Baaghi TV

Tag: کیڑے

  • سرکاری سکول میں "سالن پر تیرتی مکھیاں،کیڑے” سکول پہنچ گئے

    سرکاری سکول میں "سالن پر تیرتی مکھیاں،کیڑے” سکول پہنچ گئے

    سرکاری سکول میں سالن پر تیرتی مکھیاں کیٹرے سکول پہنچ گئے

    بے جینی سے دوپہر کے کھانے کا انتظار کرتے بچے سالن کی دیگ میں مکھیاں دیکھ کر حیران پریشان ہو گئے، صبح کے بھوکے بچوں نے سالن میں کیٹرے مکھیوں کی شکایت اساتذہ سے کی ،طلباء نے مکھیوں والا گندہ کھانا کھانے سے صاف انکار کر دیا ،وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے درجنوں سکولز کے ہزاروں بچوں کا کھانا نجی ٹرسٹ کے کچن سے پک کر پہنچتا ہے، پرائمری سکول کے طلباء کے لیے مفت کھانے پروگرام اسلام آباد کے سرکاری سکول میں جاری ہے،اسلام آباد میں سرکاری سکولز میں کھانے کا پروگرام اللّٰہ والا ٹرسٹ کے تعاون سے دیا جارہا ہے

  • کیڑوں والی گندم کی امپورٹ پر وفاقی وزیر رانا تنویر  کانوٹس،انکوائری کمیٹی تشکیل

    کیڑوں والی گندم کی امپورٹ پر وفاقی وزیر رانا تنویر کانوٹس،انکوائری کمیٹی تشکیل

    کیڑوں والی گندم کی امپورٹ پر وفاقی وزیر رانا تنویر نےنوٹس لے لیا،

    2024 /2023 میں امپورٹ کی جانے والی گندم جس میں کیڑوں کی نشان دہی پر رانا تنویر نے اعلی سطحی انکوائری کمیٹی تشکیل دی ہے، ترجمان فوڈ سیکیورٹی کے مطابق تین رکنی کمیٹی کی سربراہی فوڈ کمشنر سید وسیم الحسن کریں گے ،وفاقی وزیر رانا تنویر کا کہنا ہے کہ تحقیقاتی کمیٹی کیڑوں والی گندم امپورٹ ہونے کی شفاف تحقیقات کرے گی ،کمیٹی ناقص اور کیڑوں والی گندم کی امپورٹ پر ایک جامع رپورٹ پیش کرے گی، ناقص اور غیر معیاری گندم کی امپورٹ میں کون ملوث ھے اس کی شفاف تحقیقات کی جائے گی،

    وفاقی وزیر صنعت و پیداوار اینڈ فوڈ سیکورٹی رانا تنویر کا کہنا تھا کہ کسی صورت میں کسانوں کا استحصال قابل قبول نہیں ہے،پاسکو کی جانب سے گندم کی خریداری کو شفاف بنانے کیلیے ایک مربوط حکمت عملی تشکیل دی ہے،گندم کی خریداری کو شفاف بنانے کیلیے تمام تر ضروری اقدامات کو یقینی بنارہے ہیں،کسان اور کاشتکار زراعت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں،کسان خوشحال ہو گا تو ملک خوشحال ہو گا

    گندم درآمد سیکنڈل، شہباز شریف کا نام بھی آنے لگا

    گندم بحران کا زمہ دار کون ، قائد ن لیگ نے پیر کو وزیر اعظم کو بلا لیا,

    نیب گندم اسکینڈل کا فوری نوٹس لے،شیخ رشید

    وزیراعظم نے کسانوں کی شکایات کالیا نوٹس،فوری گندم خریداری کی ہدایت

    چنیوٹ: گندم کی قیمت 5000 فی من مقرر کی جائے،کسانوں کا مطالبہ

    حکومت نے گندم کی درآمد اور آٹا کی برآمد کی اجازت دیدی

    گندم کی قیمت میں مزید کمی کے امکانات موجود

    گندم درآمدی اسکینڈل کی تحقیقات کے معاملے میں اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ نئی حکومت آنے کے بعد بھی 98 ارب 51 کروڑ روپے کی گندم درآمد کی گئی ہے، میڈیا رپورٹس کے مطابق موجودہ حکومت کے دور میں بھی 6 لاکھ ٹن سے زیادہ گندم درآمد کی گئی، ایک لاکھ 13 ہزار سے زیادہ کا کیری فارورڈ اسٹاک ہونے کے باوجود گندم درآمد کی گئی، وزیراعظم شہباز شریف کو بھی گندم کی درآمد کے حوالے سے لاعلم رکھا گیا، وزیراعظم نے لاعلم رکھنے پر سیکریٹری فوڈ سیکیورٹی کو عہدے سے ہٹایا، گندم کی درآمد نگران حکومت کے فیصلے کے تحت موجودہ حکومت میں بھی جاری رکھی گئی، وزارت خزانہ نے نجی شعبے کے ذریعے 5 لاکھ میٹرک ٹن گندم درآمد کرنے کی اجازت دی، وزارت خزانہ نے ٹی سی پی کے ذریعے گندم درآمد کرنے کی سمری مسترد کی، درآمدی گندم بندرگاہ پر 93 روپے 82 پیسے فی کلو میں پڑی، وزارت بحری امور کو درآمدی گندم کی بندرگاہوں پر پہنچ کر ترجیح دینے کی ہدایت کی گئی، اجازت نامے میں ضرورت پڑنے پر سمری پر نظرثانی کا بھی آپشن رکھا گیا، گزشتہ سال صوبوں سے گندم کی خریداری کا ہدف 75 فیصد حاصل ہوا تھا، نگران حکومت کے دور میں 200 ارب روپےسے زیادہ کی گندم درآمد کی گئی

  • کراچی ایئرپورٹ پر نجی لاؤنج کے کھانے میں کیڑے نکل آئے

    کراچی ایئرپورٹ پر نجی لاؤنج کے کھانے میں کیڑے نکل آئے

    کراچی ایئر پورٹ پر حکام کی غفلت اور لاپرواہی سامنے آئی ہے، مسافروں کو مضر صحت کھانا دیا جا رہا ہے، کراچی ایئر پورٹ پر کھانا دیا گیا تو اس میں کیڑے چلتے پھرتے نظر آئے

    پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل نے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے ڈومیسٹک لاؤنج میں کھانے سے کیڑا نکلنے کی خبر وں کا نوٹس لیا ہے، ڈومیسٹک لاؤنج میں مسافروں کےکھانے سے کیڑا نکلا تھا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کر دی گئی تھی ، ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کیڑا کھانے میں رینگ رہا ہے.

    واقعہ کا حکام نے نوٹس لیا اور تحقیقات کا اعلان کیا ہے، یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ ایکسپائری کھانا بھی مسافروں کو فروخت کیا جا تا ہے، تحقیقاتی کمیٹی میں سول ایوی ایشن اتھارٹی کے افسر، ڈاکٹر اور ہیلتھ سروسز کے اہلکار شامل کیے گئے ہیں،کمیٹی سے اڑتالیس گھنٹوں میں تحقیقاتی رپورٹ طلب کی گئی ہے ایئرپورٹ ہیلتھ افسر نے کراچی ایئرپورٹ پر نجی کمپنی کا لائونج سیل کردیا ہے

    سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) مدد کیلئے سامنے آگئی

    پی آئی اے کی نجکاری کے عمل کو جلد از جلد تکمیل تک پہنچانے کی ہدایت

    پائلٹس کی ابتدائی 8 سے 10 ماہ کی تربیت پر 15000 سے 20000 ڈالر کا خرچ

    پاکستان کی قومی ایئر لائن پی آئی اے کو مجموعی طور پر 383 بلین کا خسارہ ہے 

    سپریم کورٹ نے پی آئی اے کو نئی 205 پروفیشنل بھرتیوں کی اجازت دیدی

  • سائنسدانوں نےسائبیریا کی برف کےنیچے 46 ہزارسال سےمنجمد کیڑےہوش میں لےآئے

    سائنسدانوں نےسائبیریا کی برف کےنیچے 46 ہزارسال سےمنجمد کیڑےہوش میں لےآئے

    سائبیریا کی برف کے نیچے 46 ہزار سال سے منجمد کیڑے کو سائنسدان ہوش میں لے آئے ۔

    باغی ٹی وی: غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ان کیڑوں نے ہوش میں آنے کے بعد کئی بچے پیدا کیے اور پھر اپنی قدرتی موت مرگئے، اس تحقیق سے سائنسدانوں نے ثابت کر دیا کہ زندگی کو غیر معینہ مدت کے لیے pause کیا جاسکتا ہےآج سے کوئی 46 ہزار سال پہلے جب زمین پر ہاتھی نما دیو ہیکل جانور گھومتے تھے، تب انتہائی چھوٹے کیڑے سائبیریا کی برفیلی زمین میں فریز ہو گئے تھے۔

    عالمی درجہ حرارت میں اضافے کی وجہ سے جب ہزاروں سال کی جمی ہوئی برف پگھلی تو نیچے دبے ہوئے کیڑوں کو سائنسدانوں نے دوبارہ ہوش میں لانے کی تگ و دو کی،کیڑوں کو نارمل پانی میں ڈالا گیا (ہائیڈریٹڈ کیا گیا) تو وہ آسانی سے ہوش میں آگئے ، اِن کیڑوں کی طبعی عمر محض چند دن کی تھی۔

    زمین کا وہ مقام جہاں نظام شمسی کے گرم ترین سیارے جتنی سورج کی روشنی …

    اس کیڑے کو دوبارہ زندہ کرنے کی تحقیق میں شامل پروفیسر ٹے مُورس کُرزچالیا کا کہنا ہے کہ جو آرگنزم کرپٹو بائیوسس کی حالت میں ہوتے ہیں ان میں پانی اور آکسیجن بالکل نہیں ہوتی اوریہ سخت درجہ حرارت میں زندہ رہ سکتے ہیں،ایسے آرگنزم اس صورتحال میں زندگی اور موت کے درمیان رہتے ہیں پروفیسر نے بتایا کہ کوئی بھی آگنزم زندگی روک سکتا ہے اور دوبارہ سے زندگی کا آغاز کرسکتا ہے، بلا شبہ یہ ایک بڑی دریافت ہے۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل بھی ایسا ہی واقعہ پیش آچکا ہے، 5 سال پہلے روس کے 2 سائنسدانوں نے بھی سائبیریا کی برف سے 2 اقسام کے کیڑوں کو دریافت کیا تھا اور انہیں بھی پانی میں ڈال کر زندہ کیا گیا تھا۔

    سمندری طوفان ڈوکسوری کی چین میں تباہ کاریاں، دارالحکومت بیجنگ بھی شدید متاثر