Baaghi TV

Tag: کے الیکٹرک

  • کراچی کے صارفین کیلئے بجلی مزید مہنگی ہونے کا فیصلہ کل ہوگا

    کراچی کے صارفین کیلئے بجلی مزید مہنگی ہونے کا فیصلہ کل ہوگا

    کراچی کے صارفین پر بجلی مزید 51 پیسے مہنگی ہونے کا امکان ہے جس کا فیصلہ (کل) جمعرات کو نیشنل پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کرے گی۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے لیے اگست کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مزید 51 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنیکی درخواست پر نیپرا میں (آج) جمعرات کو سماعت ہوگی۔کے الیکٹرک نے اگست 2024 کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی درخواست نیپرا میں جمع کرا رکھی ہے جس کے تحت 51 پیسے فی یونٹ کا اضافہ مانگا گیا ہے۔نیپرا کی جانب سے اگر کے الیکٹرک کی درخواست منظور کرتے ہوئے من و عن اضافے کردیا جاتا ہے تو کے الیکٹرک صارفین پر 85 کروڑ 30 لاکھ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔ذرائع نے بتایا ہے کہ کے الیکٹرک صارفین ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کے مسلسل بوجھ کی زد میں ہیں، ستمبر میں کراچی والے پرانی ماہانہ ایڈجسٹمٹ میں فی یونٹ ایک روپے ادا کرچکے ہیں۔

    اس کے علاوہ نیپرا سے کے الیکٹرک کے لیے جولائی 2024 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کا فیصلہ ابھی آنا باقی ہے، کے الیکٹرک نے جولائی 2024 کی ایڈجسٹمنٹ میں فی یونٹ 3 روپے 9 پیسے کا اضافہ مانگ رکھا ہے،اگر قیمتوں میں من و عن اضافہ کیا جاتا ہے تو کے الیکٹرک صارفین پر 6 ارب 20 کروڑ 60 لاکھ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔اس سے قبل، نیپرا مئی اور جون کی ایڈجسٹمنٹس کی مد میں بھی کے الیکٹرک کے لیے بجلی مہنگی کر چکا ہے اور مئی اور جون کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں 5 روپے 76 پیسے اضافہ کردیا گیا تھا۔

  • کے الیکٹرک کی کاروائی، لاکھوں یونٹس بجلی چوری کرنیوالے کنڈے ختم

    کے الیکٹرک کی کاروائی، لاکھوں یونٹس بجلی چوری کرنیوالے کنڈے ختم

    کے الیکٹرک نے کراچی کے علاقے ایف بی ایریا میں کارروائی کرتے ہوئے 2100 کلو گرام سے زائد وزن کے کنڈوں کو ہٹا دیا۔

    باغی ٹی وی کو موصول اطلاعات کے مطابق کے الیکٹرک کے ترجمان کنت بتایا کہ ہٹائے گئے کنڈوں سے ماہانہ 1 لاکھ 40 ہزار یونٹس بجلی چوری کی جا رہی تھی۔انہوں نے بتایا کہ کنڈوں سے پاور انفرااسٹرکچر اور شہریوں کے لیے خطرات بڑھ جاتے ہیں۔ترجمان کا کہنا ہے کہ پاور یوٹیلیٹی نقصانات میں کمی اور بجلی کے انفرااسٹرکچر کے تحفظ کے لیے مسلسل مہم چلا رہے ہیں۔
    واضح رہے کہ کراچی میں اربوں روپے کی بجلی چوری اس وقت جاری ہے جسکی سرپرستی کے الیکٹرک، پولیس سمیت کئی اداروں کے افراد کرتے ہیں ج کے باّعث عام صارفین کو زائد بلنگ اور طویل لوڈشیڈنگ جیسے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے.

    کارساز حادثہ کیس کی ملزمہ نتاشا کے ریلیز آرڈر جاری

  • کے الیکٹرک کی رات میں بھی لوڈ شیڈنگ جاری، شہری اذیت میں مبتلا

    کے الیکٹرک کی رات میں بھی لوڈ شیڈنگ جاری، شہری اذیت میں مبتلا

    ے الیکٹرک نے حکومت سندھ ، کمشنر کراچی ، سیا سی جماعتوں سے کی گئی یقین دہانی ردی کی ٹوکری میں ڈالتے ہوئے رات کے اوقات میں بھی لوڈشیڈنگ جاری رکھی ہوئی ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ بدترین لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جا ری ہے، شہر کے مختلف علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 10 سے 12 گھنٹے تک پہنچ گیا ہے جبکہ مرمت کے نام پر پورا پورا دن بجلی کی فراہمی معطل رہتی ہے جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلا ت کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔لوڈ شیڈنگ سے متاثرہ علاقوں میں کورنگی ، لانڈھی، پی آئی بی کالونی ، ملیر، بھینس کالونی ، سرجانی ٹائون، اورنگی ٹائون، لیاقت آباد، سائٹ ایریا، بلدیہ ٹاون، کیماڑی، گڈاپ، گولیمار، محمود آباد، منظورکالونی، اعظم بستی ،نیوکراچی،گلشن معمار، احسن آباد سمیت دیگر شامل ہیں۔

    کراچی میں مون سون کا اختتام، اکتوبر کا مہینہ گرم رہنے کی توقع

    کے الیکٹرک نے حکومت سندھ ، کمشنرکراچی ، ایم کیوایم پاکستان اور جماعت اسلامی کویقین دہانی کرائی گئی تھی کہ رات 12 بجے سے صبح 6 بجے تک لوڈشیڈنگ نہیں کی جائے گی لیکن کے الیکٹرک نے تمام یقین دہانیوں کو پس پشت ڈالتے ہو ئے رات کے اوقات میں بھی لوڈشیڈنگ جاری رکھی ہوئی ہے۔رات 12 بجے سے رات 2 بجے تک بھی لوڈشیڈنگ کی جا تی ہے، شہر کے مختلف علاقوں میں 2 بارتین تین گھنٹے کی،دو بار ڈھائی ڈھائی گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے جس کی وجہ سے شہری اذیت میں مبتلا ہیں۔

    ڈکیتی کے دوران قتل کیے گئے گولڈ میڈلسٹ اتقا معین کا قاتل دوبارہ گرفتار

    شہریوں کے مطابق ہم تاریخ کی مہنگی ترین بجلی حاصل کرر ہے ہیں، چند سو یونٹ کا بل 10،10 ہزار روپے ہے جو ماضی دو سے تین ہزار ہوا کرتا تھا لیکن دن رات بجلی کی فراہمی معطل ہے اور اس کے ساتھ مینٹینس (مرمتی)کام کی وجہ سے صبح نو بجے سے شام سات بجے تک بجلی کی فراہمی بند کرنا معمول بن گیا ہے۔کورنگی نمبر 6 سیکٹر 44 سی کے رہائیشیوں نے بتا یا کہ ہما رے یہاں 11 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے اور گذشتہ دو دن سے صبح 9 بجے سے رات 10 بجے مرمت کے نام پر بجلی کی گئی۔انہوں نے کہاکہ ہما ری زندگی اجیرن ہو گئی ہے ایک تو بھاری بھرکم بل کی ادائیگی کرر ہے ہیں اور دوسری جانب سے اذیت ناک لوڈشیڈنگ برداشت کرر ہے ہیں۔اس حوالے سے ترجمان کے الیکٹرک نے بتایاکہ شہر میں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ نہیں کی جا رہی، حد دورانیہ لوڈشیڈنگ کا 10 گھنٹے ہے جبکہ سسٹم کے استحکام کے لیے مینٹیننس ضروری ہوتی ہے، مرمتی کام دوران بجلی بند ہونے کو لوڈشیڈنگ سے تشبیہ دینا مناسب نہیں ہے۔

  • کےالیکٹرک نے بجلی مہنگی کرنے  کی تیاری کرلی

    کےالیکٹرک نے بجلی مہنگی کرنے کی تیاری کرلی

    کےالیکٹرک نے بجلی مہنگی کرکے مزید مالی بوجھ ڈالنے کی تیاری کرلی، نیپرا کو بجلی 51 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست دے دی گئی۔

    باغی ٹی وی کے مطابق کراچی کے صارفین کے لیے بجلی 51 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست دے دی گئی۔ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی کے تحت کے الیکٹرک نے درخواست نیپرا میں جمع کرا دی ہے جس کی سماعت 3 اکتوبر کو ہو گی۔نیپرا کے مطابق درخواست اگست کی فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں جمع کرائی گئی ہے اور درخواست منظوری سے صارفین پر 100 کروڑ روپے سے زائد کا بوجھ پڑے گا۔ علاوہ ازیں کے الیکٹرک کی جولائی کی فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کا نیپرا سے فیصلہ آنا بھی باقی ہے۔کے الیکٹرک نے جولائی کی ایڈجسٹمنٹ کیلئے 3 روپے 9 پیسیفی یونٹ اضافہ مانگ رکھا ہے۔

    سعید غنی کی زیر صدارت صوبائی اسٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس ، اہم فیصلے

    لانچوں کے ذریعہ ایرانی ڈیزل اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

    لانچوں کے ذریعہ ایرانی ڈیزل اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

  • حکومت خود بجلی سپلائی کرنا شروع کردے، کے الیکٹرک

    حکومت خود بجلی سپلائی کرنا شروع کردے، کے الیکٹرک

    کے الیکٹرک کے سی ای او مونس علوی نے کہا ہے کہ ہم لوڈشیڈنگ ضرور کرتے ہیں لیکن بجلی کی قیمتیں طے نہیں کرتے ہیں ۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ اسمبلی کی 11 رکنی خصوصی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں ارکان سندھ اسمبلی کے سامنے مونس علوی نے کہا کہ ہمارا لائسنس منسوخ کرکے حکومت بجلی سپلائی کرنا شروع کردے ۔اجلاس سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف علی خورشیدی کی صدارت میں ہوا، جس میں کراچی بجلی بحران اور اوور بلنگ سمیت مختلف ایشوز پر بات ہونی۔سی ای او کے الیکٹرک نے اجلاس کے آغاز میں ہی جارحانہ موقف اختیار کیا جس پر کمیٹی ممبران خاموشی سے ان کی بات سنتے رہے ۔مونس علوی نے کہا کہ ہمارا لائسنس منسوخ کردیں اور حکومت خود بجلی سپلائی کرے۔ہم سرینڈر کرتے ہیں ۔لوڈ شیڈنگ ہم کرتے ہیں لیکن ریٹ ہم طے نہیں کرتے۔

    ارسا ایکٹ کے خلاف قراداد سے ہم نے اپنا مؤقف دیا ہے، وزیراعلیٰ سندھ

  • کے الیکٹرک کی کراچی میں بجلی کی تقسیم کار مختلف کمپنیوں کی آمد کی حمایت

    کے الیکٹرک کی کراچی میں بجلی کی تقسیم کار مختلف کمپنیوں کی آمد کی حمایت

    کراچی: کے الیکٹرک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر مونس علوی کی جانب سے کراچی میں بجلی کی تقسیم کار مختلف کمپنیوں کی آمد کی حمایت کردی گئی۔

    باغی ٹی وی : کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی) سے خطاب کرتے ہوئے مونس علوی نے کہا کہ کے الیکٹرک کو صرف کراچی تک محدود نہ رکھا جائے بلکہ اسے پاکستان کے دوسرے شہروں میں بھی اپنے آپریشنز کو کھیلانے کی وسعت فراہم کی جائے۔

    کے الیکٹرک سی ای او مونس علوی نے نیپرا سمیت متعدد فورمز پر پاور ہولڈنگ لمیٹڈ (PHL) چارجز کے خلاف وکالت میں کے الیکٹرک کی کوششوں پر روشنی ڈالی،مونس علوی کا کہنا تھا کہ ان کی کمپنی پاکستان کے گردشی قرضوں کے مسائل میں ملوث نہیں ہے، اس کے باوجود کراچی کے شہریوں کو اضافی فیس ادا کرنی پڑتی ہے اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے کے الیکٹرک کے سی ای او نے تاجر برادری سے کہا ہے کہ وہ ان اضافی چارجز کو ختم کرنے کے لیے الیکٹرک کے ساتھ مل کر کام کریں۔

    ڈالر کی قدر میں مسلسل کمی،اسٹاک ایکسچینج تاریخ کی بلند ترین 82 ہزار کی سطح …

    مونس علوی نے نیٹ میٹرنگ میں کمپنی کی کامیابیوں پر بھی تبادلہ خیال کیا کہا کہ اس شعبے میں کے ای کی کارکردگی بہترین ہے، تاہم، حالیہ طوفان کے خطرات کے باعث میٹروں کی ترسیل میں تاخیر ہوئی ہے، جس کے بعد سے بہت سے صارفین انتظار میں بیٹھے ہیں۔

    سی ای او نے بتایا کہ ہم نے نیپرا سے درخواست کی ہے کہ وہ صارفین کو کے الیکٹرک کے معیارات پر پورا اترنے والے میٹرز کی تنصیب کی اجازت دیں، نئے صارف کنکشن اور نام کی تبدیلی کا نظام مکمل طور پر آن لائن کر دیا گیا ہے۔

    زین قریشی کی گرفتاری: سیکریٹری قومی اسمبلی و دیگر کو 10 دن میں جواب جمع …

  • بدترین لوڈ شیڈنگ:جماعت اسلامی سندھ ہائیکورٹ پہنچ گئی

    کراچی: شدید گرمی میں بدترین لوڈ شیڈنگ کے خلاف جماعت اسلامی نے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔

    امیرجماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان اور سٹی کونسل میں پارلیمانی لیڈر سیف الدین ایڈووکیٹ نے شدید گرمی کے دوران کے الیکٹرک کی جانب سے کراچی میں جاری بدترین لوڈ شیڈنگ کیخلاف سندھ ہائی کورٹ میں عثمان فاروق ایڈووکیٹ کی توسط سے پٹیشن دائر کردی۔

    درخواست میں وزارت توانائی، نیپرا اور کے الیکٹرک کو فریق بنایا گیا ہے،جماعت اسلامی نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ کے الیکٹرک کو پابند کیا جائے کہ کراچی کے شہریوں کو بالخصوص ہیٹ ویوز میں بلا تعطل بجلی کی فراہمی یقینی بنائے-

    جماعت اسلامی نے کے الیکٹرک کی جانب سے 71 فیصد فیڈرز کو لوڈ شیڈنگ فری قراردینے کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیکنیکل فالٹس بھی کے الیکٹرک کی ذمہ داری ہے، انہیں درست کیا جائے کراچی میں اوسطاً 18 گھنٹے کی روزانہ لوڈ شیڈنگ ہوتی ہے جن میں رات کے کئی گھنٹے بھی شامل ہیں۔

    درخواست میں کہا گیا کہ کراچی میں درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے زائد جارہا ہے اور ہیٹ ویوزبھی جاری ہے اس سخت موسم اور لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے سیکڑوں شہری روزانہ اسپتال لائے جا رہے ہیں، کراچی شہر قومی خزانے میں سب سے زیادہ ریونیو جمع کراتا ہے، کے الیکٹرک کی ناقص کارکردگی سے نہ صرف عام شہری بلکہ کراچی کا کاروباری طبقہ اور طالب علم بھی شدید متاثر ہو رہے ہیں۔

    بعد ازاں امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شدید گرمی و ہیٹ ویوز میں کے الیکٹرک 18 گھنٹے سے زائد طویل اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کررہی ہے،حکومت اور نیپرا کی ذمہ داری ہے کہ وہ کے الیکٹرک کو پابند کرے اور لوڈ شیڈنگ سے باز رکھے جمعہ 28 جون کو بدترین لوڈشیڈنگ اور پانی کے بحران کیخلاف کے الیکٹرک کی آئی بی سیز اور واٹر ہائیڈرینٹ سمیت شہر بھر میں 100 سے زائد مقامات پر مظاہرے ہوں گے۔

    انہوں نے کہاکہ بجلی کے بلوں میں سپر ٹیکس، فکس ٹیکس،سیلز ٹیکس، انکم ٹیکس سمیت مختلف ٹیکسز لگاکر شہریوں کو جینا مشکل کردیا ہے اورقبضہ میئر نے بھی کے الیکٹرک کو فائدہ پہنچانے کے لیے میونسپل یوٹیلٹی چارجز کوبجلی کے بلوں میں شامل کیا ہے جس کے خلاف بھی ہم نے پٹیشن دائر کی ہوئی ہے اور کل سماعت میں شریک بھی ہوں گے۔

    دوسر ی جانب فیصل ایدھی کی جانب سے مرنے والوں کی تعداد میں اضافے کے بیان نے کھلبلی مچا دی ہے، فیصل ایدھی کے مطابق ہمارے سردخانوں میں 30 سے چالیس میتیں لائی جاتی ہیں، لیکن گزشتہ چھ روز میں ہرروز یہ تعداد بڑھ رہی ہےمیتیں زیادہ تر لوڈ شیڈنگ سے متاثرہ علاقوں سے آرہی ہیں۔

    فیصل ایدھی نے انکشاف کیا کہ ڈاکٹرکبھی بھی آنے والی میت کی وجہ ہیٹ ویونہیں لکھتا، ہمارےپاس گولی سےمرنےوالابھی آئے تووجہ موت دل اوردماغ کابندہونالکھا ہوتاہے،ہمارا اعدادوشمار بتانے کا مقصد حکام کوخطرے سے آگاہ کرنا ہے، ہم شناختی کارڈ پربھی میتیں ایدھی سردخانے میں رکھ لیتے ہیں، اکثرلوگ مرنے والوں کی میتیں پہلے اسپتال نہیں لے جاتے بلکہ گلی محلے کے ڈاکٹرسے تصدیق کرکے لوگ میتیں سردخانے لے آتے ہیں،فیصل ایدھی نے30 جون کو لوڈشیڈنگ کیخلاف نکلنے والی ریلی کی حمایت بھی کی ۔

  • کے الیکٹرک نے 7 سال کیلئے فی یونٹ ٹیرف میں 10 روپے کا اضافہ مانگ لیا

    کے الیکٹرک نے 7 سال کیلئے فی یونٹ ٹیرف میں 10 روپے کا اضافہ مانگ لیا

    اسلام آباد: کے الیکٹرک نے 7 سال کیلئے فی یونٹ ٹیرف میں 10 روپے کا اضافہ مانگ لیا۔

    نیپرا میں کےالیکٹرک کی سات سال کیلئےملٹی ائیر ٹیرف کی درخواست پر سماعت ہوئی جسمیں کےالیکٹرک کے اعلی حکام بھی شریک ہوئے،دوران سماعت کے الیکٹرک نے سات سالہ ملٹی ائیر ٹیرف میں 10 روپے فی یونٹ اضافہ مانگ لیا، جس کے بعد کے الیکثرک بجلی کی قیمت بڑھ کر 44.7 روپے فی یونٹ ہوجائے گی، اس وقت کے الیکٹرک میں پاور ٹیرف 34 روپے مقرر ہے۔

    دوران سماعت کے الیکٹرک حکام نے کہا کہ انہوں نے ورکنگ کیپٹیل کی کاسٹ وصول کرنے کی درخواست کی ہےہم نے مختلف ایڈجسٹمنٹ میکانزم پروپوز کیے ہیں، ہمارے کیس میں مکس کی ایڈجسٹمنٹ بھی ہےٹرانسمیشن لائنز کے ساتھ دیگر فائبر کیبلز بھی چل رہی ہوتی ہیں، ایسی ایکٹویٹیز کی انکم کے الیکٹرک اور کنزیومر کو 50-50 شیئر ہونی چاہئیے، ٹیرف میں ڈالر ایکسچینج ریٹ کی سالانہ ایڈجسٹمنٹ بھی پروپوز کی ہے۔

    2 ماہ میں پنجاب بھر سے خواتین کی 31 ہزار سے زائد شکایات موصول

    کے الیکٹرک حکام نے کہا کہ ہم نے ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشن سسٹم کافی بہتر کیا ہے، اگر ضرورت پڑی تو ایڈیشنل کاسٹ کی ون ٹائم ایڈجسٹمنٹ کی بھی درخواست کریں گے، اگر کوئی ان کورڈ کاسٹ ہے تو وہ بھی وصول کرنے کی اجازت ہونی چاہئیے۔

    سماعت کے دوران کے الیکٹرک صارف عمران شاہد نے کہا کہ کیا یہ ضروری ہے کہ 7 سال کا ملٹی ایئر ٹیرف ہونا چاہئیے، ریگولیشنز کے مطابق تو یہ ٹیرف 4 سال کے لیے ہوتا ہے، سات سال میں کئی پرامسز رول اوور ہوجاتے ہیں، اگربروقت وعدے پورے نہ ہوں تو جرمانے بھی لگنے چاہئیں، ٹرانسمیشن کی بہتری کیلئے اربوں روپے کے الیکٹرک کو دئیے گئے، کے الیکٹرک کے ٹرانسمیشن لاسز اعشاریہ 83 فیصد پر آگئے تھے، اربوں روپے خرچ کیے گئے تو نقصانات 1.3 فیصد پر کیسے چلے گئے۔

    کراچی میں مزید بارشوں کی پیشگوئی

    صارف نے کہا کہ ملٹی ایئر ٹیرف میں کے الیکٹرک کو کئی سو ارب روہے دیے جاتے ہیں، کیا 2005 میں پرائیوٹائز کے وقت حکومت نے آپ کا ٹھیکہ لیا تھا، ورکنگ کیپیٹل کے الیکٹرک کیسے مانگ سکتا ہے، حکومت ورکنگ کیپیٹل صرف آئی پی پیز کو دیتی ہے، کے الیکٹرک اپنا کاروبار کر رہی ہے ورکنگ کیپیٹل اس کی اپنی ذمہ داری ہے، کراچی کے صارفین کیوں بھگتیں یہ سب چیزیں۔

    صارف نے کہا کہ کراچی کے اسپتالوں میں ایمرجنسی لگا دی گئی ہے، کراچی کے دس اسپتالوں میں 4 ہزار ہیٹ سٹروک کے مریض لائے گئے ہیں، ایدھی والے بتا رہے ہیں 427 لاشیں لائی گئی ہیں، کے الیکٹرک کو اتنی سہولیات دی گئیں اور یہ کیا کر رہے ہیں، کراچی میں 15 گھنٹوں تک لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے، کم از کم ان کو رات کی لوڈشیڈنگ تو ختم کرنی چاہئیے، کے الیکٹرک انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کر رہا ہے، کے الیکٹرک نیپرا کے رولز کو ہی نہیں مان رہا، اس نےریاست کے اندر ریاست بنا رکھی ہے،اس وقت لوڈشیڈنگ پر کراچی کے لوگ بہت غصے میں ہیں، نیپرا کو کراچی کی صورت حال کا فوری نوٹس لینا چاہئیے، اس سے پہلے کے کراچی میں صورت حال انتہائی خراب ہوجائے۔

    راجہ خرم نواز قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے وزارت داخلہ کے چیئرپرسن منتخب

  • سندھ حکومت کا گرمی سے اموات پر کے الیکٹرک کیخلاف قتل کے مقدمات کا عندیہ

    سندھ حکومت کا گرمی سے اموات پر کے الیکٹرک کیخلاف قتل کے مقدمات کا عندیہ

    کراچی: وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجارنے شہر میں گزشتہ چند دنوں میں شہریوں کے اچانک سے جاں بحق ہونے کے واقعات پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

    ترجمان کے مطابق وزیر داخلہ سندھ نے نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے واقعات کی انکوائری کی جا رہی ہے کہ آخر اموات کی کیا وجوہات ہیں، اگر انکوائری میں یہ بات سامنے آئی کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ مرکزی وجہ ہے تو کے الیکٹرک پر ذمہ داری عائد کی جائے گی اور کے الیکٹرک کے منتظمین اور ذمہ داران پر قتل کے مقدمات بھی درج کیے جائیں گے۔

    دوسری جانب ترجمان کے الیکٹرک نے دعویٰ کیا ہے کہ کے الیکٹرک کا 70 فیصد نیٹ ورک لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ ہے،غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی تردید کرتے ہیں،وہ علاقے جہاں بجلی کی چوری اور بلوں کی عدم ادائیگی کا سامنا ہے وہاں لوڈشیڈنگ کی جاتی ہے، لوڈشیڈنگ کا شیڈول کےالیکٹرک کی ویب سائٹ پر موجود ہے۔

    عادل راجہ، صابر شاکر سمیت 6 یوٹیوبرز اور صحافیوں کی جائیدادیں ضبط اور شناختی کارڈ …

    خیال رہے کہ کراچی میں اس ہفتے گرمی کا پارہ 40 سے 43 ڈگری سینٹی گریڈ تک گیا جبکہ اس کی شدت 52 سینٹی گریڈ تک محسوس کی گئی،بیشتر علاقوں میں بجلی 12 سے 14 گھنٹے اور پانی کئی دن سے غائب ہےہیٹ اسٹروک سے درجنوں ہلاکتیں ہوئیں جس کا ریکارڈ میت خانوں میں بھی موجود ہے۔

    شہری حلقوں کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت، کے الیکٹرک اور واٹر بورڈ سمیت متعلقہ اداروں نے شہر میں بنیادی سہولتوں کی بلا تعطل فراہمی یقینی نہ بنائی تو صورتحال قابو سے باہر ہوجائے گی۔

    پاکستان ریلوے کا 7 سال بعد آزادی ٹرین چلانے کا فیصلہ

    سب سے زیادہ درجہ حرارت تربت اور جیکب آباد میں 49 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا منگل کو دادو میں 48، سبی، لسبیلہ، خیرپور میں 47، روہڑی، نور پور تھل، موئن جو دڑو، لاڑکانہ، چھور، بہاول پور میں 46 ڈگری سینٹی گریڈ رہا سرگودھا، ساہیوال، سکھر میں 45، جہلم میں 44، لاہور، ملتان، ڈیرا غازی خان، فیصل آباد، اٹک، حیدرآباد، ٹھٹھہ، مٹھی، ڈیرا اسماعیل خان میں 43، اسلام آباد، بنوں میں 42، کراچی، پشاور میں 41 اور کوئٹہ میں 37 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق کل سے بحیرۂ عرب اور خلیج بنگال سے مون سون ہوائیں ملک میں داخل ہونے کا امکان ہے،کراچی میں 2 یا 3 جولائی کو بارش کا امکان ہے جبکہ کل سے ملک بھر میں یکم جولائی تک بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

    وفاقی عدالتوں نے اپوزیشن کی درخواست پر جو بائیڈن کے منصوبوں کو روک دیا

  • حب پمپنگ اسٹیشن پر  بجلی  کا بریک ڈاؤن، مین لائن متاثر، پانی کی فراہمی متاثر ہونے کا امکان

    حب پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کا بریک ڈاؤن، مین لائن متاثر، پانی کی فراہمی متاثر ہونے کا امکان

    کراچی : حب پمپنگ اسٹیشن پر کے الیکٹرک کی جانب سے بجلی کے بریک ڈاؤن کے باعث 66 انچ ایم ایس کی رائزنگ مین متاثر ہوگئی، جس کے باعث کراچی کے کئی علاقوں میں پانی کی فراہمی متاثر ہونے کا امکان ہے۔

    واٹر کارپوریشن حکام نے موقع پر پہنچ کر متاثرہ لائن کا معائنہ کیا، جس کے بعد انجینئر اسداللہ خان نے ہدایت کی کہ متاثرہ لائن کی بحالی کا کام ہنگامی بنیادوں پر مکمل کیا جائےشہر کو دھابیجی پمپنگ اسٹیشن سے معمول کے مطابق پانی کی فراہمی جاری ہے، حب پمپنگ سے شہر کو پانی کی فراہمی عارضی طور پر معطل رہے گی۔

    انسداد دہشت گردی کیلئے آپریشن ’عزمِ استحکام’ کی منظوری

    ترجمان واٹر کارپوریشن کا کہنا ہے کہ شہر کو ٹوٹل 650 ایم جی ڈی پانی فراہم کیا جاتا ہے، تاہم اب شہریوں کو 80 ایم جی ڈی پانی کی کمی کا سامنا ہوگا، مرمتی کام تک کرش پلانٹ ون اور ٹو ہائیڈرنٹ عارضی طور پر بند رہیں گے، کرش پلانٹ ون اور کرش پلانٹ ہائیڈرنٹس پر آن لائن ٹینکرز سروس بھی معطل رہے گی، مرمتی کام اگلے 24 گھنٹوں میں مکمل کیا جائے گا، ضلع غربی اور ضلع کیماڑی کے کچھ علا قے پانی کی کمی سے متاثر ہوں گے، شہری پانی کا ذخیرہ کرلیں اور احتیاط سے استعمال کریں۔

    سابق گورنر سندھ محمدزبیر پی ٹی آئی میں شامل ہوناچاہ رہے ہیں،رؤف حسن