Baaghi TV

Tag: گاڑیاں

  • ٹیکسوں کی بھرمار؛استعمال شدہ کاروں کےدرآمد کنندگان پھنس گئے:اربوں روپےڈوبنے کااندیشہ

    ٹیکسوں کی بھرمار؛استعمال شدہ کاروں کےدرآمد کنندگان پھنس گئے:اربوں روپےڈوبنے کااندیشہ

    کراچی:ٹیکسوں کی بھرمار؛ استعمال شدہ کاروں کے درآمد کنندگان پھنس گئےاطلاعات کےمطابق حکومتی پالیسیوں اور ٹیکسوں میں تبدیلی کی وجہ سے درآمد کی گئی سیکڑوں گاڑیاں بندرگاہوں پر کھڑی کھڑی خراب ہورہی ہیں۔

    میری قوم کے بچوں کو اسکولوں میں سیرت النبیﷺ پڑھانے کی ضرورت ہے،عمران خان

    حکومت کی جانب سے استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد کے حوالے سے گزشتہ چند ماہ میں ٹیکسوں اور ڈیوٹیوں کے اسٹرکچر میں متعدد بار تبدیلی کی ہے جس کے نتیجے میں پرانی کاروں پر ٹیکسز اور ڈیوٹیوں کی شرح میں اس حد تک غیر معمولی طور پر اضافہ ہوا ہے کہ باہر سے پرانی کاریں منگوانے والے بندرگاہوں پر کاریں پہنچنے کے باجود اپنی کاریں کلیر نہیں کر پارہے۔

    آئی ایم ایف سے کیے گئے وعدے پورے کریں گے:وزیرخزانہ اسحاق ڈار

    باہر سے استعمال شدہ گاڑیوں کے درآمد کنندگان کا کہنا ہے کہ بندگاہوں پر ایک ہزار سے زائد کاریں پھنس گئی ہیں جو کھڑی خراب ہورہی ہیں یہ گاڑیاں گزشتہ چار ماہ کے عرصے میں پہنچی ہیں۔اس ضمن میں آل پاکستان موٹر ڈیلرز ایسوسی ایشن کی جانب سے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو ایک لیٹر بھی ارسال کیا گیا ہے جس میں اس مسئلے کے حل میں تعاون کی درخواست کی گئی ہے۔

    ایسوسی ایشن کی جانب سے ارسال کئے گئے لیٹر میں کہا گیا ہے کہ حکومت کی جانب سے درآمدات کی حوصلہ شکنی کے لئے جو اقدامات کئے ہیں اس میں استعمال شدہ گاڑیوں کا معاملہ مختلف ہے کیونکہ پرانی گاڑیوں کی ضمن میں ملک سے قیمتی زر مبادلہ باہر نہیں جاتا بلکہ بیرون ملک مقیم پاکستانی اپنے رشتہ داروں کو گاڑیاں گفٹ کے طور پر بھیجتے ہیں اور اس پر ٹیکسز اور ڈیوٹیوں کی ادائیگی بھی باہر سے ہی ڈالر میں کی جاتی ہے جس سے ڈالر باہر نہیں جاتے بلکہ ملک کے اندر آتے ہیں۔

    پاکستان میں مہنگائی، بیروزگاری میں خطرناک حد تک اضافہ:معاملات مزید خراب ہوسکتے…

    موٹر ڈیلرز کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے19اگست کو 800سی سی اور اس سے اوپر کی استعمال شدہ گاڑیوں پر 100فیصد سرچارج لگایا۔ 22 اگست کو 1800سی سی اور اس سے اوپر کی گاڑیوں پر ریگولیٹری ڈیوٹی 70 فیصد سے بڑھا کر 100فیصد کی گئی اور 600 سی سی سے 1500سی سی تک کی کاروں پر ریگولیٹری ڈیوٹی جو پہلے صفر تھی اسے 100 فیصد کردی گئی اسی طرح ہائبرڈ اور الیکٹرک کاروں پر بھی 100 فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کی گئی۔ اسی طرح ایڈیشنل کسٹم ڈیوٹی کی شرح بھی 7فیصد سے بڑھا کر 35فیصد تک کردی گئی ہے۔

     

     

    وفاقی وزیر خزانہ کو بھیجے گئے لیٹر میں کہا گیا ہے کہ استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد پر پہلے سے 90فیصد تا 375 فیصد ٹیکسزعائد ہیں حالیہ سرچارج،ریگولیٹری ڈیوٹی اور ایڈیشنل کسٹم ڈیوٹی اس کے اوپرلگائے گئے ہیں جس کے نتیجے میں صورتحال ابتر ہوگئی ہے۔موٹر ڈیلرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین ایچ ایم شہزاد کے مطابق ملک میں نئی گاڑیوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں پرانی گاڑیوں سے کسی حد تک صارفین کو کم قیمت گاڑیاں مل رہی ہیں لیکن جس طرح ٹیکسوں اور ڈیوٹیوں میں اضافہ کیا گیا ہے ا س سے آٹواسمبلرز کو من مانی کے لئے کھلا میدان مل گیا ہے جب کہ شہری بھی کم قیمت گاڑیوں سے محروم ہوگئے ہیں۔

  • ریسکیو 1122 کیلئے   17 جدید ترین گاڑیاں، آلات اور مشینری

    ریسکیو 1122 کیلئے 17 جدید ترین گاڑیاں، آلات اور مشینری

    وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ نے 17 جدید ترین گاڑیاں، آلات اور مشینری ڈی جی ریسکیو 1122 کے حوالے کر دیں، اس موقع پر وزیراعلی آفس میں تقریب منعقد کی گئی ،وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی مہمان خصوصی تھے.

    پی ڈی ایم اے کی طرف سے جدید گاڑیاں، آلات اور مشینری ریسکیو 1122 کے حوالے کیں ،وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے گاڑیوں کے کاغذات اور چابیاں ڈی جی ریسکیو1122 ڈاکٹر رضوان نصیر کے حوالے کیں. وزیر اعلی چودھری پرویزالٰہی کو جدید ترین گاڑیوں، آلات اور مشینری کے بارے میں بریفنگ دی گئی.

    وزیراعلی پنجاب پرویز الہیٰ نے کہا کہ پنجاب میں کسی جگہ ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ریسکیو 1122 کو جدید گاڑیوں، آلات اور مشینری سے لیس کیا ہے،آج ریسکیو1122 نے ایک اور سنگ میل عبور کیا ہے، پنجاب میں ریسکیو 1122 نے اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے ،میرے سابقہ دور میں لگایا گیا پودا آج تنآور درخت بن چکا ہے۔

    چودھری پرویزالٰہی کا کہنا تھا کہ سیلاب، زلزلے یا کسی اور ناگہانی صورتحال میں ریسکیو 1122کا عملہ سب سے پہلے پہنچتا ہے۔چودھری پرویزالٰہی

    ریسکیو 1122 کو دیئے گئے آلات میں 9واٹر ریسکیو یونٹ، 2سکائی لفٹ وہیکلز، 6ارتھ کوئیک اینڈ ڈیزاسٹر سرچ ریسکیو وین، 36ہائیڈرالک کومبی ٹول، 36سیلیف کنٹینڈ بریتھنگ اپراٹس،36 ہائیڈرالک کنکریٹ چین سا، 6لائف لوکیٹر، 6پنمیٹنک لفٹنگ بیگ، 6چپنگ ہیمر، 6اکاسٹک لسننگ ڈیوائس،6 فائر آپٹیک کیمرہ ود کمیونیکیشن ڈیوائس شامل تھیں.

    تقریب کے موقع پر چیف سیکرٹری کامران افضل، انسپکٹر جنرل پولیس فیصل شاہکار، پرنسپل سیکرٹری وزیر اعلی پنجاب محمد خان بھٹی، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو،، ڈی جی ریسکیو 1122ڈاکٹر رضوان نصیر، سیکرٹری اطلاعات، ڈی جی پی ڈی ایم اے اور متعلقہ حکام بھی موجود تھے.

  • سوزوکی نے پاکستان میں اپنی گاڑیاں مہنگی کر دیں

    سوزوکی نے پاکستان میں اپنی گاڑیاں مہنگی کر دیں

    ٹویوٹا اور ہنڈا کی گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافے کے بعد سوزوکی نے بھی پاکستان میں اپنی گاڑیاں مہنگی کر دی ہیں۔

    باغی ٹی وی :نئی قیمتوں کے نوٹیفیکیشن کے مطابق آلٹو وی ایکس 14 لاکھ 75 ہزار سے بڑھ کر 17 لاکھ 89 ہزار روپے ہو گئی ہے جبکہ ویگن آر وی ایکس آر کی قیمت میں تقریباً 5 لاکھ روپے کا اضافہ ہوا ہے اور قیمت 20 لاکھ 84 ہزار سے بڑھ کر 25 لاکھ 49 ہزار ہو گئی ہے۔

    اسی طرح آلٹو وی ایکس آر کی قیمت 17 لاکھ 33 ہزار روپے سے بڑھ کر 20 لاکھ 79 ہزار ہو گئی ہےآلٹو اے جی ایس 19 لاکھ 51 ہزار روپے سے بڑھ کر 23 لاکھ 39 ہزار کی ہو گئی ہے۔

    ویگن آر اے جی ایس کی قیمت 29 لاکھ 49 ہزار، کلٹس وی ایکس آر 28 لاکھ 89 ہزار، کلٹس وی ایکس ایل 31 لاکھ 59 ہزار، کلٹس اے جی ایس 33 لاکھ 79 ہزار، سوئفٹ جی ایل ایم ٹی 33 لاکھ 49 ہزار ہو گئی ہے-

    اسی طرح سوئفٹ جی ایل سی وی ٹی کی قیمت میں 6 لاکھ روپے میں اضافہ ہوا 29 لاکھ 98 ہزار سے بڑھ کر 35 لاکھ 99 ہزار تک پہنچ گئی ہے سوئفٹ جی ایل ایکس سی وی ٹی کی نئی قیمت 39 لاکھ 59 ہزار ہو گئی ہے جبکہ اس سے قبل اس کی قیمت 32 لاکھ 98 ہزار روپے تھی-

    دیگر گاڑیوں راوی، بولان وین اور بولان کارگو کی نئی قیمتیں بالترتیب 14 لاکھ 99 ہزار، 15 لاکھ 79 ہزار اور 13 لاکھ 15 ہزار روپے مقرر کی گئی ہیں، یعنی ان تنیوں ماڈلز قیمتوں میں دو سے تین لاکھ روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

    ہنڈا کمپنی نے گاڑیوں کے بعد موٹرسائیکلوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ کردیا ۔ہنڈا سی ڈی 70 پانچ ہزار مہنگی ،قیمت 1 لاکھ 16 ہزار 500 کی ہوگئی ۔ہنڈا سی ڈی ڈریم 70 بھی پانچ ہزار روپے مہنگی ـ،قیمت1 لاکھ 24 ہزار 500 ہوگئی ۔

    ہنڈا پرائڈر 100 سی سی کے دام 5 ہزار روپے بڑھ گئے۔نئے دام 1لاکھ 55 ہزار 900 روپے ہوگئے۔نوجوانوں کا من پسندہنڈا سی جی 125سی سی ،3400 روپے مہنگا،اب1 لاکھ 79 ہزار 900 کی ملے گی ۔ہنڈا سی جی 125 سپیشل ایٍیشن بھی 3400 روپے مہنگا،

    نئی قیمت 2 لاکھ 10 ہزار 900 روپے ہوگئی ۔ہنڈا سی بی 125 ایف 10 ہزار بڑھکر 2 لاکھ 73 ہزار 900 کی ملے گی ہنڈا سی بی 150 ایف 15 ہزار اضافے سے 3 لاکھ 38 ہزار 900 کی ملے گی ہنڈا سی بی ایف سلور 15 ہزار اضافے سے 3 لاکھ 42 ہزار 900 میں ملے گی .

  • سابق وزیراعلیٰ ہوں، کھٹارہ گاڑیوں کی بجائے اچھی گاڑیاں،ملازم دیئے جائیں،بزدار عدالت پہنچ گیا

    سابق وزیراعلیٰ ہوں، کھٹارہ گاڑیوں کی بجائے اچھی گاڑیاں،ملازم دیئے جائیں،بزدار عدالت پہنچ گیا

    سابق وزیراعلیٰ ہوں، کھٹارہ گاڑیوں کی بجائے اچھی گاڑیاں،ملازم دیئے جائیں،بزدار عدالت پہنچ گیا
    سابق وزیر اعلی عثمان بزدار نے خراب اور کھٹارہ گاڑیاں ملنے پر دوبارہ لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا

    عثمان بزدار کی جانب سے دائر درخواست میں پنجاب حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے ،سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں موقف اپنایا کہ پنجاب حکومت نے سیکورٹی کے لیے خراب اور کھٹارہ گاڑیاں فراہم کی ہیں ۔حکومت قانون کے مطابق سیکورٹی اور ملازمین بھی فراہم نہیں کر رہی ۔لاہور ہائیکورٹ سیکیورٹی اور ملازمین فراہم کرنے کا حکم دے ۔عدالت پنجاب حکومت کو ٹھیک گاڑیاں دینے کے لیے احکامات دے

    قبل ازیں وزیراعلیٰ پنجاب کو عہدہ چھوڑنے کے بعد ملنے والی متعدد مراعات کے خاتمے کا بل منظور کر لیا گیا ایوان نے عثمان بزدار حکومت کی ترامیم قانونی بل کے ذریعے متفقہ طور پر ختم کر دیں ترمیمی بل 2022 کے ذریعے وزیراعلیٰ اور وزرا کی 2019 کی مراعات بحال کر دی گئیں بزدار دور میں منظور کی گئی سابق وزرائے اعلیٰ اور وزرا کی اضافی مراعات کا خاتمہ کر دیا گیا حالیہ ترمیم کے بعد سابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا مراعات کا مطالبہ مسترد کر دیا گیا

    پنجاب اسمبلی کو محکمہ قانون کے ماتحت کرنے کے آرڈیننس کی منظوری دے دی گئی پنجاب اسمبلی سیکریٹریٹ سروسز بل 2022 کے ذریعے گورنر پنجاب آرڈیننس کی منظوری دے دی گئی آرڈیننس کے ذریعے پنجاب اسمبلی سیکریٹریٹ کو وزارت قانون کے ماتحت کیا گیا تھا ایوان اقبال میں ہونے والے پنجاب اسمبلی کے بجٹ اجلاس کی قانونی حیثیت کی توثیق کر دی گئی،پنجاب اسمبلی نے اسپیکرپرویز الہٰی کا صوبائی اسمبلی استحقاق بل منسوخ کر دیا پنجاب اسمبلی استحقاق بل 2022 کے ذریعے سرکاری ملازمین کیخلاف سخت سزائیں دینے کا قانون ختم کردیا گیا،سابقہ قانون کے تحت استحقاق کمیٹی کو سرکاری افسران کو 6 ماہ قید اور جرمانے کی سزا سنانے کا اختیار دیا گیا تھا

    واضح رہے کہ پنجاب حکومت نے عثمان بزدار کو مراعات دینے کے لئے بھجوائی گئی سمری منظور کر لی تھی، عثمان بزدار کو ایلیٹ فورس کی دو گاڑیاں ، پانچ پرسنل سٹاف پر مبنی عملہ دیا جائے گا، اس عملے میں دو سترہ گریڈ کے افسر ہوں گے، عثمان بزدار اور انکے اہلخانہ کو طبی سہولیات بھی دی جائیں گے، وہ پنجاب حکومت کے تمام ریسٹ ہاؤسز بھی استعمال کر سکیں گے

    واضح رہے کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے خلاف پنجاب حکومت نے اینٹی کرپشن میں مقدمہ بھی درج کروا دیا ہے، جس پر عثمان بزدار نے ضمانت کروا رکھی ہے، ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان کی انکوائری رپورٹ کی بنیاد پر عثمان بزدار کے خلاف مقدمات درج کئے گئے ہیں۔مقدمات میں سرکاری زمین کو جعلسازی سے اپنے نام منتقل کروانے کی دفعات شامل ہیں جبکہ متن میں لکھا گیا ہے کہ سردار عثمان بزدار نے 900 کنال سرکاری زمین کی الاٹمنٹ کے بارے میں جعلی لیٹر تیار کروایا اور 1986 میں منتقلی ظاہر کر کے زمین ہتھیا لی۔ عثمان بزدار اور بھائیوں پر الزام ہے کہ انہوں نے تونسہ میں کروڑوں روپے مالیت کی 900 کنال سرکاری زمین جعلی طور پر اپنے نام منتقل کروائی۔ ملزمان کے خلاف تھانہ اینٹی کرپشن ڈی جی خان میں مقدمات درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

    بنی گالہ میں کتے سے کھیلنے والی فرح کا اصل نام کیا؟ بھاگنے کی تصویر بھی وائرل

    بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح نے خاموشی توڑ دی

    سائیں بزدار کا کمال،پہاڑ میں سرکاری خرچ پر 14 ایکڑ رقبے پر زیتون کا باغ لگوا لیا

    عثمان بزدار کے گرد بھی گھیرا تنگ،ایک گرفتاری بھی ہو گئی

    عثمان بزدار کے آبائی علاقے کے لوگ پانی کی بوند بوند کو ترس گئے

    عثمان بزدار کی درخواست ضمانت پر فیصلہ آ گیا

    بزدار کی رہائشگاہ پر اینٹی کرپشن کے چھاپے

  • گاڑیوں کے کالے شیشوں  کے جعلی اجازت نامے،وزارت داخلہ کا سخت ایکشن

    گاڑیوں کے کالے شیشوں کے جعلی اجازت نامے،وزارت داخلہ کا سخت ایکشن

    وزارت داخلہ کے نام سے منسوب گاڑیوں کے کالے شیشوں کے جعلی اجازت نامے جاری ہونے کا انکشاف ہوا ہے ،مختلف قسم کی ویب سائیٹس کے ذریعے ملک بھر میں وزارت داخلہ کے نام سے منسوب پرائیویٹ گاڑیوں کو جعلی اجازت نامے جاری کئے جارہے ہیں.وزارت داخلہ نے انکشاف کے بعد سخت ایکشن لینے کا فیصلہ کیا ہے.

    وزارت داخلہ نے گاڑیوں کے کالے شیشوں کے جعلی اجازت ناموں کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی جی ایف آئی اے کو فوری کارروائی کی ہدایت کردی ہے۔

    ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق وزارت داخلہ کے نام سے منسوب گاڑیوں کے کالے شیشوں کے جعلی اجازت نامے جاری اور اجازت ناموں کی اصلیت جاننے کیلئے جعلی ویب سائیٹس استعمال کرنے کے انکشاف پروزارت داخلہ نے غیرقانونی اجازت نامے بنانے والے جعلسازوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے۔

    وزارت داخلہ نے ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے کو جعلسازوں کے خلاف کارروائی کیلئے ہدایات جاری کردیں اور اس حوالے سے ایک مراسلہ بھی جاری کیا گیا ہے۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ جعلساز وزارت داخلہ کا نام استعمال کرتے ہوئےدھوکہ دہی سے عوام کو گاڑیوں کے شیشے کالے کرنے کے جعلی اجازت جاری کررہے ہیں۔

    جعلساز کالے شیشوں کے اجازت ناموں کے عوض عوام سے بھاری معاوضہ بھی وصول کررہے ہیں۔عوام سے دھوکہ دہی اور وزارت داخلہ کا نام جعلی اجازت ناموں کیلئے استعمال کرنے والوں کیخلاف کاروائی کیجائے۔

    کریک داؤن کا فیصلہ ایڈیشنل سیکرٹری ہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی شکایت پر کیا گیا ہے۔عدالت کی جانب سے کالے شیشوں کے اجازت نامے پر پابندی کے فیصلے کے بعد 2013 سے اب تک وزارت داخلہ نے گاڑیوں کے شیشے کالے کرنے کا کوئی نیا اجازت نامہ جاری نہیں کیا.

  • گاڑیوں میں سیفٹی اسٹینڈرز پرکوئی کمپرومائز نہیں ہونا چاہئے، قائمہ کمیٹی

    گاڑیوں میں سیفٹی اسٹینڈرز پرکوئی کمپرومائز نہیں ہونا چاہئے، قائمہ کمیٹی

    گاڑیوں میں سیفٹی اسٹینڈرز پرکوئی کمپرومائز نہیں ہونا چاہئے، قائمہ کمیٹی
    سینیٹر سلیم مانڈی والا کی زیر صدارت سینٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ کا اجلاس ہوا
    سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ کمیٹی میں فنانس بل 2022-23 پر غورکیا گیا ،چیئرمین ایف بی آ ر نے کہا کہ ریسٹورنٹ کی سیل پر سیلز ٹیکس کا اختیار صوبوں کو دے دیا گیا مال سپلائی کا معاملہ تھا ،صوبوں کے ساتھ طے ہو گیا ،کمیٹی نے صوبوں سے ہونے والا معاہدے کی نقل طلب کرلی

    سینیٹر فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ جیولری کے سامان کی درآمد پر وفاق کیوں 4 فیصد سیلز ٹیکس لے گا ؟ جیولری کی تیاری خدمات میں آتی ہے جو صوبائی معاملہ ہے،ایف بی آر اس طرح کا اختیار لینے کیلئے متعلقہ قانون دکھائے

    سیلز ٹیکس حکام نے کمیٹی کو آگاہی دی اور کہا کہ ٹریکٹرز پر سے سیلز ٹیکس ختم کر دیا گیا،مقامی کوئلے کی فروخت پر17 فیصد سیلز ٹیکس عائد کر دیا الیکٹرک گاڑیوں کی درآمد بند ہے کھاد پر 2 فیصد سیلز ٹیکس برقرار رکھا گیا ہے ،وفاقی کابینہ نے کھاد پر سیلز ٹیکس 10 فیصد کرنے کی تجویز مسترد کر دی تھی ،

    سینیٹر محسن عزیز نے دوکانداروں پر سیلز ٹیکس کے معاملہ اٹھا دیا اور کہا کہ بڑے دکانداروں کو ٹیکس ریلیف دیا جارہا ہے جو کہ سیاسی فیصلہ ہے،تنخواہ دار طبقہ کم آمدنی پر بھی زیادہ ٹیکس دیتا ہے، چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ یہ فکس ٹیکس ہے جو پہلے بھی تھا اب اس کے ریٹ کو بڑھایا گیا ،

    دوسری جانب چیئرمین نورعالم خان کی زیرصدارت پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس ہوا اجلاس میں وزارت صنعت و پیداوارکے معاملات کا جائزہ لیا گیا،پاکستان کار مینو فیکچرزکے حوالے سے بھی کمیٹی کو بریفنگ دی گئی ، اجلاس میں گاڑیوں کی ڈیلیوری میں تاخیرکا ایجنڈ ا بھی زیربحث آیا،،سی ای او انجینئرنگ ڈویلپمنٹ بورڈ نے کہا کہ سات نئی کمپنیوں نے کاروں کی پیداوار شروع کی ،چیئرمین پی اے سی نور عالم خان نے کہا کہ سیفٹی کے لخاظ سے گاڑیوں میں کچھ نہیں، روزانہ یہاں حادثات ہو رہے ہیں،سیفٹی اسٹینڈرز پرکوئی کمپرومائز نہیں ہونا چاہے  ،ای ڈی بی فیل ہے آپ چیک نہیں کرتے،کیا پاکستان میں کسی گاڑی کے انجن یا گیئرباکس بنتے ہیں، سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ اون کامافیا کار مینیو فیکچررز اور ڈیلرز مل کر بناتے ہیں، پی اے سی آج آرڈر دیں آٹھ ماہ بعد کی قیمت دینی ہوتی ہے،

    سوزوکی، ٹیوٹا، ہنڈا، پروٹان،ایم جی ودیگر کے نمائندے کمیٹی میں پیش ہو گئے ،بڑی کمپنیوں کے نمائندوں نے غلط اعداد وشمار پیش کر دیئے، کمیٹی نے اگلی میٹنگ میں تمام کمپنیوں کے سی ای اوز کو طلب کر لیا، چیئرمین پی اے سی نے کہا کہ اگلی میٹنگ میں تمام کمپنیوں کے چیف ایگزیکٹوبلائیں،اگرکوئی نہیں آئیگا تومیں وارنٹ جاری کرونگا، اگرسیفٹی معیارپرگاڑی پورا نہ اترنے کی وجہ سے حادثہ ہوگا تو ایف آئی آرکمپنی مالک کے خلاف ہوگی کارمینوفیکچررزکے سی ای اوز اربوں روپے پاکستان سے کماتے ہیں لیکن کمیٹی میں نہیں آئے

    چیئرمین پبلک اکاؤنٹس نور عالم خان اور سینیٹر طلحہ محمود کے درمیان تلخ کلامی ہوئی،سینیٹر طلحہ محمود نے کہا کہ آپ کا انداز مینوفیکچررز کو ہراساں کرنے کا سوچ بنے گا،اداروں کا نچلا گریڈ کا عملہ اس آڑ میں بلیک میل کرے گا، مینو فیکچررز کے لیے نیب اور ایف آئی اے کی خدمات لینے کی بات کر رہے ہیں،

    ارکان نے کہا کہ الیکٹرک گاڑیوں پر ساڑھے 13 فیصد یا 17فیصد سیلز ٹیکس نہیں ہونا چاہیے چھوٹی الیکٹرک گاڑیوں پر کم جب کہ بڑی گاڑیوں پر زیادہ ٹیکس ہونا چاہیے، چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ اس وقت بڑی الیکٹرک گاڑیاں منگوائی جا رہی ہیں، ابھی چھوٹی گاڑیاں درآمد نہیں کی جارہی، فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ امیر پر ٹیکس لگا کر غریب کو ریلیف دیا جائے،

     شہباز گل کی اہلیہ کامسیٹس یونیورسٹی کی ایک کروڑ 86لاکھ روپے کی نادہندہ نکلی

    شیخ راشد شفیق کی عدالت پیشی،عید گزاریں گے جیل میں

    توہین مسجد نبوی ٫عمران خان۔ شیخ رشید٫فواد چودھری پر مقدمہ درج

    تمام مکاتب فکرکو اکٹھا کرکےعمرانی فتنے کا خاتمہ کرنا ہوگا،جاوید لطیف

    عدالت کا شہباز گل کو وطن واپسی پر گرفتار نہ کرنے کا حکم

    پی ٹی آئی قیادت کے خلاف درج توہین مذہب کے مقدمات چیلنج 

  • سوزوکی نے رواں سال تیسری مرتبہ اپنی گاڑیوں کی قیمتیں بڑھا دیں

    سوزوکی نے رواں سال تیسری مرتبہ اپنی گاڑیوں کی قیمتیں بڑھا دیں

    پاک سوزوکی کی جانب سے گاڑیوں کی قیمتوں میں 40 ہزار سے ایک لاکھ 29 ہزار روپے تک کا اضافہ کر دیا گیا ہے قیمتوں میں اضافے کا اطلاق 9 مئی سے ہوگا اور یہ 2022 کے دوران تیسری بار ہے جب سوزوکی جانب سے گاڑیوں کو مہنگا کیا گیا۔

    باغی ٹی وی : سوزوکی آلٹو ویک ایکس کی قیمت 50 ہزار روپے اضافے کے بعد 14 لاکھ 75 ہزار روپے ہوگئی ہے جو پہلے 14 لاکھ 25 ہزار روپے تھی۔

    آلٹو وی ایکس آر کی قیمت 58 ہزار روپے اضافے کے بعد 16 لاکھ 75 ہزار روپے سے بڑھ کر 17 لاکھ 33 ہزار روپے ہوگئی ہے-

    جبکہ آلٹو وی ایکس ایل کی قیمت 65 ہزار روپے اضافے کے بعد 19 لاکھ 51 ہزار روپے ہوگئی ہے۔

    مسجد وزیر خان کیس: صبا قمر اور بلال سعید الزامات سے بری

    سوزوکی ویگن آر وی ایکس آر کی قیمت 20 لاکھ 19 ہزار روپے سے بڑھ کر 20 لاکھ 84 ہزار روپے ہوگئی ہے اور اس طرح اس کی قیمت میں 65 ہزار روپے کا اضافہ ہوا-

    ویگن آر وی ایکس ایل کی قیمت 70 ہزار روپے اضافے سے 21 لاکھ 99 ہزار روپے ہوگئی ہے جو اس سے قبل 21 لاکھ 29 ہزار روپے تھی۔

    ویگن آر اے جی ایس کی قیمت میں 80 ہزار روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد قیمت 23 لاکھ 99 ہزار روپے ہو گئی ہے –

    سوزوکی کلٹس وی ایکس آر کی قیمت 80 ہزار روپے اضافے کے بعد 23 لاکھ 30 ہزار روپے ہوگئی ہے ۔

    کلٹس وی ایکس ایل کی قیمت 24 لاکھ 74 ہزار روپے سے بڑھ کر 25 لاکھ 64 ہزار روپے ہوگئی ہے اور اس کی قیمت میں 90 ہزار روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

    کلٹس اے جی ایس کی قیمت ایک لاکھ روپے اضافے کے بعد 26 لاکھ 62 ہزار روپے کی جگہ 27 لاکھ 62 ہزار روپے ہوگئی ہے۔

    پنجاب:بلدیاتی حلقہ بندیوں کیخلاف درخواست :کیس2رکنی بنچ کوبھجوانےکی سفارش

    سوزوکی سوئفٹ جی ایل مینوئل کی قیمت 26 لاکھ 94 ہزار روپے سے بڑھ کر 27 لاکھ 74 ہزار روپے ہو گئی ہے اس کی قیمت میں 80 ہزار روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

    سوئفٹ جی ایل سی وی ٹی کی قیمت 90 ہزار روپے اضافے کے بعد 29 لاکھ 98 ہزار روپے ہوگئی ہے جو اس سے قبل 29 لاکھ 8 ہزار روپے تھی۔

    سوئفٹ جی ایل ایکس سی وی ٹی کی ایک ایک لاکھ 29 ہزار روپے کے اضافے سے 32 لاکھ 98 ہزار روپے ہوگئی ہے۔

    سوزوکی کارگو کی قیمت 12 لاکھ 70 ہزار روپے سے بڑھ کر 13 لاکھ 15 ہزار روپے ہو گئی ہے-

    بولان وی ایکس کی قیمت 12 لاکھ 83 ہزار روپے سے بڑھ کر 13 لاکھ 28 ہزار روپے ہو گئی ہے-

    بولان وی ایکس (اے سی) کی قیمت میں 13 لاکھ 70 ہزار روپے سے بڑھ کر 14 لاکھ 15 ہزار روپے تک کا اضافہ ہوا ہے-

    سوزوکی راوی کی قیمت 40 ہزار روپے بڑھائی گئی ہے جس کے بعد اس کی قیمت 12 لاکھ 16 ہزار روپے سے بڑھ کر 12 لاکھ 56 ہزار روپے ہوگئی ہے-

    میر جعفر اور صادق وہ ہوتے ہیں جو قوموں میں تقسیم پیدا کریں ،طاہر اشرفی

  • دنیا کی مہنگی ترین ہزاروں گاڑیوں سے لدا بحری جہاز سمندر میں ڈوب گیا

    دنیا کی مہنگی ترین ہزاروں گاڑیوں سے لدا بحری جہاز سمندر میں ڈوب گیا

    نیویارک: دنیا کی مہنگی ترین چار ہزار گاڑیوں سے لدا مال بردار بحری جہاز بحراوقیانوس میں ڈوب گیا۔

    باغی ٹی وی : برطانوی میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ جرمنی سے امریکہ ہزاروں قیمتی گاڑیاں لے جانے والے بحری جہاز میں اچانک آگ لگ گئی تھی جبکہ ہزاروں قیمتی گاڑیوں کی مالیت تقریبا 27 ارب پاکستانی روپے جو تقریبا 155 ملین امریکی ڈالر بنتے ہیں۔ٕ

    امریکا میں ہزاروں لگژری گاڑیوں سے لدے کارگو بحری جہاز میں آتشزدگی

    فلیسیٹی ایس نامی مال بردار بحری جہاز پر موجود عملے کے 22 ارکان کو پرتگال کی بحریہ نے بحفاظت نکال لیا تاہم آگ لگنے کی وجوہات کا علم نہیں ہوسکا۔

    بحری جہاز پر موجود چار ہزار گاڑیوں میں زیادہ تر لگژری کارز تھیں ان میں پورشے اور بینٹلے جیسی مہنگی ترین گاڑیاں بھی شامل تھیں جن کی انفرادی قیمت ہی 70 ہزار برطانوی پاؤنڈ تک ہوتی ہے۔

    رومانیہ کا فوجی ہیلی کاپٹرگر کا تباہ،7 فوجی ہلاک

    لگژری کاریں بنانے والی بینٹلے کمپنی کے مطابق جہاز پر اُن کی 189 نئی گاڑیاں موجود تھیں جبکہ پورشے کمپنی نے کہا ہے کہ ڈوبنے والے جہاز پر ان کی 1100 گاڑیاں لدی ہوئی تھیں۔

    خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق والکس ویگن کمپنی نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ان گاڑیوں کی انشورنس کی مالیت 116 ملین برطانوی پاؤنڈ بنے گی

    عرب اتحاد نے حوثی باغیوں کی دھماکہ خیز مواد سےبھری کشتی تباہ کردی

  • وزیراعظم صاحب نوٹس لیں:پاکستان میں گتّے کی گاڑیاں بننے لگیں

    وزیراعظم صاحب نوٹس لیں:پاکستان میں گتّے کی گاڑیاں بننے لگیں

    لاہور:وزیراعظم صاحب نوٹس لیں:پاکستان میں گتّے کی گاڑیاں بننے لگیں ،اطلاعات کے مطابق سوشل میڈیا پر کچھ ایسے مناظرپیش کیئے جارہے ہیں جن کو دیکھ کر یہ اندازہ ہوتا ہے کہ پاکستان میں واقعی ہے گتے کی چادروں پر مشتمل گاڑیاں بن رہی ہیں ،

    ادھر اس حوالے سے تازہ واقعی میں احتشام الحق نامی شہری نے وزیراعظم کو پیغام دیتے ہوئے یہ درخواست کی ہے کہ جناب اس ملک میں گاڑیوں والے پیسے بڑی بھاری اور لوہے اورجست یا پھر سٹیل سے بنی گاڑیوں کی بولی لگا کرفروخت کرتے ہیں لیکن حقیقت مین یہ گاڑیاں‌ گتے سے بی ہوئی گاڑیوں سے بھی ہلکی ہیں‌

     

    اس حوالے سے احتشام الحق نے ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک حادثے میں تباہ ہونے والی گاڑی اس طرح نظرآرہی ہے جیسے کہ یہ گتے یا کاغذ سے بنائی گئی تھے ، جو کہ ہلکی سی چوٹ کے ساتھ ہی کاغذ کی طرح سکڑ گئی

    احتشام یہ کہتے ہیں کہ لوگ بیچارے جمع پونجی جوڑ کرگاڑیاں لیتے ہیں اور کمپنیوں‌ کا یہ حال ہے کہ وہ لوگوں سے اتنے زیادہ پیسے لے کر ان کوگاڑی کے انجن کو کاغذ کی طرح ہلکی لوہے یا جست کی چادر سے لپیٹ کرکسٹمر کو دے دیتے ہیں ،

    وہ کہتے ہیں کہ یہ کیا ہے؟ کیا وزیراعظم یہ نہیں دیکھ سکتے؟ گتے کا ڈبہ اس سے زیادہ مضبوط اور محفوظ ہو سکتا ہے جسے "میڈ ان پاکستان آلٹو” کہا جاتا ہے۔ خدا کے لیے، اسے بند کرو

  • فرانسیسی شہریوں نے 874 گاڑیاں نذر آتش کر دیں

    فرانسیسی شہریوں نے 874 گاڑیاں نذر آتش کر دیں

    پیرس: فرانس میں دہائیوں پرانی روایت کو دہراتے ہوئے نئے سال کے موقع پر 874 گاڑیوں کو نذر آتش کر دیا گیا۔

    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق روس میں سال نو کا جشن گاڑیاں نذر آتش کرکے منایا جاتا ہے اور یہ روایت دہائیوں سال پرانی ہے اس سال بھی 874 گاڑیاں مکمل طور پر جلادی گئیں رپورٹ کے مطابق فرانس کے مضافات میں 2005 کے فسادات کے بعد سے سال نو کے موقع پرگاڑیاں جلانا اور ہنگامہ آرائی روایت بن چکی ہے۔

    کوئلے کے زہریلے دھوئیں سے شامی ماں اور 3 بچیاں جاں بحق

    اس حوالے سے وزیر داخلہ جیرالڈ ڈرمینین نے بتایا کہ 2019 میں کے استقبال میں 1,316 کاروں کو آگ لگائی گئی تھی تاہم کورونا وبا کی پابندیوں کے باعث جشن میں کم افراد نے شرکت کی اس طرح جلائی گئی کاروں کی تعداد بھی بہت کم رہی ہے کاروں کو نذر آتش کرنے والوں نے کورونا پابندیوں کی خلاف ورزی کی ہے اس لیے 441 افراد کو حراست میں بھی لیا گیا ہے۔

    عورت کو تکلیف دینا خدا کی توہین کے مترادف ہے: پوپ فرانسس

    واضح رہے کہ سال نو پر کاروں کو نذر آتش کرنے کی روایت کو مد نظر رکھتے ہوئے اس سال 95 ہزار پولیس اہلکار اور 32 ہزار فائٹر فائٹر تعینات کیے گئے تھے دہائیوں سے جاری روایت کو زندہ رکھنے والوں کے خلاف قانونی چارہ جوئی نہیں کی گئی ہے۔

    صیہونی جنگی طیاروں کی غزہ پر بمباری:عالمی برادری خاموش:فلسطینیوں کی عمران خان سے…

    خاتون کو کوویڈ مثبت آنے پر جہاز کے باتھ روم میں قرنطینہ کر دیا

    خیال رہے کہ اومی کرون کے خطرات کے پیش نظر فرانس میں کورونا کے حوالے سے پابندیاں آہستہ آہستہ ایک بار پھر لگائی جارہی ہیں، 3 جنوری سے اِن ڈور تقریبات کے لیے 2ہزار افراد کی تعداد مقرر کی گئی ہے جب کہ وہ دفاتر جن کا کام گھر سے ممکن ہے انہیں دفاتر کھولنے سے منع کیا گیا ہے۔