر کانیل کا یہ مؤقف امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے کیوبا پر معاہدے کے لیے دباؤ ڈالنے اور دھمکی دینے کے بعد سامنے آیا۔

    صدر کانیل نے کہاکہ امریکی حکومت کے ساتھ مہاجرین کے سوا کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے ان کا یہ ردعمل اس بیان کے بعد آیا جس میں ٹرمپ نے دعویٰ کیا تھا کہ وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کی گرفتاری کے بعد امریکا اور کیوبا کے درمیان بات چیت جاری ہے۔

    ہم کسی کے دل میں زبردستی اعتماد نہیں ڈال سکتے، مولانا فضل الرحمان

    ٹرمپ نے الزام عائد کیاکہ کیوبا نے برسوں تک وینزویلا سے حاصل ہونے والے تیل اور مالی وسائل پر گزارا کیا اور اس کے بدلے وینزویلا کے دو رہنماؤں کو سیکیورٹی فراہم کی انہوں نے خبردار کیاکہ اب امریکا کی طاقتور فوج وینزویلا کو تحفظ فراہم کر رہی ہے اور کیوبا کو مزید تیل یا مالی مدد نہیں ملے گی، اس لیے فوری معاہدہ کرنا ضروری ہے ورنہ دیر ہو جائے گی۔

    صدر ٹرمپ کی دھمکی پر گزشتہ کیوبا کے صدر نے ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ کیوبا ایک آزاد اور خود مختار ملک ہے اور کوئی بھی ملک یا رہنما انہیں یہ حکم نہیں دے سکتا کہ انہیں کیا کرنا ہے۔

    وزیراعظم کی اسی سال حج کے تمام ضروری مراحل کو مکمل ڈیجیٹائز کرنے کی ہدایت

  • کیوبا میں 5 ماہ کے دوران بجلی کا چوتھا بڑا بریک ڈاؤن

    کیوبا میں 5 ماہ کے دوران بجلی کا چوتھا بڑا بریک ڈاؤن

    کیوبا میں نیشنل گرڈ بند ہونے سے ایک بار پھر لاکھوں افراد بجلی سے محروم ہوگئے۔

    باغی ٹی وی: غیر ملکی میڈیا کے مطابق وزارت توانائی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ کیونا کا نیشنل الیکٹریکل گرڈ بند ہوگیا جس کی وجہ سے کیوبا تاریکی میں ڈوب گیاکیوبا میں 5 ماہ کے دوران بجلی کا یہ چوتھا بڑا بریک ڈاؤن ہے جس کی وجہ سے دارالحکومت ہوانا سمیت مغربی علاقے بجلی سے محروم ہوگئے۔

    اسی حوالے سے کیوبا کے وزیر اعظم کی جانب سے بھی بتایا گیا کہ بجلی بحال کرنے کے لیے کام جاری ہے، متبادل ذرائع سےترجیحی سیکٹرز اور اسپتالوں میں بجلی فراہم کی جا رہی ہے۔

    پاکستان نے ڈیوس کپ جونیئرز 2025 جیت لیا

    کیوبا کا الیکٹریکل گرڈ اور تیل سے چلنے والے پاور پلانٹس پرانے اور ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگئے ہیں، مناسب دیکھ بھال نہ ہونے کی وجہ سے اکثر خرابی کا شکار ہو جاتے ہیں۔

    کمبوڈیا میں پاکستانیوں کو نوکریوں کا جھانسہ دے کر پاکستانیوں کیساتھ بڑا فراڈ

  • کیوبا میں تباہی مچانے کے بعد طوفان "آئی این” فلوریڈا کی جانب بڑھنے لگا

    کیوبا میں تباہی مچانے کے بعد طوفان "آئی این” فلوریڈا کی جانب بڑھنے لگا

    کیوبا میں تباہی مچانے کے بعد طوفان آئی این ’’Ian‘‘ امریکی ریاست فلوریڈا کی جانب بڑھنے لگا ہے، طوفان کے آج ٹکرانے کا امکان ہے۔

    باغی ٹی وی : بی بی سی کے مطابق فلوریڈا میں اسکولوں اور ہوائی اڈوں کو بند کردیا گیا، 20 لاکھ سے زائد شہریوں کو نقل مکانی کی ہدایت کی گئی ہے 5 ہزار نیشنل گارڈز کو فعال کرکے ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے پڑوسی ریاستوں میں مزید 2,000 گارڈز اسٹینڈ بائی پر ہیں۔


    ذرائع کا کہنا ہے کہ فلوریڈا میں اس شدت کا طوفان گزشتہ 100 برس میں نہیں آیا۔

    دوسری جانب کیوبا میں 200 کلو میٹر فی گھنٹہ رفتار سے چلنے والی آندھی نے سیکڑوں مکانوں اور عمارتوں کو نقصان پہنچایا ہے طوفان کے باعث درخت اکھڑ گئے جبکہ 10 لاکھ سے زائد افراد بجلی سے محروم ہوگئے۔

    کیوبا کی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ سمندری طوفان آئی این جزیرے کے مغربی سرے سے ٹکرانے کے بعد مکمل طور پر بجلی سے محروم ہے بجلی کا نظام مکمل طور پر تباہ ہو رہا ہے، کیونکہ ایک اہم پاور پلانٹ آن لائن واپس نہیں لایا جا سکا ملک بھر میں دو افراد کی ہلاکت کی اطلاع ہے-

    کیٹیگری تھری کا سمندری طوفان، 195 کلومیٹر فی گھنٹہ (120 میل فی گھنٹہ) کی رفتار سے چلنے والا سمندری طوفان اب فلوریڈا کی جانب بڑھ ہا ہے-

    منگل کو کیوبا کے سرکاری ٹیلی ویژن پر، الیکٹریکل انرجی اتھارٹی کے سربراہ نے اعلان کیا کہ قومی برقی نظام کی خرابی کے نتیجے میں جزیرے بھر میں بلیک آؤٹ ہو گیا ہے، جس سے 11 ملین افراد اندھیرے میں ہیں۔

    ایک سرکاری خبر رساں ایجنسی کے ایک صحافی نے رپورٹ کیا کہ ملک میں 100% برقی سرکٹس سروس سے باہر ہیں اور یہ کہ "انتونیو گیٹیرس تھرمو الیکٹرک پاور پلانٹ بحال نہیں ہو سکا ہے-

  • چین کےاندورنی معاملات میں مداخلت نہ کی جائے:69 ممالک کا اقوام متحدہ سے مطالبہ

    چین کےاندورنی معاملات میں مداخلت نہ کی جائے:69 ممالک کا اقوام متحدہ سے مطالبہ

    جنیوا:چین کے اندورنی معاملات میں مداخلت نہ کی جائے:69 ممالک کا اقوام متحدہ سے مطالبہ ،اطلاعات کے مطابق کل یعنی منگل کو جنیوا میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے جاری 50ویں اجلاس میں 69 ممالک کے ایک گروپ نے چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت کے لیے انسانی حقوق کا کارڈ استعمال کرنے کی مذمت کی

    اس اہم اجلاس میں ان ممالک کی جانب سے کیوبا نے کونسل کو بتایا کہ سنکیانگ، ہانگ کانگ اور تبت کے معاملات چین کے اندرونی معاملات ہیں۔انسانی حقوق کی کونسل نے اس موقع پریہ بھی مطالبہ کیا کہ وہ انسانی حقوق کے مسائل کی سیاست کرنے، دوہرے معیار اور انسانی حقوق کے بہانے چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت کو مسترد کرتے ہیں۔

    روس اور چین کے خلاف بھارت امریکہ مزاکرات

    جنیوا میں اقوام متحدہ کے دفتر میں کیوبا کے مستقل مشن کی کونسلر لیزنڈرا اسٹیاسارن آریاس نے علاقائی ممالک کے گروپ کی طرف سے دستخط کیے گئے ایک مشترکہ بیان کو پیش کرتے ہوئے کہا کہ تمام ممالک کی خودمختاری، آزادی اور علاقائی سالمیت کا احترام اور عدم مداخلت۔ خودمختار ریاستوں کے اندرونی معاملات بین الاقوامی تعلقات کو کنٹرول کرنے والے بنیادی اصول ہیں۔

    گستاخانہ بیانات،چین کا ردعمل بھی سامنے آگیا

    آستیاسرن آریاس نے کہا کہ تمام فریقوں کو اقوام متحدہ کے چارٹر کے مقاصد اور اصولوں کی پابندی کرنی چاہیے، اور آفاقیت، غیر جانبداری، معروضیت اور غیر انتخابی اصولوں کو برقرار رکھنا چاہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ تمام فریقین کو چاہیے کہ وہ مختلف ممالک کے لوگوں کے اپنے قومی حالات کی روشنی میں اپنی ترقی کی راہوں کا انتخاب کرنے کے حق کا بھی احترام کریں اور ہر قسم کے انسانی حقوق بالخصوص معاشی، سماجی اور ثقافتی حقوق کو یکساں اہمیت دیں۔

    امریکہ سُن لےتائیوان کوچین سے الگ کرنےکامطلب چین سے جنگ ہوگی

    کیوبا کی طرف سے پڑھا جانے والا مشترکہ بیان ہالینڈ، امریکہ اور دیگر ممالک کے اس بیان کا ردعمل تھا جس میں انہوں نے چین کے سنکیانگ ایغور خود مختار علاقے میں انسانی حقوق کی صورتحال کے بارے میں اپنے "سنگین تحفظات” کا اظہار کیا تھا۔جنیوا میں اقوام متحدہ کے دفتر میں چین کے مستقل نمائندے چن سو نے کہا کہ انسانی حقوق کونسل "زیادہ سے زیادہ سیاسی اور تصادم کا شکار ہو گئی ہے” اور "غلط معلومات پھیلی ہوئی ہیں”۔ انہوں نے مزید تعاون اور بات چیت پر زور دیا۔

    کونسل سے اپنے الگ الگ خطابات میں 20 سے زائد ممالک نے چین کے موقف کو سمجھنے اور اس کی حمایت پرعزم مصمم کیا

  • کیوبن سفیرکی وفاقی وزیرکے حوالے سے ٹویٹ،اہمیت اختیارکرگئی

    کیوبن سفیرکی وفاقی وزیرکے حوالے سے ٹویٹ،اہمیت اختیارکرگئی

    اسلام آباد: کیوبن سفیرکی وفاقی وزیرکے حوالے سے ٹویٹ،اہمیت اختیارکرگئی ،اطلاعات کے مطابق پاکستان میں تعینات کیوبا کے سفیر نے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی کے بیان کو تضحیک آمیز قرار دے دیا ہے۔

     

    تفصیلات کے مطابق کیوبا کے سفیر جیویئر کیرو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ "خوش قسمتی سے احسن اقبال کی لاہور میں پریس کانفرنس میں کیوبا کا تضحیک آمیز ذکر پاکستانیوں کی کیوبا کے لیے اصل احترام اور گہری انسیت کی نمائندگی نہیں کرتا۔‘

     

     

    کیوبا سفیر کا تنقیدی ٹوئٹ پر احسن اقبال پھر حرکت میں آئے اور انہوں نے ایک ٹویٹ میں انہیں مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’ہم کیوبا کے لوگوں اور کیوبا سے اپنے دوستانہ تعلقات کا احترام کرتے ہیں، ہم پاکستان میں دو ہزار پانچ کے زلزلے کے بعد کیوبن ڈاکٹروں کا شاندار کردار بھلا نہیں سکتے۔

     

    اپنے بیان کی وضاحت دیتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ان کا بیان خارجہ پالیسی کے تناظر میں تھا۔

     

    واضح رہے کہ لاہور میں ایک پریس کانفرنس کے دوران وفاقی وزیر احسن اقبال نے سابق وزیراعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کے دور حکومت میں پاکستان کے دیگر ممالک کے ساتھ تعلقات خراب ہوئے تھے۔تقریر میں احسن اقبال کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان کو کیوبا یا شمالی کوریا نہیں بننے دینا چاہتے۔

    وفاقی وزیر کے بیان پر سوشل میڈیا صارفین نے سخت ردعمل کا اظہار کیا اور انہیں آڑے ہاتھوں لیا۔