Baaghi TV

Tag: گداگر

  • پشاور ،بھکاریوں کیخلاف آپریشن، 24 ٹھیکے داروں کی نشاندہی، 120بھکاری گرفتار

    پشاور ،بھکاریوں کیخلاف آپریشن، 24 ٹھیکے داروں کی نشاندہی، 120بھکاری گرفتار

    پشاور: پشاور میں بھکاریوں کے خلاف جاری آپریشن کے دوران انکشاف ہوا ہے کہ گداگری ایک منظم منصوبہ بندی کے تحت چل رہی ہے۔

    کمشنر آفس کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ بھکاریوں کے خلاف کارروائیوں میں 24 ٹھیکے داروں کی نشاندہی کی گئی ہے جو اس دھندے میں ملوث ہیں۔ان ٹھیکے داروں کی گرفتاری کے لیے اقدامات اٹھا لیے گئے ہیں اور ان کے خلاف سخت کارروائی جاری ہے۔اس آپریشن میں اب تک تقریباً 120 بھکاریوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے، جن میں 70 خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ حراست میں لیے گئے بھکاری مختلف علاقوں سے گرفتار کیے گئے ہیں جہاں یہ افراد گداگری کرتے ہوئے پائے گئے۔

    کمشنر آفس نے بتایا کہ گداگری کے خلاف اس آپریشن کا مقصد شہر میں امن و سکون کو بحال کرنا اور اس غیر قانونی سرگرمی کے خلاف سخت قوانین کا نفاذ کرنا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ اس قسم کے آپریشنوں کا مقصد گداگری کے دھندے کو جڑ سے ختم کرنا اور شہر کو اس غیر قانونی کاروبار سے پاک کرنا ہے تاکہ عوام کی فلاح و بہبود کو بہتر بنایا جا سکے۔پشاور کے شہریوں نے اس آپریشن کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے حکام کی کوششوں کو سراہا ہے۔

    سیف علی خان واقعی زخمی تھے یا صرف ایک” اداکاری” تھی،حملے پر سوال اٹھ گئے

    رؤف حسن پر درج مقدمات کی تفصیل اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش

  • پشاور، پیشہ ور گداگروں کے خلاف کریک ڈاؤن،9 گرفتار

    پشاور، پیشہ ور گداگروں کے خلاف کریک ڈاؤن،9 گرفتار

    نگران معاون خصوصی سلمیٰ بیگم کی ہدایت پر انسداد گداگری ایکٹ کے تحت پیشہ ور گداگروں کے خلاف آپریشن جاری ہے ، پشاور اور گردونواح میں محکمہ سماجی بہبود دارلکفالہ کی انسداد گداگری سکواڈنے پیشہ ور گداگروں کے خلاف گرینڈ آپریشن کرتے ہوئے مذید 9 پیشہ ور گداگروں کو گرفتار کرلیا ہے نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی معاون خصوصی برائے زکوٰۃ،عشر، سماجی بہبود وترقی خواتین سلمیٰ بیگم کی ہدایت پر دارلکفالہ کی ٹیم نے پشاور کے مختلف مقامات پر چھاپے مارے اور پیشہ ور گداگری میں ملوث مرد و خواتین کوانسداد گداگری ایکٹ کے تحت گرفتار کرکے اپنی تحویل میں لے کر دارالکفالہ منتقل کر دیا گرفتار پیشہ ور گداگروں میں 4 مرد اور 5 خواتین شامل تھیں جنکو کوہاٹ روڈ، رینگ روڈ، نشتر آباد، گلبہار، انم صنم چوک اور صدر روڈ سے گرفتار کیا اور انکے خلاف انسداد گداگری ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے دارالکفالہ منتقل کیا مینیجر دارالکفالہ حناء کا پیشہ ور گداگروں کے خلاف کریک ڈاؤن کے حوالے سے کہنا تھا کہ پشاور اور گردونواح میں گداگری کے خلاف انسداد گداگری ٹیم کاآپریشن جاری رہے گا اور پشاور کو پیشہ ور گداگروں سے پاک کرکے دم لیں گے۔

  • گداگروں سے ستائے لوگ پریشان

    گداگروں سے ستائے لوگ پریشان

    قصور
    شہری مہنگائی بے روزگاری کے بعد گداگروں سے پریشان ہو گئے
    تفصیلات کے مطابق مہنگائی بے روزگاری سے ستائے لوگوں کا گداگروں نے جینا محال کر دیا ہے قصور کے شہر الہٰ آباد میں گداگروں کی تعداد میں ہوشربا اضافہ ہو گای ہے جس سے بازار میں سینکڑوں گداگروں نے ڈیرے جما لیئے ایک بندے کے گرد کئی گداگر خیرات مانگنے کیلئے جمع ہو جاتے ہیں اور خیرات ایسے مانگنا شروع کر دیتے ہیں جیسے اپنی ذاتی رقم لینی ہو خیرات نہ دینے پر شہریوں کیساتھ بد زبانی کرتے اور بددعائیں دیتے ہیں گداگروں نے شہریوں کا جینا حرام کر دیا ہے