Baaghi TV

Tag: کیٹل مار کیٹس

  • ستھرا  پنجاب کے  ہر ورکر کو  10 ہزار   روپے  انعام  دیا جائے گا،مریم اورنگزیب

    ستھرا پنجاب کے ہر ورکر کو 10 ہزار روپے انعام دیا جائے گا،مریم اورنگزیب

    پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا ہےکہ عید پر پنجاب بھر سے 3 لاکھ 76 ہزار ٹن سے زائد آلائشیں ٹھکانے لگائی گئیں، ستھرا پنجاب کے ہر ورکر کو 10 ہزار روپے انعام دیا جائے گا۔

    لاہور میں وزیربلدیات ذیشان رفیق کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ستھرا پنجاب اتھارٹی نے عیدالاضحیٰ پر صفا ئی کےحوا لے سےشاندار کارکردگی دکھائی،صفائی مانیٹرنگ کے لیے پہلی بار ڈرونز اورجدید ٹیکنالوجی استعمال کی گئی عید پرصفائی آپریشن مثالی رہااور ستھرا پنجاب پروگرا م پاکستان بھر میں سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بنا رہا،صفائی مہم میں ایک لاکھ 84 ہزارسے زائد ورکرز نے حصہ لیا، کیٹل مار کیٹس کی نگرانی اور صفائی بھی یقینی بنائی گئی، مریم نواز کا بنایا ہوا نظام فلیگ شپ پروجیکٹ بہترین انداز میں چل رہا ہے۔

    مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی عید کے روز سرجری ہوئی تھی، وہ سرجری کے باوجود صفائی آپریشن کی نگرانی کرتی رہیں، آئی سی یو سے باہر آتے ہی ان کا پہلا سوال عوام کی سہولت اور صفائی کے نظام کے بارے میں تھا، جو ان کی عوامی درد مندی کا منہ بولتا ثبوت ہے, اللہ کا شکر ہے وزیرا علیٰ صحت مندہوگئی ہیں، سرجری بھی کامیاب رہی، وزیراعلیٰ کسی دوسرے ملک علاج کے لیے نہیں جا رہیں، کراچی میں بھی صفائی جیسی سہو لت ہونی چاہیے، کوئی صوبہ اچھا کام کرتا ہے تو دوسرے صوبے بھی اس سے سیکھیں، اگلے سال محکمہ بلدیات کویونین کونسل سطح پر مذبح خانے بنا نےکی ہدایات دے دی گئی ہیں۔