Baaghi TV

Tag: کے پی

  • علی امین گنڈا پور خیبر پختونخوا کے وزیر اعلی منتخب

    علی امین گنڈا پور خیبر پختونخوا کے وزیر اعلی منتخب

    علی امین گنڈا پور خیبر پختونخوا کے وزیر اعلی منتخب ہو گئے ہیں

    نو منتخب اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں خیبر پختونخوا کے 22 ویں قائد ایوان کے لیے ووٹنگ ہوئی،آزاد حیثیت میں ڈیرہ اسماعیل خان سے الیکشن جیتنے والے علی امین گنڈا پور کو سنی اتحاد کونسل کی حمایت حاصل تھی جبکہ ان کے مد مقابل مسلم لیگ ن کے عباد اللہ خان تھے جنہیں پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز کی حمایت حاصل تھی، ووٹنگ کے بعد اسپیکر کے پی اسمبلی نے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ علی امین گنڈا پور نے 90 ووٹ حاصل کیے جبکہ ان کے مد مقابل امیدوار عباداللہ نے 16 ووٹ حاصل کیے، اس طرح علی امین گنڈا پور 90 ووٹ لے کر وزیراعلیٰ منتخب ہو گئے۔

    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے انتخاب میں عوامی نیشنل پارٹی کے رکن اسمبلی ارباب عثمان نے پارٹی پالیسی کے خلاف انتخاب میں حصہ لیا،ارباب عثمان نےنجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزارتِ اعلیٰ کے انتخاب میں ووٹ ڈالا، باضابطہ آگاہ نہیں کیا گیا کہ ووٹ کا استعمال نہ کروں، ن لیگ اور اتحادی جماعتوں کے امیدوار ڈاکٹر عباد اللہ خان کو ووٹ ڈالا

    نومنتخب وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور کا عمران خان کی رہائی کا مطالبہ
    وزیراعلیٰ منتخب ہونے کے بعد ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور کا کہنا تھاکہ حقیقی آزادی ہماری ضرورت تھی، ہے اور رہے گی، آزاد حیثیت سے وزیراعلیٰ بنا ہوں، اس کا دکھ ہے، عمران خان کے اعتماد پر پورا اتروں گا، بانی پی ٹی آئی کا قصور یہ ہے کہ اس نے پاکستان اور عوام کی بات کی ،بانی پی ٹی آئی نے پاکستان کی خودداری اور کشمیر و فلسطین کے مسلمانوں کی بات کی بانی پی ٹی آئی کو جعلی پرچوں میں جیل میں ڈالا گیا، مینڈیٹ کو چوری کرنا آئین سے غداری ہے۔کوئی یہ سمجتھا ہے کہ ہم حق لینا نہیں جانتے تو اُس کی بھول ہے، ہم حق لینا بھی جانتے ہیں اور چھیننا بھی، ہمیں مجبور نہ کیا جائے،ہم وائی فائی نہیں مفت تعلیم دیں گے وہ بھی اکیلے پشاور کو نہیں پورے خیبر پختونخواہ کو مفت تعلیم حاصل ہو گی،اگر تعلیم ہو گی تو ہی نوجوان وائی فائی اور لیپ ٹاپ چلائیں گے۔بحیثیت وزیر اعلیٰ آئی جی کو سات دن کا وقت دیتاہوں کہ ہمارے ورکرز پہ جعلی ایف آئی آر ختم کرے ورنہ اسکے خلاف قانونی کاروائی ہوگی۔ اگر چاہتے ہیں کہ ہمارا ہر پاکستانی محفوظ رہے تو ہمیں نظام بدلنا ہوگا،جو ظلم میری پارٹی کیساتھ ہوا ہے پارٹی ورکر کیساتھ ہوا خواتین کیساتھ ہوا میں مطالبہ کرتا ہوں کہ اپنی اصلاح کریں ہم انتقامی سیاست نہیں چاہتے جو ہمارے ساتھ ہوا کل آپ کیساتھ بھی ہو سکتا ہے۔قوم جان گئی ہے کون بار بار سلیکٹڈ بن کر آتے ہیں ،ایسا نظام چاہتے ہیں کہ کوئی قانون ہاتھ میں نہ لے، نہ کسی سے زیادتی ہو، اپنی اصلاح کریں اور بانی پی ٹی آئی کو رہا کریں ،بانی پی ٹی آئی کو جلد صاف و شفاف اوپن ٹرائل کر کے رہا کیا جائے ،

    یکم رمضان سے صحت کارڈ بحال، غلطی کی ہے تو آئین کے مطابق سزا دی جائے،علی امین گنڈا پور
    علی امین گنڈا پور کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گردوں کے ذہن بدل کر امن کی طرف لائیں گے ،قرضوں پر قومیں نہیں بنتیں صوبے کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنا ہے،خیبرپختونخوا کے لئے بڑے چیلنجز ہیں، سب سے بڑا چیلنچ دہشت گردی کا خاتمہ اور عوام کو تحفظ دینا ہے، کرپشن کا ناسور ملک کی تباہی کا باعث ہے، کرپشن نہ کرنے کے لئے اراکین کھڑے ہوکر حلف لیں، کسی کی جرات نہیں کہ ہمیں رشوت دیں، جن مقدمات کا ثبوت نہیں وہ ایک ہفتے میں ختم کیے جائیں، جس نے کوئی غلط کیا اس کے ساتھ قانون کے مطابق کارروائی کی جائے،غریبوں کی بجائے امیروں پر ٹیکسوں کا بوجھ ڈالیں گے ،غیر قانونی مائننگ کرنے والوں کو ٹیکس دینا ہوگا ورنہ مائننگ کو بند کردونگا ،یکم رمضان سے صحت کارڈ کو بحال کریں گے ،مجھ پر 9 مئی کی جھوٹی ایف آئی درج کی گئیں، اگر میں نے کوئی غلطی کی ہے تو آئین کے مطابق سزا دی جائے،چیف الیکشن کمیشن کو استعفی دینا چاہیئے، یہ جو مینڈیٹ چھوری ہوا ہے اس کو سامنے لے کر آؤ گا،

    سینیٹ کی 10 نشستیں خالی ہونے کا معاملہ ، پیپلز پارٹی نے چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھ دیا ،

    خیبر پختونخوا،اسد قیصر کے بھائی کی جگہ بابر سلیم سواتی ڈپٹی سپیکر نامزد

    کمشنر راولپنڈی کے دھاندلی کے الزامات، سیاسی جماعتوں کا ردعمل

    خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کی نہیں یہودی لابی کی جیت ہوئی،عائشہ گلالئی

    ہاں ،ہم سے دھاندلی کروائی گئی،کمشنر پنڈی مستعفی،سب بے نقاب کر دیا

    الزام لگانا حق ،ثبوت بھی پیش کر دیں، چیف جسٹس کا کمشنر کے الزامات پر ردعمل

    مستعفی کمشنر راولپنڈی لیاقت چٹھہ نے 13 فروری کو امریکی ویزہ لیا،انکشاف

    الزام لگانا حق ،ثبوت بھی پیش کر دیں، چیف جسٹس کا کمشنر کے الزامات پر ردعمل

    مستعفی کمشنر پنڈی لیاقت چٹھہ تحریک انصاف دور حکومت میں کہاں تعینات رہے؟

    علی امین گنڈا پور 90 ووٹ لے کر وزیر اعلی، کے ہی کے منتخب ہو ئے یاد رہے علی امین گنڈاپور گزشتہ روز پی ٹی آئی کے جماعتی انتخابات میں پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے بھی صدر منتخب ہوئے تھے،

    خیبر پختونخوا، تحریک انصاف نے ریکارڈ بنا دیا، تیسری بار حکومت مل گئی
    خیبر پختونخوا میں تیسری بار تحریک انصاف نے حکومت بنائی، 2013 میں پہلی مرتبہ پی ٹی آئی نے صوبے میں حکومت بنائی اور پرویز خٹک وزیراعلیٰ بنے،2018 میں پی ٹی آئی نے دوسری مرتبہ حکومت بنائی اورمحمود خان صوبے کے وزیراعلیٰ بنے۔تحریک انصاف خیبر پختونخوا کی تاریخ میں واحد جماعت ہے جس نے نہ صرف حکومتیں بنانے کی ہیٹرک مکمل کی بلکہ مسلسل دوسری مرتبہ صوبے میں دو تہائی اکثریت حاصل کی۔علی امین گنڈا پور اس بار وزیراعلیٰ کے امیدوار تھے، عمران خان نے اڈیالہ جیل سے علی امین گنڈا پور کی نامزدگی کا اعلان کیا تھا،آج علی امین گنڈا پور وزیراعلیٰ کے پی منتخب ہو چکے ہیں.

  • بابر سلیم سواتی خیبرپختونخوا اسمبلی کے سپیکر منتخب،حلف اٹھا لیا

    بابر سلیم سواتی خیبرپختونخوا اسمبلی کے سپیکر منتخب،حلف اٹھا لیا

    سنی اتحاد کونسل کے بابر سواتی خیبرپختونخوا اسمبلی کے اسپیکر منتخب ہو گئے ہیں

    اسپیکر کے عہدے کیلئے سنی اتحاد کونسل کے بابر سلیم سواتی اور پیپلز پارٹی کے احسان اللہ میاں خیل کے درمیان مقابلہ ہوا، جب کہ ڈپٹی اسپیکر کےعہدے کیلئے سنی اتحاد کونسل کی ثریا بی بی اور ارباب وسیم کےدرمیان مقابلہ ہو گا۔ اسیپکر کے عہدے کے لئے ڈالے جانے والے ووٹوں کی گنتی ہوئی،سنی اتحاد کونسل کے امیدوار بابرسلیم سواتی نئے سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی منتخب ہوگئے،مجموعی طور پر 106 ووٹ ڈالے گئے،بابر سلیم سواتی نے 89 اور احسان میان خیل نے 17 ووٹ لیے،مشتاق احمد غنی نے نتائج کا اعلان کیا، بعد ازاں بابر سلیم سواتی نے اسپیکر خیبرپختونخوااسمبلی کےعہدے کاحلف اٹھالیا. جس کے بعد ڈپٹی سپیکر کے انتخابات ہوئے، سنی اتحاد کونسل کی ثریا بی بی ڈپٹی اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی منتخب ہو گئیں، ثریا بی بی 87 ووٹ لے کر خیبرپختونخوا اسمبلی کی ڈپٹی سپیکر بن گئیں،ثریا بی بی نے عہدے کا حلف اٹھا لیا،چترال کی تحصیل مستوج سے تعلق رکھنے والی 40 سالہ ثریا بی بی 2024 کے عام انتخابات میں چترال سے صوبائی اسمبلی کی نشست پی کے 1 پر کامیاب ہونے والی واحد خاتون رکن اسمبلی ہیں۔کل بروز جمعہ صبح دس بجے وزیر اعلی خیبر پختونخوا کےلیے صوبائی اسمبلی میں انتخابات ہونگے

    خیبرپختونخوا اسمبلی کے اجلاس میں مسلم لیگ ن کی رکن صوبائی اسمبلی ثوبیہ شاہد نے حکومتی اراکین کو ٹھینگا دکھا دیا,اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی کے الیکشن کے لیے ثوبیہ شاہد ووٹ ڈالنے کیلئے اٹھیں تو گیلریز سے کارکنان نے جملے کسے جس پر ثوبیہ شاہد نے نامزد وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کو بھی شکایت کی,خاتون رکن اسمبلی نے نامزد وزیراعلیٰ کو حکومتی کارکنان کے نعروں کی شکایت کی جس پر علی امین گنڈاپور نے کارکنوں کو خاموش رہنے کا اشارہ کیا,

    سینیٹ کی 10 نشستیں خالی ہونے کا معاملہ ، پیپلز پارٹی نے چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھ دیا ،

    خیبر پختونخوا،اسد قیصر کے بھائی کی جگہ بابر سلیم سواتی ڈپٹی سپیکر نامزد

    کمشنر راولپنڈی کے دھاندلی کے الزامات، سیاسی جماعتوں کا ردعمل

    خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کی نہیں یہودی لابی کی جیت ہوئی،عائشہ گلالئی

    ہاں ،ہم سے دھاندلی کروائی گئی،کمشنر پنڈی مستعفی،سب بے نقاب کر دیا

    الزام لگانا حق ،ثبوت بھی پیش کر دیں، چیف جسٹس کا کمشنر کے الزامات پر ردعمل

    مستعفی کمشنر راولپنڈی لیاقت چٹھہ نے 13 فروری کو امریکی ویزہ لیا،انکشاف

    الزام لگانا حق ،ثبوت بھی پیش کر دیں، چیف جسٹس کا کمشنر کے الزامات پر ردعمل

    مستعفی کمشنر پنڈی لیاقت چٹھہ تحریک انصاف دور حکومت میں کہاں تعینات رہے؟

    خیبر پختونخوا میں تیسری بار تحریک انصاف حکومت بنانے جا رہی ہے، 2013 میں پہلی مرتبہ پی ٹی آئی نے صوبے میں حکومت بنائی اور پرویز خٹک وزیراعلیٰ بنے،2018 میں پی ٹی آئی نے دوسری مرتبہ حکومت بنائی اورمحمود خان صوبے کے وزیراعلیٰ بنے۔تحریک انصاف خیبر پختونخوا کی تاریخ میں واحد جماعت ہے جس نے نہ صرف حکومتیں بنانے کی ہیٹرک مکمل کی بلکہ مسلسل دوسری مرتبہ صوبے میں دو تہائی اکثریت حاصل کی۔علی امین گنڈا پور اس بار وزیراعلیٰ کے امیدوار ہیں، عمران خان نے اڈیالہ جیل سے علی امین گنڈا پور کی نامزدگی کا اعلان کیا تھا،

  • علی امین گنڈا پور نے اپنی حکومت کا ترجیحی ایجنڈا جاری کر دیا

    علی امین گنڈا پور نے اپنی حکومت کا ترجیحی ایجنڈا جاری کر دیا

    نامزد وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے اپنی حکومت کا ترجیحی ایجنڈا جاری کر دیا

    علی امین گنڈا پور کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا تہذیب و روایات کا امین صوبہ ہے جسے وحشت و لاقانونیت کی آگ میں جھونک کر بے پناہ نقصان کیا گیا ہے،صوبے کی اقدار و روایات کے عین مطابق چادرو و چار دیواری کے مکمل احترام کو یقینی بنایا جائے گا اور امنِ عامہ کے قیام کے ساتھ شہریوں کی جان مال کی سلامتی کا تحفظ تحریک انصاف کی حکومت کی اولین ترجیح ہوگی، حکومت سنبھالتے ہی صحت کارڈ کو پورے صوبے کیلئے بحال کریں گے اور لنگر خانوں اور پناہ گاہوں کو غریبوں کیلئے آباد کریں گے، خواتین کو ان کے شرعی و قانونی حقوق کی فراہمی کیلئے سرکاری وسائل سے مفت قانونی معاونت فراہم کریں گے،صوبے میں ہر لحاظ سے قانون کی حکمرانی کو یقینی بنائیں گے اور لاقانونیت کے فروغ میں مکروہ کردار ادا کرنے والوں کو اپنے اعمال کا حساب دینا ہوگا،شہدا کی قربانیوں کا بھرپور اعتراف کرتے ہوئے ان کے لواحقین کیلئے خصوصی پیکیج کا اہتمام کریں گے ،اپنے وسائل کو ترقی دیکر صوبے کو مالی طور پر خود مختار بنائیں گے اور پوری توجہ اپنے شہریوں کی فلاح و ترقی پر مرکوز کریں گے،

    دوسری جانب خیبرپختونخوا اسمبلی کے متوقع ڈپٹی سپیکر قاسم علی شاہ کی نامزدگی پر اختلاف سامنے آگیا، پارٹی کا یوتھ ونگ عہدہ حاصل کرنے کے لئے سرگرم ہوگیا ،یوتھ ونگ کے نائب صدر اور پشاور سے نومنتخب ایم پی اے شیر علی آفریدی کا نام پیش کردیا،نامزد وزیر اعلی نے دونوں امیدواروں کے درمیان معاملہ اتفاق رائے سے طے کرنے کا مشورہ دیا، یوتھ ونگ کو منانے کی کوشش کامیاب نہ ہوئی تو پارٹی چیئرمین حتمی فیصلہ کریں گے،

    بانی پی ٹی آئی عمران خان نے علی امین گنڈا پور کو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نامزد کررکھا ہے، سیاسی جماعتوں نے اس پر اعتراض کیا، پیپلز پارٹی کے فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ کیا 9مئی میں ملوث افرادوزیر اعلیٰ کےپی کا امیدواربن سکتا ہے؟ کیا 9مئی جیسےبڑےسانحہ میں ملوث کرداروں کوایسے نوازا جائیگا،ایسی صورتحال رہی توکل 9 مئی میں ملوث شخص وزیراعظم کاامیدواربھی ہو سکتاہے,ہمیں تو کہا گیا تھا 9 مئی کے منصوبہ سازوں ،ملوث افراد سے نمٹا جائیگا، کیا نمٹنا اسے کہتے ہیں کہ وزرائے اعلی کےلئے نامزد کردیا جائے، ایسی ہی صورتحال رہی تو پھر سانحہ9مئی کیس پرنظر ثانی کرلی جائے.

    پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کو تورہ بورہ بنانے کی سازش کر رہی ہے، اختیارولی خان
    مرکزی رہنما و ترجمان ن لیگ اختیارولی خان کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے علی امین کو وزیراعلی نامزد کرکے ریاست مخالف ایجنڈا اپنا لیا۔ علی امین وزیراعلیٰ بنے تو خیبرپختونخوا میں بلوچستان جیسے حالات پیدا ہو جائینگے۔پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کو تورہ بورہ بنانے کی سازش کر رہی ہے ۔ مسلم لیگ ن خیبرپختونخوا کے انتخابی نتائج کو مسترد کرتی ہے۔ خیبرپختونخوا میں دھاندلی نہیں پی ٹی آئی کیلئے ڈکیتی کی گئی ہے۔

    علی امین گنڈا پور کی گرفتاری کے لئے پولیس نے انکے گھر ڈیرہ اسماعیل خان میں چھاپہ مارا 

    علی امین خان گنڈہ پور کی گرفتاری کیلئے ضلعی پولیس کاالامین ہاؤس پر چھاپہ

    پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈہ پور گرفتاری کے ڈر سے روپوش ہوگئے.

    علی امین گنڈا پور کی مشکلات میں اضافہ

    علی امین گنڈا پور کی جانب سے داجل چیک پوسٹ بھکر پر فائرنگ

    گنڈا پور کو اسلام آباد پولیس کے حوالے کر دیا گیا

  • لکی مروت،دہشتگردوں کا تھانے پر حملہ،اہل علاقہ بھی پولیس کی مدد کو جا پہنچے

    لکی مروت،دہشتگردوں کا تھانے پر حملہ،اہل علاقہ بھی پولیس کی مدد کو جا پہنچے

    لکی مروت: گزشتہ شب ڈیڑھ بجے احمد زئی پولیس اسٹیشن پر دہشت گردوں نے حملہ کیا۔فائرنگ کی آواز سن کر علاقہ مکین بھی اسلحہ کے ساتھ پولیس کی مدد کو پہنچے۔ دہشت گردفرار ہونے میں کامیاب ہو گئے،

    چوکی بخمل احمد زئی پر رات کی تاریکی میں دہشت گردوں کے حملے کو لکی مروت پولیس اور بخمل احمدزئی قوم نے جوان مردی اور بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے پولیس کے کوئیک رسپانس سے پسپا کردیا، پولیس کو تھرمل کیمرہ کے زریعے دہشتگردوں کی موجودگی کا پتہ چلا، پولیس نے دہشتگردوں پر فائرنگ کی،پولیس جوان پہلے سے الرٹ تھے اور بروقت کاروائی سے دہشت گرد بھاگنے پر مجبور ہو گئے،

    ڈی پی او  لکی مروت طارق حبیب نے بروقت جوابی کارروائی سے دہشت گردوں کے حملے کو پسپا کرنے پر پولیس جوانوں کو شاباش دی اور غیور بخمل احمدزئی قوم کا پولیس کے ساتھ شانہ بشانہ دہشتگردوں کا مقابلہ کرنے پر شکریہ ادا کیا۔ اس موقعہ پر اس بات کا عہد کیا گیا کہ آئندہ بھی مل کر  ان امن دشمنوں کا مقابلہ کرینگے اور ان شاءاللہ اس ناسور کو معاشرے سے ختم کرینگے۔انکا مزید کہنا تھا کہ پولیس کیساتھ علاقہ مکینوں بخمل احمد زئی قوم نے بروقت اور بھرپور تعاون کرکے ثابت کر دیا کہ ملک وقوم کے دشمن پولیس اور عوام کیلئے ایک برابر ہے, دہشت گرد اور ملک دشمن عناصر ایسے بزدلانہ حملوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتے انہوں نے کہا کہ لکی مروت پولیس پوری طرح سے چوکس اور ان عناصر کو فوری جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

    عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

    القادر یونیورسٹی کا زمین پر تاحال کوئی وجود نہیں،خواجہ آصف کا قومی اسمبلی میں انکشاف

    سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

    فوج اور قوم کے درمیان خلیج پیدا کرنا ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا ہے،پرویز الہیٰ

    آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا کہنا تھا کہ خون کے آخری قطرے تک لڑیں گے،

    فائرنگ کے تبادلے میں 3دہشتگرد ہلاک ،3 زخمی 

  • نگران وزیراعلیٰ کی وفات کے بعد کابینہ بھی تحلیل

    نگران وزیراعلیٰ کی وفات کے بعد کابینہ بھی تحلیل

    نگراں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا اعظم خان کے انتقال کے بعد کابینہ بھی تحلیل ہوگئی

    نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے انتقال سے صوبے میں آئینی بحران پیدا ہوگیا ،آئین کا آرٹیکل 224 اور 224-A نگراں وزیر اعلیٰ کی نامزدگی و تقرری کا طریقہ کار فراہم کرتا ہے،آئین میں نگران وزیر اعلیٰ کی موت کی صورت میں نئی تقرری کے طریقہ کار پر مکمل خاموشی ہے،نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے انتقال کے بعد نئی تقرری اپنی نوعیت کا نیا کیس ہو گا

    سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن کنور دلشاد کے مطابق جب تک نئے نگران وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا فیصلہ نہیں ہو جاتا اس وقت تک تمام اختیارات گورنر کے پاس چلے گئے ہیں ، نئے نگران وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے لیے سینیٹ میں قائد ایوان اور قائد حزب اختلاف باہمی مشاورت سے ایک ہفتے میں کسی ایک نام پر اتفاق سے فیصلہ کرنا ہے دونوں بیٹھ کر فیصلہ کریں گے پھر 6 رکنی کمیٹی تشکیل دی جائے گی، سینیٹ کی اسٹینڈنگ کمیٹی فیصلہ کرےگی، اگر سینیٹ کی اسٹینڈنگ کمیٹی کسی نتیجے پر نہ پہنچی تو فیصلہ الیکشن کمیشن کرےگا

    واضح رہے کہ نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اعظم خان وفات پا گئے ہیں،اعظم خان علیل تھے اور وہ ہسپتال میں زیر علاج تھے، ترجمان آر ایم آئی نے تصدیق کی ہے کہ اعظم خان کی موت ہو گئی ہے،انہیں گزشتہ شب ہسپتال منتقل کیا گیا تھا،

  • خیبرپختونخوا؛ نگراں کابینہ اراکین کے قلمدان تبدیل کردیئے گئے

    خیبرپختونخوا؛ نگراں کابینہ اراکین کے قلمدان تبدیل کردیئے گئے

    خیبرپختونخوا کی نگراں کابینہ اراکین کے قلمدان تبدیل کردیے گئے ہیں، نئے قلمدانوں سے متعلق اعلامیہ بھی جاری کردیا گیا ہے، اعلامیے کے مطابق قلمدانوں میں ردوبدل کرنے کے بعد انجینئر عامر ندیم درانی سے ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ اور انڈسٹری کامرس اور فنی تعلیم کا قلمدان واپس لے لیا گیا۔

    نگراں وزیر عامر ندیم کو پبلک ہیلتھ انجینئرنگ اور لوکل گورنمنٹ الیکشن اینڈ رورل ڈیولپمنٹ کے محکمے تفویض کئے گئے ہیں، عامرعبداللہ کو قبائلی امور، انڈسٹری اور کامرس کا قلمدان دے دیا گیا، ڈاکٹر سرفرازعلی شاہ سے کمیونیکیشن اینڈ ورکس اور پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے وزارتیں واپس لی گئیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    سیاسی جماعتوں میں میر جعفر۔ تجزیہ، شہزاد قریشی
    مولانا فضل الرحمان کا فیس بک پیج ہیک
    مریم نواز شریف سے پاکستان میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
    شیخ رشید نے ایک بار پھر 20 ستمبر تک سیاست میں بڑی ہلچل کا دعوی کردیا/
    نگراں مشیر ڈاکٹر سرفراز علی کو پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ کے ساتھ توانائی اور منرل ڈیولپمنٹ کے قلمدان دیے گئے ہیں، ظفراللہ خان سے آبپاشی کا قلمدان واپس لے کر ہاؤسنگ کے ساتھ ٹرانسپورٹ اور ماس ٹرانزٹ کے قلمدان تفویض کئے گئے ہیں۔

  • کوہِ سلیمان رینج میں موسلادھار اور طوفانی بارش سے سیلابی صورتحال اور لینڈ سلائیڈنگ

    کوہِ سلیمان رینج میں موسلادھار اور طوفانی بارش سے سیلابی صورتحال اور لینڈ سلائیڈنگ

    بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے سرحدی علاقوں میں کوہ سلیمان میں موسلادھار طوفانی بارش سے سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی جبکہ لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سےکئی کلومیٹر علاقے میں بڑی تعداد میں مسافر بسیں اور چھوٹی گاڑیاں پھنس گئی ہیں۔

    باغی ٹی وی : پی ڈی ایم اے کے مطابق اسلام آباد، پشاور اور سوات سے آنے والی گاڑیوں کو خیبر پختونخوا کی حدود میں روک دیا گیا ہے، بلوچستان سے اسلام آباد اور خیبر پختونخوا جانے والی گاڑیوں کو بھی ژوب اور شیرانی میں روک دیا گیا ہے۔

    پی ڈی ایم اے کے مطابق ژوب ڈی آئی خان قومی شاہراہ پر دھاناسر اور مانیخوا میں لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سےکئی گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے اور کئی افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں ٹریفک کا نظام معطل ہوگیا علاقے سے متعدد ریسکیو کالز موصول ہونے پر کوئیک رسپانس دیا گیا ہے ریسکیو آپریشن مکمل ہونے تک خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے مابین ٹریفک معطل کردیاگیا ہے۔

    ریسیکو ذرائع کے مطابق لینڈ سلائیڈنگ سے چند مسافروں کے زخمی ہونے کی اطلاعات بھی ملی ہیں جبکہ ضلعی انتظامیہ روڈ کی بحالی کے کام میں مصروف ہے ایم ای آر سی بادینزئی اور مانیخوا رسپانس ٹیمیں متاثرہ مقام پر روانہ کر دی گئی ہیں

    پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کا کہنا ہے کہ چمن میں کوہِ سلیمان رینج میں موسلادھار اور طوفانی بارش ہوئی ہےکوہِ سلیمان رینج میں بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے سرحدی پہاڑوں پر بھی طوفانی بارش سے دونوں صوبوں کے بارڈر ایریاز میں سیلابی صورتِ حال ہے۔

  • کے پی کے وزیراعلیٰ محمود خان اسمبلی توڑنے سے گریزاں،عمران خان ناراض

    کے پی کے وزیراعلیٰ محمود خان اسمبلی توڑنے سے گریزاں،عمران خان ناراض

    پشاور:کے پی کے وزیراعلیٰ محمود خان اسمبلی توڑنے سے گریزاں،عمران خان ناراض ،اطلاعات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی دو صوبائی حکومتوں کی تحلیل ایک مسئلہ بن گئی ہے ، اطلاعات ہیں‌ کہ وزیراعلیٰ‌ کے پی محمود خان نے جمعہ کے روز اسمبلی کی تحلیل سے گریزا‌ں ہیں اور یہ شرط عائد کردی ہے کہ جب تک پنجاب اسمبلی تحلیل نہیں ہوتی اس وقت تک کے پی اسمبلی کو تحلیل نہیں کیا جائے گا

     

    اعظم سواتی نے ضمانت پر رہائی کے باوجود اسی جرم کا ارتکاب دوبارہ کیا،تفصیلی فیصلہ

     

    دوسری طرف یہ بھی اطلاعات ہیں کہ عمران خان محمود خان کے اس فیصلے پر کچھ خوش دکھائی نہیں دیتے، یہ بھی کہا جارہا ہےکہ عمران خان بہت جلد کے پی کے وزیراعلیٰ‌ کو لاہوربلا رہے ہیں‌، تاکہ ان کے ساتھ اسمبلی کی تحلیل کو حتمی شکل دی جاسکے

    اس سے پہلے آج خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ محمود خان نے کہا ہے کہ صوبائی اسمبلی تحلیل کرنے کا فیصلہ مؤخر کردیا گیا ہے اور پنجاب اسمبلی کی صورت حال واضح ہونے کے بعد پارٹی قیادت کی ہدایت پر عمل کروں گا۔حیات آباد سپورٹس کمپلکس پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ محمود خان نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے خیبرپختونخوا اسمبلی کی تحلیل کا فیصلہ مؤخر کر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان پہلے پنجاب اسمبلی کے مستقبل کا فیصلہ کریں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ابھی پنجاب اسمبلی کے معاملے پر غور جاری ہے، پارٹی قیادت اور عمران خان پنجاب اسمبلی کا فیصلہ کریں گے اور اس کے بعد خیبرپختونخوا اسمبلی کی تحلیل پر بات ہوگی۔انہوں نے کہا کہ جب خیبرپختونخوا اسمبلی کی تحلیل پر بات ہوگی تو فیصلہ ہوگا۔وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ پارٹی قیادت کے ساتھ رابطے میں ہوں لیکن ابھی تک عمران خان نے مجھے اسمبلی تحلیل سے متعلق کوئی ہدایت نہیں کی۔انہوں نے کہا کہ آج عمران خان سے رابطہ ہوگا مگر پہلے پنجاب اسمبلی کے معاملات دیکھے جائیں گے۔

    اس سے قبل وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی بیرسٹر محمد علی سیف نے ٹوئٹ میں کہا تھا کہ خیبر پختونخوا اسمبلی کی تحلیل عمران خان کے حکم کے مطابق ہوگی۔انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد اس امپورٹڈ حکومت کو الیکشن کے لیے مجبور کرنا ہے۔

  • کے پی حکومت کا مغوی کانکنوں کی رہائی کیلیے بلوچستان حکومت سے رابطہ

    کے پی حکومت کا مغوی کانکنوں کی رہائی کیلیے بلوچستان حکومت سے رابطہ

    کوئٹہ: کے پی حکومت کا مغوی کانکنوں کی رہائی کیلیے بلوچستان حکومت سے رابطہ ،اطلاعات کے مطابق شانگلہ سے تعلق رکھنے والے کانکنوں کی رہائی کے لیے خیبر پختونخوا حکومت نے بلوچستان حکومت سے رابطہ کیا ہے۔

    صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی نے کان کنوں کے اغواء سے متعلق وزیر اعلیٰ بلوچستان کو آفیشل خط بھی لکھا۔خط کے متن کے مطابق دہشت گردوں نے بلوچستان کےعلاقے مچھ سے 6 کان کن اغواء کیے جن میں سے 4 کا تعلق ضلع شانگلہ سے ہے۔

    شانگلہ کے کان کن مائنز کی تین مختلف کمپنیوں کے ساتھ کام کر رہے تھے، اغواء کار بھتہ خوری میں ملوث ہیں جبکہ کوئلے کے مالکان کے ساتھ مالی اور دیگر تنازعات تھے، کمپنیوں اور نتیجتاً کارکنوں کو بھی بلیک میلنگ کے طور پر اغواء کیا۔

    کمپنیاں نہ تو غم زدہ خاندانوں کے ساتھ تعاون کر رہی ہیں اور نہ ہی کارروائی، متاثرین کے اہل خانہ اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے مسلسل مجھ سے رابطہ کر رہے ہیں۔شوکت یوسفزئی نے وزیر اعلیٰ بلوچستان سے مغویوں کی جلد بازیابی کے لیے اقدامات کی درخواست کی ہے۔

    واضح رہے کہ 13 نومبر کو بلوچستان کے ضلع بولان کی تحصیل مچھ کے علاقے سے 6 کان کنوں کو اغواء کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق 4 مغوی کان کنوں کا تعلق شانگلہ، ایک کا مچھ اور ایک کا قلعہ عبداللّٰہ سے ہے۔

    سابق چیئرمین FBR شبر زیدی نے کہا ہے کہ پاکستان دیوالیہ ہو گیا ہے

    دیوالیہ پن سے بچاؤ کے لئے فلپائن ایئر لائن امریکی عدالت پہنچ گئی

  • پنجاب کے بعد ایک اور صوبے میں ایک اور نئے ضلع کا اضافہ ہوگیا

    پنجاب کے بعد ایک اور صوبے میں ایک اور نئے ضلع کا اضافہ ہوگیا

    پشاور:پنجاب کے بعدایک اور صوبے نے عوامی خواہشات کا احترام کرتے ہوئے انتظامی معاملات کی بنیاد پرایک ضلع کو دوحصوں میں تقسیم کرکے ایک اور ضلع کا اضافہ کردیا ہے ، خیبرپختونخوا حکومت نے عوامی مطالبے پر جنوبی وزیرستان کو دو حصوں میں تقسیم کردیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق جنوبی وزیرستان کو دو اضلاع میں تقسیم کر دیا گیا ہے جنہیں جنوبی وزیرستان اپر اور جنوبی وزیرستان لوئر کا نام دیا گیا ہے۔

    میری قوم کے بچوں کو اسکولوں میں سیرت النبیﷺ پڑھانے کی ضرورت ہے،عمران خان

    نوٹیفکیشن کے مطابق جنوبی وزیرستان اپر دو سب ڈویژنز سرواکئی اور لدھا پر مشتمل ہوگا، اسپنکئی راغازئی کو نئے تشکیل شدہ اپر ڈسٹرکٹ کے ہیڈ کوارٹر کے طور پر نوٹی فائی کر دیا گیا ہے۔

     

    تیرزا، سرواکئی، شوال، لدھا، مکین، شکتوئی اور سراروغہ کو جنوبی وزیرستان اپر میں تحصیل کا درجہ دیا گیا ہے اور ضلع جنوبی وزیرستان لوئر کا ہیڈکوارٹرز وانا کو قرار دیا گیا ہے۔

    صوبائی ترجمان کا کہنا ہے کہ جنوبی وزیرستان کو بہترین انتظامی امور اور ترقی کیلئے 2 اضلاع میں تقسیم کیا گیا ہے۔ جنوبی وزیرستان کی تقسیم کے بعد اب خیبرپختونخوا میں 36 اضلاع ہوگئے ہیں۔

    یاد رہےکہ پنجاب میں پانچ نئے اضلاع بنانے کی منظوری دے دی گئی، تونسہ شریف، مری، وزیرآباد، تلہ گنگ اور کوٹ ادو نئے اضلاع ہوں گے۔

    پاکستان میں مہنگائی، بیروزگاری میں خطرناک حد تک اضافہ:معاملات مزید خراب ہوسکتے…

    فیصلہ وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالٰہی کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کے اجلاس میں کیا گیا جس میں سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے بھی خصوصی شرکت کی۔صوبائی وزراء راجہ بشارت، محسن لغاری، راجہ یاسر ہمایوں، متعلقہ علاقوں کے اراکین اسمبلی بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔

    پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالہٰی کا کہنا تھا کہ انہوں نے 2005 میں تونسہ کو ضلع بنانے کا اعلان کیا تھا۔ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ اب تونسہ اور تلہ گنگ کو ضلع بنا نے کی منظوری بھی میں نے دی۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا تونسہ اور تلہ گنگ کے عوام سے کئے گئے وعدے پورے کئے جانے پر اللہ تعالیٰ کا شکر بجا لاتا ہوں۔ مری، وزیرآباد اور کوٹ ادو کو بھی ضلع بنانے کی منظوری دی ہے۔