Baaghi TV

Tag: گاکا

  • سعودی عرب جانے والے مسافروں کیلئے سخت ہدایات،مراسلہ جاری

    سعودی عرب جانے والے مسافروں کیلئے سخت ہدایات،مراسلہ جاری

    اسلام آباد: سعودی عرب جانے والے مسافروں کے لیے پولیو کی ویکسینیشن لازمی قرار دے دی گئی ہے۔

    باغی ٹی وی : سعودی عرب کی حکومت کی جانب سے جاری کی گئیں نئی سخت ہدایات کی روشنی میں گزشتہ کئی روز سے مسافروں کو ائیرپورٹس پر دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور اس حوالے سے سعودی سول ایویشن (گاکا) کی جانب سے مراسلہ جاری کردیا گیا ہے۔

    پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) کے ترجمان عبداللہ خان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ سعودی عرب جانے والے مسافروں کے لیے پولیو کی ویکسینیشن لازمی قرار دے دی گئی ہے پولیو ویکسینیشن سعودی عرب کا سفر کرنے سے کم از کم چار ہفتے قبل لگوانا لازمی قرار دی گئی ہے مگر 6 ماہ سے زیادہ پرانی بھی نہیں ہونی چاہیےاور پولیو ویکسینیشن ہر مسافر کے لیے لازمی ہے چاہے وہ عمرہ ویزے پر ہوں یا سیاحتی ویزے پر یا اقامہ پر ہوں۔

    کراچی کے صارفین کے لیے بجلی فی یونٹ سستی ہو گئی،ترجمان کے-الیکٹرک

    ترجمان نے بتایا کہ وہ مسافر حضرات جو سعودی عرب کے کسی بھی ائیر پورٹ پر 12 گھنٹے سے کم کا ٹرانزٹ کریں گے ان کے لیے ویکسین لگوانا ضروری نہیں ہے ویکسینیشن سرٹیفیکٹ پر گورنمنٹ یا پرائیویٹ اسپتال کی مہر لگوانا لازمی ہے، لہٰذا ایسے تمام مسافر حضرات جو سعودی عرب کا سفر کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، ان سے التماس ہے کہ ائیرپورٹ آنے سے قبل ویکسینیشن سرٹیفیکیٹ ہر صورت میں ساتھ لائیں، بغیر سرٹیفیکیٹ کے سعودی عرب کا سفر کرنے کی اجازت نہیں ہوگی لہٰذا دشواری سے بچیں اور مذکورہ ہدایا ت تمام ائیرپورٹس اور تمام ائیرلائنز کے ذریعے سفر پر لاگو ہوں گی۔

    آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری، سرکاری ملازمین کے اثاثے ظاہر کرنے کا قانون منظور

  • حج 2024 کی پروازوں سے متعلق شیڈول جاری

    حج 2024 کی پروازوں سے متعلق شیڈول جاری

    ریاض:سعودی ایوی ایشن گاکا نے حج 2024 کی پروازوں سے متعلق شیڈول جاری کردیا-

    باغی ٹی وی : سعودی عرب نے حج 2024 کے لئے فلائٹ آپریشن کے لئے حکمت عملی مرتب کرلی ہے، اور سعودی ایوی ایشن ’گاکا‘ نے حج پروازوں سے متعلق شیڈول بھی جاری کردیا ہے، جس کے مطابق حج آپریشن سے متعلق درخواستیں یکم جنوری 2024 تک جمع کرائی جاسکتی ہیں۔

    ایوی ایشن کے مطابق قبل از حج پروازوں کاآغاز 9 مئی 2024 سے ہوگا، اور حج پروازوں کی سعودی عرب آمد کا سلسلہ 10جون تک جاری رہے گا حجاج اکرام کی سعودی عرب سے واپسی کاعمل 20 جون 2024 سے شروع ہوگا، اور آخری حج پرواز21 جولائی 2024 کو روانہ ہوگی۔

    طوفان الاقصیٰ واحد حملہ نہیں،اس طرح کے مزید حملے کیے جائیں گے

    نیتن یاہو کا غزہ پلان کیا ہے؟ خفیہ دستاویزات لیک

    ڈراؤنی فلمیں صحت کے لیے مفید ثابت ہوسکتی ہیں،ماہرین نفسیات کا دعویٰ