Baaghi TV

Tag: کے پی کے

  • نگران صوبائی وزیر آبپاشی حاجی فضل الہٰی کا دورہ صوابی

    نگران صوبائی وزیر آبپاشی حاجی فضل الہٰی کا دورہ صوابی

    خیبر پختونخوا نگران صوبائی وزیر آبپاشی حاجی فضل الہٰی نے ضلع صوابی کا دورہ کیا ہے جہاں صوبائی وزیر آبپاشی نے پیہور ہائی لیول کینال توسیع منصوبے پر جاری ترقیاتی کام کا معائنہ کیا انہوں نے پیہور ہائی لیول کینال توسیع منصوبے کو جلد پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے اقدامات اٹھانے کا حکم دیا ہے. نگران صوبائی وزیر آبپاشی حاجی فضل الہٰی نے پیہور ہائی لیول کینال کے چھوٹا لاہور سمیت متعدد مقامات پر جاری کام کا معائنہ کیا۔ صوبائی وزیر حاجی فضل الہٰی نے میٹریل ٹسٹینگ لیب میں مٹیریل ٹیسٹنگ کے عمل کا بھی جائزہ لیا۔
    اس موقع پر پراجیکٹ ڈائریکٹر نے صوبائی وزیر آبپاشی حاجی فضل الہٰی کو پیہور ہائی کینال توسیع منصوبے کی لاگت، افادیت، پیش رفت اور درپیش مسائل سے اگاہ کیا۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ منصوبے سے مجموعی طور پر 22 ہزار ایکڑ اراضی آبپاشی ہوگی۔اور اس منصوبے پر لاگت کا تخمینہ 14938 ملین ہیں۔یہ منصوبہ دسمبر 2024 تک مکمل کیا جائے گا۔

  • خیبر پختونخوا موسم کا احوال

    خیبر پختونخوا موسم کا احوال

    محکمہ موسمیات کے مطابق پشار شہر اور گرد و نواح میں موسم گرم اور خشک ہے، محکمہ موسمیات پشاور سمیت خیبر پختونخواہ کے بیشتر علاقوں میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بارش کا امکان ہے، پشاور میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 سے 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھنے کا امکان ہے،محکمہ موسمیات کے مطابق پشاور میں ہوا میں نمی کا تناسب 52 فیصد ریکارڈ گزشتہ 24 گھنٹوں کی دوران سوات میں 13 ملی میٹر ، ایبٹ آباد میں 36 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی،

  • کے پی کے میں تیز آندھی کی وجہ سے  نقصانات کا جائزہ لینے کے لئے کمیٹیاں قائم

    کے پی کے میں تیز آندھی کی وجہ سے نقصانات کا جائزہ لینے کے لئے کمیٹیاں قائم

    خیبر پختونخوا محکمہ ریلیف نے تیز آندھی اور طوفانی بارشوں سے متاثرہ اضلاع بنوں ،لکی مروت،ڈی آئی خان اور کرک میں نقصانات کے سروے کے لیے چار کمیٹیاں تشکیل دے دی ہیں۔ سیکرٹری ریلیف کےمطابق خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں شدید آندھی کی وجہ سے 25 افراد جان بحق جبکہ 100 سے زیادہ زخمی ہوئیں تھے،اور60 سے زیادہ گھروں کو نقصان پہنچا تھا،سیکر ٹری ریلیف کے مطابق تمام کمیٹیاں موسلا دار بارش اور طوفان کی وجہ سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لے مکمل رپورٹس مرتب کریں گی۔ کمیٹیاں 16 جون تک تفصیلی رپورٹس جمع کرائے گی۔
    سیکرٹری ریلیف عبدالباسط کے مطابق کمیٹیوں میں تکنیکی ماہرین اور پی ڈی ایم اے کے اعلی افسران شامل ہیں۔

  • ضلع خیبر  باڑہ میں 4 افراد قتل

    ضلع خیبر باڑہ میں 4 افراد قتل

    خیبر پختونخوا ضلع خیبر باڑہ تحصیل قوم ملک دین خیل سور ڈھنڈ علاقہ میں زمین کے تنازعے پر فائرنگ کے نتیجے میں چار افراد قتل کئے گئے ہیں ، ضلع خیبر ڈی پی او کے مطابق افسوس ناک واقعے میں ملوث ملزمان کو جلدی گرفتار کر لیا جائے گا،جاں بحق تمام افراد کی لاش اپنے قبضے میں لئے گئے ہے،اور واقع کے تحقیقات شروع کر دئے گئے،مقتولین میں حضرت اللہ،زیارت گل،عبدالمالک،اور مومن شامل ہے،پولیس کے مطابق واقع زمینی تنازعے کے بنیاد پر سامنے آیا، پولیس نے واقع میں ملوث ملزمان کے خلاف کاروائی عمل میں لائی گئی ہے جن کو بہت جلد گرفتارکر لیا جائے گا،

  • سابق ڈپٹی سپیکر کے پی کے کی درخواست ضمانت خارج

    سابق ڈپٹی سپیکر کے پی کے کی درخواست ضمانت خارج

    پشاور کے مقامی عدالت نے قتل مقدمے میں گرفتار سابق ڈپٹی سپیکر محمود جان کی درخواست ضمانت خارج کردی.جبکہ انکے بھائی احتشام کو ضمانت پر رہا کر دیا گیا، سابق ڈپٹی اسپیکر محمود جان کی درخواست پر سماعت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سید بادشاہ نے کی، عدالت کو بتایا گیا کہ محمود جان اور انکے بھائی پر قتل ،اقدام قتل کا مقدمہ بے بنیاد بنایا گیا ہے،تاہم عدالت نے دونو ں فریقین کی جانب سے دلائل سننے کے بعد سابق سپیکر محمود جان کے بھائی کے رہائی کا حکم دیا اور محمود جان کی ضمانت خارج کردی، پولیس کے مطابق ملزم پر تھانہ ریگی کے حدود میں عیسی خیل قوم کے جلوس پر فائرنگ کا الزام ہے، فائرنگ سے دو افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوئے تھے،پولیس کے مطابق ملزم کا علاقے میں عیسی خیل قوم سے زمینی تنازعہ ہے۔

  • سوات شانگلہ سے اغواء ہونے والی لڑکی تا حال لاپتہ

    سوات شانگلہ سے اغواء ہونے والی لڑکی تا حال لاپتہ

    سوات شانگلہ سے 5 دن پہلے اغواء ہونے والی 14 سالہ لڑکی تاحال بازیاب نہ ہو سکی،متاثرہ خاندان کا کہنا ہے کہ اغواء کرنے والے لوگ با اثر ہے ،جسکی وجہ سے ایف آئی آر میں غلط نکات درج کئے گئے ہے،دوسری جانب پولیس ڈی پی او شانگلہ کا دعوی ہے کہ لڑکی کو بازیاب کرنے کے لئے مختلف ٹیمیں تشکیل دی ہے جس کی مدد سے بہت جلدی لڑکی کو بازیاب کرا لیا جائے گا،لڑکی کے خاندان والوں نے موقف اپنایا کہ لڑکی کا جس لڑکے کے ساتھ نکاح ہوا تھا اسکی زہنی حالت ٹھیک نہ ہونے کی وجہ سے گاؤں کے سربراہان کے جرگے کی مدد سے رشتہ ختم کیا جا رہا تھا ،تاہم لڑکے والوں نے رات کی تاریکی میں ہمارے گھر میں داخل ہو کر خواتین پر تشدد کیا اور 14 سالہ لڑکی کو اپنے ساتھ زبردستی لے گئے،جبکہ ڈٰ ُٰی پی او شانگلہ نے بتایا ہے کہ لڑکی کے بازیابی کے بعد اس بات کا پتہ عدالت میں چلے گا کہ لڑکی کو زبر دستی لے جایا گیا ہے یا وہ خود اپنی مرضی سے گئی ہے،

  • خیبر پختونخوا نیب کا علی امین گنڈا پور کے آثا ثوں کی چھان بین کا حکم

    خیبر پختونخوا نیب کا علی امین گنڈا پور کے آثا ثوں کی چھان بین کا حکم

    نیب پشاور کی جانب سے پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈا پور کیخلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے الزام میں انکوائری کا حکم دے دیا،،نیب زرائع کے مطابق علی امین گنڈا پور کے متعدد فرنٹ مین اور خاندان کے لوگوں سے بھی پوچھ گچھ اور تحقیقات ہوں گی۔ علی امین گنڈا پور کیخلاف ملنے والی شکایات کو یکجا کرکے باقاعدہ انکوئری کی منظوری دے دی گئی ہے جس پر نیب پشاور نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔نیب زرائع نے موقف اختیار کیا ہے کہ نیب چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل نذیر احمد نے سابق وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور کیخلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے الزام میں باقاعدہ انکوائری کا حکم دیا ہے جبکہ نیب ٹیم نے علی امین گنڈا پور کے اثاثوں کی چھان بین کیلئے متعلقہ اداروں سے ان کی جائیدادوں کا ریکارڈ طلب کرلیا ہے۔

  • صوابی میں فائرنگ سے دو افراد جاں بحق

    صوابی میں فائرنگ سے دو افراد جاں بحق

    خیبر پختونخوا ضلع صوابی میں فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک،فائرنگ کا واقع گھر یلوں تنازعے کے باعث سامنے آیا ،مقامی پو لیس کے مطابق ایک ملزم کو فوری طور پر گرفتار کیا گیا،صوابی گدون پولیس کے مطابق لڑائی دو خاندانوں کے بیچ جائیداد کے تنازعے پر ہوئی،جن کی آپس میں نا چاقی چل رہی تھی،تاہم تکرار پر دونوں فریقین نے ایک دوسرے پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دونوں خاندانوں سے ایک، ایک فرد گولیوں کا نشانہ بن کے موقعے پر جاںبحق ہوئے، واقع کے فورا بعد پولیس پہنچی جہاں انہوں ایک شخص کو گرفتار کر کے مزید ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے.

  • علی محمد  خان کیس میں عدالت نے ریکارڈ طلب کر لیا

    علی محمد خان کیس میں عدالت نے ریکارڈ طلب کر لیا

    سابق وفاقی وزیر علی محمد خان کی جانب سے پشاور انسداد کرپشن عدالت میں ضمانت کی درخواست دائر کی گئی ہے، کیس کی سماعت انٹی کرپشن خصوصی عدالت کے جج بابر علی خان نے کی ہے،عدالت نے اینٹی کرپشن اسٹبلشمنٹ سے ریکارڈ طلب کی ہے، اور سماعت کو 15 جون تک ملتوی کر دیا گیا ہے ، یاد رہے کہ پی ٹی آئی سابق وفاقی وزیر علی محمد خان اس وقت جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہے جس کو تھری ایم پی او کو رہائی کے بعد پانچویں دفعہ گرفتار کیا گیا ہے،

  • پشاور میں گیس کی کمی شدت اختیار کر گیا

    پشاور میں گیس کی کمی شدت اختیار کر گیا

    پشاورسوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ کا آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشنز کے پی کو مراسلہ ارسال کیا گیا ہے،گیس سپلائی کی شدید قلت کی وجہ سے سسٹم پیک میں اچانک کمی آئی ہے،مراسلے میں کہا گیا ہے کہ گیس کی قلت کے باعث کمپنی نے سی این جی سٹیشنوں کو گیس کی سپلائی کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے،لہذا گیس کی مضبوط سسٹم پیک کے حصول تک سی این جی اسٹیشنز میں گیس کی فروخت اور استعمال نہ کی جائے،مراسلے میں توقع کی گئی ہے کہ ممکن ہے کہ 16 جون تک گیس کی فراہمی معمول کے مطابق ہوجائے گی،