Baaghi TV

Tag: گجرات

  • گجرات میں پرویز الہی کی رہائشگاہ پر پولیس کا چھاپہ

    گجرات میں پرویز الہی کی رہائشگاہ پر پولیس کا چھاپہ

    گجرات : سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور پاکستان تحریک انصاف کے صدر چوہدری پرویز الہٰی کی رہائش گاہ پر پولیس نے رات گئے چھاپہ مارا۔

    باغی ٹی وی : ذرائع کے مطابق گجرات میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی رہائش گاہ کنجاہ ہاؤس پر پولیس نے چھاپہ مارا، پولیس اہلکار دیواریں پھلانگ کر گھر کے اندر داخل ہو گئے پولیس اہلکاروں نے رہائش گاہ کے تمام کمروں کی تلاشی لی اور ملازمین سے پوچھ گچھ بھی کی پرویز الٰہی کے بارے میں بھی پوچھتے رہے، سابق وزیر اعلیٰ پنجاب گھر پر نہیں ملے تاہم کچھ دیر بعد اہلکار واپس چلے گئے تین ملازمین پوچھ گچھ کے بعد رہا کر دیئے گئے۔

    ہمارےگھر پر ریڈ کسی اندر کے بندے نے کروائی. چوہدری سالک حسین کا دعویٰ


    چوہدری پرویز الٰہی کے صاحبزادے مونس الٰہی نے بھی سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ پولیس نے ایک بار پھر چھاپہ مارا ہے، پولیس کی نفری چوہدری پرویز الٰہی کی رہائش گاہ کے باہر موجود ہے،پولیس کے پاس سرچ وارنٹ نہیں ہے۔

    اس کے علاوہ گجرات میں ہی چوہدری وجاہت حسین کی رہائش گاہ پر بھی پولیس نے چھاپہ مارا، پولیس اہلکار نت ہاؤس کی دیواریں پھلانگ کر اندر داخل ہوئے البتہ تلاشی اور ملازمین سے پوچھ گچھ کے بعد واپس چلے گئے۔

    جنوبی پنجاب کی سیاسی شخصیات کی پیپلزپارٹی میں شمولیت

    دوسری جانب اینٹی کرپشن پولیس کا کہنا ہے کہ کنجاہ ہاؤس میں چھاپے سے ہمارا کوئی تعلق نہیں، یہ پولیس کی کارروائی ہے۔

  • لیبیا کشتی حادثے میں ملوث گینگ کے دو ملزمان گجرات سے گرفتار

    لیبیا کشتی حادثے میں ملوث گینگ کے دو ملزمان گجرات سے گرفتار

    لاہور: ایف آئی اے کمپوزیٹ سرکل گجرات نے کشتی حادثہ میں ملوث منظم گینگ کے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

    باغی ٹی وی: گزشتہ دنوں اٹلی کے بعد لیبیا میں بھی کشتی ڈوبنے کا واقعہ پیش آیا جس میں 3 پاکستانی جاں بحق ہوئےلیبیا کشتی حادثے میں ملوث انسانی اسمگلرزکےخلاف مقدمہ حادثےمیں جاں بحق منیب الرحمان کےوالدکی مدعیت میں درج کیاگیاجس پر ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ میں نامزد 6 ملزمان میں سے 2 انسانی اسمگلرز کو گرفتار کرلیا۔

    گرفتار ملزمان میں راجہ راحیل اور سفیان شامل ہیں گرفتار ملزمان کا تعلق گجرات سے ہے ملزمان کو کھاریاں سے گرفتار کیا گیا،افسوسناک واقعہ سے پہلے ملزمان لیبیا کشتی حادثے کا شکار افراد کے لواحقین سے پیسے وصول کرتے تھے ملزمان وصول کئے گئے پیسے گینگ کے سرغنہ کو ٹرانسفر کرتے تھے۔

    ملزمان پیسے وصول ہونے کے بعد اگلی منزل کا تعین کرتے تھے ملزمان کی گرفتاری کے لئے جدید وسائل کو بروئے کار لایا گیا۔

    ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے غلام سرور وڑائچ کے مطابق گرفتار ملزمان میں راجا راحیل اور سفیان شامل ہیں ،ملزمان کو گجرات،کوٹلہ ارب علی خان سے گرفتار کیا گیا مقدمے میں نامزد دو انسانی اسمگلر حمزہ اور آفاق لیبیا میں مقیم ہیں جبکہ ملزم حمزہ انسانی اسمگلنگ کے گروہ کا سرغنہ ہے

    ڈائریکٹرجنرل ایف آئی اے نے بھی گزشتہ روز نوٹس لیتے ہوئے انسانی سمگلروں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دیا تھا۔ ملزمان کو گرفتار کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا اور دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

  • بن چاہے میری راہ میں کیوں آ رہے ہیں لوگ،جو چاہتی ہوں میں ، وہ نظارا ملے مجھے

    بن چاہے میری راہ میں کیوں آ رہے ہیں لوگ
    جو چاہتی ہوں میں ، وہ نظارا ملے مجھے

    ڈاکٹرصغرا صدف

    صغرا صدف 28 فروری 1963ء کو گجرات میں پیدا ہوئیں، ایک ہمہ جہت اور فعال ادبی شخصیت ہیں۔ اردو اور پنجابی زبان میں شاعری اور افسانہ نگاری کرتی ہیں، پاکستان کے مشہور اخبار ’جنگ‘ میں سماجی، سیاسی، لسانی اور صوفیانہ موضوعات پر کالم لکھتی ہیں۔ فلسفہ، سماجیات اور اردو میں پنجاب یونیورسٹی لاہور سے ایم اے کئے ہیں۔

    صوفی شاعر میاں محمد بخش پر پی ایچ ڈی کا مقالہ تصنیف کیا ہے۔ پنجاب انسٹیٹوٹ آف لینگویج، آرٹ اینڈ کلچر کی ڈائریکٹر جنرل ہیں۔ اس کے علاوہ ملک کے کئی سماجی اور علمی اداروں اور تنظیموں کی رکن ہیں۔ پی ٹی وی کے لئے کئ پروگراموں کے اسکرپٹ لکھے اور پیش کئے ہیں۔

    مطبوعات: ’میں کیوں مانوں ہار‘ ’وعدہ‘ ’مورکھ من‘۔ ’جدا ہیں چاہتیں اپنی‘ ۔ ’مائ میں کنو آنکھاں‘ (شعری محموعے) ’قلم‘ ’نقطہ‘ ’استغراق‘ (کالموں کے مجموعے) ’فیض کا عمرانی فلسفہ‘ اور ’میاں محمد بخش‘ ’فلاسفی آف ڈوائن لو‘(تحقیق اور تنقید) اس کے علاوہ چھ کتابیں انگریزی اور پنجابی سے اردو تراجم کی اور پنجابی میں افسانوں کا ایک مجموعہ بھی شائع ہوچکا ہے۔

    غزل
    ۔۔۔۔۔
    مدتوں جس سے ملاقات نہ تھی
    جب وہ آیا تو کوئی بات نہ تھی
    دل بھی کچھ سرد ہوا جاتا ہے
    مجھ میں بھی شدت جذبات نہ تھی
    وہ کہ سمجھا ہی نہیں نظروں کو
    میری آنکھوں میں کوئی رات نہ تھی
    کیسے ممکن تھا کہ ہوتی مجھ کو
    میری قسمت میں اگر مات نہ تھی
    میں کہ کھوئی رہی اپنے من میں
    میرے رستے میں مری ذات نہ تھی

    غزل
    ۔۔۔۔۔
    کب تک بھنور کے بیچ سہارا ملے مجھے
    طوفاں کے بعد کوئی کنارا ملے مجھے
    جیون میں حادثوں کی ہی تکرار کیوں رہے
    لمحہ کوئی خوشی کا دوبارہ ملے مجھے
    بن چاہے میری راہ میں کیوں آ رہے ہیں لوگ
    جو چاہتی ہوں میں وہ نظارا ملے مجھے
    سارے جہاں کی روشنی کب مانگتی ہوں میں
    بس میری زندگی کا ستارا ملے مجھے
    دنیا میں کون ہے جو صدفؔ سکھ سمیٹ لے
    دیکھا جسے بھی درد کا مارا ملے مجھے

    غزل
    ۔۔۔۔۔
    دکھ اپنا چھپانے میں ذرا وقت لگے گا
    اب اس کو بھلانے میں ذرا وقت لگے گا
    تو نے جو پکارا تو پلٹ آؤں گی واپس
    ہاں لوٹ کے آنے میں ذرا وقت لگے گا
    لکھا تھا بڑے چاؤ سے جس نام کو دل پر
    وہ نام مٹانے میں ذرا وقت لگے گا
    دیتا ہے کسی اور کو ترجیح وہ مجھ پر
    اس کو یہ جتانے میں ذرا وقت لگے گا
    جس شاخ پہ پھل پھول نہیں آئے ہیں اب تک
    وہ شاخ جھکانے میں ذرا وقت لگے گا
    سب رنج و الم ملنے چلے آئے ہیں مجھ سے
    محفل کو سجانے میں ذرا وقت لگے گا
    میں دیکھ بھی سکتی ہوں کسی اور کو تجھ سنگ
    یہ درد کمانے میں ذرا وقت لگے گا
    جو آگ صدفؔ ہجر نے ہے دل میں لگائی
    وہ آگ بجھانے میں ذرا وقت لگے گا

    تصنیفات:
    ۔۔۔۔۔۔۔
    ۔ (1)میں کیوں مانوں ہار
    ۔ (2)مائے نی میں کنوں آکھاں
    ۔ (3)مورکھ من
    ۔ (4)جُدا ہیں چاہتیں اپنی
    ۔ (5)تری خوشبو رُلاتی ہے
    ۔ (6)فیض کا عمرانی فلسفہ

  • چوہدری وجاہت حسین کے دو سیکرٹریز گرفتار

    چوہدری وجاہت حسین کے دو سیکرٹریز گرفتار

    گجرات: پولیس نے ق لیگ کے رہنما چوہدری وجاہت حسین کے دو سیکرٹریز کو گرفتار کر لیا-

    باغی ٹی وی: چوہدری وجاہت حسین کے دونوں سیکرٹریز کو تھانہ رحمانیہ پولیس نے حراست میں لیا،گرفتار ہونے والوں میں کامران بٹ اور حمید اللہ بھٹی شامل ہیں-

    چہودری وجاہت حسین یا پارٹی کی جانب سے سیکرٹریز کی گرفتاری کی تاحال کوئی بیان سامنے نہیں آیا نا ہی پولیس کی جانب سے تردید یا تصدیق کی گئی ہے-

    واضح رہے کہ چوہدری وجاہت حسین اور ان کے بیٹے موسیٰ الہٰی کے خلاف گجرات میں اقدامِ قتل کا مقدمہ درج ہے پولیس کا کہنا تھا کہ مقدمے میں چوہدری وجاہت اور موسیٰ الہٰی سمیت 11 ملزمان نامزد ہیں۔

    مقدمہ مقامی ن لیگی رہنما محمد علی کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا ن لیگی رہنما نے الزام لگایا تھا کہ 23 جنوری کو ان کے گھر پر فائرنگ کی گئی، ملزمان انہیں قتل کروانا چاہتے ہیں

  • پولیس نے پرویز الہی کے گھر کا گھیراؤ کر لیا

    پولیس نے پرویز الہی کے گھر کا گھیراؤ کر لیا

    گجرات: پولیس نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور مسلم لیگ ق کے رہنما پرویز الہی کے گھر کا محاصرہ کر لیا-

    باغی ٹی وی :پرویزالہٰی کے ترجمان اقبال چودھری نے دعوی کیا ہے کہ پولیس نے گجرات میں چودھری پرویز الہٰی کی رہا ئش گاہ کا محاصرہ کر لیا ہے پولیس کی جانب سے پرویز الہٰی کی رہائش گاہ کے اندر جانے کی کو شش کی جا رہی ہے-

    گجرات میں ظہورالہٰی ہاؤس پرپولیس کاچھاپہ،پرویزالہٰی کی تصدیق

    ترجمان نے کہا کہ پولیس کی بھاری نفری گجرات میں پرویز الہٰی کی رہائش گا ہ کے باہر موجود ہے پولیس سیڑھیاں لگا کر پرویز الہٰی کی رہائش گا ہ کے اندر جانے کی کوشش کر رہی ہے-https://twitter.com/MoonisElahi6/status/1622645844083187712?s=20&t=uQpufTsXw4-mCN4uk1rt4w
    پروایز لہی کے صاحبزادے مونس الہی نے پولیس محاصرے کی سی سی ٹی وی ویڈیوٹوئٹر پر شئیر کی اور کہا کہ پولیس، ایف آئی اے، اور دیگر ایک بار پھر کنجاہ ہاؤس میں بغیر وارنٹ کے چھاپے مارتے رہتے ہیں۔ ہمارے گھر پر چھاپہ مار کر آپ کو لگتا ہے کہ ہم عمران خان کا ساتھ چھوڑ دیں گے۔

    وزیراعظم شہبازشریف ترکیہ کا دورہ کریں گے

    اس سے قبل یکم فروری کو بھی گجرات میں پولیس نے ظہورالہی ہاؤس پر چھاپہ مارا تھا سابق وزیراعلی نے پرویزالہی نے کہا تھا کہ پولیس اہلکارسیڑھی لگا کرظہورالہی ہاؤس میں داخل ہوئے، ہمارے ملازمین کو ہراساں کیا گیا۔ ہمیں اس چھاپے کے بارے میں کچھ بھی معلوم نہیں تھا۔ یہ چاہتے ہیں کہ ہم عوامی خدمت نہ کریں، حکمرانوں کو الیکشن میں اپنی شکست نظر آرہی ہے اسی لیے یہ گھسے پٹے سیاستدان ایسی حرکتیں کررہے ہیں، ہمیں عدالتوں پر پورا یقین ہے انہیں عدالتوں سےسزا دلوائیں گے۔

    سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی گرفتار

  • جائیدادکیلئے سنگ دل باپ اور دادا نے 9 ماہ کی بچی کو قتل کردیا

    جائیدادکیلئے سنگ دل باپ اور دادا نے 9 ماہ کی بچی کو قتل کردیا

    گجرات: جائیداد بچانےکیلئے سنگ دل باپ اور دادا نے مبینہ طور پر 9 ماہ کی بچی کو قتل کردیا-

    باغی ٹی وی: پولیس کے مطابق مقدمے میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ماں کو میکے بھیجنےکے بعد اس کی بیٹی کو قتل کیاگیا، بچی کو جائیداد میں حصہ نہ دینا پڑ جائے اسی لیے اسے جان سے مار دیا گیاابتدائی میڈیکل رپورٹ میں بچی کی موت سانس کی نالی بند ہونے سے ہوئی ہے۔

    تین سالہ بچی سے اجتماعی زیادتی

    پولیس کا کہنا ہے کہ اصل حقائق پوسٹ مارٹم کے بعد معلوم ہوں گے، باپ اور دادا کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

    دوسری جانب بھارت میں گرم راڈ سے نمونیہ کے علاج کی کوشش کے دوران نوزائیدہ بچی ہلاک ہوگئی، بھارت کی ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع شاہدول میں بچی کو نمونیہ کے باعث میڈیکل کالج لایا گیا جہاں وہ دوران علاج ہلاک ہوگئی۔حکام نے بتایا کہ بچی کو دفنا دیا گیا تھا لیکن پوسٹمارٹم کیلئے قبر کشائی کی گئی۔

    ویمن اینڈ چائلڈ ڈیولپمنٹ حکام اسپتال پہنچے تو انہیں معلوم ہوا کہ 15 دن پہلے یہ واقعہ پیش آیا۔ ضلع شاہدول کے کلکٹر نے بتایا کہ بچی کے نمونیے کا علاج نہیں کیا گیا جس سے اس کی صحت بگڑتی رہی بچی کی ماں نے اسے 51 بار گرم راڈ لگا کر نمونیہ کے علاج کی کوشش کی، طبیعت بگڑنے پر اسے اسپتال میں داخل کروا گیا۔

    بیماراورمعمرخاتون کوبیچ ہائی وے پر زبردستی بس سے اتاد دیا گیا،خاتون سڑک پر ہی دم…

    مدھیہ پردیش کے قبائلی علاقوں میں درد ختم کرنے کیلئے گرم راڈ سے علاج کرنے کا طریقہ رائج ہے لیکن اس سے جسم میں انفیکشن پھیل جاتا ہے جو جان لیوا ثابت ہوتا ہے۔

    یاد رہے کہ بھارت میں خواتین کومعاشرے کا گھٹیا ترین فرد سمجھ کرانکے ساتھ گھٹیا سلوک کیا جاتا ہے ، بچیوں کے ساتھ نارروا سلوک اس معاشرے کا ایک کھیل بن چکا ہے ،یہی وجہ ہے کہ بھارتی خواتین بہت زیادہ مشکلات کا شکار ہیں-

    اسلام آباد میں میاں چنوں کی نوجوان لڑکی سے اجتماعی زیادتی؛ ایف آئی آر درج کرلی گئی

  • گجرات جیل میں ہنگامہ آرائی ،قیدیوں سے مذاکرات کامیاب، حالات پر قابو پالیا  گیا

    گجرات جیل میں ہنگامہ آرائی ،قیدیوں سے مذاکرات کامیاب، حالات پر قابو پالیا گیا

    پولیس اور ضلعی انتظامیہ کی مدد سے سپرنٹنڈنٹ جیل نے موقع پر پہنچ کر ہنگامہ آرائی کرنے والے قیدیوں سے کامیاب مذاکرات کے نتیجے میں حالات پر قابو پالیا گیا –

    باغی ٹی وی : گجرات پولیس کے مطابق جیل کے اندر قانون کے مطابق ملازمین کے پاس اسلحہ ہوتا ہی نہیں ملازمین سے اسلحہ چھیننے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ ایسی اطلاعات میں کوئی صداقت نہیں۔

    کراچی؛ سٹی کورٹ میں پسند کی شادی کیلئے آنے والے جوڑے پرفائرنگ ملزم گرفتار

    حالات قابو میں ہیں انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات تمام صورتحال کو مانیٹر کررہے ہیں انسپکٹر جنرل جیلخانہ جات پنجاب کے حکم پر ڈی آئی جی جیل خانہ جات سعید اللہ گوندل کی سربراہی میں کمیٹی نے موقع پر پہنچ کرانکوائری کا آغاز کردیا ہےجو فوری طور پر اس ہنگامہ آرائی کے عوامل اور ذمہ داران کا تعین کرکے مفصل رپورٹ آئی جی جیل خانہ پنجاب کو پیش کی جائیگی۔

    کراچی:24 گھنٹوں میں اسٹریٹ کرائمزکی 84 وارداتیں

    واضح رہے کہ گجرات ڈسٹرکٹ جیل میں قیدیوں نے آگ لگا دی تھی جیل کے اندر سے فائرنگ کی آوازیں آئیں تھیں نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی کا گجرات جیل میں قیدیوں کی ہنگامہ آرائی کےواقعہ کا نوٹس لیتےہوئےکمشنر گجرات اور آر پی او گجرات کو فی الفور گجرات جیل پہنچنے کی ہدایت کی تھی

    نگران وزیراعلی نے حکم دیا کہ ہنگامہ آرائی کے ذمہ دار قیدیوں کا تعین کیا جائے اور قانون کے مطابق کارروائی کی جائے-

    اسسٹنٹ کمشنر مستونگ کی گاڑی پرفائرنگ، لیویز اہلکار شہید

  • تعلیم کے بغیر کوئی ملک ترقی نہیں کرسکتا:وزیر اعلیٰ پنجاب

    تعلیم کے بغیر کوئی ملک ترقی نہیں کرسکتا:وزیر اعلیٰ پنجاب

    گجرات:وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ نے کہا ہے کہ تعلیم کے بغیر کوئی ملک ترقی نہیں کرسکتا۔ان خیالات کا اظہاروزیراعلیٰ چوہدری پرویز الہیٰ نے جامعہ گجرات کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گجرات میں مزید کام کرنے جا رہے ہیں، گرلز ہاسٹل کے لیے 42ارب روپے منظور کر رہا ہوں۔

    ارشد شریف قتل ازخود نوٹس،سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری

    انہوں نے کہا کہ 8 نئی بسیں، 15 آئی ٹی لیب 4 کروڑ روپے سے بنیں گی، 9 ارب میں انجینئرنگ یونیورسٹی بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

    چوہدری پرویز الہیٰ نے کہا کہ گجرات اب ضلع نہیں ڈویژن بن گیا ہے، ہم نے اسے ڈویژن بنا دیا ہے، گجرات کو 2 بار تمغہ شجاعت ملا ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ آپ نے پریکٹیکل لائف میں جانا ہے، تعلیم کے بغیر کوئی ملک ترقی نہیں کرسکتا۔پرویز الہیٰ نے مزید کہا کہ اندازہ نہیں تھا کہ اتنے مشکل حالات میں دوبارہ آؤں گا، اللہ نے مجھے وزیراعلیٰ بنا کر دوبارہ موقع دیا ہے

    چند روز قبل وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالٰہی نے تاجر برادری کے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ جتنا بھی وقت ہے، عوام کی خدمت اور مسائل کے حل پر لگائیں گے، تیز رفتاری سے کام کررہے ہیں، انشاء اللہ منصوبے مکمل کریں گے، حکومتی اخراجات کم کرکے عوام کی ترقی پر لگا رہے ہیں۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ڈویژنل لیول پرکینسر کے علاج،سرجری اور بچوں کے لئے جدید ترین مشینری مہیا کررہے ہیں، محض اعلان کافی نہیں ہوتے، ترقیاتی منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانا اصل بات ہے، 100 دنوں میں اتنا کام کیا جو 10 سال میں نہیں ہوا۔

    مجھے اندر سے پیغام آیا کہ آپکو قتل کرنے کی سازش ہو رہی ہے،عمران خان

    وزیراعلیٰ پرویز الہیٰ نے تاجر برادری کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف نے 20سال کے دوران گجرات میں کوئی کام نہیں کیا، شہباز شریف وزیراعظم بن کر بری طرح ایکسپوز ہوگیا ہے، شہباز شریف نے سیرت اکیڈمی کو تالے لگوا کر ظلم کیا۔

  • تاجر برادری اور صنعت کاروں نے چودھری پرویزالٰہی کو قائد پنجاب کا خطاب دے دیا

    تاجر برادری اور صنعت کاروں نے چودھری پرویزالٰہی کو قائد پنجاب کا خطاب دے دیا

    وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی کی گجرات میں معروف صنعتکار عدنان سیٹھی کی رہائش گاہ آمد ہوئی ہے

    وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی سے گجرات کے تاجروں، صنعت کاروں اور معززین علاقہ کی ملاقات ہوئی ہے، سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی، اراکین صوبائی اسمبلی سلیم سرور جوڑا، میاں محمد اختر حیات، چوہدری لیاقت علی، محمد ارشد  چوہدری اور دیگر شخصیات بھی اس موقع پر موجود تھیں ،تاجر برادری کا کہنا تھا کہ گجرات کو ڈویژن بنانا آپ کا تاریخ ساز اقدام ہے جسے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ،

    تاجر برادری اور صنعت کاروں نے گجرات کی تعمیر و ترقی کے لئے اربوں کے عوامی منصوبوں پر وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی کو خراج تحسین پیش کیا تاجر برادری اور صنعت کاروں نے چودھری پرویزالٰہی کو قائد پنجاب کا خطاب دیا اور کہا کہ کاروباری اوقات کار کی پابندی ختم اور اتوار کو کاروبار کی اجازت دینے پر پنجاب کی پوری تاجر برادری اور صنعت کار آپ کے بزنس فرینڈلی اقدام کو سراہتی ہے۔ آپ نے گجرات کو ترقی کی دوڑ میں ایک بار پھر شامل کر دیا ہے۔

    چودھری پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت نے آتے ہی تاجروں کیلئے کاروبار میں آسانیاں پیدا کی ہیں۔ کاروبار کے اوقات کار کی پابندی کو پورے صوبے میں ختم کیا۔ کاروباری مراکز او رمارکیٹیں پورے ہفتے کھولنے کی اجازت دی۔ تاجروں اور صنعتکاروں کے لئے صوبے میں مزید سہولتیں فراہم کریں گے۔صوبے میں سٹیٹ آف آرٹ سپیشل اکنامک زونز بنائے جائیں گے۔عوام کے دیرینہ مطالبے پر گجرات کو باقاعدہ ڈویژن کا درجہ دیا۔ کنجاہ اور جلالپور جٹاں کو تحصیل  بنا ئیں گے۔ گجرات میں انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام پر کام تیزی سے جاری ہے۔  صاف پانی کی فراہمی اور سیوریج کا بہترین نظام لائیں گے۔ گجرات میں ویسٹ مینجمنٹ کمپنی بنائی جائے گی۔ہم عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں۔2ستمبر کو عمران خان گجرات کے سٹیڈیم میں جلسہ کریں گے۔ہر شعبے میں ایک ماہ کے اندر کام نظر آنے شروع ہو جائیں گے،سارے وعدے پورے کریں گے۔ ایک ایک لمحہ قیمتی ہے۔ تاجر برادری اور صنعتکاروں کے ساتھ ملاقاتوں کا سلسلہ تسلسل کے ساتھ جاری رہے گا۔

    کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب

    لاک ڈاؤن ختم کیا جائے، شوہر کے دن رات ہمبستری سے تنگ خاتون کا مطالبہ

    لاک ڈاؤن، فاقوں سے تنگ بھارتی شہریوں نے ترنگے کو پاؤں تلے روند ڈالا

    کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی

    کرونا لاک ڈاؤن، رات میں بچوں نے کیا کام شروع کر دیا؟ والدین ہوئے پریشان

    پولیس اہلکار نے لڑکی کو منہ بولی بیٹی بنا کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، نازیبا ویڈیو بھی بنا لیں

    دوستی کیوں نہیں کی؟ نوجوان نے لڑکی کو سیکس ورکربنا دیا

    قبل ازیں گزشتہ روز وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے ظہور الٰہی پیلس گجرات میں میڈیا سے گفتگو کی اور کہا کہ عوام کی مشکلات کا احساس ہے، نوکریوں پر پابندی اٹھا لی ہے -گجرات کو آج سے باقاعدہ ڈویژن کا درجہ دے دیا گیا ہے -کنجاہ اور جلالپور جٹاں کو تحصیل بنا رہے ہیں -جلالپورجٹاں اور کنجاہ میں ریسکیو1122 مراکز بنائیں گے -گجرات سے حافظ آباد دو رویہ سڑک اور دریائے چناب پر پل بنائیں گے – گجرات میں انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام پر کام تیزی سے جاری ہے – گجرات کے لئے صاف پانی کی فراہمی اور سیوریج کا بہترین نظام لائیں گے – گجرات میں ویسٹ مینجمنٹ کمپنی بنائی جائے گی، کہیں کوڑا کرکٹ نظر نہیں آئے گی- عزیز بھٹی ہسپتال میں 500 بیڈ تک اپ گریڈ کیا جائے گا وزیر آباد انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کو 500 بیڈ تک اپ گریڈ کریں گے-گجرات شہر میں زچہ بچہ اور کینسر ہسپتال بھی بنائے جائیں گے- کنجاہ اور جلالپورجٹاں کے ہسپتالوں کو اپ گریڈ اور جدید بنائیں گے -گجرات میں انجینئرنگ یونیورسٹی بھی بنائیں گے – سکولوں اور کالجوں کو اپ گریڈ کریں گے، گجرات دور جدید کا علی گڑھ بن جائے گا-دوسرے شہروں میں گجرات کی نسبت تین گنا زیادہ کام کریں گے – لاہور میں ویسٹ مینجمنٹ کیلئے ترکش کمپنی سے اچھی کمپنی لائیں گے -زمینداروں کو بغیر سود سولر پمپ دے رہے ہیں -خصوصی افراد کو نوکریاں دیں گے، نابینا افراد کا الاؤنس بحال کر دیا گیا -سیلاب زدہ علاقو ں کے لوگوں کی مشکلات کا ازالہ کریں گے راجن پور میں سب سے پہلے میں پہنچااور لوگوں کا دکھ درد بانٹا-پنجاب کی تمام تحصیلوں میں ریسکیو1122 کیلئے 170 ایمبولینس دے چکے ہیں -اگلے ہفتے تک ایمرجنسی موٹرسائیکل سروس کا افتتاح بھی کر دیا جائے گا-ایف آئی آر کا نظام درست کریں گے – ہر ڈویژن میں سیف سٹی کا نظام لائیں گے -فری لیگل ایڈ بحال اور جیل ریفارمز پر دوبارہ کام شروع کر رہے ہیں – ہر شعبے میں ایک ماہ کے اندر کام نظر آنے شروع ہو جائیں گے -کوئی کام نئے سرے سے نہیں کر رہے بلکہ جہاں سے چھوڑ کر گئے تھے وہاں سے دوبارہ شروع کر رہے ہیں -عوام کی کوئی ڈیمانڈ نہیں بچے گی، سارے وعدے پورے کریں گے – عوام کی دعاؤں سے وزیر اعلی بنا،ایک ایک لمحہ قیمتی ہے، سارے کام کرنا چاہتے ہیں – دعا کریں کہ ہم اپنے تمام کام مکمل کرلیں -جب عوام کے سارے کام کر لوں گا تو پگ پہنوں گا- ہمارے وزیر اعظم اب بھی عمران خان ہی ہیں، گجرات والوں نے دل سے تسلیم کیا ہے – ستمبر میں عمران خان آئیں گے تو انہیں گجرات والوں کے شاندار استقبال کا پتہ چل جائے گا-وزیر اعلی بننے پر اللہ تعالی کا شکر ادا کرتا ہوں، عمران خان اور پی ٹی آئی کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں -عمران خان کے ساتھ ہمارا بھرپور ساتھ رہے گا -لیپ ٹاپ دینے سے کچھ نہیں ہوتا، عملی کام کرنا پڑتا ہے – شہباز شریف لیپ ٹاپ دیتا رہا اور انسانی وسائل کی ترقی کے لئے کچھ نہیں کیا-

  • بھارت میں جعلی شراب پینے سے 21 افراد  ہلاک درجنوں کی حالت غیر

    بھارت میں جعلی شراب پینے سے 21 افراد ہلاک درجنوں کی حالت غیر

    بھارتی ریاست گجرات میں جعلی شراب پینے سے 50 سے زائد افراد کی حالت غیر ہونے پر اسپتال لے جایا گیا جہاں 21 افراد کی ہلاک ہو گئے-

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست گجرات کے علاقے احمد آباد میں 50 سے زائد افراد کومقامی ہسپتال میں نیم بے ہوشی کی حالت میں لایا گیا تھا۔

    اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ 21 افراد کو مردہ حالت میں لایا گیا تھا جب کہ 30 افراد اب بھی زیر علاج ہیں جن میں سے 7 کی حالت نازک ہے جس کے باعث ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

    ہلاک ہونے والے زیادہ تر افراد دیہاڑی دار مزدور تھے اہل خانہ کا کہنا تھا کہ ان سب کی یہ حالت شراب پینے کے بعد ہوئی ہے پولیس نے مقدمہ درج کر کے اس دکاندار کی تلاش شروع کردی ہے جہاں سے شراب خریدی گئی تھی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ جن اضلاع میں شراب پینے سے اموات ہوئی ہیں وہاں شراب بنانے، بیچنے اور خریدنے پر پابندی عائد ہے۔ چند مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں-

    واضح رہے کہ بھارت میں زہریلی شراب پینے سے ہلاکتوں کے واقعات عام ہیں اور گزشتہ برس ریاست پنجاب میں ایک تقریب میں شراب پینے سے 102 افراد ہلاک ہوگئے تھےجبکپ ملک کے مغربی صوبے بنگال میں بھی 2011 میں جعلی شراب کی وجہ سے 170 اموات واقع ہو گئی تھیں۔

    بھارت میں سالانہ 5 بلین لیٹر الکحل استعمال کیا جاتا اور اس ضرورت کے صرف 40 فیصد کو قانونی شکل میں پیدا کیا جاتا ہے۔ ملک کے صوبوں بہار، گجرات، میزرام اور ناگالینڈ میں الکحل کے استعمال اور فروخت کو ممنوع قرار دے دیا گیا تھا۔