Baaghi TV

Tag: گائے

  • ہندوانتہا پسندوں نے گائے کا گوشت کھانے پرمسلمان شخص کو قتل کر دیا

    ہندوانتہا پسندوں نے گائے کا گوشت کھانے پرمسلمان شخص کو قتل کر دیا

    نئی دہلی: مودی کی ہندوانتہا پسند سرکارمیں گائے کا گوشت کھانا بھی جرم بن گیا،مسلمان شخص کوبدترین تشدد کا نشانہ بنا کرقتل کردیا۔

    باغی ٹی وی : ریاست بہار میں ہندوانتہاپسندوں نے ایک اورمسلمان خلیل عالم کو کوگائے کا گوشت کھانے پربدترین تشدد کا نشانہ بنانے کےبعد قتل کردیا بھارتی میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا پروائرل ویڈیو میں محمد خلیل عالم کوہاتھ جوڑ کرہندوانتہاپسندوں سے معافی مانگتے دیکھا جاسکتا ہے ویڈیو ہندوانتہاپسند خلیل عالم سے گائے کا گوشت کھانے کے بارے میں سوال کرتے اور انہیں گالیاں دیتے سنائی دے رہے ہیں۔

    ویڈیو میں خلیل عالم ہندوانتہا پسندوں کویقین دلا رہے ہیں کہ وہ آئندہ گائے کا گوشت نہیں کھائیں گے ہندوانتہاپسند خلیل عالم سے ان کے بچے کوگائے کا گوشت کھلانے کے بارے میں بھی پوچھتے ہیں جس پروہ جواب دیتے ہیں کہ میرے بچے نے گائے کا گوشت کبھی نہیں کھایا جنونی ہندوانتہاپسندوں کے جتھےے نے سوال جواب کے بعد خلیل عالم کوانسانیت سوز تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کردیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق ہندو انتہاپسندوں نے خلیل عالم کی تشدد زدہ لاش قریبی ندی کے کنارے پھینک دی۔ پولیس نے حسب روایت ہندوانتہاپسندوں کا ساتھ دیتے ہوئے کسی کوبھی گرفتارنہیں کیا۔

    بھارت میں گائے کا گوشت کھانے کا الزام لگا کرہندوانتہاپسند متعدد مسلمانوں کوقتل کرچکے ہیں مسلمانوں کوقتل کرنے والے کسی ایک شخص کوبھی سزا نہیں دی گئی ہے کیونکہ انڈیا کی اکثریتی ہندو آبادی گائے کو مقدس تصور کرتی ہے اور گائے کو ‘ماں’ کا درجہ دیتے ہوئے اس کی پوجا بھی کرتی ہے۔

  • سونے کی چین نگلنے والی گائے کا آپریشن

    سونے کی چین نگلنے والی گائے کا آپریشن

    نئی دہلی: بھارت میں سونے کی چین نگلنے والی گائے کا آپریشن کیا گیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت میں گائے پوجا کے دوران سونے کی چین نگل گئی جس کی تلاش کے لیے اہلخانہ کئی روز تک گائے کا گوبر چیک کرتے رہے۔ ہندوبرادری میں گائے کی پوجا کی جاتی ہے اور اسے دولت کی دیوی مانا جاتا ہے –

    بھارت میں پھرکورونا نے سر اٹھا لیا،اومی کرون بھی حملے کرنے لگاصورتحال شدید خراب

    گائے کی پوجا کے دوران اسے سونے کے زیورات بھی پہنائے جاتے ہیں اور پھر پوجا کے بعد اتار لیے جاتے ہیں لیکن بھارت کی ریاست ناٹک کے ایک رہائشی کی گائے دیوالی کی پوجا سونے کی چین نگل گئی۔

    بھارتی شہری سری کانتھ پوجا کے بعد جب گائے کے گلے میں ڈالی 20 گرام سونے کی چین اتارنے لگا تو معلوم ہوا کہ چین تو گائے کے گلے میں موجود ہی نہیں۔ جس کے باعث انہیں کافی پریشانی ہوئی اور باڑے میں تلاش کے باوجود چین نہیں ملی۔

    بھارت میں پھر صورت حال خراب ہونے لگی: Omicron ویرینٹ کے پہلے دو کیسز کا اعلان کیا۔

    بھارتی شہری کے اہلخانہ کو شک گزرا کے گائے سونے کی چین نگل گئی ہے جس پر وہ تین ہفتے تک گائے کا گوبر چیک کرتے رہے لیکن انہیں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا جس کے بعد وہ گائے کو لے کر جانوروں کے اسپتال پہنچ گئے۔

    جانوروں کے اسپتال میں جب گائے کا ایکسرے کیا گیا تو معلوم ہوا کے سونے کی چین گائے کے پیٹ میں موجود ہے جس پر ڈاکٹر نے گائے کے مالک کی اجازت کے بعد آپریشن کر کے سونے کی چین نکال لی تاہم 20 گرام سونے کی چین اب 18 گرام کی ہو چکی تھی۔

    نریندرمودی کا ٹوئٹر اکاؤنٹ ایک مرتبہ پھرہیک ہو گیا