Baaghi TV

Tag: کے الیکٹرک

  • کراچی میں شدید گرمی کے دوران 14 گھنٹے تک کی لوڈشیڈنگ، شہری پریشان

    کراچی میں شدید گرمی کے دوران 14 گھنٹے تک کی لوڈشیڈنگ، شہری پریشان

    کراچی کے مختلف علاقوں میں بجلی کی طویل بندش نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے، جہاں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 12 سے 14 گھنٹوں تک جا پہنچا ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق لیاری، کورنگی، لانڈھی، نیو کراچی، نارتھ کراچی، سرجانی، ناظم آباد، ملیر، قائدآباد اور ایف بی ایریا کے مختلف بلاکس سمیت متعدد علاقوں میں مسلسل کئی گھنٹے بجلی کی بندش جاری ہے۔ علاوہ ازیں ماڈل کالونی، جہانگیر روڈ، پی آئی بی، مچھر کالونی، ریلوے کالونی، ماڑی پور اور ہاکس بے کے مکین بھی شدید گرمی میں لوڈشیڈنگ کے دوہرے عذاب کا سامنا کر رہے ہیں۔

    شہریوں کا کہنا ہے کہ شدید گرمی میں بجلی کی طویل بندش سے معمولات زندگی مفلوج ہو کر رہ گئے ہیں، جبکہ پانی کی قلت بھی پیدا ہو چکی ہے۔دوسری جانب کے الیکٹرک کے ترجمان کا مؤقف ہے کہ شہر کا 70 فیصد بجلی نیٹ ورک لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ ہے، جبکہ باقی 30 فیصد علاقوں میں بجلی چوری اور بلوں کی عدم ادائیگی کے باعث مرحلہ وار لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔

    یاد رہے کہ وزیر مملکت برائے توانائی بھی یہ اعتراف کر چکے ہیں کہ کراچی میں نقصان دہ فیڈرز پر 10 گھنٹے تک کی لوڈشیڈنگ معمول کا حصہ ہے، تاہم شہریوں کے مطابق موجودہ صورتحال میں کئی علاقوں میں بجلی 14 گھنٹے تک غائب رہتی ہے، جو شدید گرمی میں ناقابلِ برداشت ہو چکی ہے۔

    امریکہ میں بم دھماکہ، ایک شخص ہلاک، واقعہ دہشت گردی قرار

    اپووا اور ادیبوں کی افواج پاکستان سے یکجہتی.تحریر:طارق نوید سندھو

    پی سی بی کا سینٹرل کنٹریکٹ 2025-26،کیٹیگریز میں ممکنہ رد و بدل

    جنگی ناکامی کے بعد بھارتی حکومت کی بوکھلاہٹ، پاکستانی حمایت پر درجنوں افراد گرفتار

  • کے الیکٹرک کی اربوں  روپے وصولی کیلیے درخواست

    کے الیکٹرک کی اربوں روپے وصولی کیلیے درخواست

    کے الیکٹرک نے 8 ارب 13 کروڑ روپے کی وصولی کے لیے نیپرا میں درخواست دائر کردی گئی ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق کراچی کو بجلی فراہم کرنے والی کمپنی کے الیکٹرک نے اضافی رائٹ آف کلیمز کی مد میں وصولیوں کے لیے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا)سے رجوع کیا ہے۔کے الیکٹرک کی جانب سے 8 ارب 13 کروڑ روپے کے اضافی رائٹ آف کلیمز کے لیے درخواست دائر کی گئی ہے، جس پر نیپرا 17 اپریل کو سماعت کرے گی ۔

    درخواست میں کے الیکٹرک نے 2017-23 کے ملٹی ائر ٹیرف کی بلنگ سے متعلق کلیمز مانگے ہیں۔ اس سے قبل کے الیکٹرک دسمبر میں بھی 67 ارب 90 کروڑ کے کلیمز کی درخواست کرچکی ہے۔نیپرا اسٹیک ہولڈرز کو سماعت میں سن کر رائٹ آف کلیمز پر فیصلہ کرے گی۔

    سندھ میں رواں برس ملیریا کے 13 ہزار سے زائد کیس رپورٹ

    کراچی سے گرفتار دہشت گردوں نے سنسنی خیز انکشافات کر دیے

    کراچی، آگ 11 روز گزرنے کے باوجود شدت سے برقرار

    وزیراعظم سے ترکیہ،آذربائیجان اورعالمی شپنگ کمپنی کے وفود کی ملاقاتیں

  • کراچی میں مسلسل 16 گھنٹے لوڈشیڈنگ ،ایم کیو ایم کا شدید ردعمل آ گیا

    کراچی میں مسلسل 16 گھنٹے لوڈشیڈنگ ،ایم کیو ایم کا شدید ردعمل آ گیا

    متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے اراکینِ سندھ اسمبلی نے کراچی میں بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق جاری کردہ بیان میں حق پرست اراکینِ صوبائی اسمبلی نے کہا کہ شہر کا بڑا حصہ 16 گھنٹوں سے زائد وقت تک بجلی سے محروم ہے، کے الیکٹرک نے ایسٹ انڈیا کمپنی کی طرز پر شہر میں اجارہ داری قائم کر رکھی ہے جس کا مقصد صرف شہریوں کو لوٹنا ہے۔انہوں نے کہا کہ متعدد مرتبہ یقین دہانیاں کرانے کے باوجود کے الیکٹرک کی کارکردگی میں کوئی بہتری نہیں آئی، جس سے واضح ہوتا ہے کہ یہ ادارہ مکمل بے حسی اور ڈھٹائی کا مظاہرہ کر رہا ہے۔

    ایم کیو ایم کے اراکینِ اسمبلی نے وزیراعظم پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ کراچی کی معاشی شہ رگ پر ڈھائے جانے والے کے الیکٹرک کے مظالم کو بند کروانے میں فوری کردار ادا کریں۔حق پرست اراکین نے سوال اٹھایا کہ کیا روشنیوں کے شہر کو اندھیروں میں دھکیلنا کسی باقاعدہ منصوبہ بندی کا حصہ ہی کے الیکٹرک کے بعض ملازمین کی سرپرستی میں کنڈا مافیا پورے شہر میں سرگرم ہے جس کا بوجھ باقاعدگی سے بل ادا کرنے والے صارفین پر ڈالا جا رہا ہے۔اراکین نے الزام عائد کیا کہ ترسیلی نظام پر قابض کے الیکٹرک شہریوں کو بنیادی سہولت دینے میں ناکام ہو چکی ہے اور مجرمانہ غفلت کا مظاہرہ کر رہی ہے۔

    اسٹیل ملز کے برطرف ملازمین کا دھرنا ، ٹرین سروس معطل

    سابق فاسٹ بولرعمر گل کو غیر ملکی بورڈ نے اہم عہدہ دے دیا

    مذہبی رسومات کے لیے ہزاروں بھارتی سکھ یاتریوں کی آمد متوقع

    ختم نبوت موومنٹ کے صوبائی صدر قاتلانہ حملے میں شہید

  • کے الیکٹرک نے وزیر اعظم کے سردیوں کیلئے بجلی سہولت پیکج کے اعدادوشمار جاری کر دیے

    کے الیکٹرک نے وزیر اعظم کے سردیوں کیلئے بجلی سہولت پیکج کے اعدادوشمار جاری کر دیے

    کراچی: کے الیکٹرک نے وزیر اعظم شہباز شریف کے سردیوں کیلئے متعارف بجلی سہولت پیکج کے اعدادوشمار جاری کر دیے۔

    باغی ٹی وی : کے الیکٹرک کے ڈائریکٹر شعبہ ابلاغیات محمد عمران رانا نے بتایا کہ بجلی سہولت پیکج میں صنعتی، تجارتی اور گھریلو صارفین کو اضافی یونٹس کے استعمال پر 26.07 روپے فی یونٹ ادائیگی کرنا تھی، ے الیکٹرک کے صنعتی صارفین کو بجلی سہولت پیکج سے 25 فیصد بچت ہوئی اس سہولت پیکج میں صنعتوں نے 60 فیصد تجارتی 21 فیصد اور گھریلو صارفین نے 19 فیصد اضافی یونٹس استعمال کیے۔

    عمران رانا نے کہاکہ دسمبر 2024 سے فروری 2025 کے دوران بجلی سہولت پیکج میں 104.88 ملین اضافی یونٹس استعمال ہوئے اور کے الیکٹرک کے 7لاکھ 37 ہزار سے زائد صارفین نے بجلی سہولت پیکج سے دو ارب روپے سے زائد کی بچت حاصل کی، بجلی سہولت پیکج سے سیمنٹ، اسٹیل، کیمیکلز اور دیگر صنعتوں نے فائدہ اٹھایا، بجلی سہولت پیکج کا مقصد سردیوں میں بجلی کی کھپت میں اضافہ کرنا تھا، اگر حکومت بجلی کے رعایتی پیکج دیتی ہے تو کراچی کی صنعتیں اس سے فایدہ اٹھانے کو تیار ہیں، سردیوں کے موسم میں جب بجلی کی طلب کم ہو جاتی ہے تو اس طلب کو بڑھانے کیلئے خصوصی پیکج ڈیزائن کیا گیا۔

    ٹھٹھہ:جنگلات کی تباہی، سپریم کورٹ کے احکامات ہوا میں اڑا دیے گئے

    انہوں نے کہا کہ کے الیکٹرک کا عزم ہے کہ وہ کراچی کی صنعتوں کو بجلی کی فراہمی کے ذریعے ترقی کا سفر جاری رکھے، وزیر اعظم شہباز شریف کی توجہ بھی ملک میں صنعتی سرگرمیوں کو بڑھانے پر مرکوز ہے، بجلی کے آف پیک سیزن میں صارفین کو سستی بجلی کا فائدہ پہنچایا۔

    سعودی عرب میں عیدا لفطرکا چاند نظر آگیا، عید کل بروز اتوار کو ہوگی

  • کراچی  کیلئے بجلی 4روپے 85پیسے  مزید کمی کا امکان

    کراچی کیلئے بجلی 4روپے 85پیسے مزید کمی کا امکان

    کراچی کے شہریوں کیلیے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں مزید 4 روپے 84 پیسے کمی کا امکان ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق کے الیکٹرک نے جنوری 2025 کیلیے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں فی یونٹ کمی کیلیے نیپرا میں درخواست جمع کرادی ہے۔ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق درخواست کے نتیجے میں کراچی کے صارفین کو 4 روپے 84 پیسے فی یونٹ ریلیف ملنے کا امکان ہے۔
    درخواست پر نیپرا میں 20 مارچ 2025 کو سماعت ہوگی اور پھر اس کا فیصلہ جاری کیا جائے گا۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ نیپرا کے میں اس بات کی وضاحت کی جائے گی کہ صارفین کے بلوں میں اس ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کس ماہ میں ہوگا۔ ترجمان کے مطابق یہ مسلسل پانچواں موقع ہے جب کے الیکٹرک کے صارفین کو فیول چارج ایڈجسٹمنٹ کے تحت ریلیف فراہم کیا جا رہا ہے۔

    اس سے قبل ستمبر 2024 میں 0.18 پیسے، اکتوبر میں 0.49 پیسے، نومبر میں 1.23 روپے، اور دسمبر میں 3.0 روپے فی یونٹ کمی کی گئی تھی۔ فیول چارج ایڈجسٹمنٹ عالمی سطح پر ایندھن کی قیمتوں میں اتار چڑھا اور بجلی کی پیداوار کے ذرائع میں تبدیلی کے باعث کی جاتی ہے۔ جب ایندھن کی قیمتیں بڑھتی ہیں تو اس کا اثر صارفین کے بلوں پر پڑتا ہے، اور جب ایندھن کی قیمتیں کم ہوتی ہیں تو اس کا فائدہ صارفین کو ایف سی اے کی صورت میں منتقل کیا جاتا ہے۔

    ترجمان کے مطابق کے الیکٹرک نے اپنے پاور پلانٹس کے لیے جون 2023 کے بعد کے عرصے کے جنریشن ٹیرف کے تعین کے مطابق جزوی لوڈ، ڈگریڈیشن کروز، اور اسٹارٹ اپ لاگت میں ہونے والی ایڈجسٹمنٹ پر بھی روشنی ڈالی ہے اور نیپرا سے درخواست کی ہے کہ ان اخراجات کو منفی فیول کاسٹ ویری ایشن سے ایڈجسٹ کرنے کی اجازت دی جائے تاکہ مستقبل میں صارفین پر اضافی بوجھ نہ پڑے۔

    4 ارب روپے سےزائدسیلز ٹیکس فراڈمیں ملوث ملزم گرفتار

    اسلحہ لائسنس کی تصدیق کے حوالے سے اہم فیصلہ آ گیا

    سعودی عرب میں عیدالفطر کے موقع پر 6 چھٹیاں

    عمران اور 9 مئی کیسز کی جے آئی ٹی کے سربراہ مستعفی

  • کے الیکٹرک نےپتنگ بازی سے خبردار کردیا

    کے الیکٹرک نےپتنگ بازی سے خبردار کردیا

    کراچی: کے الیکٹرک نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ بجلی کے انفراسٹرکچر کے قریب پتنگ بازی سے گریز کریں-

    باغی ٹی وی: کے الیکٹرک کے مطابق پتنگ بازی ایک مقبول تفریحی سرگرمی ضرور ہے، لیکن اس میں اکثر دھاتی، کیمیکل یا شیشے سے لیپت ڈور کا استعمال کیا جاتا ہےجو نہ صرف کرنٹ لگنے کا خطرہ بڑھاتا ہےبلکہ بجلی کی فراہمی میں بھی رکاوٹ کا باعث بنتا ہے، خاص طور پر ان علاقوں میں جہاں بجلی کی لائنیں موجود ہیں۔

    کے الیکٹرک کے سینئر ڈائریکٹر کارپوریٹ کمیونیکیشنز عمران رانا نے کہا کہ کوئی بھی تفریحی سرگرمی خوشی کا ذریعہ ہونی چاہیے، نہ کہ حادثا ت یا بجلی کی بندش کا سبب بنے، انہوں نے وضاحت کی کہ پتنگ بازی میں استعمال ہونے والی دھاتی یا کیمیکل لیپت ڈور بجلی کو موصل کرتی ہے، اور اگر ایسی ڈور ہائی ٹینشن لائنز کے قریب بھی ہو، تو وہ حادثے کا باعث بن سکتی ہے، چاہے وہ براہ راست تاروں سے نہ بھی ٹکرائے۔

    دنیا بدل رہی،پاکستان مخالف قوتیں سرگرم ہوگئیں.تجزیہ:شہزاد قریشی

    کے الیکٹرک نے کراچی کے شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ رمضان کے مقدس مہینے میں ایسی سرگرمیوں میں حصہ لیں جو ان کی اور دوسرو ں کی زندگیوں کے لیے خطرہ نہ بنیں، ادارے نے شہری انتظامیہ قانون نافذ کرنے والے اداروں اور کمیونٹی رہنماؤں سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ خاص طور پر بچوں میں غیر محفوظ پتنگ بازی کو روکنے میں اپنا کردار ادا کریں۔

    کے الیکٹرک کے مطابق پتنگ بازی کے دوران بجلی کے نظام میں خلل پڑتا ہے، اور افطار کے وقت ایسے واقعات میں کئی بار رکاوٹ دیکھی گئی ہے، والدین اور سرپرستوں سے بھی گزارش کی گئی ہے کہ وہ بچوں کو ایسی تفریحی سرگرمیوں میں مصرو ف کریں جو ان کی زندگیوں کے لیے خطرہ نہ ہوں۔

    سندھ حکومت کا ہولی پر ہندو برادری کیلئےدو دن کی تعطیل کا اعلان

    کے الیکٹرک عوامی آگاہی اور کمیونٹی انٹرایکشن کے ذریعے تحفظ کو اپنی اولین ترجیح قرار دیتا ہے، تاکہ حادثات سے بچا جا سکے اور بجلی کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔

  • کے الیکٹرک کی غفلت،شہریوں کے لیے مہنگی بجلی کا سبب بنی

    کے الیکٹرک کی غفلت،شہریوں کے لیے مہنگی بجلی کا سبب بنی

    اسلام آباد: ”کے الیکٹرک“ کمپنی کی ناقص حکمت عملی اور میرٹ آرڈر کی خلاف ورزی شہریوں کے لیے مہنگی بجلی کا سبب بنی ہے۔

    باغی ٹی وی : نیپرا کی دستاویزات کے مطابق دسمبر میں کے ای نے نیشنل گرڈ (این ٹی ڈی سی) سے سستی بجلی لینے کے بجائے مہنگی آئی پی پیز سے بجلی خریدی، کے ای کے اپنے کیپٹو پاور اور آئی پی پیز سے حاصل کی گئی بجلی کی لاگت نیشنل گرڈ سے ملنے والی بجلی کے مقابلے میں دوگنا سے زیادہ رہی۔

    کے ای کے اپنے پاور پلانٹس اور آئی پی پیز سے بجلی کی پیداواری لاگت 18 روپے 63 پیسے فی یونٹ رہی، جبکہ نیشنل گرڈ سے ملنے والی بجلی کی قیمت 9 روپے 60 پیسے فی یونٹ تھی، نیپرا کے مطابق کے ای نے دسمبر میں این ٹی ڈی سی سے 1600 میگاواٹ بجلی لی لیکن صرف 985 میگاواٹ استعمال کی، جبکہ باقی بجلی مہنگے ذرائع سے پیدا کی گئی-

    مریم نواز نےمزدوروں کی فلاح وبہبود کیلئے اہم منصوبوں کی منظوری دیدی

    نیپرا نے اپنی رپورٹ میں واضح کیا کہ کے ای نے میرٹ آرڈر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اپنے پاور پلانٹس سے مہنگی بجلی پیدا کی، جس کا بوجھ صارفین پر پڑا، مزید برآں، کے ای کی جانب سے مہنگی آر ایل این جی خریدنے کے فیصلے نے بھی بجلی کی قیمتوں میں اضافے کو مزید بڑھا دیا۔

    غزہ جنگ بندی مذاکرات کا دوسرا مرحلہ، اسرائیلی وفد قطر جائے گا

  • کے الیکٹرک نااہلی، کراچی کے شہریوں کو پانی کے بحران کا سامنا

    کے الیکٹرک نااہلی، کراچی کے شہریوں کو پانی کے بحران کا سامنا

    کے الیکٹرک کی نااہلی کے باعث کراچی کے شہریوں کو رمضان میں پانی کے بحران کا سامنا ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق رمضان کے پہلے روز ہی کے الیکٹرک کا سسٹم بیٹھ گیا۔واٹر کارپوریشن کے ترجمان کے مطابق کے الیکٹرک کا پپری پمپنگ اسٹیشن پراچانک بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن ہوگیا، بجلی کے بریک ڈاؤن کے باعث پپری پمپنگ اسٹیشن کی تمام پمپنگ مکمل طور پر بند ہوگئے۔ترجمان نے بتایا کہ بجلی کے بریک ڈاؤن کے باعث شہر کو 145 ایم جی ڈی کمی کا سامنا ہوگا، جس سے لانڈھی کورنگی شاہ فیصل بن قاسم اور ڈی ایچ اے متاثر ہوں گے۔

    یو اے ای، تعلیم کے شعبے میں 16 ہزار سےزائد افراد کو گولڈن ویزے جاری

    مرکزی مسلم لیگ کا کراچی میں 450 سے زائد مقامات پر سحر و افطار کا انتظام

    بھارت میں گائے کا کاروبار جرم بن گیا، تاجروں میں خوف و ہراس

  • کراچی کے صارفین کے لیے بجلی فی یونٹ سستی  ہو گئی،ترجمان  کے-الیکٹرک

    کراچی کے صارفین کے لیے بجلی فی یونٹ سستی ہو گئی،ترجمان کے-الیکٹرک

    کراچی:نیشنل الیکٹرک پاور ریگیولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کے-الیکٹرک کی درخواست پر کراچی کے صارفین کے لیے بجلی فی یونٹ قیمت میں ایک ماہ کے ریلیف کی منظوری دے دی ہے۔

    باغی ٹی وی: ترجمان کے-الیکٹرک نے بتایا کہ کے۔الیکٹرک کی نومبر2024 ایف سی اے کی درخواست پر نیپرا نے فیصلہ سنا دیا ہے اور اس کا اطلاق فروری 2025 میں ہوگا نیپرا نے نومبر2024 کی درخواست پر1.23 روپے فی یونٹ ریلیف کی عارضی ماہانہ ایف سی اے کی منظوری دے دی ہے اور کراچی کے صارفین کو فروری 2025 کے بلوں میں ماہانہ فیول چارج ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مجموعی طور پر 1773 ملین روپے کا ریلیف فراہم کیا جائے گا۔

    زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں کمی

    انہوں نے کہا کہ ایف سی اے بجلی کی پیداوار میں استعمال ہونے والے ایندھن کی عالمی قیمتوں میں اُتار چڑھاؤ اور جنریشن مکس میں ہونے والی تبدیلیوں پر منحصر ہے نیپرا جانچ پڑتال اور منظوری کے بعد صارفین کے بلوں پر اطلاق کیا جاتا ہے، عالمی سطح پر ایندھن کی قیمتیں کم ہونے پر صارفین اپنے بلوں میں کمی کا فائدہ بھی اُٹھاتے ہیں-

    آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری، سرکاری ملازمین کے اثاثے ظاہر کرنے کا قانون منظور

  • جماعت اسلامی نے کے الیکٹرک کو بڑا مافیا قرار دے دیا

    جماعت اسلامی نے کے الیکٹرک کو بڑا مافیا قرار دے دیا

    امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر نے کے الیکٹرک کو پبلک سیکٹرمیں بجلی پیدا کرنے والوں کا سب سے بڑا مافیا قرار دے دیا ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر نےمیڈیاسے گفتگو میں کہا کہ کےالیکٹرک پبلک سیکٹر میں بجلی پیدا کرنے والوں کا سب سے بڑا مافیا ہے، کے الیکٹرک بجلی پیدا نہیں کررہی لیکن حکومت سبسڈی دے رہی ہے۔ نجکاری کے وقت وعدہ کیا گیا تھا کہ لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہوگا جب کہ عوام سے کیے گئے وعدے جھوٹے تھے اور کے الیکٹرک عوام کے لیے عذاب بنی ہوئی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کہا جاتا ہے کہ 68 بلین روپے صارفین سے وصول کیے جائیں گے اور کے الیکٹرک کہتی ہے 68 بلین روپے بجلی چوری کے ہیں۔ جماعت اسلامی کراچی کی عوام کا مقدمہ لڑ رہی ہے جب کہ لوڈشیڈنگ ختم اور کراچی والوں کو سستی بجلی ملنی چاہیے۔

    منعظم ظفر کہتے ہیں کہ این ٹی ڈی سی سے پورے ملک کو بجلی مل سکتی ہے تو کراچی کو کیوں نہیں، 1100 میگاواٹ بجلی کراچی کو این ٹی ڈی سی سے ملتی ہے جب کہ کےالیکٹرک کے بوسیدہ پلانٹس ہیں اور کے الیکٹرک کے صارفین 18 سے 38 لاکھ ہوگئے ہیں۔کےالیکٹرک چاہتی ہے بل پورے دو لیکن بجلی نہ دو جب کہ کےالیکٹرک کو لگام ڈالنے کی ضرورت ہے اور کےالیکٹرک کی اجارہ داری ختم کی جائے۔

    انہوں نے ایم کیوایم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم اس وقت فارغ ہے اور وہ کےالیکٹرک کی نجکاری میں شامل تھے۔ ایم کیوایم کو کراچی کے اداروں کو بیچنے پر توبہ کرنی چاہیے، کراچی کے مسائل پر ایم کیوایم کی سنجیدگی کا اندازہ ہے۔

    اسلام آباد ہائیکورٹ آنے والے 3 ججز کے بینچ کا روسٹر جاری

    اسلام آباد ہائیکورٹ آنے والے 3 ججز کے بینچ کا روسٹر جاری

    ایم کیو ایم نے سندھ اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر نامزد کر دیے

    اسلام آباد کے فلٹریشن پلانٹس کا پانی آلودہ ہونے کا انکشاف