Baaghi TV

Tag: کے پی

  • خیبر یونین آف جرنلسٹس کا صحافیوں کے گرینڈ اجلاس بلانے کا فیصلہ

    خیبر یونین آف جرنلسٹس کا صحافیوں کے گرینڈ اجلاس بلانے کا فیصلہ

    پشاور:خیبر یونین آف جرنلسٹس کا صحافیوں کے گرینڈ اجلاس بلانے کا فیصلہ،اطلاعات کے مطابق خیبر یونین آف جرنلسٹس نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی طرف سے پشاور کے صحافیوں کے ساتھ نامناسب رویہ اپنانے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا کہ اگر پی ٹی آئی نے اپنے رویہ پر نظرثانی نہ کی تو جلد صحافیوں کے گرینڈ اجلاس میں لائحہ عمل کا تعین کیا جائے گا۔

    اس حوالے سے رفعت اللہ اورکزئی کہتے ہیں کہ جو پشاور میں صحافیوں کےساتھ ہوا وہ اچھا نہیں ہے ، ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی اپنے رویے پر نظرثانی کرے تو بہتر ہے ورنہ پھر سخت لائحہ عمل تیار کیا جائے گا

    یاد رہےکہ پشاور میں اس وقت بدمزگی دیکھنے میں آئی جب تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پشاور میں‌ پریس کانفرنس کررہے تھے تو ایک صحافی کی طرف سے سخت سوالات کے پوچھے جانے پر عمران خان پریس کانفرنس ادھوری چھوڑ کرچلے گئے

    اس پریس کانفرنس میں‌ سابق وزیر اعظم و چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ شہباز ، رانا ثناء کو سانحہ ماڈل ٹاؤن میں سزا مل جاتی تو اتنا ظلم نہ کرتے، ہماری حکومت کیساتھ کوئی ڈیل نہیں ہوئی، میری اگلی ساری زندگی قوم کی حقیقی آزادی کے لیے ہے۔خون خرابے سے بچنے کیلئے اسلام آباد سے واپس گئے۔حکومت کے ساتھ مذاکرات کیلئے تیار ہیں، جون میں الیکشن کا اعلان ہوجائے تو باقی معاملات پر بھی بات چیت ہوسکتی ہے۔

    پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارا احتجاج پر امن تھا لیکن حکومت نے اسے پرتشدد بنادیا، لاہور میں پولیس نے وکلا کو بسوں سے نکال نکال کر مارا، حکومت نے پنجاب پولیس کو استعمال کیا، آئی جی سمیت چن چن کر ایسے افسران لائے جنہوں ںے ظلم کیا، کون سی ملک دشمن پولیس نے جو اپنے ملک کی خواتین اور بچوں پر تشدد کرے۔

    سابق وزیراعظم نے کہا کہ یہ ہمارے خلاف پروپیگنڈا ہے کہ ہم انتشار پھیلانے جارہے تھے، کیا کوئی خواتین کو اور اہل خانہ لے کر انتشار پھیلانے جائے گا؟ یہ لوگ یزید کو ماننے والے ہیں، ماڈل ٹاؤن میں چودہ افراد کو قتل کے باوجود انہیں سزا نہیں ملی اگر مل جاتی تو یہ لوگ اس طرح کا ظلم نہ کرپاتے۔

    انہوں ںے کہا کہ میں وہ آدمی ہوں جو 126 دن دھرنے میں بیٹھا، میرے لیے ایک اور دھرنے میں بیٹھنا کوئی مشکل نہیں تھا، جب ہم دھرنے میں پہنچے تو اندازا ہوا کہ حالات ٹھیک نہیں ہیں، مجھے معلوم ہوا کہ خون خرابہ ہونے والا ہے، لوگ لڑنے کے لیے تیار ہوگئے تھے، ہمارے لوگ پولیس کی مار کھاکر وہاں پہنچے وہ بہت مشتعل تھے، لوگ بہت غصے میں تھے، میں گارنٹی کے ساتھ کہتا ہوں کہ اس دن خون خرابہ ہوتا اور پولیس کے ساتھ تصادم ہوتا۔

    پی ٹی آئی چیئر مین نے کہا کہ حکومت نے گلو بٹ بٹھائے ہوئے ہیں، پولیس کا قصور نہیں اسے استعمال کیا جارہا ہے، اگر ہمارا تصادم ہوتا تو ملک کا نقصان ہوتا کوئی یہ نہ سمجھے کہ ہماری کمزوری تھی یا ہم نے کوئی ڈیل کرلی، میں نہیں چاہتا کہ ملک میں اداروں اور عوام کے درمیان خلیج بڑھے، اگر کوئی یہ سمجھتا ہے کہ ہم آرام سے بیٹھ جائیں گے اور اس امپورٹڈ حکومت کو تسلیم کرلیں گے تو یہ لوگوں کی بھول ہے۔

    عمران خان نے کہا کہ ہم چھ دن دے رہے ہیں، اگر انہوں ںے واضح طور پر انتخابات کی تاریخ کا اعلان نہ کیا اور اسمبلیاں تحلیل نہ کیں تو ہم دوبارہ نکلیں گے اور اب کی بار تیاری کے ساتھ نکلیں گے کیوں کہ نہیں پتا تھا کہ ہمیں اس طرح کے حالات کا سامنا کرنا پڑجائے گا، سپریم کورٹ کے حکم کے باوجود ہمارے جلسے کی راہ میں رکھی رکاوٹیں نہیں ہٹائیں گئیں انہیں کارکنان نے ہٹایا، میں اپنے کارکنوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔ میں نے چیف جسٹس کو خط لکھ کر سوالات کیے ہیں کہ اپنی پوزیشن کلیئر کریں، چھ دن میں پتا چل جائے گا کہ سپریم کورٹ ہمارے حقوق کا تحفظ کرتی ہے کہ نہیں۔

  • بارہ ہزار سے زائد اسکول شمسی توانائی سے منسلک

    بارہ ہزار سے زائد اسکول شمسی توانائی سے منسلک

     

     

    اسلام آباد: ایشیائی ترقیاتی بینک کے سابق حکومت سے کئے گئے معاہدے کی پاسداری کردی گئی ہے اور اس معاہدے اور وعدے کے مطابق بارہ ہزار سے زائد اسکولوں کو شمسی توانائی سے منسلک کرتے ہوئے تاریخ رقم کردی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے جاری ویڈیو پیغام میں بتایا گیا کہ پاکستان میں بارہ ہزار سات سو اسکول شمسی توانائی سے منسلک کردیئےگئے، ان میں سے دس ہزار سات سو اسکول پنجاب جبکہ دو ہزار خیبر پختونخوا کے اسکول شامل ہیں۔

    ایشیائی ترقیاتی بینک کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے جاری ویڈیو پیغام میں بتایا گیا کہ بیان میں کہا گیا کہ ہزاروں اسکول کو نیشنل گرڈ سے منسلک کرنابہت مہنگا تھا۔

     

    کنٹری ڈائریکٹر ایشیائی ترقیاتی بینک کے مطابق منصوبے پر بتیس کروڑ ڈالر لاگت آئی ہے، شمسی توانائی اسکول میں گرمیوں میں بھی بچوں کی حاضری بہتر ہوئی ہے۔

    ادھر اے بی ڈی اعلامیہ کے مطابق بہاولپور کی یونیورسٹی کو بھی شمسی توانائی دی گئی ہے، شمسی توانائی کی وجہ سےیونی ورسٹی کے یومیہ اخراجات میں بچت ہوئی ہے، رقم کی بچت سے یونی ورسٹی دیگر اخراجات پر خرچ کر سکتی ہے۔

  • خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارشوں کا سلسلہ شروع ہونے کا امکان

    خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارشوں کا سلسلہ شروع ہونے کا امکان

    پشاور:خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارشوں کا سلسلہ شروع ہونے کا امکان،اطلاعات کے مطابق محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں اتوار سے تیز ہواؤں کے ساتھ بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم اے خیبر پختونخوا کی جانب سے ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو مراسلہ ارسال کردیا گیا، پی ڈی ایم اے شریف حسین نے تیز آندھی، بارشوں اور ژالہ باری کے پیشِ نظر ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو پیشگی اقدامات اٹھانے اور الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کیں۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں اور ہواؤں کا یہ سلسلہ جمعرات کے روز تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے، بارشوں اور تیز ہواؤں سے گرمی کی شدت میں کمی کا بھی امکان ہے جبکہ بالائی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔

    ترجمان پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ جہاں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہو وہاں پر چھوٹی بھاری مشینری کی دستیابی یقینی بنائی جائے، سیاح دوران سفر خصوصی احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور موسمی صورت حال سے باخبر رہے۔

    ترجمان پی ڈی ایم اے نے کہا کہ پی ڈی ایم اے کا ایمر جنسی آپریشن سینٹر مکمل فعال ہے، عوام کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی اطلاع ہیلپ لائن 1700 پر دیں۔

  • ‏پشاور، ایم پی اے ہاسٹل سے پروڈکشن آرڈر پر اجلاس  کیلئے  آنے والا رکن اسمبلی فرار

    ‏پشاور، ایم پی اے ہاسٹل سے پروڈکشن آرڈر پر اجلاس کیلئے آنے والا رکن اسمبلی فرار

    دوہرے قتل کے مقدمے میں نامزد تحریک انصاف کے رہنما پولیس حراست سے فرار

    دوہرے قتل کے مقدمے میں نامزد تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی راجہ فیصل زمان پولیس حراست سے فرار ہوگئے۔تحریک انصاف کے رکن اسمبلی راجہ فیصل زمان پولیس حراست سے فرار ہوگئے۔

    ذرائع کے مطابق فیصل زمان سب جیل قرار دئیے گئے ایم پی ہاسٹل میں قید تھے، فیصل زمان دوہرے قتل کے مقدمہ میں نامزد ملزم ہیں۔

    پولیس ذرائع کے مطابق ایم پی اے فیصل زمان شام 4 بجے کے بعد سے ایم پی اے ہاسٹل میں موجود نہیں، خیبر پختونخوا اسمبلی کے اسپیکر نے فیصل زمان کے 9 مارچ کو پروڈکشن آرڈر جاری کیے تھے۔

    فیصل زمان جیل کی بجائے گزشتہ 42 دنوں سے ایم پی اے ہاسٹل میں مقیم تھے، ایم پی اے ہاسٹل کو سب جیل قرار دیا گیا تھا۔

    فیصل زمان پر پی ٹی آئی کے رہنما طاہر اقبال اور گل نواز کے قتل کا الزام ہے، فیصل زمان حلقہ پی کے 42 ہری ہور سے منتخب رکن اسمبلی ہیں۔

    زبانی نکاح،پھر حق زوجیت ادا،پھر شادی سے انکار،خاتون پولیس اہلکار بھی ہوئی زیادتی کا شکار

    10 سالہ بچے کے ساتھ مسجد کے حجرے میں برہنہ حالت میں امام مسجد گرفتار

    بنی گالہ کے کتوں سے کھیلنے والی "فرح”رات کے اندھیرے میں برقع پہن کر ہوئی فرار

    ڈیجیٹل میڈیا ونگ ختم،ملک میں جاری انتشار اب بند ہونا چاہیے،وفاقی وزیر اطلاعات

    پارلیمنٹ لاجز میں صفائی کرنے والے لڑکے کو مؤذن بنا دیا گیا تھا،شگفتہ جمانی

  • پی ڈی ایم نے پورے ملک کو ہلاکررکھ دیا:وفاق،پنجاب کے بعد کے پی میں عدم اعتماد

    پی ڈی ایم نے پورے ملک کو ہلاکررکھ دیا:وفاق،پنجاب کے بعد کے پی میں عدم اعتماد

    پشاور:پی ڈی ایم نے پورے ملک کو ہلاکررکھ دیا:وفاق،پنجاب کے بعد کے پی میں عدم اعتماد ،اطلاعات کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبر پختون خوا محمود خان کے خلاف بھی تحریک عدم اعتماد جمع کرادی گئی۔

    اے این پی کے ممبر صوبائی اسمبلی سردار بابک نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر اور تمام اپوزیشن جماعتوں کی مشاورت سے غیر آئینی اقدامات کو روکنے کے لیے تحریک عدم اعتماد جمع کی ہے۔سردار بابک نے کہا کہ بوکھلاہٹ کی وجہ سے اسمبلی رولز پر حملہ اور ہو رہے ہیں۔

    ممبر صوبائی اسمبلی خوشدل خان نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد پر اراکین کی تعداد 20 فی صد سے زیادہ ہے۔

    چند روز قبل بلوچستان عوامی پارٹی کے پارلیمانی لیڈر بلاول آفریدی نے کہا تھا کہ کےپی اسمبلی میں عدم اعتماد تحریک لانے کیلئے رابطے شروع ہو گئے ہیں عثمان بزدار کی طرح محمودخان سے بھی حکومتی اراکین نالاں ہیں۔

    بلاول آفریدی نے کہا کہ حکومتی اراکین سے رابطوں کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے تمام اپوزیشن جماعتیں بھی عدم اعتماد کی تحریک پر رضامند ہو چکی ہیں۔

    بلوچستان عوامی پارٹی (باپ) نے تحریک عدم اعتماد میں اپوزیشن کی حمایت کا اعلان کر دیا۔ بی اے پی کے ارکان نے اسلام آباد میں متحدہ اپوزیشن کے ارکان شہباز شریف، آصف زرداری، مولانا فضل الرحمان، بلاول بھٹو اور دیگر کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس میں اپوزیشن کا ساتھ دینے کا اعلان کیا۔

    یاد رہے گزشتہ روز اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی کے خلاف مسلم لیگ (ن) نے تحریک عدم اعتماد جمع کرائی تھی۔

    لیگی ارکان اسمبلی سمیع اللہ خان،خلیل طاہر سندھو،خواجہ سلیمان رفیق نے اسمبلی سیکرٹریٹ میں تحریک عدم اعتماد جمع کرائی تھی۔

    چوہدری پرویز الہٰی کے خلاف جمع تحریک عدم اعتماد کے متن میں لکھا تھا کہ چوہدری پرویز الہٰی پر اس ایوان کی اکثریت کا اعتماد نہیں رہا، صوبہ پنجاب کے معاملات آئین پاکستان کے مطابق نہیں چلائے جا رہے ہیں۔

  • اپنےہی گھرمیں شکست‘فضل الرحمان پربنوں والوں نے     عدم اعتماد کردیا:11جماعتی پی ڈی ایم شکست سےدوچار

    اپنےہی گھرمیں شکست‘فضل الرحمان پربنوں والوں نے عدم اعتماد کردیا:11جماعتی پی ڈی ایم شکست سےدوچار

    ڈیرہ اسمٰعیل خان :اپنے ہی گھر میں عبرتناک شکست‘فضل الرحمان پربنوں والوں نےعدم اعتماد کردیا:11جماعتی پی ڈی ایم شکست سے دوچار ،اطلاعات ہیں کہ کے پی میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں مولانا فضل الرحمن کو اپنے ہی گھر اور اپنے ہی گڑھ سے عبرتناک شکست ہوئی ہے ،

    ڈیرہ اسماعیل خان میں میئر انتخابات کے ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی کے عمرامین گنڈاپور نے 11 جماعتی پی ڈی ایم اتحاد کو عبرتناک شکست دے کر مولانا فضل الرحمن کے اپنے ہی علاقے کے لوگوں کی طرف سے عدم اعتماد کردیا ہے ہے

    ابتدائی نتائج کچھ یوں ہیں کہ ؛بنوں سے اسرار وزیر جیت گئے ،کرک سے عنایت حٹک گئے ، باجوڑ سے ڈاکٹر خلیل جیت گئے اور مولانا فضل الرحمن کے گھر اور گڑھ ڈی آئی خان سے عمر امین جیت گئے

    خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے پہلےمرحلے کی 13 اضلاع میں ہونے والی ری پولنگ کے نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں سٹی میئر کی نشست پر وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور کے بھائی تحریک انصاف کے امیدوار عمر امین گنڈا پور کوواضح برتری حاصل ہے۔

    ذرائع کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان (ڈی آئی خان) میں میئر کی نشست پر ہونے والے الیکشن میںبریکنگ:- ڈی آئی خان:302 میں سے 214 پولنگ اسٹیشنز کا غیر حتمی نتیجہ آچکا ہے جس کے مطابق پی ٹی آئی کے عمر امین گنڈاپور 45 ہزار 414ووٹ لےکر آگےجبکہ جے یو آئی(ف)کے کفیل نظامی 25 ہزار 184 ووٹ لے کر پیچھے ہیں‌

     

    ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کہتے ہیں کہ پی ڈی ایم کے گیارہ جماعتی اتحاد کو مولانا کے آبائی شہر میں بھاری شکست ہوئی ہے پی ڈی ایم کی عدم اعتماد کی پوری داستان کو شدید جھٹکا۔
    بنوں سے اسرار وزیر، کرک سے عنایت خٹک، باجوڑ سے ڈاکٹر خلیل اور ڈی آئی خان سے عمر آمین جیت گئے۔

     

    دوسری طرف تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے ٹوئٹر بیان میں کہا ہے کہ ماضی سےسیکھتےہوئےتحریک انصاف کا بھرپورکم بیک کیا ہے سٹی میئرکےانتخابات میں واضح برتری ،ویلڈن پی ٹی آئی۔

    انہوں نے کہا کہ عمرامین گنڈاپور بہت بڑےمارجن سے میدان مارتے ہوئے، ان کوان کےگڑھ میں شکست فاش، پی ڈی ایم پاش پاش۔

    معاون خصوصی ڈاکٹر شہبازگل نے کہا کہ فضل الرحمان کو اپنےگھر کی تحصیل سےعبرتناک شکست، مولانافضل الرحمان کے گھر سے ان پر عدم اعتماد ہے۔

    وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے ٹوئٹر پر ردعمل میں لکھا کہ مولانا پر 2018 کی طرح ڈی آئی خان کے عوام نے ایک بار پھر عدم اعتماد کر دیا، عمرامین گنڈا پور نے تحصیل مئیر کا الیکشن واضح اکثریت سے جیت لیا۔

  • ‘حساس علاقوں میں ری پولنگ پر امن طریقے سے کرانے پرسیکورٹی اداروں کا مشکورہوں:چیف الیکشن کمشنر

    ‘حساس علاقوں میں ری پولنگ پر امن طریقے سے کرانے پرسیکورٹی اداروں کا مشکورہوں:چیف الیکشن کمشنر

    اسلام آباد:’حساس علاقوں میں ری پولنگ پر امن طریقے سے کرانے پرسیکورٹی اداروں کا مشکورہیں،اطلاعات کے مطابق خیبر پختونخوا کے 13 اضلاع میں ری پولنگ کا عممل مکمل ہونے پر چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کہا ہے کہ تمام حساس علاقوں میں ری پولنگ کا عمل پر امن طریقے سے کرانے پر اداروں کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

    الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق چیف الیکشن کمشنر نے ری پولنگ کا عمل مکمل ہونے پر پاکستان آرمی، ایف سی اور پولیس کے جوانوں کے تعاون کو سراہا۔

    اعلامیہ کے مطابق سکندر سلطان راجہ کا کہنا تھا کہ چیف سیکرٹری، سیکرٹری داخلہ اور صوبائی انتظامیہ کے کردار کو سراہتے ہیں، پولنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی کا عمل اہمیت کا حامل ہے۔

    چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ ملک میں جمہوری اقدار کی مضبوطی کے لئے یہ الیکشن انشاللہ اہم ثابت ہوں گے۔

    یاد رہےکہ خیبر پختونخوا کے بلدیاتی انتخابات کے 13 اضلاع میں ری پولنگ ہوچکی ہے جس کے لئے پولنگ کا وقت ختم ہوچکا ہے اور ووٹوں کی گنتی شروع ہوگئی ہے۔

    پشاور سمیت چارسدہ، نوشہرہ، خیبر، مہمند، مردان، کوہاٹ، کرک، بنوں، لکی مروت، ڈیرہ اسماعیل خان، بونیر اور باجوڑ میں مجموعی طور پر 500 سے زائد پولنگ سٹیشن قائم کیے گئے ہیں۔ لوکل باڈی الیکشن میں سات لاکھ سے زائد ووٹر حق رائے دہی استعمال کریں گے، ڈیرہ اسماعیل خان میں میئر کی نشست کا انتخاب مرکز نگاہ ہے، عمر امین گنڈاپور، فیصل کریم کنڈی اور کفیل نظامی میں کڑا مقابلہ متوقع ہے۔ عمر امین گندا پور اس وقت سب سے آگے جارے ہیں

  • خیبر پختونخوا بلدیاتی انتخابات:13 اضلاع میں ری پولنگ:ووٹوں کی گنتی شروع:پی ٹی آئی کا پلڑا بھاری

    خیبر پختونخوا بلدیاتی انتخابات:13 اضلاع میں ری پولنگ:ووٹوں کی گنتی شروع:پی ٹی آئی کا پلڑا بھاری

    پشاور:پختونخوا کے بلدیاتی انتخابات کے 13 اضلاع میں ری پولنگ ہورہی ہے جس کے لئے پولنگ کا وقت ختم ہوچکا ہے اور ووٹوں کی گنتی شروع ہوگئی ہے۔ ابھی تک ڈی آئی خان میں 302 میں سے 40 پولنگ اسٹیشنز کا غیر حتمی نتیجہ ابھی سامنے آیا ہے جس کے مطابق پی ٹی آئی کے عمر امین گنڈاپور 7 ہزار 770 ووٹ لےکر آگے جے یو آئی(ف)کے کفیل نظامی 5 ہزار 530 ووٹ لے کر پیچھے پیچھے چل رہے ہیں‌

    پشاور سمیت چارسدہ، نوشہرہ، خیبر، مہمند، مردان، کوہاٹ، کرک، بنوں، لکی مروت، ڈیرہ اسماعیل خان، بونیر اور باجوڑ میں مجموعی طور پر 500 سے زائد پولنگ سٹیشن قائم کیے گئے ہیں۔ لوکل باڈی الیکشن میں سات لاکھ سے زائد ووٹر حق رائے دہی استعمال کریں گے، ڈیرہ اسماعیل خان میں میئر کی نشست کا انتخاب مرکز نگاہ ہے، عمر امین گنڈاپور، فیصل کریم کنڈی اور کفیل نظامی میں کڑا مقابلہ متوقع ہے۔

    الیکشن کے دوران بعض علاقوں سے دنگا فساد کی رپورٹس بھی ملیں۔ تحصیل کرک میں دبلی لواغر اور شگی لواغر کے خواتین کے بیلٹ باکسز کو آگ لگا دی گئی۔

    ذرائع کے مطابق برقع پوش نامعلوم خواتین نے ووٹ پول کے بہانے بیلٹ باکس میں آتش گیر مواد ڈال دیا جس سے بیلٹ باکس میں آگ لگ گئی، آگ لگنے کے بعد پولنگ سٹیشنز میں بھگدڑ مچ گئی، سٹاف اور خواتین پولنگ کے احاطے میں محصور ہوگئیں۔ پولیس اور سکیورٹی فورسز نے علاقے کا کنٹرول سنبھال کر حالات کو قابو کیا۔

    کندہ باجی خیل پولنگ سٹیشن پر مقامی لوگوں نے بائیکاٹ کر دیا اور تمام نشستوں پر ووٹنگ کا مطالبہ کر دیا۔ پشاور کے گل بہار قادر اباد پولنگ سٹیشن میں بھی ہنگامہ آرائی کی اطلاعات ملیں۔

    ری پولنگ میئرسٹی ، تحصیل چیئرمین، نیبرہڈ اورویلیج کونسل کی نشستوں پر ہو رہی ہے، انتخابات کے پہلے مرحلے میں پولنگ سٹیشنز پر توڑ پھوڑ، ہنگامہ آرائی اور امیدواروں کی وفات کے باعث پولنگ روک دی گئی تھی۔

  • خیبرپختونخوا بلدیاتی الیکشن ؛بیلٹ باکس کو آگ لگادی گئی:کس نے لگائی؟پتہ چل گیا

    خیبرپختونخوا بلدیاتی الیکشن ؛بیلٹ باکس کو آگ لگادی گئی:کس نے لگائی؟پتہ چل گیا

    کرک : صوبہ خیبرپختونخوا میں بلدیاتی الیکشن کے دوران کرک میں خاتون نے بیلٹ باکس کو آگ لگادی ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق خیبرپختونخوا کے 13 اضلاع میں جاری بلدیاتی الیکشن کی پولنگ کے دوران ضلع کرک میں ایک ناخوشگوار واقعہ پیش آیا ہے جہاں پولنگ اسٹیشن دبلی لواغر میں ایک خاتون نے بیلٹ باکس کو آگ لگادی ، جس کی وجہ سے بیلٹ باکس میں پہلے سے کاسٹ کیے گئے ووٹ بھی جل گئے ۔

    بتایا گیا ہے کہ اس واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا جب کہ ڈپٹی کمشنر کرک کا کہنا ہے کہ دبلی لواغر کے پولنگ بوتھ میں ایک خاتون نے اپنا بیلٹ پیپرجلانے کی کوشش کی ، اس دوران ماچس کی آگ سے کچھ بیلٹ پیپرز کو بھی نقصان پہنچا جب کہ مزید انتخابی مواد کو نقصان نہیں ہوا اور پولنگ اسٹیشن پر مکمل خیریت ہے ، سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے خاتون کی شناخت کےبعد اسے گرفتار کر لیا گیا ہے ، اس حوالے سے انکوائری کی جارہی ہے کہ خاتون نے ایسا کیوں کیا ۔

    خیال رہے کہ خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں امیدواروں کے انتقال اور ناخوشگوار واقعات کے باعث ملتوی ہونے والی نشستوں پر پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کا عمل جاری ہے ، پشاور ، نوشہرہ ، خیبر، مہمند، مردان، کوہاٹ، کرک، بنوں، لکی مروت، ڈی آئی خان، چارسدہ، بونیر اور باجوڑ میں ری پولنگ ہورہی ہے ، ووٹنگ کا عمل بغیر کسی تعطل کے شام 5 بجے تک جاری رہے گا ۔

    بتایا گیا ہے کہ سب سے دلچسپ مقابلہ ڈی آئی خان کی سٹی میئر سمیت تین نشستوں پر ہورہا ہے ، کوٹ عیسیٰ خان میں جنرل کونسلر کی نشست پر پولنگ جاری ہے تو رتہ کلاچی میں کسان کونسلر کی نشست پر ووٹنگ ہورہی ہے اور سٹی میئر کی نشست پر بھی ووٹنگ کا عمل جاری ہے ، اس نشست میں اے این پی کے امیدوار عمر خطاب کے قتل کے باعث سٹی مئیر کا انتخاب ملتوی کر دیا گیا تھا ، یہاں پی ٹی آئی ، جے یوآئی ف اورپی پی کے درمیان سخت مقابلہ متوقع ہے ۔

  • 13 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات:کل کون ہوگا کامیاب سب نے امیدیں‌ لگا لیں‌

    13 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات:کل کون ہوگا کامیاب سب نے امیدیں‌ لگا لیں‌

    پشاور: 13 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات:کل کون ہوگا کامیاب سب نے امیدیں‌ لگا لیں‌ ،اطلاعات کے مطابق خیبر پختونخوا کے 13 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کے لیے ری پولنگ اتوار کو ہو گی، مجموعی طور پر 500 سے زائد پولنگ سٹیشن قائم کئے گئے ہیں۔

    پشاور سمیت چارسدہ، نوشہرہ، خیبر، مہمند، مردان، کوہاٹ، کرک، بنوں، لکی مروت، ڈیرہ اسماعیل خان، بونیر اور باجوڑ میں ری پولنگ ہوگی، پولنگ کا عمل صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہے گا، بنوں تحصیل بکاخیل میں پولنگ کے اوقات میں تبدیلی کرتے ہوئے پولنگ صبح 30۔9 بجے سے شام 30۔5 بجے تک ہو گی۔

    صوبے کے 13 اضلاع میں ری پولنگ میئرسٹی ، تحصیل چیئرمین، نیبرہڈ اورویلیج کونسل کی نشستوں پر ہو گی، انتخابات کےپہلے مرحلے میں پولنگ سٹیشنز پرتوڑ پھوڑ،ہنگامہ آرائی اور امیدواروں کی وفات کے باعث پولنگ روک دی گئی تھی۔

    اُدھر ڈی آئی خان میں سٹی میئر کے لئے بلدیاتی انتخاب کا ٹاکرا کل ہوگا، پولنگ کے لیے مجموعی طورپر 302 پولنگ سٹیشنز اور 1039 پولنگ بوتھ قائم کئے گئے ہیں، سٹی مئیر کی نشست کے لیے مجموعی طورپر 3لاکھ 44ہزارووٹر اپناحق رائے دہی کااستعمال کرینگے۔