Baaghi TV

Tag: کیچڑ

  • تیز برسات ،موسم خوشگوار،ناقص نکاسی آب سے زندگی عذاب

    تیز برسات ،موسم خوشگوار،ناقص نکاسی آب سے زندگی عذاب

    قصور
    تیز برسات سے موسم خوشگوار،ناقص نکاسی آب سے شہریوں کی زندگیاں عذاب

    تفصیلات کے مطابق قصور میں شدید بارش سے نظامِ نکاسی ناکام۔ہو گیا جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے
    قصور میں گزشتہ شام 7 بجے سے رات گئے تک تیز بارش کا سلسلہ جاری رہا جس سے موسم تو خوشگوار ہو گیا مگر ناقص نکاسیٔ آب کے باعث شہر کی متعدد سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں ہیں اور نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے سے ٹریفک جام، بجلی کی فراہمی متاثر اور معمولاتِ زندگی درہم برہم ہوگئی
    بارش کے بعد گلی محلوں میں پانی کھڑا ہونے سے شہریوں کو آمدورفت میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑا جبکہ موٹر سائیکلیں اور گاڑیاں بند ہوتی رہیں
    کئی علاقوں میں گھروں اور دکانوں میں پانی داخل ہو گیا شہریوں کا کہنا ہے کہ بلدیاتی اداروں کی عدم توجہی کے باعث ہر بارش عذاب بن جاتی ہے
    شہری حلقوں نے اعلیٰ حکام سے صورتحال کا فوری نوٹس لینے، نکاسیٔ آب کے مؤثر انتظامات کرنے، نالوں کی صفائی یقینی بنانے اور ذمہ دار افسران کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے تاکہ آئندہ بارشوں میں عوام کو مشکلات سے بچایا جاسکے

  • تین ضلعوں کو ملانے والا تجارتی روڈ تباہ حال

    تین ضلعوں کو ملانے والا تجارتی روڈ تباہ حال

    قصور
    پھولنگر تا فیصل آباد روڈ شدید ٹوٹ پھوٹ کا شکار،لوگوں کی آمد و رفت کیساتھ تجارت بھی متاثر

    تفصیلات کے مطابق تین ضلعوں قصور،ننکانہ،فیصل آباد کو ملانے والا فیصل آباد پھولنگر روڈ عرصہ دراز سے شدید ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے
    یہ روڈ لوگوں کی آمد و رفت کیساتھ بہت ہی اہم ترین تجارتی گزر گاہ بھی ہے
    پاکستان کے تیسرے بڑے شہر فیصل آباد میں قصور سے آنے جانے والے تاجر شدید مشکلات کا شکار ہیں
    سارے روڈ پر بے شمار گڑھے پڑے ہوئے ہیں جس کے باعث حادثات رونما ہونے کیساتھ گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچتا ہے
    سارے روڈ پر گردو غبار کا راج ہے جس کے باعث لوگ کئی مہلک بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں
    قصور سے فیصل آباد کا چند گھنٹوں کا سفر سارا دن میں طے پاتا ہے جس کے باعث تجارت متاثر ہو رہی ہے
    علاقہ مکینوں نے کمشںر لاہور و وزیر اعلی پنجاب سے ازخود نوٹس لے کر جلد سے جلد روڈ کو نئے سرے سے تعمیر کا مطالبہ کیا ہے

  • حالیہ بارشوں نے پول کھول دیئے

    حالیہ بارشوں نے پول کھول دیئے

    قصور
    پتوکی شہر میں حالیہ ہونے والی بارش نے تمام راز کھول دیئے شہر کی تمام چھوٹی بڑی شاہراہوں کی صفائی نہ ہونے کی وجہ سے مٹی دھول اور گردو غبار اُڑنے سے شہری سانس دمہ اور ڈسٹ الرجی جیسے موذی امراض میں مبتلا ہونے لگے ۔عوام پریشان کوئی پرسان حال نہیں انتظامیہ خاموش تماشائی اعلیٰ حکام نوٹس لیں

    تفصیلات کے مطابق وفاقی اور صوبائی حکومت کے کلین اور گرین پاکستان کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ہیں شہر کی تمام بڑی اور چھوٹی شاہراروں پر کیچڑ اور مٹی کے بڑے بڑے ڈھیر انتظامیہ کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہیں حالیہ بارش کی وجہ سے صورت حال انتہائی غمگین ہو چکی ہے دھول اور گردو غبار منہ اور ناک کے ذریعے جسم کے اندر جانے سے لوگ طرح طرح کی بیماریوں کا شکار ہونے لگے ہیں
    مٹی اور دھول آنکھوں میں پڑنے سے لوگ آنکھوں کے امراض کا شکار بھی ہو رہے ہیں جبکہ میونسپل کمیٹی کے پاس سڑکوں کو صاف رکھنے کے لیے جدید مشینری کا ہونا اپنی جگہ پر سوالیہ نشان ہے

  • سردی اور کیچڑ ایک ساتھ،ضلعی انتظامیہ بے نقاب

    سردی اور کیچڑ ایک ساتھ،ضلعی انتظامیہ بے نقاب

    قصور
    رات بھر جاری رہنے والی بارش سے سردی میں اضافہ،گلی بازار جوہڑوں میں تبدیل،انتظامیہ کے جھوٹے دعوے بے نقاب
    تفصیلات کے مطابق قصور میں گزشتہ رات بھر وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہا جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہونے کے ساتھ ساتھ گلیاں محلے جوہڑوں میں تبدیل ہو گئے ہیں اور ضلعی انتظامیہ کے جھوٹے دعوؤں کی قلعی کھل گئی ہے قصور اور گردونواح کے گلی محلوں میں پانی جمع ہو گیا ہے جس سے پیدل افراد کا چلنا دو بھر ہو گیا ہے جبکہ شہر میں بھی جگہ جگہ پانی کھڑا ہے
    لوگوں کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ فوٹو شیشن کی بجائے عملی کام کرے

  • اوکاڑہ میں بارش کے بعد نکاسی آب کا نظام بری طرح فیل۔ شہری پریشان

    اوکاڑہ میں بارش کے بعد نکاسی آب کا نظام بری طرح فیل۔ شہری پریشان

    اوکاڑہ(علی حسین) اوکاڑہ میں کئی گھنٹوں کی بارش کے بعد شہر تالاب کا منظر پیش کرنے لگا ہے۔ اوکاڑہ اور گرد و نواح میں تسلسل کیساتھ بارش برسی جس کے بعد شہر اور مضافاتی علاقوں میں سیوریج کا نظام مجموعی طور پر ناکام نظر آیا۔ جگہ جگہ تالاب بن گئے اور کیچڑ نے گزرگاہوں میں ڈیرے جمالیے۔ اوکاڑہ شہر میں صرف ایک انڈرپاس ہے جو کافی عرصہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے وہاں بھی پانی کا ایک بڑا تالاب بن چکا ہے۔ راوی روڈ، ایم اے جناح روڈ، کچہری بازار سمیت اوکاڑہ فلائی اوور کے نیچے کا علاقہ بری طرح متاثر ہوا جس کی وجہ سے آمدورفت بھی بری طرح متاثر ہورہی ہے۔ نکاسی آب کا نظام بری طرح فیل ہوچکا ہے۔ پانی شہریوں کے گھروں میں داخل ہورہا ہے جسکی وجہ سے شہری شدید پریشانی میں مبتلا ہیں۔ شہریوں نے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ نکاسی آب کا نظام بہتر بنایا جائے۔

  • بارش رک گئی مگر پانی برسنے سے نا رکا

    بارش رک گئی مگر پانی برسنے سے نا رکا

    قصور
    قصور اور گردونواح میں پانچ دن سے بارش نہیں ہوئی مگر سیوریج کا پانی تاحال ہر علاقے میں برس رہا ہے
    تفصیلات کے مطابق ضلع قصور بھر اور خاص کر الہ اباد میں گزشتہ پانچ روز سے بارش رکی ہوئی ہے مگر بارش اور ساتھ انتظامیہ بھی سو گئی ہے جگہ جگہ بارش و سیوریج کے پانی سے کیچڑ ہو گیا ہے جس سے لوگوں کا پیدل چلنا بھی مشکل ہوچکا ہے چیف آفیسر سہیل گوندل نے نئی گاڑیوں پر اکر فوٹو سیشن کروا کر افسران کو سب اچھا کی رپورٹ کر دی ہے مگر گلی محلوں کی صورتِ حال ابتر ہوئی پڑی ہے
    اگر کوئی کنگن پورہ روڈ اور دیپاپور روڈ کا دورہ کرے تو ان کی کارگردگی آ جائے گی
    اہل علاقہ نے تحصیل انتظامیہ اورچیف آفیسر صفائی سے نوٹس لے کر کاروائی کی استدعا کی ہے

  • بارش رحمت مگر دیہاتیوں کیلئے زحمت

    بارش رحمت مگر دیہاتیوں کیلئے زحمت

    قصور اور گردونواح میں پرسوں سے ہلکی و تیز بارش موسم شدید ٹھنڈا کئی سڑکوں پر پانی کھڑا ہو گیا
    تفصیلات کے مطابق قصور اور گردونواح میں پرسوں سے بارش کا سلسلہ جاری ہے بارش کبھی ہلکہ ہوجاتی ہے تو کبھی تیز یو تو بارش رحمت ہے مگر قصور کے دیہی علاقوں میں کیچڑ کی بدولت یہ باعث زحمت بن گئی وجہ ضلعی انتظامیہ کی نا اہلی ابھی تک بیشتر دیہات میں گلیاں کچی ہیں جس سے رہائشیوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے خصوصی طور پر بزرگ اور عورتوں کو مسئلہ بنتا ہے مگر ضلعی انتظامیہ پتہ نہیں قصور کے دیہی علاقہ مکینوں سے کس بات کی بدولت سزا دے رہی ہے
    لوگوں نے وزیراعلی پنجاب سے استدعا کی ہے کہ ہم دیہی لوگ بھی انسان ہیں لہذہ ہماری گلیاں بھی پکی کروائی جائیں