Baaghi TV

Tag: گاڑی

  • لطیف کھوسہ نے اپنی گاڑی کی سپرداری کی درخواست دائر کر دی

    لطیف کھوسہ نے اپنی گاڑی کی سپرداری کی درخواست دائر کر دی

    انسداد دہشت گردی عدالت،الیکشن میں دھاندلی کیخلاف احتجاج پولیس پر حملہ اور کار سرکار میں مداخلت پر گرفتاریاں ،پی ٹی آئی رہنما سردار لطیف کھوسہ نے اپنی گاڑی کی سپرداری کی درخواست دائر کر دی

    لطیف کھوسہ نے کہا کہ پولیس نے کل احتجاج کے دوران میری گاڑی قبضہ میں لی تھی،انسداد دھشتگردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے درخواست پر سماعت کی،عدالت نے کہا کہ مقدمہ کا ریکارڈ پیش ہونے پر درخواست پر فیصلہ ہو گا ،لطیف کھوسہ نے عدالت میں کہا کہ مجھے گاڑی سے نکال کر گرفتار کیا اور میری گاڑی قبضہ میں لی گئی، میرے ڈرائیور سرفراز کو غیر قانونی طور پر گرفتار کیا گیا ، میرا ڈرائیور سرکاری ملازم ہے مجھے بطور سابق گورنر ملا ہوا ہے اس کو بھی گرفتار کر لیا گیا،میرے ڈرائیور کو تو چھوڑ رہے تھے مگر ڈرائیور نے کہا میرا صاحب گرفتار ہے تو مجھے بھی رہائی نہیں چاہیئے ،مجھے ایک مقدمہ میں گرفتار کیا گیا اور میری گاڑی اور ڈرائیور کو دوسرے مقدمہ میں ڈال دیا گیا،میری گاڑی سپرداری پر مجھے دی جائے ،فاضل جج نے استفسار کیا کہ کونسی گاڑی ہے ؟ لطیف کھوسہ نے کہا کہ جی وی ایٹ کار ہے ،عدالت نے کہا کہ ریکارڈ پیش ہوتاہے تو اس کو دیکھ لیتے ہیں،

    9 مئی سے لیکر 8 فروری تک معاملات کے لیے کمیشن قائم کیا جائے،لطیف کھوسہ

    سائفر کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ کا حکم امتناع،اڈیالہ جیل میں سماعت ملتوی

    سائفر کیس، شاہ محمود قریشی کی درخواست ضمانت مسترد

    اسلام آباد ہائیکورٹ کا سائفر کیس کی سماعت روکنے کا حکم

    سائفر کی ماسٹر کاپی وزارت خارجہ کے پاس موجود ہے،اعظم خان کا بیان

  • گزشتہ روز گاڑی روکنے والوں کو شہباز شریف نے گھر بلا لیا

    گزشتہ روز گاڑی روکنے والوں کو شہباز شریف نے گھر بلا لیا

    سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف سےحلقے کے عمائدین کی ملاقات ہوئی ہے،

    شہبازشریف نے حلقے کے عمائدین کے مسائل اور شکایات کو سنا ،شہباز شریف کا کہنا تھا کہ حلقے کے عوام ، ووٹرزاورسپورٹرز کی شکایات کا حل اولین ترجیح رہی ہے اور رہے گی ،شہبازشریف نے حلقے کے عمائدین کی شکایات پر انکوائری کی ہدایت کی اور کہا کہ آپ کی شکایات کو سننا اور انہیں حل کرنا میرا فرض ہے.

    گزشتہ روز حلقے کے دورے کے موقع پر عمائدین نے شہبازشریف کی گاڑی روکی تھی،شہبازشریف نے جمعرات کو عمائدین کو ملاقات کے لئے بلایا تھا،عمائدین علاقہ نے ملاقات کے لئے بلانے اور شکایات کا ازالہ کرنے پر شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ فخر ہے کہ آپ ہمارے قائد ، رہنما اور حلقے کی نمائندگی کررہے ہیں،

    ملاقات کے بعد سماجی رابطےکی ویب سائٹ ٹویٹر پر شہباز شریف نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ کل میں نے اپنے قومی اسمبلی کے حلقے سے عوامی رابطہ مہم کا آغاز کیا۔ اس کیمپین کا مقصد صرف اپنا ایجنڈا عوام کے سامنے رکھنا ہی نہیں بلکہ ان کی باتیں اور تجاویز سن کر ان سے سیکھنا اور مسائل کا حل تلاش کرنا بھی ہے۔ کل میرے حلقے سے کچھ لوگوں نے میری گاڑی روک کر اپنے مسائل بیان کیے۔ آج میں نے ان کے نمائندوں کو مدعو کیا، ان کے علاقے کے مسئلے کو سنا اور اس کے حل کی یقین دہانی کروائی۔ میرے نزدیک سیاست ایک عبادت ہے اور یہ عبادت خلق خدا کے خدمت کر کے ہی کی جا سکتی ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز شہباز شریف لاہور میں حلقے میں نکلے تھے تو واپسی پر شہباز شریف کی گاڑی روکی گئی تھی، اس کی ویڈیوسوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی تھی، شہباز شریف کی گاڑی روکے جانے پر عوامی حلقوں کی جانب سے کہا جا رہا تھا کہ ن لیگی رہنما اور سابق وزیراعظم شہباز شریف پہلے دن عوام میں نکلے اور عوام نے روک لیا،

  • لندن سے چوری لگژری کار سمگل نہیں بلکہ درآمد کی گئی تھی، مالک کون؟

    لندن سے چوری لگژری کار سمگل نہیں بلکہ درآمد کی گئی تھی، مالک کون؟

    شہر قائد کراچی سے ملنے والی چوری کی لگژری کار پاکستان سمگل نہیں کی گئی بلکہ بلغاریہ کے سفیر کے نام پر اسے درآمد کیا گیا تھا،اس بات کا انکشاف کسٹمز اپیلٹ ٹربیونل لاہور نے فیصلے میں کیا، ٹربیونل میں فیصلے میں کہا کہ گزشتہ سال کراچی سے ضبط کی گئی ’بینٹلے ملسن‘ لگژری کار ملک میں اسمگل نہیں کی گئی

    نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق دو رکنی کسٹمز اپیلٹ ٹربیونل نے لگژری کار کی ملکیت کے دعویدار کی جانب سے دائر کردہ اپیل پر منگل کے روز جاری اپنے فیصلے میں کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ زیر تنازع گاڑی کو کسٹمز ڈپارٹمنٹ نے قانونی دائرہ اختیار کے بغیر ضبط کیا ،اپیلٹ ٹربیونل نے محکمہ کسٹمز کو حکم دیا کہ وہ گاڑی کو بلغاریہ کے سفارت خانے یا وزارت خارجہ کے حوالے کرے ، چونکہ گاڑی برطانیہ سے چوری ہوئی اوراین سی اے اس کی تحقیقات کر رہا ہے ہمیں ابتدائی طور پر یہ انٹرپول کا کیس معلوم ہوتا ہے اس طرح کے کیسز کی پاکستان میں نمائندگی قومی سنٹرل بیورو (این سی بی)، اسلام آباد کی طرف سے کی جاتی ہے یہ کیس این سی بی کی جانب سے این سی اے کے ساتھ مل کر ہینڈل کیا جانا چاہیے تھا

    ٹربیونل نے مزید کہا کہ ریکارڈ سے یہ بات ثابت ہوئی کہ گاڑی کی ملکیت بلغاریہ کے سفارت خانے کے نام پر ہے اس میں کہا گیا کہ سفارت خانہ گاڑی کی ملکیت سے انکار نہیں کرسکتی اور اگر گاڑی سفارت خانے سے چوری ہوئی تو ایف آئی آر درج کرائی جانی تھی یا سفارت خانے کو گاڑی کے معاملے کو ختم کرنا چاہیے تھا اگر بلغاریہ کے سفارت خانے نے چوری کے حوالے سے برطانوی ایجنسی کی رپورٹ جاننے کے بعد گاڑی کی ملکیت سے انکار کیا تو گاڑی کو برطانوی حکام کے ساتھ مل کر مزید کارروائی کے لیے این سی بی کے حوالے کیا جانا چاہیے تھا ٹریبونل نے متعلقہ حکام کو حکم دیا کہ وہ کار کو بلغاریہ کے سفارت خانے کے حوالے کریں کیونکہ وہ اس کا قانونی مالک ہے اگر سفارت خانے کی جانب سے زیر تنازع گاڑی اپنے قبضے میں لینے سے انکار کیا جاتا ہے تو اس بات کو تحریری طور پر درج کیا جائے اور گاڑی کو نیشنل کرائم ایجنسی (یو کے) کی رپورٹس کے ساتھ مزید ضروری کارروائی کے لیے وزارت خارجہ کے حوالے کیا جائے گا .ٹربیونل نے فیصلہ دیا کہ درخواست گزار جمیل شفیع کے پاس ڈیوٹی .ٹیکس کی ادائیگی کی بنیاد پر گاڑی ریلیز کرانے کی درخواست کے لیے کوئی قانونی جواز نہیں ہے

    واضح رہے کہ گزشتہ سال ستمبر میں چوری، ٹیکس قوانین کی خلاف ورزی اورلگژری کار کی غیر قانونی رجسٹریشن کے الزامات کے تحت کسٹم حکام نے ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی (ڈی ایچ اے) کے ایک گھر پر چھاپہ مار کر لندن سے مبینہ طور پر چوری کی جانے اور سندھ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈپارٹمنٹ میں رجسٹرڈ شدہ بینٹلے ملسن کار برآمد کرلی تھی۔ محکمہ ایکسائز پر 30 کروڑ روپے سے زائد کی ٹیکس چوری میں ’سہولت کاری‘ کا الزام لگایا گیا جبکہ صوبائی حکومت نے لگژری گاڑی کو رجسٹر کیا تھا وزارت خارجہ کی اجازت اور کسٹم کی جانب سے جاری کردہ این او سی کے بغیر کار کی درآمد کے وقت اس کی قیمت 4 کروڑ 14 لاکھ روپے ظاہر کی گئی تھی

    ہوشیار۔! آدھی رات 3 بڑی خبریں آگئی

    زمان پارک کی جادوگرنی، عمران پر دس سال کی پابندی حسان نیازی کہاں؟ پتہ چل گیا

    لوٹوں کے سبب مجھے "استحکام پاکستان پارٹی” سے کوئی اُمید نہیں. مبشر لقمان

    لوگ لندن اورامریکہ سے پرتگال کیوں بھاگ رہے ہیں،مبشر لقمان کی پرتگال سے خصوصی ویڈیو

    الیکشن کیلیے تیار،تحریک انصاف کا مستقبل تاریک،حافظ سعد رضوی کا مبشر لقمان کوتہلکہ خیز انٹرویو

    بشریٰ بی بی، بزدار، حریم شاہ گینگ بے نقاب،مبشر لقمان کو کیسے پھنسایا؟ تہلکہ خیز انکشاف

    اینکر پرسن مبشر لقمان اوورسیز پاکستانیوں کی آواز بننے کے لئے میدان میں آ گئے

    شہبا ز شریف نے جب تک حکومت چلانی اب مولانا نے نخرے ہی دکھانے ہیں

  • لیگی رہنما کو سڑک پر گاڑی دھونے پربھاری جرمانہ عائد،نوٹس جاری

    لیگی رہنما کو سڑک پر گاڑی دھونے پربھاری جرمانہ عائد،نوٹس جاری

    پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما انجم عقیل کو سڑک پر گاڑی دھونے اور پانی ضائع کرنے پر ن بھاری جرمانہ عائد کردیا گیا-

    باغی ٹی وی: تفصیلات کے مطابق لیگی رہنما انجم عقیل خان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے اسپیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں طلب کرلیا گیا کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کی جانب سے انجم عقیل خان پر 35 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا گیا۔

    لیگی رہنما کو جاری کردہ نوٹس میں کہا گیا کہ عقیل انجم خان کے ڈرائیور نے چالان کرنے پر واٹر سپلائی کے ملازم پر رشوت کا الزام لگایا انجم عقیل کے ڈرائیور نے سی ڈی اے اہلکار کی ویڈیو بھی بنائی اس حوالے سے انجم عقیل کو 23 جون کو اسپیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں طلب کرلیا گیا۔ انجم عقیل خان اور ان کے ڈرائیور کو پیش ہو کر صفائی دینے کا کہا گیا ہے۔

    میئر کراچی کے الیکشن:پی ٹی آئی کےغیر حاضر چیئرمینز کو شوکاز نوٹس جاری

    قبل ازیں کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کی جانب سے شہریوں کو آکشن میں 50 فِٹ گہرا برساتی نالہ بیچ ڈالا تھا اسلام آباد کے شہریوں نے انصاف کے لیے چیئرمین سی ڈی اے کو درخواست دی تھی درخواست میں کہا گیا تھا کہ رواں سال آکشن کے دوران ایگروفارم پلاٹ نمبر37 کے لیے 2 کروڑ روپے بِڈ دی گئی۔ ذرائع سے معلوم ہوا کہ پلاٹ اس جگہ واقع ہی نہیں جہاں کتبہ لگایا گیا۔ بروشر پر گوگل میپ کے ذریعے لوکیشن دی گئی۔

    سی ٹی ڈی کی کارروائی، بینک کی کیش وین کو لوٹنے میں ملوث ملزم گرفتار

    درخواست گزار کے مطابق الاٹ کی گئی جگہ پر 50 فِٹ گہرا برساتی نالہ ہے جس کے اطراف 8 سے 10 دیہاتیوں کے مکان ہیں۔ آکشن سے قبل بتائی گئی لوکیشن غلط اور ہمیں مس گائیڈ کیا گیا۔ غلط جگہ پلاٹ بیچنے کے بعد کہا جا رہا ہے کے پلاٹ جہاں ہے جدھر ہے کی بنیاد پر ہے بولی کے پروپوزل کو روکنے کی استدعا بھی کی گئی لیکن عملے نے اعلی سطح انکوائری کے بجائے پلاٹ کا لیٹر جاری کردیا۔

    پاکستان کےخودکار چیک کلیئرنگ سسٹم نِفٹ پر سائبر حملہ

  • راجہ پرویز اشرف کی گاڑی کو حادثہ

    راجہ پرویز اشرف کی گاڑی کو حادثہ

    اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا ہے،

    حادثہ مندرہ چکوال روڈ پر اسلام آباد واپسی پر پیش آیا اسپیکرراجہ پرویز اشرف کی گاڑی کے سامنے اچانک گائے آ گئی ،گائے کو بچاتے ہوئے اسپیکرراجہ پرویز اشرف کی گاڑی اوراسکواڈ کی گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں ،گاڑیاں ٹکرانے سے گاڑی کو معمولی نقصان ہوا تا ہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ، ترجمان کا کہنا ہے کہ اللہ تعالی کے فضل و کرم سے اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف اور عملہ حادثہ میں محفوظ رہے ہیں،

    اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کا تعلق پیپلز پارٹی سے ہے، وہ سابق وزیراعظم بھی رہ چکے ہیں، راجہ پرویز اشرف کا تعلق خطہ پوٹھوہار سے ہے، عمران خان کی حکومت کے خاتمے کے بعد راجہ پرویز اشرف کو متفقہ طور پر قومی اسمبلی کا سپیکر بنایا گیا، وہ پیپلزپارٹی کے سینئر رہنماؤں میں سے ہیں اور قیادت کے کافی قریب رہے ہیں،

  • امریکا کی معروف ہائی وے کے پل کے نیچےآتشزدگی،پُل کا ایک حصہ منہدم ہوگیا

    امریکا کی معروف ہائی وے کے پل کے نیچےآتشزدگی،پُل کا ایک حصہ منہدم ہوگیا

    امریکی شہر فلا ڈیلفیا میں ہائی وے کے پل کے نیچے ٹینکر میں آگ بھڑک اٹھی جس کی وجہ سے پُل کا ایک حصہ منہدم ہوگیا۔

    باغی ٹی وی: فلا ڈیلفیا میں انٹراسٹیٹ 95 کے اونچے حصے کے نیچے ایک ٹینکر میں آگ لگنے سے شاہراہ کا ایک حصہ منہدم ہوگیا ہے فائر فائٹرز نے آگ پر قابو پایا تاہم خوش قسمتی سے آتشزدگی اور پل کا ایک حصہ گرنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

    چین 430 ارب ڈالر کے ساتھ عرب ملکوں کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار …

    فلاڈیلفیا کے ایک ریٹائرڈ پولیس سارجنٹ مارک فوسیٹی نے بتایا کہ وہ شہر کے ہوائی اڈے کی طرف جا رہے تھے تو انہوں نے ہائی وے پر کالے دھوئیں کے بادل اٹھتے ہوئے دیکھے جیسے ہی وہ آگ کے قریب سے گزرے تو نیچےکی سڑک میں سرسراہٹ دیکھنے کو ملی اور بعد میں پل کا ایک حصہ منہدم ہوگیا۔

    شہر کے حکام نے شاہراہ پر ٹینکر ٹرک میں آگ لگنے کے بارے میں ٹویٹر پر انتباہات کا ایک سلسلہ جاری کیا، جس کے بارے میں مقامی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ پل کے نیچے آگ کے شعلے بھڑک اٹھے،جو یہ پُل گرنے کا سبب بنے۔

    شہر کے ایک ترجمان نے اے ایف پی کو بتایا کہ "I-95 کے نیچے آگ” کی وجہ سے ہائی وے گر گئی، لیکن اس نے اسے کسی گاڑی سے منسوب نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔

    برطانیہ :مزید دو اراکین پارلیمنٹ رکنیت سے مستعفی

    مقامی میڈیا نے بتایا کہ آگ صبح 6:20 بجے (0220 GMT) کے قریب شروع ہوئی، جب اتوار کو ٹریفک عام طور پر ہلکی ہوتی ہے۔

    فلاڈیلفیا کے میئر جم کینی نے ٹویٹر پر کہا کہ میں اپنے اہلکاروں کا ہمیشہ شکر گزار رہوں گا کہ وہ رہائشیوں اور آنے والوں کو محفوظ رکھنے کے لیے خطرناک، جان بچانے والے کام کرتے ہیں۔

    فلاڈیلفیا انکوائرر کے مطابق، شہر کے منیجنگ ڈائریکٹر تومر الیگزینڈر نے ایک نیوز کانفرنس کو بتایا، "I-95 ایک طویل عرصے تک متاثر رہے گا۔”

    رہائشیوں نے شہر کے میڈیا آؤٹ لیٹس کو بتایا کہ انہوں نے کئی دھماکوں کی آوازیں سنی، فائر ڈپارٹمنٹ کے ایک اہکار نے بتایا کہ مقامی این بی سی اسٹیشن زیر زمین سے آرہا ہے، جو ٹرک کے بہنے سے ہوا۔

    قازقستان کے جنگلات میں آگ، مرنے والوں کی تعداد 14 ہوگئی

    واضح رہے کہ جہاں حادثہ ہوا وہ انٹر اسٹیٹ 95 ہے یہ امریکا میں مرکزی شاہراہ کا درجہ رکھتی ہے۔ یہ ہائی وے نیو یارک سٹی ، فلا ڈیلفیا اور واشنگٹن ڈی سی جیسے بڑے مراکز کو آپس میں جوڑتی ہے اور جنوب میں ریاست فلوریڈا تک جاتی ہے۔

  • عمران خان کی لینڈ کروزر گاڑی واپس کرنے کا حکم

    عمران خان کی لینڈ کروزر گاڑی واپس کرنے کا حکم

    انسداد دہشت گردی عدالت نے سربراہ پی ٹی آئی عمران خان کی لینڈ کروزر گاڑی واپس کرنے کا حکم دے دیا

    عدالت نے گاڑی کی سپرداری کی درخواست منظور کر لی ،عدالت نے فیصلے میں کہا کہ گاڑی کے مالک افتخار گھمن کو گاڑی واپس کریں ،گاڑی کا مالک پانچ لاکھ روپے کے مچلکے عدالت جمع کرائے ،انسداد دہشت گردی عدالت کے جج راجہ جواد عباس نے فیصلہ دیا ،گاڑی کے مالک افتخار گھمن کی جانب سے کیس کی پیروی مرزا عاصم بیگ ایڈوکیٹ نے کی جوڈیشل کمپلیکس ہنگامہ آرائی کیس میں تھانہ سی ٹی ڈی نے گاڑی قبضے میں لی تھی جوڈیشل کمپلیکس میں گاڑی خراب ہونے کے بعد گاڑی قبضے میں لی گئی تھی

    واضح رہے کہ عمران خان کی گاڑی کی سپرداری کے حوالہ سے عدالت میں درخواست دائر کی گئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ گاڑی کی سپر داری کی جائے اور گاڑی مالک کے حوالے کی جائے،

    عمران خان کے وکلاء نے دعویٰ کیا کہ عمران خان کی گاڑی اسلام آباد سی ٹی ڈی تھانے میں بند ہے ، تھانہ رمنا کی رپورٹ عدالت میں جمع کروائی گئی جس میں کہا گیا کہ ہمارے پاس عمران خان کی گاڑی نہیں ،عمران خان کے وکلا کا کہنا تھا کہ عمران خان کی گاڑی گزشتہ سماعت پر جوڈیشل کمپلیکس میں خراب ہوئی تھی ، پولیس نے گاڑی جوڈیشل کمپلیکس ہنگامہ آرائی کیس میں بند کر رکھی ہے، گاڑی کے مالک کی طرف سے انسداد دہشت گردی عدالت میں سپرداری دائردرخواست کر دی گئی

    حویلیاں میں عاشقین رسول سے درندگی۔ اصل حقیقت کیا؟ حافظ سعد رضوی نے کھرا سچ میں سب بتا دیا

    عمران خان سے اختلاف رکھنے والوں کی موت؟

    حضوراقدس پر کوڑا بھینکنے والی خاتون کا گھر مل گیا ،وادی طائف سے لائیو مناظر

    برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ مہمان کھلاڑی حویلی ریسٹورنٹ پہنچ گئے

  • لیبر ڈے پر ریلی ،عمران خان کی جیمرز والی گاڑی میں تکنیکی فالٹ

    لیبر ڈے پر ریلی ،عمران خان کی جیمرز والی گاڑی میں تکنیکی فالٹ

    عمران خان کی لیبر ڈے پر ریلی ،چئیر مین تحریک انصاف عمران خان کی جیمرز والی گاڑی میں تکنیکی فالٹ آ گیا جس کی وجہ سے عمران خان کی سکیورٹی میں شامل جمیرز والی گاڑی کلمہ چوک فیروز پور روڈ پر موجود تھی بعد میں جیمر والی گاڑی خراب سیکورٹی آفس واپس چلی گئی ،گاڑی تکنیکی وجوہات کی بنا پرخراب ہوئی ،کلمہ چوک میں گاڑی کی تکینیکی خرابی دور کرنے کی کوشش کی گئی خرابی دور نا ہونے کی صورت میں واپس بھیج دی گئی پنجاب حکومت کی جیمر گاڑی پہلے بھی متعدد بار خراب ہوچکی ہے عمران خان کی اسلام آباد پیشی کیلئے جاتے ہوئے موٹر وے پر بھی خراب ہوئی ،سابقہ داتا دربار ریلی میں بھی یہی گاڑی انجن گرم ہونے پر بند ہوگئی تھی

    پی ٹی آئی کی مزدور ریلی اچھرہ کے قریب پہنچ گئی ،ناصر باغ کے باہر ریسکیو 1122کی گاڑیاں موجود ہیں، پولیس اہلکار اور ٹریفک واڈرنز بھی پہنچ گئے ،ناصر باغ میں عمران خان ریلی کے اختتام پر خطاب کریں گے عمران خان کا خطاب بڑی سکرین پر دیکھا جانا تھا مگر ناصر باغ میں عمران خان کی تقریر سنانے کے لئے کوئی بھی سکرین ابھی تک نصب نہیں کی گئی

    ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان

    برطانوی وزیرداخلہ کا پاکستانیوں کو جنسی زیادتی کا مجرم کہنا حقیقت کے خلاف ہے،برٹش جج

    ریلی میں شریک شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پشاور اورراولپنڈی میں تحریک انصاف کے کارکنان سڑکوں پر ہیں،آج بیروزگاری میں اضافہ ہورہا ہے،محنت کش طبقہ مہنگائی کی چکی میں پس رہا ہے،عمران خان نے فیصلہ کہ آج مزدوروں کے ساتھ اظہار یکجہتی کریں گے،آیک طبقہ اقتدار کے لئے آئین پاؤں تلے رول رہا ہے، آج پی ڈی ایم ملک کو تقسیم کررہے ہیں،ہم سیاسی لوگ ہیں مذاکرات پر یقین رکھتے ہیں،ہم گفت وشنید چاہتے ہیں، ہم نے مذاکرات کی دو نشستیں کیں کل تیسری نشست ہوگی، ڈار صاحب بتائیے خواجہ سعد رفیق، احسن اقبال مذاکرات میں کیوں رکاوٹ ہیں؟ کیا مولانا فضل الرحمان پی ڈی ایم کا حصہ نہیں؟ مذاکرات کے لئے ہم تیار ہیں، الیکشن کے لئے ہم تیار ہیں اور تحریک کے لئے بھی ہم تیار ہیں، ڈار صاحب اور ان کی ٹیم نے مہلت مانگی ہے، کل میں ڈار صاحب سے اپنے پرپوزل پر دوٹوک جواب سننا چاہوں گا،اگر ہمیں جواب نہیں ملا تو سپریم کورٹ جائیں گے،

  • مولانا عبدالشکور کی گاڑی کو حادثہ، ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ تیار

    مولانا عبدالشکور کی گاڑی کو حادثہ، ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ تیار

    وفاقی وزیر برائے مذہبی امور مولانا عبدالاشکور کی حادثے میں موت ہونے کے واقعے کا مقدمہ ہائی لیکس ڈرائیور کے خلاف درج کر لیا گیا گاڑی کے حادثے سے متعلق پولیس کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ تیار کرلی گئی۔

    باغی ٹی وی: ذرائع کے مطابق ویگو گاڑی پولٹری بزنس سے وابستہ شخصیت کے اسکواڈ میں شامل تھی، مفتی عبدالشکورکی گاڑی سے ٹکرانے والی گاڑی کی رفتار 110 کلومیٹر تھی،حادثے کے وقت مفتی عبدالشکور کی گاڑی کی رفتار 30 کلومیٹر تھی۔

    ٹریفک حادثے میں جاں بحق وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور کی نماز جنازہ ادا

    موٹر وہیکل ایگزامنر رپورٹ کے مطابق شاہراہ دستور پر جائے حادثہ کے مقام پر گاڑی کی حد رفتار 60 کلومیٹرفی گھنٹہ مقرر ہے، ٹکر مارنے والی گاڑی میں کوئی تکنیکی مسئلہ نہیں تھا، حادثے کے باعث مفتی عبدالشکور کی گاڑی کا ٹائر اور ایکسل الگ ہوگیا شاہراہ دستور پر جائے حادثہ کے مقام پر اس وقت ٹریفک سگنلز فری تھے۔

    تھانہ سیکرٹریٹ پولیس نے رہنما جے یو آئی حاجی قدرت اللہ کی مدعیت میں مقدمہ نمبر 117/23 درج کر لیا۔ مقدمہ ذیر دفعہ 322 279 427 ت پ کے تحت درج کیا گیا۔

    وزیر مذہبی امور مولانا عبدالاشکور میرے گھر واقع مکان نمبر 575 ڈی اسٹریٹ 25 سیکٹر جی سکس ٹومیں میرے گھرافطاری پر آئے تھے اور افطاری کے بعد آٹھ بجکر 22 منٹ پر مولانا میرے گھر سے واپس پارلیمنٹ لاجز نمبر سات کے لیے روانہ ہوئے۔

    ٹک ٹا ک کے بہانے بلوا کر اغوا کئے گئے لڑکے بازیاب

    مولانا اپنی سرکاری گاڑی نمبر GAK 550 کرولا گرینڈی خود چلا کر روانہ ہوئے لیکن ٹیوٹا ہائی لکس گاڑی نمبر ARY 077 نے مولانا کی گاڑی کو ٹکر ماری۔ ہائی لکس کے ڈرائیور نے غفلت، لاپرواہی اور تیز رفتاری سے مولانا کی گاڑی کو ٹکر ماری جس میں مولانا عبدالاشکور موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

    واقعہ انتہائی حساس نوعیت کا ہے جس کے ہر پہلو کو مدنظر رکھتے ہوئے تحقیقات کی جائیں۔ حادثہ میں وزیر صاحب کی گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی ہے۔

    ایس ایچ او سیکریٹریٹ ندیم طاہر کے مطابق پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے، معاملے کی ہر زاویے سے تحقیقات کی جائیں گی۔

    وفاقی وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور سڑک حادثہ میں جاں بحق ہوگئے

  • بلوچستان : آواران میں گاڑی سیلابی ریلے میں بہہ گئی،4 بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق،ایک کی تلاش جاری

    بلوچستان : آواران میں گاڑی سیلابی ریلے میں بہہ گئی،4 بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق،ایک کی تلاش جاری

    بلوچستان کے علاقے آواران میں گاڑی سیلابی ریلے میں بہہ گئی، خواتین اور بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق ہو گئے۔

    باغی ٹی وی: تفصیلات کے مطابق آواران کے علاقے جھاو سیڑ ندی قومی شاہراہ پر منزل کی جانب رواں دواں گاڑی سیلابی ریلے میں ایک فیملی گاڑی سمیت بہہ گئی، جس میں خواتین اور بچوں سمیت 9 افراد شامل ہیں-

    ٹھٹھہ : پولیس کی کامیاب کارروائی، ونڈ پاور پراجیکٹس کیبل چوری میں ملوث ملزمان گرفتار

    امدادی کارکنوں نے خواتین اور بچوں سمیت 8 لاشیں نکال لیں لاشوں کو جھاو اسپتال منتقل کردیا ہے جبکہ ایک بچے کی تلاش تاحال جاری ہے۔

    مرنے والوں میں دو کی شناخت منیر احمد اور عزیر اللہ سمالاڑی کے ناموں سے ہوئی ہے جو سوراب گدر کے رہائشی بتائے جارہے ہیں۔

    زمان پارک میں بنکرز،اسلحہ ملا، آئی جی پنجاب نے آپریشن کی تفصیلات بتا دیں