Baaghi TV

Tag: گدا گری

  • اسلام آباد :مساجد کے باہر گداگری اور اشیا کی فروخت پر پابندی

    اسلام آباد :مساجد کے باہر گداگری اور اشیا کی فروخت پر پابندی

    اسلام آباد میں مساجد کے باہر گداگری اور اشیا کی فروخت پر پابندی عائد کر دی گئی ہے-

    اسلام آباد پولیس نے مساجد انتظامیہ کی جانب سے سکیورٹی کے لیے دیئے گئے مراسلے پر جواب جاری کر دیا،مراسلے میں کہا گیا ہے کہ مساجد میں عبادت کے اوقات میں کم از کم ایک سکیورٹی گارڈ تعینات کیا جائے، سکیورٹی گارڈ کو اسلحہ مسجد کی حدود میں رکھنے کی اجازت ہو گی، مسجد کے داخلی و خارجی راستوں اور اردگرد پارکنگ کی اجازت نہیں ہو گی، مساجد، امام بارگاہوں میں داخل اور نکلنے کیلئے ایک ہی راستہ ہو گا مساجد کے مین گیٹ کے باہر ریڑھی بانوں ، گداگر، ٹوپیاں اور دیگر اشیا کی فروخت پر پابندی ہو گی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ مسجد میں مشکوک شخص، سرگرمیوں یا مشکوک سامان کی فوری اطلاع دی جائے ، مساجد اور امام بارگاہوں کی انتظامیہ تمام ہدایات پر فوری عمل کریں، خلاف ورزی پر قانونی کارروائی ہو گی۔

  • گداگری  میں ملوث خاتون سمیت 2 مسافروں کی بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام

    گداگری میں ملوث خاتون سمیت 2 مسافروں کی بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام

    کراچی: ائیرپورٹ سیکورٹی فورس(اے ایس ایف) نے گداگری اور جعلسازی میں ملوث خاتون سمیت 2 مسافروں کی بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام بنا دی۔

    باغی ٹی وی : ترجمان اے ایس ایف کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ائیرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے جعلسازی اور گداگری میں ملوث خاتون سمیت 2 افراد کو گرفتار کرلیا،ملزمان کی شناخت صحت خاتون اور احسان کے نام سے ہوئی،ملزمہ صحت خاتون وزٹ ویزے پر بحرین جا رہی تھی، ملزمہ بیرون ملک گداگری میں ملوث ہے اور اس کا نام بلیک لسٹ میں شامل تھا۔

    ریکارڈ کے مطابق صحت خاتون سعودی عرب اور قطر میں گداگری میں ملوث رہی ہے اس سے قبل ملزمہ کو سعودی عرب سے ڈی پورٹ کیا گیا تھا ملزمہ نے سوشل میڈیا کے ذریعے خدا بخش نامی ایجنٹ سے سعودی عرب جانے کے لیے رابطہ کیا تھا اور 2 لاکھ 50 ہزار روپے دئیے تھے۔

    محسن نقوی کے ساتھ تصویر کیوں؟عمران وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پربرس پڑے

    ترجمان اے ایس ایف نے مزید کہا کہ ملزم احسان سینیگال سے پاکستان پہنچا تھا امیگریشن کلیرینس کے دوران ملزم کی دستاویزات مشکو ک پائی گئیں، ملزم کے پاسپورٹ پر اٹلی کی امیگریشن کی جعلی اسٹیمپ بھی لگی ہوئی تھی، ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم نے شیخوپو رہ کے رہائشی انصر نامی ایجنٹ کے ذریعے سفری دستاویزات کا بندوبست کیا ملزم نے البانیہ جانے کے لیے ایجنٹ کے ساتھ 30 لاکھ روپے میں معاملات طے کیے جس میں سے 10 لاکھ روپے ابتدائی طور ایجنٹ کو ادا کیے گئے۔ مذکورہ رقم کے عوض ایجنٹ نے مسافر کو یورپ بھجوانا تھا

    چین اور بھارت کا دوبارہ براہ راست فضائی سروس پر اتفاق

    ملزم نے انکشاف کیا کہ ایجنٹ نے جعلی امیگریشن اسٹیمپ اس کے پاسپورٹ پر لگائی گرفتار ملزمان کو مزید قانونی کارروائی کے لیے انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل کراچی منتقل کردیا گیامزید تفتیش جاری ہے۔

    دوسری جانب کراچی سے عمرہ اور ورک ویزا پر جانے والے 103 مسافروں کو آف لوڈ کردیا گیا۔

    سعودی عرب کی جائیداد میں غیرملکیوں کو سرمایہ کاری کی اجازت

    وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے امیگریشن سیل نے گزشتہ 48 گھنٹے کے دوران کراچی ائیرپورٹ سے مختلف ممالک کو جانے والے 103 مسافروں کو آف لوڈ کردیا امیگریشن ذرائع کے مطابق عمرہ کیلئے سعودیہ جاتے ہوئے 28 افراد کو آف لوڈ کیا گیا اس کے علاوہ آذربائیجان، سعودیہ، ترکیہ، قبرص، بحرین، ملائشیا، تھائی لینڈ، سری لنکا، سنگاپور، مالوی، برونڈی، کانگو، عمان، بوٹسوانا، انڈونیشیا، البانیہ اور مڈغاسکر جانے والے افراد کو بھی آف لوڈ کردیا گیا۔

    امریکہ کی جانب سے پاکستان کے لیے امداد کی معطلی کی تصدیق

  • عمرے کی آڑ میں گداگری میں ملوث 3 خواتین  گرفتار

    عمرے کی آڑ میں گداگری میں ملوث 3 خواتین گرفتار

    کراچی ایئرپورٹ پر ایف آئی اے امیگریشن نے کارروائی کر کے عمرے کی آڑ میں گداگری میں ملوث 3 خواتین مسافر کو گرفتار کرلیا۔

    باغی ٹی وی : ایف آئی اے کے مطابق خواتین گداگری کی غرض سے سعودی عرب جانے کی کوشش کررہی تھیں کہ حکام نے انہیں موقع پر پکڑلیا،مسافر خواتین کی شناخت عروج فاطمہ ، مریم نذیر اور جمیلہ بی بی کے نام سے ہوئی۔

    ایف آئی اے نے جاری کردہ بیان میں کہا کہ خواتین کو امیگریشن کلئیرنس کے دوران مشکوک پایا گیا، گرفتار خواتین کے پاس واپسی کی ٹکٹ اور ہوٹل بکنگ موجود نہ تھی، گرفتار خواتین کے پاس عمرہ کی ادائیگی کے لیے درکار ضروری رقم بھی ناکافی تھی،انہی خواتین کو اس سے قبل لاہور ایئرپورٹ سے بھی آف لوڈ کیا گیا تھا، ملزم خواتین کو مزید قانونی کارروائی کے لیے انسدادِ انسانی سمگلنگ سرکل منتقل کر دیا گیا۔