Baaghi TV

Tag: گردونواح

  • سوات اور گرد و نواح میں زلزلہ

    سوات اور گرد و نواح میں زلزلہ

    سوات اور گرد و نواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے-

    باغی ٹی وی: زلزلے کے جھٹکوں سے شہریوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے جبکہ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.7 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کی گہرائی 192 کلو میٹر تھی جبکہ مرکز کوہ ہندو کش کا پہاڑی سلسلہ تھا، تاہم کسی قسم کے نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

    قبل ازیں سوات، مانسہرہ، بٹگرام، تورغراورملحقہ علاقوں میں محسوس کئے گئے، اپر ہزارہ ڈویژن اور بونیر میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے زلزلہ پیمامر کزنے زلزلے کی شدت 5.4 بتائی ہے، زیر زمین گہرائی 150 کلومیٹر تھی جبکہ زلزلے کا مرکز جنوب مشرقی افغانستان بتایا گیا تھا۔

    1960 کا قانون اس کا استعمال اسلام آباد پر کیسے ہو گا ؟عدالت

    ایشیا کپ:پاک بھارت میچ بارش سے متاثر ہونے کا امکان

    جولائی 2023 میں پاکستان کا قرض 907 ارب روپے بڑھا،اسٹیٹ بینک

  • صوبہ بلوچستان میں زلزلے کے جھٹکے

    صوبہ بلوچستان میں زلزلے کے جھٹکے

    کوئٹہ: صوبہ بلوچستان کے علاقے خضدار اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

    باغی ٹی وی : زلزلے کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے،اب تک کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

    جسٹس مظاہر اکبر نقوی کیخلاف ریفرنس دائر

    زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 3.7 اور گہرائی 20 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی زلزلے کا مرکز خضدار سے 35 کلو میٹر جنوب مغرب میں تھا۔

    ثاقب نثار کے بیٹے کی مبینہ آڈیو لیک،مریم کا ردعمل سامنے آ گیا

  • قذافی سٹیڈیم لاہور کے گردونواح ریسٹورنٹس کیساتھ اتنی  بڑ ی زيادتی؟

    قذافی سٹیڈیم لاہور کے گردونواح ریسٹورنٹس کیساتھ اتنی بڑ ی زيادتی؟

    عامر رفیق قریشی چیئرمین پاکستان ریسٹورنٹس یونٹی ایسوسی ایشن
    ریسٹورنٹس کے ساتھ زیادتیوں کی ایک اور کڑی بوجہ PSLقذافی سٹیڈیم لاہور کے ارگرد نواح کے ریسٹورنٹس بغیر نوٹس بند کروالیے۔ ریسٹورنٹس کو سول انتظامیہ اور پولیس نے بند کر وایا۔ ریسٹورنٹس پہلے ہی معاشی بدحالی کا شکار ہیں ان کے ساتھ زیادتی اور ناانصافی نہ کی جائے۔پبلک ٹرانسپورٹ اور تعلیمی ادارے کھولے گئے لیکن ریسٹورنٹس اِن ڈور ڈائننگ پر پابندی ناانصافی ہے۔
    بازاروں اور دیگر جگہوں پر کرونا وائرس نہیں آتا لیکن ریسٹورنٹس جیسی محفوظ جگہ پرآجاتا ہے؟ حکومت دو گلی پالیسیاں بدلے۔
    ریسٹورنٹس بند کرنے سے ریسٹورنٹس کے مالی نقصان کا ذمہ دار کون ہو گا؟

    قذافی سٹیڈیم موجود ریسٹورنٹس کے پاس کھانے پینے کی اشیاء جیسے مٹن، چکن وغیرہ ضائع ہوجائے گا۔
    حکومت ایسے مواقع پر بروقت مطلع کرے تاکہ ریسٹورنٹس مؤثر اقدامات کر سکیں۔