Baaghi TV

Tag: گال

  • گال ٹیسٹ: قومی ٹیم   کو جیت کے لیے 83 رنز درکار

    گال ٹیسٹ: قومی ٹیم کو جیت کے لیے 83 رنز درکار

    گال ٹیسٹ میں پاکستان کو سری لنکا کے خلاف فتح کے لیے 83 رنز درکار ہیں جبکہ سات وکٹیں باقی ہیں۔131 رنز کے ہدف کے تعاقب میں گرین شرٹس کی جانب سے بھی آغاز اچھا نہ تھا، پہلے تین کھلاڑی جلد آؤٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے، عبد اللہ شفیق 8، شان مسعود 7 اور نعمان علی 0 صفر پر آؤٹ ہوئے۔
    کھیل کے اختتام پر قومی ٹیم نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 48 رنز بنا لیے ہیں اور جیت کے لیے مزید 83 رنز درکار ہیں، اس وقت کریز پر بابر اعظم اور امام الحق موجود ہیں۔گال ٹیسٹ کے چوتھے روز سری لنکن ٹیم کی اپنی دوسری اننگز میں 279 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی اور میزبان ٹیم نے گرین کیپس کو جیت کے لیے 131 رنز کا ہدف دیا ہے۔دوسری اننگز میں سری لنکا کی جانب سے دھننجیا ڈی سلوا 82 رنز بناکر نمایاں رہے جبکہ نشان مدوشکا نے 52 اور رمیش مینڈس نے 42 رنز کی اننگز کھیلیں۔
    دنیش چندیمل نے 28 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ دیموتھ کرونا رتنے نے 20 اور کوشال مینڈس نے 18 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
    پاکستان کی جانب سے نعمان علی اور ابراراحمد نے تین تین وکٹیں حاصل کیں جبکہ شاہین آفریدی اور سلمان آغاز نے دو دو کھلاڑیوں کوآؤٹ کیا۔

  • سعود شکیل  کی شان دار سیچری،پاکستان کو پہلی اننگز میں سری لنکا پر برتری

    سعود شکیل کی شان دار سیچری،پاکستان کو پہلی اننگز میں سری لنکا پر برتری

    گال ٹیسٹ کے تیسرے روز مڈل آرڈر بلے باز سعود شکیل کی شان دار ڈبل سنچری کی بدولت پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں سری لنکا پر 149 رنز کی برتری حاصل کی اور پوری ٹیم 461 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔سری لنکا کے شہر گال میں کھیلے جارہے سیریز کے پہلے ٹیسٹ کے تیسرے روز جب کھیل شروع ہوا تو پاکستان کو میزبان ٹیم کے پہلی اننگز کے اسکور 312 رنز کے مقابلے میں 91 رنز کے خسارے کا سامنا تھا۔
    گزشتہ روز قومی ٹیم کے صف اول کے بلے بازوں کی مکمل ناکامی کے بعد نوجوان سعود شکیل اور آغا سلمان نے اپنی نصف سنچریاں مکمل کی تھیں اور قومی ٹیم نے سری لنکا کے پہلی اننگز کے 312 رنز کے جواب میں 221 رنز بنا لیے تھے اور اسے خسارے کا سامنا تھا۔

  • پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹیسٹ کل سے گال میں شروع ہوگا

    پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹیسٹ کل سے گال میں شروع ہوگا

    قومی کرکٹرز نے مقابلے کی آخری تیاریوں کے طور پر بھرپور پریکٹس کی جبکہ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی بھی کردی گئی۔
    میزبان سری لنکا اور پاکستان دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز میں کل سے مدمقابل آرہے ہیں، میچ کی آخری تیاریوں کے طور پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نےمیزبان شہر میں بھرپور پریکٹس کی۔ فیلڈنگ ڈرلز کے علاوہ کرکٹرز نے بیٹنگ اور بولنگ سیشنز بھی کیے۔ گال میں کھیلا جانے والا ٹیسٹ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 25۔2023 میں پاکستانی ٹیم کا پہلا ٹیسٹ بھی ہے۔ اس سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ 24 جولائی سے کولمبو میں کھیلا جائے گا۔ پاکستانی ٹیم مایہ ناز بیٹر بابر اعظم کی قیادت میں میدان میں اترے گی جبکہ سری لنکا کو دیمتھ کرونا رتنے لیڈ کریں گے۔

  • قومی ٹیم ٹیسٹ میچ کے لئے گال پہنچ گیا

    قومی ٹیم ٹیسٹ میچ کے لئے گال پہنچ گیا

    سری لنکا کے خلاف دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلنے گئے قومی شاہین گال پہنچ گئے ایک روزہ آرام کے بعد کل سے ٹریننگ شروع کریں گے
    پاکستان کرکٹ ٹیم سری لنکا کے خلاف دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلنے کے لیے آئی لینڈرز کے دیس موجود ہے ، ہیمبن ٹوٹا میں ڈرا ہونے والے دو روزہ پریکٹس کے بعد قومی کھلاڑی گال پہنچ گئے ہیں جہاں سب آج مکمل آرام کریں گے قومی شاہین جمعہ اور ہفتہ کو ٹریننگ سیشن میں اِن ایکشن ہوں گے ، نیٹ پریکٹس اور فزیکل ٹریننگ میں حصہ لیں گے پاک لنکا پہلا ٹیسٹ گال میں ہی سولہ جولائی سے شروع ہو گا

  • گال ٹیسٹ: پہلی اننگز میں پاکستان کی 8 وکٹیں گر گئیں،سری لنکا کی برتری ختم کرنے کیلئے 84 رنز درکار

    گال ٹیسٹ: پہلی اننگز میں پاکستان کی 8 وکٹیں گر گئیں،سری لنکا کی برتری ختم کرنے کیلئے 84 رنز درکار

    گال: گال ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز کھانے کے وقفے تک پاکستان نے سری لنکا کے خلاف پہلی اننگز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 138 رنز بنالیے۔

    باغی ٹی وی : گال میں کھیلے جارہے ٹیسٹ میچ میں میزبان ٹیم نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پہلی اننگز میں تمام کھلاڑی 222 رنز پر ڈھیر ہوگئے، جس کے جواب قومی ٹیم کی اننگز کا آغاز بھی اچھا نہ رہا امام الحق صرف 2 جبکہ اسد شفیق 13 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے پہلے روز کے کھیل کے اختتام پر پاکستانی ٹیم دو وکٹوں پر 24 رنز بنائے-

    دوسرے روز کے آغاز پر قومی ٹیم کےاظہر علی محض 41 گیندوں پر 30 رنز بنا کر چل دیئے جبکہ محمد رضوان 19، سلمان علی آغا اور محمد نواز 5، 5، یاسر شاہ 18، شاہین شاہ آفریدی صفر پر آؤٹ ہوئے۔ کپتان بابراعظم 36 اور حسن علی بغیر کوئی رن بنائے کریز پر موجود ہیں جبکہ پہلی اننگز میں سری لنکا کی برتری ختم کرنے کیلئے 110 رنز درکار ہیں۔

    سری لنکا کی جانب سے پربت جے سوریا 5 جبکہ کسن راجیتھا، رمیش مینڈس اور مہیش تھیکشنا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

    پاکستان کا اسکواڈ

    کپتان بابراعظم، عبداللہ شفیق، امام الحق، اظہر علی، محمد رضوان، آغا سلمان، محمد نواز، یاسر شاہ، حسن علی، شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ شامل ہیں۔

    سری لنکا کا اسکواڈ

    کپتان ڈیموتھ کرونارتنے، اوشادا فرنینڈو، کوشل مینڈس، اینجلو میتھیوز، دھننجایا ڈی سلوا، دنیش چندیمل، نروشن ڈکویلا، رمیش مینڈس، مہیش تھیکشنا، پربت جے سوریا اور کسن راجیتھا شامل ہیں۔

    دوسری جانب سلمان علی آغا نے سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد یوسف سے ٹیسٹ کیپ حاصل کی، کرکٹر کو مڈل آرڈر بیٹر فواد عالم کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔