Baaghi TV

Tag: کے پی

  • کے پی دوسرے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات:وزیراعظم عمران خان نے بڑا فیصلہ کرلیا

    کے پی دوسرے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات:وزیراعظم عمران خان نے بڑا فیصلہ کرلیا

    اسلام آباد : کے پی دوسرے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات:وزیراعظم عمران خان نے بڑا فیصلہ کرلیا ،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے خیبر پختونخوا بلدیاتی انتخابات فیز2 کیلئے خود ٹکٹ دینے کا فیصلہ کرلیا ، وزیر اعلٰی کے پی محمود خان منتخب ناموں کی فہرست وزیر اعظم عمران خان کو دیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے خیبر پختونخوا بلدیاتی انتخابات فیز2 کے حوالے سے اہم فیصلے کرلئے ، ذرائع کا کہنا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کیلئےایم پی ایز ،عہدیداران 3،3 نام تجویز کریں گے۔

    وزیر اعلٰی کے پی محمود خان منتخب ناموں کی فہرست وزیر اعظم عمران خان کو دیں گے ، جس کے بعد بلدیاتی انتخابات کے ٹکٹ کا فیصلہ خود وزیراعظم عمران خان کریں گے۔

    وزیراعلیٰ کے پی نے پی ایز کو ہدایت دی ہے کہ پہلےفیزکی غلطیوں سےسیکھ کردوسرے فیز میں نہ دہرائی جائیں، عوام کے ان مسائل کا سدباب ہونا چاہے۔

    یاد رہے پہلے مرحلے میں خیبرپختون خواہ کے 17 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد کیا ‏گیا تھا، جس میں وفاقی اور صوبائی حکومتی جماعت تحریک انصاف کو بدترین شکست کا سامنا ‏کرنا پڑا جبکہ جمعیت علما اسلام پاکستان (فضل الرحمان گروپ) نے حیران کن نتائج دئیے۔

    الیکشن میں ہونے والی شکست کے بعد وزیراعظم عمران خان نے گورنر خیبرپختون خواہ سے ‏رپورٹ بھی طلب کی تھی جبکہ پنجاب کے بلدیاتی انتخابات کی نگرانی خود کرنے اور امیدوار کے ‏معاملے میں کارکنان کے تحفظ دور کرنے کا اعلان بھی کیا ہے۔

  • خیبر پختونخوا بازی لے گیا: سینہ چاک کیے بغیر دل کا وال تبدیل کرنے کا کامیاب آپریشن

    خیبر پختونخوا بازی لے گیا: سینہ چاک کیے بغیر دل کا وال تبدیل کرنے کا کامیاب آپریشن

    پشاور:خیبر پختونخوا بازی لے گیا: سینہ چاک کیے بغیر دل کا وال تبدیل کرنے کا کامیاب آپریشن ،اطلاعات کے مطابق خیبرپختونخوا کے امراضِ قلب کے سرکاری اسپتال کی بڑی کامیابی، پشاورانسٹییوٹ آف کارڈیالوجی میں سینہ چاک کیے بغیر دل کا وال تبدیل کرنےکاکامیاب آپریشن کیا گیا۔

    اس حوالے سے مزید تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ اس آپریشن کے تمام اخراجات اسپتال انتظامیہ نے اٹھائے۔ ڈاکٹرز کے مطابق آپریشن کے بعد مریض رو بہ صحت ہے۔

    پشاور انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں 60 سالہ مریض کا بغیر کوئی کٹ لگائے کامیاب آپریشن کیا گیا۔مریض کا آپریشن تاوی طریقہ کار کے تحت کیا گیا جو کامیاب رہا۔ ڈاکٹرز کے مطابق مریض کی جان بچانے کے لیے فوری طور پر آپریشن کیا گیا۔

    خیبرپختونخوا میں تاوی طریقہ کار کے تحت کامیاب آپریشن پہلی بار کیا گیا ہے۔ مریض کا تعلق سوات کے علاقے خوزاخیلہ سے ہے ۔ آپریشن پر 30 سے 35 لاکھ روپے اخراجات آئے جو اسپتال انتظآمیہ نے برداشت کیے۔

    خیال رہے کہ پشاور انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا افتتاح وزیراعظم عمران خان نے کیا تھا۔ اسپتال میں گزشتہ 6 ماہ کے دوران 400 سے زائد اوپن ہارٹ سرجریز جبکہ 1600 سے زائد انجیوگرافی اور انجیو پلاسٹی پروسیجرز بھی کیے جاچکے ہیں۔

  • خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات 13فروری کو ہوں گے:الیکشن کمیشن

    خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات 13فروری کو ہوں گے:الیکشن کمیشن

    پشاور:خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات 13فروری کو ہوں گے:الیکشن کمیشن ،اطلاعات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خیبرپختونخوا کے 6 اضلاع میں ملتوی شدہ بلدیاتی انتخابات 13 فروری کو کروانے کا اعلان کیا ہے۔

    ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق کے پی میں امیدواروں کے انتقال کے باعث ملتوی کیے گئے انتخابات اب 13 فروری کو ہوں گے۔ادھر اس حوالے سے صوبائی الیکشن کمیشن کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان( ڈی آئی خان) میں میئر سٹی کونسل کی نشست پر الیکشن بھی 13 فروری کو ہی ہوگا۔

    ترجمان کے مطابق بلدیاتی انتخابات کے لیے مجموعی طور پر 89 امیدواروں نے کاغذات جمع کرائے، جن کی جانچ پڑتال 14 سے15جنوری تک ہوگی۔صوبائی الیکشن کمیشن کے مطابق کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد ہونے کے خلاف اپیلیں17 سے 18 جنوری تک کی جاسکیں گی۔

    ترجمان کے مطابق اپیلوں پر فیصلہ 21 جنوری، 22 جنوری کو امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرست جاری کی جائے گی جبکہ 24 جنوری تک امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے سکیں گے۔صوبائی الیکشن کمیشن کے مطابق 25 جنوری کو امیدواروں کو انتخابی نشانات الاٹ کیے جائیں گے۔

  • خیبرپختونخوا بلدیاتی انتخابات : عدلیہ کی نگرانی میں کرانے کا فیصلہ

    خیبرپختونخوا بلدیاتی انتخابات : عدلیہ کی نگرانی میں کرانے کا فیصلہ

    پشاور:خیبرپختونخوا بلدیاتی انتخابات : عدلیہ کی نگرانی میں کرانے کا فیصلہ ،اطلاعات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خیبرپختونخوا بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ عدلیہ کی نگرانی میں کرانے کا فیصلہ کر لیا۔

    خیال رہے کہ خیبرپختونخوا میں ہونے والے بلدیاتی الیکشن کے پہلے مرحلے کے دوران پاکستان تحریک انصاف کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا اور طویل عرصے بعد جمعیت علمائے اسلام (ف) نے میدان مارا تھا۔ اس دوران لڑائی جھگڑے کے واقعات بھی دیکھنے کو ملے تھے۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں سٹی میئر کے اے این پی کے امیدوار کو قتل کر دیا گیا تھا۔

    ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے دوسرے مرحلہ ڈی آر اوز، ریٹرنگ افسران عدلیہ سے لینے کا فیصلہ کرلیا، ایڈیشنل سیشن ججز اور سیشن ججز کو ڈی آر اوز، آر اوز لگایا جائے گا، الیکشن کمیشن نے انتظامیہ سے لگائے آر اوز ڈی اراوز کو ہٹا دیا۔

    ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن جلد پشاور ہائیکورٹ کو ڈی آر اوز آر اوز کےلئے خط لکھے گا، الیکشن کمیشن پشاور ہائیکورٹ سے ماتحت عدلیہ سے نامزدگیاں مانگے گا، الیکشن کمیشن کو 18 ڈی آر اوز،249 آر اوز درکار ہونگے۔

    ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن پہلے مرحلہ میں ریٹرننگ افسران کے کردار سے مطمئن نہیں، الیکشن کمیشن پشاور ہائی کورٹ کے جواب کے بعد باضابطہ تعیناتیوں کا نوٹیفکیشن کریگا۔یاد رہے کہ کے پی کے میں دوسرے مرحلہ کے بلدیاتی انتخابات 27 مارچ کو ہونگے۔

  • کفایت شعاری،کفایت شعاری:خود کھاتانہیں اورہماراخیال نہیں کرتا:گورنرشاہ فرمان روپڑے

    کفایت شعاری،کفایت شعاری:خود کھاتانہیں اورہماراخیال نہیں کرتا:گورنرشاہ فرمان روپڑے

    پشاور:کفایت شعاری،کفایت شعاری:عمران خان خود کھاتانہیں اورہماراخیال نہیں کرتا:گورنرشاہ فرمان روپڑے ،اطلاعات کے مطابق کے پی کے گورنرشاہ فرمان اپنے ہی کپتان پرغصہ نکالنےلگے، کہتے ہیں‌ کہ وزیراعظم عمران خان کو ہمارا بھی احساس نہیں ، یہ کفایت شعاری کا حکم ہمیں دُکھ دے رہا ہے ،

    شاہ فرمان کہتے ہیں کہ نہ خود کھاتا ہے اور نہ پھر ہمارا خیال کرتا ہے ، ان کا کہنا تھا کہ مجھ سے تو عام سرکاری ملازم ہی زیادہ خوش نصیب ہیں جن کو بہت کچھ ملتا ہے

    خیبر پختونخوا کے گورنر شاہ فرمان نے کہا ہے کہ گورنر ہاؤس میں باربر نہیں رکھا، اپنی شیو بھی خود کرتا ہوں۔

    اپنے بیان میں گورنر شاہ فرمان کا کہنا تھاکہ گورنر ہاؤس میں مسالچی کچن میں باروچی کی مدد کیلئے ہوتا ہے، حیران ہوں کہ لوگوں کو مسالچی اور مالشی میں فرق نہیں پتا۔

    ان کا کہنا تھاکہ میں نے گورنر ہاؤس میں باربر بھہی نہیں رکھا، اپنی شیو خود کرتا ہوں، گورنر ہاؤس کا خرچ 2 کروڑ سے 70 لاکھ روپے پر لائے، بحیثیت گورنر میری تنخواہ 86 ہزار اور میرے پی اے کی تنخواہ ایک لاکھ 72 ہزار روپے ہے۔

    ان کا کہنا تھاکہ گورنر ہاؤس سے اسلام آباد آتا ہوں، کبھی یہاں سے لاہور یا کراچی بھی نہیں گیا، کئی سال سے سرکاری یا غیرسرکاری دورے پر نہیں گیا، عوامی مفاد کے کام کے سوا سرکاری ہیلی کاپٹر استعمال نہیں کیا، میرے اثاثوں میں اضافہ نہیں ہوا بلکہ کم ہوئے ہیں۔

    بلدیاتی الیکشن سے متعلق گورنر شاہ فرمان کا کہنا تھاکہ تین امیدواروں میں رضوان بنگش کی نامزدگی کے فیصلے پر قائم ہوں، رضوان بنگش نے یو اے ای میں پارٹی کیلئے بہت کام کیا، وہ جتنے ووٹوں سے ہارے اس سے دگنا سے زائد ووٹ مسترد ہیں۔

    ان کا کہنا تھاکہ ارباب محمد علی کے الزامات پر قانون نوٹس دے چکا ہوں، ماضی میں ارباب محمد علی کے پارٹی ٹکٹ کیلئے لڑا تب بھی یہ الزام لگایا گیا، امیدوار سے متعلق مجھے سے رائے لی گئی اور جو فیصلہ ہوا میں نے اس کی توثیق کی۔

    گورنر خیبرپختونخوا کا کہنا تھاکہ سیاست عمران خان کے ساتھ شروع کی اور ان کے ساتھ ہی ہوگی ورنہ سیاست نہیں کروں گا، گورنرشپ سے ہٹا دیں تب بھی عمران خان کے ساتھ رہوں گا، مجھے اپنے نظریات سے کوئی نہیں ہٹاسکتا چاہے کوئی اس سے خوش ہو نہ ہو۔

    شاہ فرمان کا کہنا تھاکہ تنخواہ کم ہے، کئی دفعہ صدرسے درخواست کی کہ تنخواہ بڑھا دیں، 2 اکتوبر کو 9 کروڑ 60 لاکھ روپے اس فنڈ کے واپس کیے جس کا کوئی ریکارڈ بھی نہیں ہوتا، جو فنڈ میں نے واپس کیا وہ نقد تقسیم کیا جاسکتا تھا، ایک روپیہ نہیں لیا۔ان کا کہنا تھاکہ ایم پی اے کی تنخواہ بھی 3 لاکھ تک پہنچ جاتی ہے۔

  • الیکشن کمشنرخیبرپختونخوا شریف اللہ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

    الیکشن کمشنرخیبرپختونخوا شریف اللہ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

    اسلام آباد :صوبائی الیکشن کمشنرخیبرپختونخوا شریف اللہ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا، ڈی جی لوکل گورنمنٹ الیکشن کو الیکشن کمشنر خیبرپختونخوا تعینات کردیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان کے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ صوبائی الیکشن کمشنرخیبرپختونخوا شریف اللہ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق شریف اللہ کی جگہ ڈی جی لوکل گورنمنٹ الیکشن محمد رزاق کو الیکشن کمشنر خیبرپختونخوا تعینات کردیا گیا ہے۔ شریف اللہ کو الیکشن کمیشن سیکریٹریٹ اسلام آباد رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ تاہم الیکشن کمشنر خیبرپختونخوا شریف اللہ کو عہدے سے ہٹانے کی وجوہات سامنے نہیں آسکیں۔ دوسری جانب الیکشن کمیشن نے کے پی بلدیاتی انتخابات کا دوسرے مرحلہ کے پول ڈے مقرر کرنے کیلئے سماعت کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات دوسرے مرحلہ کیلئے معاملہ سماعت کیلئے مقرر کردیا ،

    ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن (آج) جمعرات کو معاملے پر سماعت کرے گا۔ الیکشن کمیشن سے مرتضیٰ جاوید عباسی سمیت متعدد درخواست گزاروں نے رجوع کررکھا ہے، سخت موسم اور برفباری کی وجہ سے الیکشن کمیشن شیڈول جاری نہیں کرسکا، درخواستگزاروں نے الیکشن کمیشن سے شیڈول تاخیر سے جاری کرنے کی استدعا کررکھی ہے،

    الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ 16 جنوری کو کرانے کا اعلان کیا تھا۔یاد رہے خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں مولونا فضل الرحمان کی جمیعت علمائے اسلام پہلے نمبر پر فاتح جماعت رہی، جبکہ حکمران جماعت تحریک انصاف انتخابات میں دوسرے نمبر پر رہی۔ جبکہ بلدیاتی انتخابات میں تیسرے نمبر پر آزاد امیدواروں نے نشستیں حاصل کیں۔

  • کیپٹل سٹی پولیس پشاور (ٹاون میں فائرنگ کا واقعہ)پولیس کے لیے معمہ اور بہت بڑا چیلنج بن گیا

    کیپٹل سٹی پولیس پشاور (ٹاون میں فائرنگ کا واقعہ)پولیس کے لیے معمہ اور بہت بڑا چیلنج بن گیا

    پشاور:کیپٹل سٹی پولیس پشاور (ٹاون میں فائرنگ کا واقعہ)پولیس کے لیے معمہ اور بہت بڑا چیلنج بن گیا ،اطلاعات کے مطابق ابتدائی تفصیلات کے مطابق تھانہ ٹاون کے علاقے اولڈ باڑہ روڈ پر واقع اپارٹمنٹ میں فائرنگ ہوئی ہے جس سے اپارٹمنٹ میں موجود لڑکی مسماۃ (م) لگ کر جان بحق ہوئی ہے جبکہ ایک خاتون مسماۃ (ن) زوجہ ذاکر حسین، (ف) دختر ذاکر حسین، شام و عبداللہ پسران ذاکر حسین اور اپارٹمنٹ میں موجود مہمان مسماۃ (ا) دختر اعظم لگ کر زخمی ہوئے ہیں

    پولیس نے اطلاع ملتے ہی فوری موقع پر پہنچ کر ڈیڈ باڈی کو پوسٹ مارٹم رپورٹ کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا ہے جبکہ دیگر زخمیوں کو طبی امداد کی خاطر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے

    پولیس ٹیم نے متعلقہ اپارٹمنٹ اور اطراف میں لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی ریکارڈنگ حاصل کر لی ہے جبکہ ملزمان سے متعلق ابتدائی تفتیش کے دوران پولیس کو اہم شواہد ملے ہیںتفتیشی ٹیم کی جانب سے جلد ملزمان کو بے نقاب کرنے کا عندیہ دیا گیا ہےمزید کسی بھی پیش رفت سے میڈیا کو اگاہ کر دیا جائے گا

    یاد رہے کہ چند دن پہلے بھی ایک خطرناک واردات نےپشاور پولیس کی صلاحیتوں کو چیلنج کردیا تھا ،جس میں صوبۂ خیبر پختون خوا کے دارالخلافہ پشاور میں بھتہ نہ دینے پر 2 افراد کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔

    پشاور پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔پولیس کے مطابق پشاور کے نواحی علاقے بڈھ بیر میں مبینہ بھتہ خوروں نے بھتہ نہ دینے پر 2 افراد کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔

    مقتولین کی شناخت نور اسلام اور عزیز کے نام سے ہوئی ہے، جن کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔پولیس کے مطابق واقعے میں ملوث 2 ملزمان خان ریز اور شاہد علی کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

  • خیبرپختونخوا بلدیاتی انتخابات: الیکشن کمیشن نے ن لیگ کی درخواست پر دوسرے مرحلے کا شیڈول روک دیا

    خیبرپختونخوا بلدیاتی انتخابات: الیکشن کمیشن نے ن لیگ کی درخواست پر دوسرے مرحلے کا شیڈول روک دیا

    اسلام آباد: خیبرپختونخوا بلدیاتی انتخابات: الیکشن کمیشن نے ن لیگ کی درخواست پر دوسرے مرحلے کا شیڈول روک دیا ،اطلاعات کے مطابق ن لیگ کی درخواست پر الیکشن کمیشن نے دوسرے مرحلے کا شیڈول تاحکم ثانی جاری کرنے سے روک دیا۔

    ذرائع کے مطابق یہ درخواست ن لیگ نے اپنی اتحادی جماعتوں کو اعتماد میں لے کردی اور ان کو بھی الیکشن کمیشن میں‌ یہی موقف اپنانے کا مشورہ دیا گیا ہے ،

    خیبرپختونخوا بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ تاخیر سے شروع ہونے کا امکان ہے۔ موسم کی صورتحال کے باعث بلدیاتی انتخابات مارچ یا اپریل میں کرانے پر مشاورت شروع کر دی ہے۔ الیکشن کمیشن حکام کے مطابق جنوری اور فروری میں بیشتر اضلاع میں شدید برف باری کا امکان ہے۔

    ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن حکام نے دوسرے مرحلہ کا شیڈول تاخیر سے جاری کرنے کی تجویز دی۔ الیکشن کمیشن کو ن لیگ سمیت متعدد جماعتوں نے دوسرے مرحلہ کا انتخاب تاخیر سے کرانے کی درخواست دی تھی۔ الیکشن کمیشن جلد کے پی کے بلدیاتی انتخاب کے دوسرے مرحلہ پر جلد فیصلہ کریگا۔

    خیال رہے الیکشن کمیشن نے نومبر میں دوسرے مرحلے کا انعقاد 16 جنوری کو کرانے کا اعلان کیا تھا۔

    دوسری طرف بعض حلقوں کا دعویٰ ہے کہ ن لیگ نے یہ درخواست اس لیے دی ہے کہ تاکہ پنجاب میں مارچ میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات ہوجائیں اورن لیگ کا یہ بھی خیال ہےکہ پنجاب میں قدر اچھے نتائج ملنے کی صورت میں کے پی میں بعد میں اگربلدیاتی انتخابات ہوں گے تو پنجاب کے نتائج ان پراثرانداز ہوں گے

    اس حوالے سے پی ٹی آئی کا موقف ابھی سامنے نہیں آیا تاہم یہ امکان زیادہ ہے کہ پنجاب میں انتخابات کے انعقاد میں تاخیر ہوسکتی ہے اور اس کی اصل وجہ کے پی میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کوموخرکرنا ہے

  • خیبرپختونخواہ بلدیاتی انتخابات:پی ٹی آئی ساڑھے 8 لاکھ ووٹوں کےساتھ سب سے آگے

    خیبرپختونخواہ بلدیاتی انتخابات:پی ٹی آئی ساڑھے 8 لاکھ ووٹوں کےساتھ سب سے آگے

    خیبرپختونخواہ بلدیاتی انتخابات:پی ٹی آئی ساڑھے 8 لاکھ ووٹوں کے ساتھ سب سے آگے ،جے یو آئی دوسرے نمبرپر،اطلاعات کے مطابق حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف نے پارٹی کےاندراختلافات اورٹکٹوں کی غلط تقسیم کے باوجود پہلے مرحلے میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کے دوران سب سے زیادہ ووٹ حاصل کیے ہیں۔ تا ہم سب سے زیادہ سیٹیں حاصل نہ کر سکیم

    اس حوالے سے الیکشن کمیشن کے ذرائع سے حاصل کردہ اعدادوشمار کے مطابق کے پی کے بلدیاتی انتخابات میں اکثریت نشستیں حاصل نہ کرنے کے باوجود ، پی ٹی آئی کے امیدواروں نے صوبے بھر میں دیگر سیاسی جماعتوں کے مقابلے میں سب سے زیادہ ووٹ حاصل کیے ہیں۔

    ان حقائق اور اعدادوشمار کی تصدیق کرتے ہوئے کے پی کے وزیر برائے ہائر ایجوکیشن کمیشن کامران بنگش کی جانب سے کل ٹوئٹر پر شیئر کیے گئے اعدادوشمار کے مطابق حکمران سیاسی جماعت نے 848,122 ووٹ حاصل کیے جب کہ جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی ف) نے 47 تحصیلوں میں کامیابی کے باوجود 835,384 ووٹ حاصل کیے ہیں اور عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) 523,096 کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

     

     

    پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) 276,636 کے چوتھے نمبر ہے ،ن لیگ 270,165 کے ساتھ 5ویں نمبر ہے، جماعت اسلامی (جے آئی) 213,310 ووٹوں کے ساتھ چھٹے نمبر پر ہے۔

    اعداد و شمار کے مطابق پی ٹی آئی کو 12,738 ووٹوں کے ساتھ جے یو آئی (ف) پر برتری حاصل ہے۔

    یہ بھی یاد رہے کہ پی ٹی آئی کے خلاف پی ڈی ایم اتحاد کی دو درجن سے زائد قومی وعلاقائی جماعتوں نے ملک کرجے یو آئی ف کو ووٹ دیا اوراسی اتحاد نے ن لیگ کو بھی ووٹ دے کرتین تحصیلوں میں کامیابی دلوائی ہے

     

     

    کامران بنگش نے لکھا تھا کہ ’پاکستان تحریک انصاف کے امیدواروں نے پورے صوبہ میں باقی تمام جماعتوں سے زیادہ ووٹ لئے تاہم الیکشن ڈے پر پولنگ اسٹیشنز پر سنگین بے ضابطگیاں ہوئیں جس کی تحقیقات ہورہی ہیں۔PTIکےسپورٹرز اور ووٹرز کاتہہ دل سے شکریہ اداکرتے ہیں۔‘

    گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ لوکل گورنمنٹ سسٹم (مقامی حکومتی نظام) کو اس کی جدید شکل میں تبدیل کر دیا گیا ہے جیسا کہ کامیاب جمہوریتوں میں ہوتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تحصیل ناظمین کے براہ راست انتخاب سے گورننس میں بہتری آئے گی اور مستقبل کے رہنما پیدا ہوں گے۔ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے ملک کی 74 سالہ تاریخ میں پہلی بار بااختیار لوکل گورنمنٹ سسٹم متعارف کرایا ہے۔

    واضح رہے کہ کے پی کے بلدیاتی انتخابات میں 17 اضلاع کی 62 تحصیل کونسلوں میں پی ٹی آئی کو واضح شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ جمعیت علمائے اسلام (ف) 22 نشستوں کے ساتھ سرفہرست ہے جبکہ پی ٹی آئی کی 14 نشستیں ہیں۔

     

    اس کے علاوہ دیگر تحصیلوں میں 12 آزاد امیدوار منتخب ہوئے ہیں، جب کہ عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) چھ تحصیلوں میں ٹاپ پوزیشنز حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی ہے۔ن لیگ نے 3 اور جماعت اسلامی (جے آئی) نے دو نشستوں پر کامیابی حاصل کی۔ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) اور تحریک اصلاح پاکستان نے ایک ایک نشست پر کامیابی حاصل کی ہے۔

     

     

    وزیراعظم عمران خان نے اعتراف کیا تھا کہ پی ٹی آئی نے کے پی کے بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں غلطیاں کیں ہی اور اس کی قیمت پارٹی کو چکانا پڑی ہے۔

    انہوں نے کہا تھا، ”غلط امیدواروں کا انتخاب ایک بڑا سبب تھا۔ اب سے میں ذاتی طور پر پی ٹی آئی کی ایل جی الیکشن کی حکمت عملی کی نگرانی کے پی کے ایل جی الیکشن اور پورے پاکستان میں ایل جی الیکشن کے دوسرے مرحلے میں کروں گا۔ انشاء اللہ پی ٹی آئی مضبوط ہو کر سامنے آئے گی۔

    کے پی کے بلدیاتی انتخابات کا اگلا مرحلہ 18 اضلاع میں 19 جنوری 2022 کو ہوگا۔

  • کے پی سے ن لیگ اپنے اختتام کے قریب:اگلے مرحلے میں مکمل صفایا ہونے کا امکان

    کے پی سے ن لیگ اپنے اختتام کے قریب:اگلے مرحلے میں مکمل صفایا ہونے کا امکان

    جاتی امرا :کے پی سے ن لیگ اپنے اختتام کے قریب:اگلے مرحلے میں مکمل صفایا ہونے کا امکان،اطلاعات کےمطابق ن لیگ کی قیادت اس وقت سخت پریشان ہے اورن لیگ میں پریشانی مزید بڑھ رہی ہے،اطلاعات ہیں کہ ن لیگ کو کے پی کے بلدیاتی انتخاب میں جوشکست ہوئی ہے اس شکست نے پارٹی کے وجود کوخطرے میں‌ ڈال دیا ہے

    ادھر ذرائع کے مطاق نوازشریف نے اس شکست کا نوٹس لیا ہے اورپارٹی کوہدایت کی ہےکہ وہ شکست کے اسباب نوٹ کرکے لندن روانہ کریں ، ادھر یہ بھی اطلاعات ہیں کہ پارٹی ویسے ہی دو گروہوں میں واضح تقسیم ہوتی ہوئی نظر آتی ہے ، ن لیگ اور ش لیگ کی صورت میں سامنے آنے والے گروہوں کے بعد اب پارٹی پنجاب کی حد تک رہ گئی ہے

    کے پی میں 64 میں سے صرف 3 نشستیں حاصل کرنے کے بعد جو تصویر سامنے آئی ہے وہ کچھ اس طرح ہے ، ن لیگ نے جو تین نشستیں حاصل کی ہیں ان میں ن لیگ کوجمیعت علما اسلام فضل الرحمان،جمعیت علمائے اسلام نورانی گروپ ، جمعیت علمائے اسلام نیازی گروپ،مرکزی جعمیت اہلحدیث، پختون خواہ ملی عوامی پارٹی، نیشنل پارٹی،پی ٹی ایم سمیت ایک درجن کے قریب علاقائی جماعتوں نے سپورٹ کیا

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اسی اتحاد نے جے یو آئی ف کو کے پی میں‌ سپورٹ کرکے حکومت کوٹف ٹائم دیا ہے،

    ادھر انہیں حالات کی نشاندہی کرتے ہوئے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا ہے کہ نااہل لیگ کی امیدوں کا مرکز لوکل گورنمنٹ الیکشن ہے۔

    شہباز گِل نے احسن اقبال کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ آٹھ برس سے پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کی مقبول ترین پارٹی ہے،ن لیگ کا خیبر پختونخوا سے صفایا ہو گیا ہے، نااہل لیگ صرف پنجاب کے چند حلقوں کی پارٹی ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ پہلے فیز کی ناکامی پر خوش ہونے والے کل ہماری جیت پر آنسو بہاتے ملیں گے، خیبرپختونخوا پی ٹی آئی کا قلعہ تھا اور رہے گا، عمران خان پاکستانی عوام کے واحد امید ہیں۔

    اس سے قبل احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا تھا کہ عوام کو مبارک ہو، عمران نیازی نے خیبر پختونخوا کی شکست کا نوٹس لے لیا ہے۔انھوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے بلدیاتی الیکشن میں پی ڈی ایم کی جماعتوں پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ عمران نیازی کی حکومت نے عوام سے جھوٹے وعدے کیے اور انتقامی ایجنڈے پر کام کیا۔ ملک میں گیس کا بحران شدت اختیار کر چکا ہے۔ عوام کی ضرورت کی اشیا کو منافع خوروں کے ہاتھوں میں دے کر سٹہ بازی کروائی۔