Baaghi TV

Tag: کے الیکٹرک

  • کراچی کیلیے بجلی کی قیمت میں کمی کا امکان

    کراچی کیلیے بجلی کی قیمت میں کمی کا امکان

    کراچی کے صارفین کے لیے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں کمی کا امکان ہے۔

    نیپرا میں کے الیکٹرک کی جانب سے نومبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ کے الیکٹرک نے 4 روپے 98 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست کی تھی۔کمپنی کی جانب سے پیش ہونے والے حکام نے کہا کہ کے الیکٹرک کے پاورپلانٹس کی کپیسٹی پیمنٹ 6،7 روپے ہے اور بجلی کی طلب سالانہ بنیاوں پر 13 فیصد بڑھی ہے جب کہ گھریلو شعبے کی جانب سے بجلی کی طلب زیادہ بڑھی ہے۔دوران سماعت ممبر نیپرا مقصود انور نے کہا کہ کے الیکٹرک کا زیادہ انحصار این ٹی ڈی سی پر ہے۔ کیوں نہ ہم کے الیکٹرک کو جنریشن کا لائسنس ہی دے دیں۔ممبرا نیپرا رفیق شیخ نے کہا کہ اگلے 5، 6 سال میں گروتھ کس طرح دیکھ رہے ہِیں؟۔ سولر اور دیگر چیزوں کو دیکھ کر گروتھ سے متعلق کیا کہیں گے؟، جس پر کے الیکٹرک حکام نے بتایا کہ کیپٹو پلانٹس شفٹ ہونے سے گروتھ بڑھے گی۔

    سماعت کے دوران کے الیکٹرک حکام نے بریفنگ دی کہ نومبر میں ہم نے این ٹی ڈی سی سے 62 فیصد بجلی خریدی۔ این ٹی ڈی سے بجلی زیادہ لی ہے جو ہمیں کافی سستی بڑی ہے۔ نومبر میں ایل این جی سے 21 فیصد، فرنس آئل سے 13 فیصد بجلی بنائی گئی۔ نومبر میں اکتوبر کے مقابلے ہماری اوسطاً ڈیمانڈ 2300 سو میگاواٹ رہی۔حکام نے بتایا کہ اکتوبر میں ہماری اوسطاً بجلی ڈیمانڈ 2600 میگاواٹ تھی۔ اکتوبر کے مقابلے نومبر میں بجلی کی ڈیمانڈ میں 12 فیصد کمی ہوئی۔ گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے ڈیمانڈ میں اضافہ ہوا ہے۔ گزشتہ سال کے اسی عرصے ہماری ڈیمانڈ 2000 میگاواٹ تھی۔

    بعد ازاں کے الیکٹرک کےنومبرکے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے عوامی سماعت مکمل ہونے پر نیپرا نے بتایا کہ کے الیکٹرک نے ایف سی اے کی مد میں 4 روپے98 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست جمع کروائی تھی۔ اس سے قبل اکتوبر کی فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ 49 پیسے فی یونٹ کمی کے ساتھ چارج کیا گیا تھا۔کے الیکٹرک حکام کے مطابق نومبر کا ایف سی اے اکتوبر کی نسبت صارفین سے مزید 4 روپے 49 پیسے فی یونٹ مزیدکم چارج کیا جائے گا۔ اس کا اطلاق کے الیکٹرک کے تمام صارفین ماسوائے لائف لائن ، گھریلو 300یونٹ تک استعمال کرنے والے صارفین ، پری پیڈ صارف، زرعی صارفین اور الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز پر ہوگا۔نیپرا اتھارٹی ڈیٹا کی مزید جانچ پڑتال کے بعد اپنا تفصیلی فیصلہ جاری کرے گی۔

    جنوبی افریقہ کو جھٹکا، فاسٹ بولر اینرچ نورکیا چیمپئنز ٹرافی سے باہر

    خیرپور، دریافت تیل و گیس کے ذخائر سے پیداواری عمل شروع

    پولیس نے سندھ اور کراچی میں بہت قربانیاں دی ہیں، غلام نبی میمن

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو پہلا جھٹکا، کوچ نےمعذرت کر لی

  • کے الیکٹرک کی 4.98 روپے کمی کی درخواست

    کے الیکٹرک کی 4.98 روپے کمی کی درخواست

    کے الیکٹرک نے نومبر 2024 کیلئے ایف سی اے کی مد میں بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 4.98 روپے کمی درخواست دی ہے جس پر نیپرا عوامی سماعت 15 جنوری کو کرے گی۔

    ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق پاور یوٹیلیٹی نے ایف سی اے میں 4.98 روپے فی یونٹ کمی کی استدعا کی ہے، نیپرا درخواست کی جانچ پڑتال کے بعد تحریری فیصلہ جاری کرے گی۔ترجمان نے کہا ہے کہ یہ مسلسل تیسرا ایف سی اے ہے جس میں صارفین کو ریلیف دیا گیا ہے،عوامی سماعت کے بعد نیپرا تھارٹی فیصلہ میں واضح کرے گی کہ ایف سی اے کس ماہ کے بل میں لاگو ہوگا، ایف سی اے کا انحصار عالمی سطح پر ایندھن کی قیمتوں میں اتار چڑھا اور جنریشن مکس ہونے والی تبدیلی پر ہوتا ہے۔

    نئے سال پر ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی

    جنوبی وزیرستان، بنوں میں بم دھماکے، ایک شخص جاں بحق، 13 زخمی

    موٹروے بند، شہریوں کو سفر میں احتیاط کی ہدایت

    موٹروے بند، شہریوں کو سفر میں احتیاط کی ہدایت

  • کراچی  کیلئے بجلی سستی ہونے کا امکان

    کراچی کیلئے بجلی سستی ہونے کا امکان

    کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی 4 روپے 98 پیسے تک سستی ہونے کا امکان ہے۔

    کے الیکٹرک نے قیمت میں کمی کی درخواست نیپرا میں جمع کروا دی ہے، کے الیکٹرک نے درخواست ماہ نومبر کے فیول چارج ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دائر کی ہے۔نیپرا کی جانب سے منظوری پر کراچی کے صارفین کو 7 ارب 17 کروڑ روپے سے زائد کا ریلیف ملنے کا امکان ہے۔ کے الیکٹرک کی درخواست پر 15 جنوری کو سماعت ہوگی۔دوسری طرف پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 4 روپے فی لٹر سے زائد بڑھنے کی توقع ہے، ڈیزل کی قیمت میں چار روپے سے زائد اضافہ ہو سکتا ہے۔ذرائع کے مطابق پیٹرول کی قیمتوں میں ردوبدل نہ کرنے کا امکان ہے جبکہ مٹی کے تیل کی قیت میں ایک روپے فی لٹر تک اضافہ ممکن ہے۔پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تبدیلی بارے اعلان 31 دسمبر کو ہو گا، وزیراعظم سے مشاورت کے بعد وزیر خزانہ نئی قیمتوں بارے اعلان کریں گے۔

    کراچی میں آج بھی احتجاج، شہریوں کو شدید مشکلات

    ڈیرہ غازیخان: ریسکیو1122نے 24گھنٹوں میں 279 زندگیاں بچائیں

  • کرنٹ لگنے سے بچے کی ہلاکت ، کے الیکٹرک کو 1.93 کروڑ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم

    کرنٹ لگنے سے بچے کی ہلاکت ، کے الیکٹرک کو 1.93 کروڑ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم

    کراچی: کرنٹ لگنے سے بچے کی ہلاکت کے کیس میں کے الیکٹرک کو 1.93 کروڑ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دے دیا گیا-

    باغی ٹی وی: کرنٹ سے جاں بحق ہونے والے کمسن اذان کے لواحقین کو انصاف مل گیاسینئر سول جج ایسٹ کی عدالت نے کمسن اذان کے کرنٹ سے جاں بحق ہونے کے مقدمے میں کے الیکٹرک کے خلاف تاریخی فیصلہ سنا دیا۔

    عدالت نے 6 سال بعد مقدمے کا فیصلہ کرتے ہوئے کے الیکٹرک حکام کے خلاف ڈگری جاری کر دی اور کے الیکٹرک کو حکم دیا کہ متاثرہ خاندان کو ہرجانہ ادا کیا جائے جج عنبرین جمال کی جانب سے دیے گئے فیصلے میں کے الیکٹرک کو حکم دیا گیا ہے کہ لواحقین کو ایک کروڑ 93 لاکھ روپے کا ہرجانہ ادا کیا جائے۔
    دبئی،18 سالہ لڑکے کا 17 سالہ لڑکی سے رضامندی سے جنسی تعلق مہنگا پڑ گیا
    مقدمے کے وکیل ایڈووکیٹ عثمان فاروق کے مطابق 2017 میں کراچی میں ہونے والی بارشوں کے دوران کمسن اذان کرنٹ لگنے سے جان کی بازی ہار گیا تھا، انہوں نے بتایا کہ واقعے میں کے الیکٹرک کی غفلت واضح تھی، کیونکہ گارڈ وائر لگانے میں ناکامی کے باعث یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا،عدالت نے ان کے دعوے کو درست تسلیم کرتے ہوئے لواحقین کو انصاف فراہم کیا ہے۔
    روس کا کارگو جہاز بیڑھ میں دھماکے کے بعد غرق ،دو افراد لاپتہ

  • کے الیکٹرک کا 6 سے 10 گھنٹے لوڈ شیڈنگ کرنے کا اعلان

    کے الیکٹرک کا 6 سے 10 گھنٹے لوڈ شیڈنگ کرنے کا اعلان

    کے الیکٹرک نے شہر میں 6 سے 10 گھنٹے لوڈ شیڈنگ کرنے کا اعلان کر دیا۔

    ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ لوڈ شیڈنگ جاری رکھنے کا فیصلہ لائن لاسز اور بل ریکوری کا سہ ماہی جائزہ لینے کے بعد کیا گیا۔ مجموعی طور پر 70 فیصد حصہ بدستور لوڈ شیڈنگ سے مستثنٰی ہے۔انہوں نے کہا کہ 30 فیصد نیٹ ورک میں بجلی چوری اور بلوں کی عدم ادائیگی کی بنیاد پر لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 6 سے 10 گھنٹے ہے۔ لوڈشیڈنگ کرنے کا فیصلہ اور دورانیے کا انحصار چوری اور عدم ادائیگی کی شرح پر ہوتا ہے۔سال کے آغاز سے اب تک بجلی چوری کو روکنے کیلئے21ہزار سے زائد کارروائیاں کی گئیں۔ کارروائیوں کے دوران 2 لاکھ 20 ہزار کلو غیر قانونی تاریں ضبط کی گئیں۔واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے کے الیکٹرک کے ملٹی ائیر ٹیرف تجویز کی سخت مخالفت کی ہے اور اسے کراچی کے بجلی صارفین پر غیر ضروری، بے بنیاد بوجھ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ لاگت کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا جارہا ہے۔حکومت نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کو سفارش کی ہے کہ کے الیکٹرک کے مجوزہ ملٹی ائیر بیس ٹیرف کو 44.69 روپے فی یونٹ سے کم کر کے 34.87 روپے فی یونٹ کیا جائے جس کے لیے متعدد ہدفی لاگت ایڈجسٹمنٹس کی تجویز دی گئی ہے۔پاور ڈویژن نے نیپرا کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ کے الیکٹرک نے اپنے اخراجات کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا ہے، غیر حقیقی سرمایہ کاری کا تخمینہ لگایا ہے اور پرانے مالیاتی مفروضوں پر اپنی حساب کتاب کی بنیاد رکھی ہے۔دستاویزات کے مطابق کے ای کی درخواست کو اس کی آپریشنل صلاحیت کو متاثر کیے بغیر کافی حد تک کم کیا جا سکتا ہے۔

    نیب اور ایف آئی اے نےپانامہ کیسز دوبارہ کھول دئیے گئے

    مبینہ نفرت پھیلانے پرلطیف کھوسہ کیخلاف مقدمہ درج

    بھارتی پارلیمنٹ کا ہنگامہ خیز سیشن ختم

    بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان

  • کراچی کے صارفین کیلئے بجلی سستی ہو گئی

    کراچی کے صارفین کیلئے بجلی سستی ہو گئی

    نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کراچی کے صارفین کے لیے ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی 18 پیسے فی یونٹ سستی کر دی۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق نیپرا نے ستمبر 2024 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کمی کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا۔نوٹی فکیشن کے مطابق کے الیکٹرک صارفین کو قیمتوں میں کمی کا ریلیف دسمبر 2024 کے بلوں میں دیا جائے گا، جس کا اطلاق ماہانہ 300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین پر نہیں ہوگا۔کے الیکٹرک نے ستمبر 2024 کی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 16 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست دی تھی، جس کا اثر 24 کروڑ 70 لاکھ روپے کا بنتا ہے۔واضح رہے کہ 27 نومبر کو کاروباری اور صنعتی گروپس نے بجلی کے نیٹ میٹر لگوانے والے صارفین کو ونٹر پیکیج سے محروم کرنے پر حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مطالبہ کیا تھا کہ کے الیکٹرک کو ونٹر پیکیج کے اثرات کراچی کے شہریوں تک منتقل کرنے کا پابند کیا جائے۔ رپورٹ کے مطابق صارفین بجلی کے لیے سہ ماہی ونٹر پیکیج کے حوالے سے منعقدہ عوامی سماعت کے دوران کاروباری نمائندوں نے بلنگ کی بنیاد پر کم نرخوں کے اطلاق پر بھی سوالات اٹھا دیے تھے، جس کا مطلب تھا کہ صارفین کو فائدہ پہنچائے بغیر تقریباً 20 دن پہلے ہی گزر چکے ہیں ۔

    پی ٹی آئی کو کہیں نہ کہیں دشمن ملک سے سپورٹ مل رہی ہے، سعید غنی

  • کے الیکٹرک  نے کراچی ریلوے اسٹیشنوں کی بجلی کاٹ دی

    کے الیکٹرک نے کراچی ریلوے اسٹیشنوں کی بجلی کاٹ دی

    کے الیکٹرک نے عدم ادائیگی پر کینٹ اسٹیشن، سٹی اسٹیشن، ریلوے کالونی اور ریلوے اسٹور سمیت متعدد دفاتر کی بجلی کاٹ دی۔

    باغی ٹی وی کے مطابق کے الیکٹرک کی جانب سے بجلی منقطع کرنے پر ڈی ایس ریلوے ناصر خلیلی کا شدید رد عمل سامنے آگیا ہے جس میں انہوں نے کے الیکٹرک کو ہی نادہندہ قرار دے دیا ہے۔ڈی ایس ریلوے نے کہا کہ کے الیکٹرک ریلوے کی 70 ارب کی نادہندہ ہے، کسی صورت کے الیکٹرک کی بدمعاشی اور غنڈہ گردی میں نہیں آئیں گے۔کے الیکٹرک کو کوئی ادائیگی نہیں کی جائے گی، کے الیکٹرک کے اس عمل سے مسافروں کو نقصان پہنچے گا۔دوسری جانب ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ پاکستان ریلوے کو بقایا جات کی عدم ادائیگی کی وجہ سے بجلی کی فراہمی جاری رکھنا ممکن نہیں۔ پاکستان ریلوے کے 31 کنیکشنز پر واجب الادا بل کی رقم 43 کروڑ روپے ہے، پاکستان ریلوے بجلی کی بحالی کے لئے فوری طور پر واجبات ادا کرے۔ترجمان کے الیکٹرک کا مزید کہنا تھا کہ بغیر ادائیگی بجلی کی فراہمی ممکن نہیں، پاکستان ریلوے کی بجلی منقطع کرنے سے قبل بلوں کی ادائیگی کی یا دہانی کے متعدد نوٹسز جاری کئے گئے۔

    وفاقی بیورو کریسی میں تقرر و تبادلے، نوٹیفکیشن جاری

    وفاقی بیورو کریسی میں تقرر و تبادلے، نوٹیفکیشن جاری

    جنوبی کوریا میں صدر نے مارشل لاء نافذ کردیا

    پنجاب میں سرکاری ملازمین کیلئے پنشن میں اضافہ ختم

    حکومت کر لی، اب آرام سے جیل کاٹو، مریم نواز کا عمران خان کو مشورہ

  • بجلی کی قیمت ایک ماہ کیلئے کم ہونے کا امکان

    بجلی کی قیمت ایک ماہ کیلئے کم ہونے کا امکان

    بجلی کی قیمت میں ایک ماہ کے لیے کمی کا امکان ہے تاہم کراچی کے صارفین اس سہولت سے محروم رہیں گے۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق ملک کے بجلی صارفین کے لیے اچھی خبر ہے کہ ایک ماہ کے لیے بجلی ایک روپے ایک پیسے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان ہے۔ اس سلسلے میں سینٹرل پرچیزنگ پاور ایجنسی (سی پی پی ای) کی جانب سے نیشنل الیکٹرک ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں درخواست دائر کر دی گئی ہے۔سی پی پی اے کی جانب سے دائر درخواست اکتوبر کے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ (ایف پی ای) کی مد میں دائر کی گئی ہے، جس پر نیپرا 26 نومبر کو سماعت کرے گی۔نیپرا کی جانب سے قیمت میں کمی کی درخواست منظور ہونے کی صورت میں کے الیکٹرک کے صارفین پر اس درخواست کے فیصلے کا اطلاق نہیں ہو گا۔سی پی پی اے کی جانب سے درخواست میں کہا گیا ہے کہ اکتوبر میں 9 ارب 98 کروڑ یونٹ بجلی فروخت ہوئی، فی یونٹ بجلی کی پیداوار پر فیول لاگت 9 روپے 26 پیسے رہی۔ اکتوبر میں فی یونٹ فیول کی لاگت کا تخمینہ 10روپے 27 پیسے تھا۔

    ٹرمپ نے اسرائیل نواز کابینہ نامزد کرکے مسلمان حامیوں کو مایوس کیا

    دفاعی نمائش آئیڈیاز 2024ء 19 تا 22 نومبر تک کراچی میں ہوگی

    پاکستان کی ترقی کا واحد راستہ تعلیم ہے،خالدمقبول صدیقی

    چیمپئنز ٹرافی: براڈ کاسٹرز کا طے شدہ رقم میں کمی کا الٹی میٹم

  • کراچی: مختلف علاقوں میں 16 گھنٹے سے بجلی پانی فراہمی معطل، شہری اذیت میں مبتلا

    کراچی: مختلف علاقوں میں 16 گھنٹے سے بجلی پانی فراہمی معطل، شہری اذیت میں مبتلا

    مختلف علاقوں میں 16 گھنٹے سیبجلی اور پانی کی فراہمی معطل ہونے سے شہری شدید گرمی میں سخت اذیت کا شکار ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں 16 گھنٹے سیبجلی اور پانی کی فراہمی معطل ہے۔مینٹیننس کے نام پرشاہ فیصل کالونی،ماڈل کالونی، ملیرمیں صبح سے بجلی بند ہے ، بجلی بندش سے شاہ فیصل کالونی سمیت مختلف علاقوں میں پانی کا بحران پیدا ہوگیا ہے۔شاہ فیصل گرین ٹاؤن، ہاجرہ آباد،شاہ فیصل ایک تا5نمبرتک اندھیرا میں ڈوبا رہا، شہری شدید گرمی میں سخت اذیت کا شکار ہے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ فالٹ اورمینٹیننس کینام پرصبح بجلی بندکی گئی تھی، رات 12بجے بھی لائٹ نہیں آئی۔خیال رہے آئے روز کراچی کے مختلف علاقوں میں عوام کی جانب سے کے الیکٹرک کے خلاف احتجاج کیا جارہا ہے۔دو روز قبل بھی گارڈن پولیس ہیڈ کوارٹر کے قریب کے الیکٹرک کے خلاف عوام نے احتجاج کیا، مشتعل مظاہرین کے الیکٹرک کے دفتر پر پتھرا کیا ، جس کے باعث گارڈن سے ایم اے جناح روڈ آنے اور جانے والی دونوں سڑکیں بند ہوگئیں تھیں۔دوسری جانب عسکری پارک پرانی سبزی منڈی کے قریب مکینوں نے بجلی و پانی نہ ہونے پر احتجاج کیاتھا، جس کی وجہ سے یونیورسٹی روڈ، جیل چورنگی سے حسن اسکوائر جانے والی سڑک بند کردی تھی۔

    حب وندر پولیس کی کارروائی ،کراچی سے چھینی گئی کار برآمد ،03 ملزمان گرفتار

    کراچی کے ہسپتالوں سے نومولود بچوں کو اغواکرکے فروخت کرنے والا گروہ گرفتار

  • کے الیکٹرک نےہلاکتوں پر جواب میں مرنے والوں کو نشے کا عادی قرار دےدیا

    کے الیکٹرک نےہلاکتوں پر جواب میں مرنے والوں کو نشے کا عادی قرار دےدیا

    نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں کے الیکٹرک نے سال 23-2022 میں ہلاکتوں پر جواب جمع کرادیا گیا جس میں جاں بحق ہونے والے زیادہ تر افراد کو نشے کا عادی قرار دیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کے الیکٹرک کی جانب سے نیپرا میں جمع کیے گئے جواب کے مطابق کراچی میں ویسٹ ہارف میں کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہونے والا شہری نشے کا عادی تھا، ایک شہری سب اسٹیشن سے بجلی چوری کی کوشش میں کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوا۔’ملیر کے علاقے میں نشیکا عادی 11کے وی انڈر گراؤنڈ کیبل چوری کرتے ہوئیجاں بحق ہوا، ذہنی مریض دلدار مشتعل ہوکر 11کے وی کے کھمبے پر چڑھنے سے جاں بحق ہوا‘۔کے الیکٹرک کے جواب میں کہا گیا کہ سپر ہائی وے کے قریب گڈاپ کے علاقے میں نشیکا عادی بجلی چوری کرتے ہوئے جاں بحق ہوا، گلشن معمار کے علاقے میں نشے کا عادی چوری کی کوشش میں کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوا۔’سائٹ کے علاقے میں کرنٹ لگنے سے مرنے والا شخص نشے کا عادی تھا، کورنگی کے علاقے میں سب اسٹیشن سے لاش برآمد ہوئی، بن قاسم کے علاقے میں بھی کرنٹ لگنے سے مرنے والا نشے کا عادی تھا‘۔نیپرا میں جمع کی گئی رپورٹ کے مطابق ماڈل کالونی میں کرنٹ لگنے سے مرنے والا شخص نشیکا عادی تھا، جوہر کے علاقے میں نشے کا عادی ایچ ٹی انڈر گراؤنڈ کیبل کاٹنے کے دوران جاں بحق ہوا۔’جوہر کے علاقے میں ایک شہری چوری کی کوشش کے دوران جاں بحق ہوا، سائٹ کے علاقے میں نشیکا عادی زیر زمین کیبل کاٹتے ہوئے جاں بحق ہوا، لیبر اسکوائر لانڈھی میں بھی نشے کا عادی کیبل چوری کرتے ہوئے جاں بحق ہوا‘۔کے الیکٹرک نے رپورٹ میں کہا کہ کورنگی کے علاقے میں نشے کا عادی چوری کرتے ہوئے کرنٹ لگنے سے مرا، نشیکا ایک عادی شہری کنڈکٹر چوری کرتے وقت مہلک حادثے کا شکار ہوا، مائی کولاچی میں پیٹرولنگ کے دوران کرنٹ لگنے سے مرنے والے کی لاش ملی۔نیپرا نے گذشتہ ماہ کے الیکٹرک پر ایک کروڑ روپے کا جرمانہ عائد کیا تھا، نیپرا نے اگست 2023 میں کے الیکٹرک کو شوکاز نوٹس جاری کیا تھا اور شوکاز نوٹس پر کے الیکٹرک کا جواب مسترد کیا تھا۔نیپرا نے 33 میں سے ایک متاثرہ خاندان کے لواحقین کو 35 لاکھ روپے معاوضہ دینے کا حکم دیا تھا جب کہ کے الیکٹرک کو ایک متاثرہ محمد اسلم کے خاندان کے وارث کو ملازمت دینے کی بھی ہدایت کی تھی۔واضح رہے کہ کے الیکٹرک کے زیر انتظام علاقوں میں 22-2023 میں 33 شہریوں کی ہلاکتیں ہوئیں تھیں۔

    کے الیکٹرک نےہلاکتوں پر جواب میں مرنے والوں کو نشے کا عادی قرار دےدیا

    محمد مسروراگلی تین سیریزکیلئے پاکستان ٹیم کے فیلڈنگ کوچ مقرر

    کراچی پولیس کی کرائم کے خلاف کاروائیاں، 8 ملزم گرفتار اسلحہ برآمد