Baaghi TV

Tag: گرج چمک کے ساتھ بارشیں

  • پنجاب میں بارشوں کا الرٹ، بالائی علاقوں میں ندی نالوں کے بھرنے کا خدشہ

    پنجاب میں بارشوں کا الرٹ، بالائی علاقوں میں ندی نالوں کے بھرنے کا خدشہ

    مغربی ہوائیں پنجاب کے بالائی علاقوں میں داخل ہوگئیں، جس کے باعث صوبے میں آج سے بارشوں کا سلسلہ شروع ہونے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

    پی ڈی ایم اے پنجاب نے صوبہ بھر میں بارشوں کا الرٹ جاری کرتے ہوئے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق 7 اکتوبر تک پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارشیں متوقع ہیں، جن میں راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد اور وزیرآباد شامل ہیں۔ لاہور، قصور، شیخوپورہ، سیالکوٹ، نارووال، سرگودھا، جھنگ، ننکانہ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھی بارشیں ہونے کا امکان ہے۔

    6 اکتوبر تک ڈیرہ غازی خان، بھکر، لیہ، ملتان، بہاولپور، بہاولنگر، راجن پور اور رحیم یار خان میں گرج چمک کے ساتھ بارشیں متوقع ہیں، جبکہ مری، گلیات اور راولپنڈی کے ندی نالوں میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔پی ڈی ایم اے نے صوبے بھر کے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کے ساتھ لوکل گورنمنٹ، محکمہ زراعت، آبپاشی، صحت، جنگلات، لائیو اسٹاک اور ٹرانسپورٹ کو بھی الرٹ جاری کر دیا ہے۔ شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز اور ایمرجنسی کی صورت میں ہیلپ لائن 1129 پر رابطے کی ہدایت دی گئی ہے۔

    دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ سندھ کے مختلف اضلاع جن میں دادو، بدین، مٹھی، میرپور خاص، حیدرآباد، سجاول، کراچی اور ٹھٹھہ شامل ہیں میں بھی بارش کی پیشگوئی ہے۔خیبرپختونخوا کے پشاور، نوشہرہ، صوابی، دیر، چترال، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ اور ایبٹ آباد میں بھی بارش ہوگی جبکہ پنجاب اور بلوچستان کے بیشتر علاقے گرم اور خشک رہیں گے۔

    اسرائیلی فوج کی وحشیانہ کارروائیاں، غزہ میں مزید 53 فلسطینی شہید

    اسکاٹش لیبر کا فلسطینی خود مختار ریاست کے قیام کے لیے مکمل حمایت کا اعلان

    اسکاٹش لیبر کا فلسطینی خود مختار ریاست کے قیام کے لیے مکمل حمایت کا اعلان

    اسنیپ چیٹ نے مفت اسٹوریج ختم کرنے کا اعلان، فیس لاگو ہوگی

  • ملک کے بالائی علاقوں میں بارش کا امکان، میدانی علاقوں میں شدید گرمی

    ملک کے بالائی علاقوں میں بارش کا امکان، میدانی علاقوں میں شدید گرمی

    محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ ملک کے شمالی علاقوں میں 3 سے 5 جون کے دوران گرج چمک کے ساتھ بارشیں متوقع ہیں، جبکہ میدانی علاقے عیدالاضحیٰ کے دوران شدید گرمی اور خشک موسم کی لپیٹ میں رہیں گے۔

    ادارے کے مطابق، نم آلود ہوائیں شمال مشرقی علاقوں میں داخل ہو رہی ہیں اور مغربی سسٹم 3 جون سے شمالی علاقوں پر اثرانداز ہوگا جو 5 جون تک جاری رہے گا۔بارش کی زد میں آنے والے اضلاع میں چترال، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بونیر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، کرک، بنوں، لکی مروت اور کوہاٹ شامل ہیں۔

    مزید برآں، کشمیر، گلگت بلتستان، اسلام آباد، راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم اور گجرات میں بھی بارش کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔پی ڈی ایم اے پنجاب نے 2 سے 5 جون کے دوران شدید آندھی، تیز ہواؤں اور بارشوں کے خدشے پر وارننگ جاری کر دی ہے۔ حالیہ موسم کی شدت کے باعث صوبے کے مختلف اضلاع میں 12 افراد زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔

    سیالکوٹ، ناروال، لاہور، شیخوپورہ، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، گوجرانوالہ اور حافظ آباد میں ہلکی سے درمیانے درجے کی بارش کا امکان ہے، جبکہ جنوبی پنجاب میں آندھی اور گرد آلود ہوائیں چلنے کی پیشگوئی ہے۔نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر (این ڈی ایم اے) نے 2 سے 7 جون کے دوران ممکنہ شدید موسمی حالات کے لیے ملک گیر الرٹ جاری کیا ہے۔

    پنجاب، سندھ اور بلوچستان کے اکثر علاقوں میں موسم خشک اور شدید گرم رہے گا۔ تاہم پوٹھوہار، شمال مشرقی پنجاب، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں وقفے وقفے سے بارش اور آندھی کا امکان ہے۔خیبرپختونخوا کے شمالی اضلاع جیسے چترال، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، مالاکنڈ، ایبٹ آباد اور کرم میں 2 سے 6 جون تک گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے، جبکہ دیگر اضلاع میں موسم خشک اور گرم رہے گا۔

    سندھ کے کراچی، حیدرآباد، سکھر، لاڑکانہ اور میرپورخاص سمیت بیشتر علاقوں میں بھی موسم خشک اور درجہ حرارت بلند رہنے کا امکان ہے۔بلوچستان کے شہروں کوئٹہ، تربت، گوادر، خضدار اور ژوب میں بھی شدید گرمی کی پیشگوئی کی گئی ہے اور بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔

    شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ ممکنہ موسمی شدت کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور غیر ضروری سفر سے پرہیز کریں۔

    جنرل اوپندر دیویدی کا مذہبی آشرم کا دورہ ،بھارتی فوج کی سیکولر روایت پر سوالیہ نشان

    پنجاب بلدیاتی انتخابات ، قانون سازی نہ ہوئی تو خود فیصلہ کریں گے،الیکشن کمیشن

    پاکستان نے بھارت کے 4 رافیل طیارے گرائے وزیراعظم کا بڑا انکشاف

    بھارت نے سندھو پر حملہ کیا، کشمیر کا مسئلہ حل ہونے تک امن ممکن نہیں،بلاول بھٹو