Baaghi TV

Tag: کے الیکٹرک صارفین

  • بجلی 4.84 روپے  سستی ہونے کا امکان، فیصلہ محفوظ

    بجلی 4.84 روپے سستی ہونے کا امکان، فیصلہ محفوظ

    کے الیکٹرک کے صارفین کے لیے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 4 روپے 84 پیسے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان ہے، نیپرا اتھارٹی نے کے الیکٹرک کی درخواست پر سماعت مکمل کر کے فیصلہ محفوظ کرلیا، منظوری کی صورت میں 4 ارب 69 کروڑ روپے کا ریلیف ملے گا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق کے الیکٹرک کی بجلی 4 روپے 84 پیسے سستی کرنے کی درخواست پر نیپرا اتھارٹی میں سماعت ہوئی، کراچی کے صارفین بھی مہنگی بجلی خریداری میں ہاتھ ہولا رکھنے لگے گروتھ 8 فیصد کم ہو گئی ۔دوران سماعت کے الیکٹرک حکام کی جانب سے اتھارٹی کو بتایا گیا کہ بجلی این ٹی ڈی سی اور سی پی پی اے سے خریداری کی وجہ سے بجلی کی قیمت کم پڑی جبکہ گزشتہ ماہ فرنس آئل سے بجلی پیدا ہی نہیں کی گئی۔ممبر نیپرا رفیق احمد شیخ نے سوال کیا کہ سالانہ بنیادوں پر بجلی گروتھ میں 8 فیصد کمی ہوئی وجوہات کیا ہیں؟ جس پر کے ای حکام نے بتایا کہ درجہ حرارت کم ہونے کی وجہ سے بجلی کا استعمال کم ہوا جبکہ معاشی حالات کی وجہ سے بھی صنعتوں میں بجلی کا استعمال کم ہوااور سولر پینل بھی بجلی استعمال میں کمی کی وجہ ہے۔

    کے الیکٹرک کی بجلی کی قیمت میں کمی سے متعلق درخواست پر سماعت کے دوران نیپرا نے کے الیکٹرک سے بجلی استعمال میں کمی کی وجوہات بارے جبکہ بجلی استعمال کم ہونے بارے مفصل رپورٹ ایک ہفتے میں اتھارٹی کو پیش کرنے کی ہدایت کر دی اور تمام ڈسکوز سے نیٹ میٹرنگ صارفین کی رقم پر سود کی تفصیلات بھی طلب کر لیں۔بعدازاں نیپرا اتھارٹی نے کے الیکٹرک کی عوامی سماعت مکمل کرنے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا جو بعد میں جاری کیا جائے گا۔کے الیکٹرک نے جنوری کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 4 روپے 84 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست کی تھی جس کی منظوری پر کے الیکٹرک کے صارفین کو 4 ارب 69 کروڑ روپے کا ریلیف ملے گا۔

    واضح رہے کہ 13 مارچ کو نیپرا میں درخواست جمع کرائے جانے کے بعد کے الیکٹرک کے ترجمان نے بیان میں کہا تھا کہ مسلسل پانچویں بار ایف سی اے کے تحت کےالیکٹرک صارفین کو فائدہ پہنچا رہا ہے، نیپرا جانچ پڑتال اور منظوری کے بعد صارفین کے بلوں پر اطلاق کیا جاتا ہے۔ترجمان نے بتایا کہ عالمی سطح پر ایندھن کی قیمتیں کم ہونے پر صارفین اپنے بلوں میں کمی کافائدہ بھی اُٹھاتے ہیں۔

    فرانسیسی صدرکا محمد بن سلمان سے رابطہ، غزہ اور یوکرین جنگ پر بات چیت

    طالبان نے امریکی یرغمالی جارج گلیزمن کورہا کر دیا

    کراچی،سگی بیٹی سے زیادتی اور حاملہ کرنیوالے درندہ صفت باپ کو سزا

    وزیراعلیٰ سندھ سے آسٹریلوی ہائی کمشنر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

  • کراچی  کیلئے بجلی 4روپے 85پیسے  مزید کمی کا امکان

    کراچی کیلئے بجلی 4روپے 85پیسے مزید کمی کا امکان

    کراچی کے شہریوں کیلیے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں مزید 4 روپے 84 پیسے کمی کا امکان ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق کے الیکٹرک نے جنوری 2025 کیلیے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں فی یونٹ کمی کیلیے نیپرا میں درخواست جمع کرادی ہے۔ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق درخواست کے نتیجے میں کراچی کے صارفین کو 4 روپے 84 پیسے فی یونٹ ریلیف ملنے کا امکان ہے۔
    درخواست پر نیپرا میں 20 مارچ 2025 کو سماعت ہوگی اور پھر اس کا فیصلہ جاری کیا جائے گا۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ نیپرا کے میں اس بات کی وضاحت کی جائے گی کہ صارفین کے بلوں میں اس ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کس ماہ میں ہوگا۔ ترجمان کے مطابق یہ مسلسل پانچواں موقع ہے جب کے الیکٹرک کے صارفین کو فیول چارج ایڈجسٹمنٹ کے تحت ریلیف فراہم کیا جا رہا ہے۔

    اس سے قبل ستمبر 2024 میں 0.18 پیسے، اکتوبر میں 0.49 پیسے، نومبر میں 1.23 روپے، اور دسمبر میں 3.0 روپے فی یونٹ کمی کی گئی تھی۔ فیول چارج ایڈجسٹمنٹ عالمی سطح پر ایندھن کی قیمتوں میں اتار چڑھا اور بجلی کی پیداوار کے ذرائع میں تبدیلی کے باعث کی جاتی ہے۔ جب ایندھن کی قیمتیں بڑھتی ہیں تو اس کا اثر صارفین کے بلوں پر پڑتا ہے، اور جب ایندھن کی قیمتیں کم ہوتی ہیں تو اس کا فائدہ صارفین کو ایف سی اے کی صورت میں منتقل کیا جاتا ہے۔

    ترجمان کے مطابق کے الیکٹرک نے اپنے پاور پلانٹس کے لیے جون 2023 کے بعد کے عرصے کے جنریشن ٹیرف کے تعین کے مطابق جزوی لوڈ، ڈگریڈیشن کروز، اور اسٹارٹ اپ لاگت میں ہونے والی ایڈجسٹمنٹ پر بھی روشنی ڈالی ہے اور نیپرا سے درخواست کی ہے کہ ان اخراجات کو منفی فیول کاسٹ ویری ایشن سے ایڈجسٹ کرنے کی اجازت دی جائے تاکہ مستقبل میں صارفین پر اضافی بوجھ نہ پڑے۔

    4 ارب روپے سےزائدسیلز ٹیکس فراڈمیں ملوث ملزم گرفتار

    اسلحہ لائسنس کی تصدیق کے حوالے سے اہم فیصلہ آ گیا

    سعودی عرب میں عیدالفطر کے موقع پر 6 چھٹیاں

    عمران اور 9 مئی کیسز کی جے آئی ٹی کے سربراہ مستعفی

  • کراچی کے صارفین کے لیے بجلی سستی ہونے کا امکان

    کراچی کے صارفین کے لیے بجلی سستی ہونے کا امکان

    کراچی کے صارفین کے لیے بجلی سستی ہونے کا امکان ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق نیپرا میں کے الیکٹرک صارفین کے لیے 4 روپے 95 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست پر سماعت ہوئی جس میں صارفین نے کے الیکٹرک کی طرف سے 5 ارب کے بقایا ایڈجسمنٹ مانگنے کی درخواست کی مخالفت کردی۔کے الیکٹرک صارفین نے عدالت سے درخواست کی کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی صارفین کو منتقل کی جائے۔اس پر کے الیکٹرک حکام کا کہنا تھا کہ پارشل لوڈ، اوپن سائیکل اور اسٹارٹ اپ کاسٹ کی مد میں پانچ ارب روپے کے بقایا جات ہیں، ہمیں اس درخواست میں یہ پانچ ارب روپے دیے جائیں۔

    کے الیکٹرک کے صارفین نے نیپرا سماعت میں مسائل کے انبار لگا دیے، ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں بجلی کی لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے۔صارفین کہتے ہیں کہ چار سالوں کے دوران کے الیکٹرک نے ایف سی اے کیا تھا اور باقی ڈسکوز کا ایف سی اے کیا تھا۔دوران سماعت کے الیکٹرک حکام نے بتایا کہ کے ای کو سبسڈی نہیں دی جاتی بلکہ ٹیرف میں فرق کی مد میں ادائیگی کی جاتی ہے۔کے الیکٹرک کی درخواست پر نیپرا نے سماعت مکمل کرلی جب کہ نیپرا اتھارٹی اعداد و شمار کا جائزہ لینے کے بعد تفصیلی فیصلہ جاری کرے گا۔

    وزارت داخلہ کو ملی ضمنی گرانٹ منظوری کے بغیر دی گئی

    سندھ حکومت کی جنوبی کوریا کو صنعتیں لگانے کی پیشکش

    مولانا فضل الرحمان کا اپوزیشن الائنس میں باضابطہ شمولیت سے انکار

    بلوچستان کے طلبا کیلیے یو اے ای کا اسکالرشپ پروگرام کااعلان