Baaghi TV

Tag: گرفتاری

  • ڈکیت گروہ کا کارندہ رنگے ہاتھوں گرفتار

    ڈکیت گروہ کا کارندہ رنگے ہاتھوں گرفتار

    شہر قائد کراچی میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف پولیس کی کاروائی جاری ہے

    , ایسٹ پولیس کی کاررواٸی ڈکیت گروہ کا کارندہ رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا،بہادرآباد پولیس نے دوران پیٹرولنگ شہری سے ہونے والی واردات کو ناکام بنا دیا,مشتبہ حلیہ میں مبلوث ملزم واردات کرنے شہری کو گھیرے کھڑا تھا ایسٹ پولیس نے حکمت عملی سے ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا, گرفتار ملزم سے اسلحہ ایک پسٹل, موباٸل اور نقدی برآمد ہوٸی گرفتار ملزم پہلے بھی تھانہ ٹیپو سلطان اور بہادرآباد سے گرفتار ہوچکا ہے, گرفتار ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا,

    دوسری جانب تھانہ گڈاپ پولیس کی کاروائی 1 منشیات فروش ملزم گرفتارکر لیا گرفتار ملزم کامران خان کے قبضہ سے 1335 گرام چرس برآمد کر لی گئی،گرفتار ملزم کا نام IR لسٹ میں شامل ہے اور پہلے بھی کئی منشیات کے مقدمات میں گرفتار ہوچکا ہے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش جاری کر دی گئی،

    ایک اور کاروائی میں اسٹریٹ کرائم و چھیناجھپٹی میں ملوث ملزم سائیٹ ایریا سے گرفتارکر لیا گیا، ایس ایچ او تھانہ سائیٹ اے سب انسپکٹر قمرجاوید کیانی کی اسٹاف کے ہمراہ بروقت کاروائی ،اسٹریٹ کرائم و چھینا جھپٹی میں ملوث ملزم بنام کاشف ولد سید غواث رنگے ہاتھوں گرفتار جبکہ ملزم کا ساتھی بنام طور عرف کالیا ولد نامعلوم اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بھاگ جانے میں کامیاب ہوگیا۔ملزمان اسلحہ کے زور پر مسمی فرحان ولد سردار مالک سے موبائل فون اور کیش چھین رہے تھے گرفتار ملزم سے چھینا گیا سامان اور ایک پستول 30بور بمع 3راونڈز برآمدکرلئے گئے۔گرفتار ملزم نے تھانہ پیرآباد،تھانہ اورنگی ٹاؤن،تھانہ پاپوش نگر کے علاقوں میں چھینا جھپٹی کی وارداتوں کا انکشاف کیاہے۔ملزمان کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 187/23 بجرم دفعہ392/511/34 ت پ مقدمہ الزام نمبر 188/2023بجرم دفعہ 23(i)A سندھ آرمز ایکٹ درج کیا گیا۔

    دوسری جانب اپوزیشن کے قانون سازوں نے ایک بار پھر کراچی میں بڑھتے ہوئے اسٹریٹ کرائم پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔متحدہ مجلس عمل کے رہنما سید عبدالرشید نے کہا کہ 2023 میں اب تک 60 سے ​​زائد شہری ڈکیتی مزاحمت پر مارے گئے ہیں۔ مزاحمت پر قتل سمیت اسٹریٹ کرائم اور قتل کی وارداتوں میں اضافہ ہوا ہے۔انہوں نے الزام لگایا کہ پولیس امن و امان برقرار رکھنے کے بجائے حکمران جماعت پاکستان پیپلز پارٹی کے بلدیاتی انتخابات کو ’منظم کرنے‘ میں مصروف رہی۔ایم ایم اے کے رکن کا کہنا تھا کہ 2023 میں کراچی میں ڈکیتی کے دوران شہریوں کا قتال افسوسناک ہے جبکہ رواں سال میں اب تک 72 ہزار سے زائد گاڑیاں چھینی یا چوری کی گئیں ان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے کیا اقدامات کئے ہیں یہ سوالیہ نشان ہے۔رشید نے کہا کہ ایک طرف عوام ڈاکوؤں کے ہاتھوں مارے جا رہے ہیں تو دوسری طرف پورا محکمہ پولیس کراچی کا مینڈیٹ چرانے میں مصروف ہے۔انہوں نے الزام لگایا کہ سندھ پولیس سیاسی کارکنوں کا کردار ادا کر رہی ہے۔

    وزیر پارلیمانی امور مکیش کمار چاولہ نے محکمہ داخلہ کی جانب سے توجہ دلاؤ نوٹس کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ امن و امان کی صورتحال گزشتہ دنوں سے بہت بہتر ہے۔انہوں نے کہا کہ آپریشن سندھ اور پنجاب کی سرحد کے کچے کے علاقے میں بھی کیا جا رہا ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ جرائم اور منشیات کی لعنت پر قابو پانے کے لئے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس تشکیل دیا گیا ہے۔چاولہ نے ایم ایم اے کے رکن پر بھی جوابی حملہ کیا اور کہا کہ وہ اپنا گھر یونین کمیٹی کھو چکے ہیں۔دریں اثناء سندھ اسمبلی نے سندھ فزیو تھراپی کونسل 2022 کو متفقہ طور پر منظور کرلیا بعد ازاں ایوان کی کارروائی پیر تک ملتوی کر دی گئی

     اسلامی شرعی احکامات کا مذاق اڑانے پر عمران نیازی کے خلاف راولپنڈی میں ریلی نکالی

    ویڈیو آ نہیں رہی، ویڈیو آ چکی ہے،کپتان کا حجرہ، مرشد کی خوشگوار گھڑیاں

    بشری نے بچوں سے نہ ملنےدیا، کیا شرط رکھی؟ خان کیسے انگلیوں پر ناچا؟

    ہوشیار،بشری بی بی،عمران خان ،شرمناک خبرآ گئی ،مونس مال لے کر فرار

    بشریٰ بی بی، بزدار، حریم شاہ گینگ بے نقاب،مبشر لقمان کو کیسے پھنسایا؟ تہلکہ خیز انکشاف

  • ماضی میں بھی گرفتاریاں ہوتی رہی ،کوئی پہلی گرفتاری تھی جس کے بعد اتنا ہنگامہ ہوا؟ عدالت

    ماضی میں بھی گرفتاریاں ہوتی رہی ،کوئی پہلی گرفتاری تھی جس کے بعد اتنا ہنگامہ ہوا؟ عدالت

    لاہو رہائیکورٹ میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست پر سماعت ہوئی،

    دوران سماعت جسٹس علی باقر نجفی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہ اکہ سیاسی رہنماﺅں کی ذمہ داری نہیں کہ وہ کارکنوں کو روکیں، ماضی میں بھی گرفتاریاں ہوتی رہی ہیں،کیا یہ کوئی پہلی گرفتاری تھی جس کے بعد اتنا ہنگامہ ہوا؟ ماضی والی گرفتاریاں درست تھیں یا غلط وہ بعد میں ثابت ہوئیں یا نہیں ،جسٹس عالیہ نیلم نے کہا کہ بے نظیر بھٹو پر قاتلانہ حملہ ہوا، کارکن زخمی ہوئے اتنا ریکشن نہیں ہوا،جسٹس انوارالحق پنوں نے کہا کہ کیا ایسے گرفتار کیا جا سکتا ہے جس طرح آپ نے گرفتار کیا؟

    جسٹس علی باقر نجفی نے کہا کہ کیا پنجاب حکومت نے مقدمات کی تفصیلات فراہم کردی تھیں؟ وکیل پنجاب حکومت نے کہا کہ عثمان بزدار پر ایک مقدمہ درج ہے،عثمان بزدار کیخلاف 13 انکوائریاں زیرسماعت ہیں ،جسٹس نیلم عالیہ نے کہا کہ درخواست گزار نے درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت حاصل کی،کیا آپ نے عبوری ضمانت کیلئے متعلقہ عدالت سے رجوع کیا؟ سرکاری وکیل نے کہا کہ عثمان بزدار کو آج عدالت کے رو برو پیش ضرورہونا چاہئے تھا،جسٹس طارق سلیم شیخ نے کہاکہ گزشتہ ایک سال سے جو ملک میں ہورہا ہے اس پر ہم آنکھیں بند نہیں کر سکتے،2 گھنٹے پہلے مقدمہ درج ہوتا ہے اس کے بعد گرفتاری کرلی جاتی ہے،لاہور ہائیکورٹ نے عثمان بزدار کی درخواست فیصلہ محفوظ کرلیا۔

  • پنجاب پولیس کی عمران خان کو گرفتار کرنے کی استدعا

    پنجاب پولیس کی عمران خان کو گرفتار کرنے کی استدعا

    تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی تمام مقدمات کی سماعت ایک جگہ کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی،

    جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں 5 رکنی بنچ نے درخواست پر سماعت کی،جسٹس عالیہ نیلم، جسٹس طارق سلیم شیخ، جسٹس انوار الحق پنوںاور جسٹس امجد رفیق بنچ میں شامل ہیں۔عمران خان کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا تھا کہ درخواست گزار کے خلاف پنجاب بھر میں مقدمات کا اندراج کیا جا رہا ہے،درخواست گزار کی جان کو سنگین خطرات لاحق ہیں، درخواست گزار کو عدالتوں میں پیشی کے دوران مشکلات کا سامنا ہے، درخواست گزار کی عدالتی پیشی کے دوران دیگر سائلین ، کیسز کی سماعت پر فرق پڑتا ہے، درخواست میں استدعا کی گئی کہ درخواست گزار کیخلاف تمام کیسز کی سماعت ایک ہی جگہ کرنے کا حکم دیا جائے ،عدالت نے تمام مقدمات کی تفتیش سے متعلق رپورٹ طلب کررکھی ہے ۔

    عمران خان پر درج مقدمات کی تفصیلات لاہور ہائیکورٹ میں پیش کر دی گئی،وفاق اور پنجاب حکومت نے 4 مئی 2023 تک درج مقدمات کی رپورٹ جمع کروا دی ۔رپورٹ میں کہا گیا کہ سابق وزیراعظم عمران خان پر اسلام آباد میں 29 مقدمات درج ہیں ،عمران خان پر پنجاب میں 6 مقدمات درج ہیں،پنجاب میں درج 2 مقدمات میں عمران خان کو بے گناہ قراردیا گیا ہے،لاہور میں درج 2 مقدمات کی تحقیقات جے آئی ٹی کررہی ہے ،وکیل پنجاب حکومت نے کہا کہ پنجاب میں ہنگامہ آرائی کے بعد مزید 3 مقدمات درج کئے ہیں ،پنجاب حکومت کے وکیل نے تینوں مقدمات کی ایف آئی آر عدالت میں پیش کردیں ،مجموعی طور پر پنجاب میں ابتک عمران خان پر 9 مقدمات درج ہو چکے ہیں ،پنجاب پولیس نے عمران خان کو گرفتار کرنے کی استدعا کردی ،رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عمران خان درج مقدمات میں شامل تفتیش ہو چکے ہیں،آج مقدمات میں شواہد کے حصول کیلئے عمران خان کی گرفتاری مطلوب ہے

  • عمران خان کی گرفتاری

    عمران خان کی گرفتاری

    عمران خان کی گرفتاری
    سابق وزیراعظم عمران خان کو القادر ٹرسٹ کیس میں پاکستان کے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں عدالت پیشی کے دوران گرفتار کر لیا گیا، عمران خان پر انکی حکومت کے عرصے کے دوران 2018 سے 2022 تک سرکاری تحائف کی فروخت کرنے کا الزام تھا، عمران خان کی گرفتاری غیر متوقع نہیں تھی تا ہم اسکے بعد تباہی دیکھنے کو ملی، تحریک انصاف کے کارکنان اور حامی سڑکوں پر نکلے ، دو چیزیں سامنے آئیں، ایک ، تحریک انصاف کی اول درجے اور دوم درجے کی قیادت اور رہنما عمران خان کی گرفتاری کے بعد سڑکوں پر احتجاج میں نظر نہیں آئے تھے، دوم،نام نہاد برگر کراؤڈ بھی اس احتجاج میں نظر نہیں آیا، عمران خان کی گرفتاری کے بعد جو احتجاج ہوا اس میں جوش و جزبہ بھی دیکھنے میں نہیں آیا،

    عمران خان کی گرفتاری کے بعد پاکستان کے کئی شہروں میں ہنگامہ آرائی کے بعد حکومت نے موبائل فون نیٹ ورک کو بند کر دیا تا کہ رابطے نہ ہو سکیں، کئی شہروں میں ٹی وی کی نشریات بھی معطل کی گئیں، اسکے بعد آڈیو لیکس سامنے آنا شروع ہو گئیں، آڈیو لیکس میں ہونیوالی گفتگو سن کر یہ طے کرنا مشکل نہیں کہ اس ہنگامہ آرائی اور احتجاج کی کون ہدایات دیتا رہا، آڈیو لیک کی گفتگو میں لاہور میں کور کمانڈر ہاؤس کی طرف بڑھنے کی ہدایات دی گئیں، تحریک انصاف کے رہنما، سینیٹر اعجاز چودھری اور انکے بیٹے علی چودھری کی مبینہ آڈیو لیک ہوئی ، ڈاکٹر یاسمین راشد اور اعجاز منہاس کی بھی آڈیو لیک ہوئی، دو اور بھی آڈیوز سامنے آئیں، جن میں ملک کے مفادات کے خلاف منصوبہ بندی کے ثبوت ملے،

    اختلافات سیاست کا فطری حصہ ہیں تا ہم اختلافات کو ختم کرنے اور آگے بڑھنے کا واحد حل بات چیت، مزاکرات ہیں ، لیکن بدقسمتی سے عمران خان کسی بھی قسم کی بات چیت کرنے کو تیار نہیں تھے، اداروں، افراد اور حتیٰ کہ اقوام (جیسے امریکہ) پر الزام لگانے کا ان کا رجحان اس بات کی مثال ہے کہ سیاست میں کیا نہیں کرنا چاہیے۔ ڈپلومیسی ایک فن ہے، اور اگر کوئی پارٹی رہنما اپنی پارٹی اور اپنی قوم کے مفادات کو ملکی سطح پر محفوظ رکھنے کے لیے سفارت کاری کا استعمال نہیں کر سکتا تو عالمی سطح پر پاکستان کے مفادات کی نمائندگی کرنے کی صلاحیت کے حوالہ سے ان پر کوئی بھی سوال اٹھا سکتا ہے

    دنیا بھر کے رہنماؤں کو گرفتار کیا جاتا ہے اور انہیں اکثر قید یا طویل مقدمات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، لیکن وہ اپنے کارکنان کو عوامی املاک کو تباہ کرنے یا ریاست کے ساتھ تنازعات میں ملوث ہونے پر اکساتے نہیں قیادت خود ایسے واقعات سے دور رہتی ہے ،عمران خان نیب کے پاس جسمانی ریمانڈ پر ہیں، انکے ریمانڈ میں توسیع ہو سکتی ہے یا انہیں جوڈیشل ریمانڈ میں جیل بھجوایا جا سکتا ہے، جس کے بعد انکئ ضمانت کی درخواست بھی دائر کی جا سکتی ہے، تحریک انصاف کے رہنما فواد کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے، مزید کئی گرفتاریاں بھی ہو سکتی ہیں،ایسی صورتحال میں تحریک انصاف کے اندر اقتدار کی کشمکش ناگزیر ہو جاتی ہے ،کیونکہ پارٹی طے کرتی ہے کہ اب پارٹی قیادت کون کرے گا، اب حساب کا وقت آ گیا ہے

  • عمران ریاض خان بیرون ملک جاتے ہوئے ایئر پورٹ سے گرفتار

    عمران ریاض خان بیرون ملک جاتے ہوئے ایئر پورٹ سے گرفتار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے حمایتی اینکر عمران ریاض خان کو گرفتار کر لیا گیا ہے،

    عمران ریاض خان کو ایئر پورٹ سے گرفتار کیا گیا ہے، عمران ریاض خان بیرون ملک جا رہے تھے، عمران ریاض کو سیالکوٹ ایئر پورٹ سے گرفتار کیا گیا ہے، وہ دبئی کے لئے روانہ ہو رہے تھے، عمران ریاض خان کو دوسری بار گرفتار کیا گیا ہے، عمران ریاض کے وکیل میاں اشفاق کا کہنا ہے کہ عمران ریاض خان کو بلا جواز گرفتار کیا گیا ہم اس کا مقابلہ کریں گے

    واضح رہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے بعد پاکستان کے کئی شہروں میں احتجاج ہوا، تحریک انصاف کے کارکنان نے جلاؤ گھیراؤ کیا جس کے بعد پولیس حرکت میں آئی اور شرپسندوں کو گرفتار کرنا شروع کر دیا، پنجاب سمیت تمام صوبوں میں‌ شرپسند عناصر کیخلاف کاروائی کی جا رہی ہے،کور کمانڈر ہاﺅس لاہور کو بھی جلا دیا گیا پاک فوج کی دیگر تنصیبات پر بھی حملہ کیا گیا،پشاور میں ریڈیو پاکستان کی عمارت کو آگ لگائی گئی

    غیر ملکی سفارت خانوں نے اپنے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کر دی 

     لیگل ٹیم پولیس لائن گئی تو انہیں عدالت جانے سے روک دیا گیا

    نواز شریف کو سزا سنانے والے جج محمد بشیر کی عدالت میں عمران خان کی پیشی 

    سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

     بشریٰ بی بی کی گرفتاری کے بھی امکانات

  • شاہ محمود قریشی بھی گرفتار

    شاہ محمود قریشی بھی گرفتار

    تحریک انصاف کے رہنما، وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو گرفتار کر لیا گیا،

    شاہ محمود قریشی کو ریڈ زون اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا ہے،شاہ محمود قریشی کو تھانہ سیکرٹریٹ منتقل کر دیا گیا شاہ محمود قریشی کو تھری ایم پی او کے تحت گرفتار کیا گیا ،تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کو بھی تھانہ سیکرٹریٹ منتقل کر دیا گیا

    تحریک انصاف کے رہنماؤں کی گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے ،اسد عمر اور شاہ محمود قریشی اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایک درخواست لے کر آئے تھے جس میں انہوں نے استدعا کی تھی کہ انہیں عمران خان سے ملنے نہیں دیا جارہا اسد عمر یہ درخواست لے کر اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کے کمرہ عدالت کی طرف گئے جس کے بعد وہ اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے قریب لائبریری میں پہنچے جہاں سے باہر نکلنے پر اسلام آباد پولیس کے اینٹی ٹیررسٹ اسکواڈ نے اسد عمر کو گرفتار کرلیا گیا تھا، اس موقع پر شاہ محمود قریشی کو گرفتار کرنے کی کوشش کی گئی لیکن پولیس کو ناکامی ہوئی تھی اب انکو گرفتار کر لیا گیا ہے

    تحریک انصاف کے رہنماؤں کی گرفتاریوں کا سلسلہ عمران خان کی گرفتاری کے بعد بڑھا ہے، علی زیدی کو بھی کراچی سے گرفتار کیا گیا ہے تحریک انصاف کے رہنما عمر سرفراز چیمہ کو گرفتار کر لیا گیا قاسم سوری کی اہلیہ کو گرفتار کر لیا گیا قاسم سوری کے بھائی بلال سوری کو گرفتار کرلیا گیا،اسد عمر کو گرفتار کیا گیا،تحریک انصاف کے رہنما میاں محمود الرشید کے داماد اور سابق رکن اسمبلی میاں اکرم عثمان کو بھائی سمیت گرفتار کرلیا گیا

    غیر ملکی سفارت خانوں نے اپنے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کر دی 

     لیگل ٹیم پولیس لائن گئی تو انہیں عدالت جانے سے روک دیا گیا

    نواز شریف کو سزا سنانے والے جج محمد بشیر کی عدالت میں عمران خان کی پیشی 

    سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

     بشریٰ بی بی کی گرفتاری کے بھی امکانات

  • کور کمانڈر ہاؤس پر حملہ، پی ٹی آئی رہنما ملوث،ثبوت مل گئے

    کور کمانڈر ہاؤس پر حملہ، پی ٹی آئی رہنما ملوث،ثبوت مل گئے

    عمران خان کی گرفتاری کے بعد کور کمانڈر ہاؤس لاہور میں ہونیوالے ہنگامہ آرائی میں پی ٹی آئی ملوث نکلی، ثبوت سامنے آ گئے، باقاعدہ منصوبہ بندی کے ساتھ کورکمانڈر ہاؤس پر حملہ کیا گیا،

    اس حوالہ سے تحریک انصاف کے رہنماؤں کی آڈیو سامنے آئی ہیں جن سے واضح معلوم ہوتا ہے کہ کورکمانڈر ہاؤس کی طرف مارچ اور وہاں ہنگامہ آرائی، توڑ پھوڑ. لوٹ مار تحریک انصاف کے رہنماؤں کی ہدایت پر ہی کی گئی اور اس کی پہلے سے منصوبہ بندی کی گئی تھی،آڈیو لیک میں سنا جا سکتا ہے کہ اس حملے بارے کیا بات چیت کی جا رہی ہے، پی ٹی آئی کے رہنما کور کمانڈر ہاؤس پر حملے پر خوشی منا رہے ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ ہم نے پورا کور کمانڈر ہاؤس لاہور تباہ کر دیا ہے،

    تحریک انصاف کے سینیٹر چوہدری اعجاز اور انکے بیٹے علی چوہدری کی آڈیو کال سامنے آئی ہے ، اس کال میں کہا گیا ہے کہ ہم نے پورا کور کمانڈر ہاؤس لاہور تباہ کر دیا ہے علی چوہدری پوچھتے ہیں کہ گولیاں چلی ہیں؟ اعجاز چوہدری کہتے ہیں کہ ہاں جی فائرنگ ہوئی، پہلے تو ہوائی فائرنگ ہوئی ہے پھر ایک برسٹ مارا ہے تین لوگوں کو گولیاں لگی ہیں ، آڈیو میں کہا گیا ہے کہ گملے سے لیکر گھر کی کوئی چیز باقی نہیں بچی اڑا دیا ہے سارا

    دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنما شیخ امتیاز اور صغیر وڑائچ کی کورکمانڈر ہاؤس میں گھسنے پر مبنی گفتگو لیک ہوئی ہے ،سامنے آنیوالی آڈیو میں صغیر وڑائچ استفسار کرتے ہیں کہ اپنے اپنے علاقے بند کرکے رکھنے ہیں یا کوئی اہم مقامات ؟ شیخ امتیاز کہتے ہیں کہ ہم نے اس وقت کور کمانڈر ہاؤس پر ساری دنیا اکٹھی ہوئی ہے جس پر ان سے جوابی سوال ہوتا ہے کہ کور کمانڈر ہاؤس؟ پھر ہم شیخوپورہ والے بھی وہاں پہنچ جائیں ؟ وہ اثبات میں جواب دیتے ہیں تو ایک بار پھر سوال ہوتا ہے جس کے جواب میں شیخ امتیاز کہتے ہیں کہ ’ ہاں جی ‘۔

    واضح رہے کہ تحریک انصاف کے کارکنان نے عمران خان کی گرفتاری کے بعد کورکمانڈر ہاؤس لاہور میں آگ لگا دی تھی۔ مشتعل ہجوم نے عمارت کے تمام کمروں میں سامان کو توڑ پھوڑ دیا، حتی کہ لوٹ مار بھی کی گئی، جس کے ہاتھ جو کچھ لگا، وہ اٹھا کر بھاگ نکلا

    دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنماؤں کی گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے ،اسد عمر اور شاہ محمود قریشی اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایک درخواست لے کر آئے تھے جس میں انہوں نے استدعا کی تھی کہ انہیں عمران خان سے ملنے نہیں دیا جارہا اسد عمر یہ درخواست لے کر اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کے کمرہ عدالت کی طرف گئے جس کے بعد وہ اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے قریب لائبریری میں پہنچے جہاں سے باہر نکلنے پر اسلام آباد پولیس کے اینٹی ٹیررسٹ اسکواڈ نے اسد عمر کو گرفتار کرلیا گیا تھا، اس موقع پر شاہ محمود قریشی کو گرفتار کرنے کی کوشش کی گئی لیکن پولیس کو ناکامی ہوئی تھی

    تحریک انصاف کے رہنماؤں کی گرفتاریوں کا سلسلہ عمران خان کی گرفتاری کے بعد بڑھا ہے، علی زیدی کو بھی کراچی سے گرفتار کیا گیا ہے تحریک انصاف کے رہنما عمر سرفراز چیمہ کو گرفتار کر لیا گیا قاسم سوری کی اہلیہ کو گرفتار کر لیا گیا قاسم سوری کے بھائی بلال سوری کو گرفتار کرلیا گیا،اسد عمر کو گرفتار کیا گیا،تحریک انصاف کے رہنما میاں محمود الرشید کے داماد اور سابق رکن اسمبلی میاں اکرم عثمان کو بھائی سمیت گرفتار کرلیا گیا

    غیر ملکی سفارت خانوں نے اپنے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کر دی 

     لیگل ٹیم پولیس لائن گئی تو انہیں عدالت جانے سے روک دیا گیا

    نواز شریف کو سزا سنانے والے جج محمد بشیر کی عدالت میں عمران خان کی پیشی 

    سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

     بشریٰ بی بی کی گرفتاری کے بھی امکانات

  • نیب نے بشریٰ بی بی کی گرفتاری کی اجازت طلب کر لی

    نیب نے بشریٰ بی بی کی گرفتاری کی اجازت طلب کر لی

    اسلام آباد پولیس لائن ہیڈکوارٹر میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف القادر ٹرسٹ کیس کی سماعت ہوئی

    فریقین کے دلائل کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا،دوران سماعت نیب نے عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی اورتحریک انصاف کے رہنما زلفی بخاری کی گرفتاری کی بھی اجازت مانگ لی ،عمران خان کو القادر ٹرسٹ کیس میں نیب عدالت پیش کیا گیا جہاں نیب پراسیکیوٹر نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ بشریٰ بی بی اور زلفی بخاری کو بھی گرفتار کرنے کی اجازت دی جائے تا کہ القادر ٹرسٹ کیس میں تحقیقات کی جاسکیں ،

    عمران خان کی نمائندگی خواجہ حارث بیرسٹر علی گوھر اور ایڈوکیٹ علی بخاری کر رہے ہیں، ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب سردار مظفر عباسی سپیشل پراسیکیوٹر رافع مقصود اور نیب کے پراسیکیوٹر سردار ذوالقرنین عدالت میں موجود ہیں جبکہ نیب کی طرف سے انویسٹی گیشن آفیسر میاں عمر ندیم بھی عدالت میں موجود ہیں

    واضح رہے کہ عمران خان کو کل اسلام آباد ہائیکورٹ سے نیب نے گرفتار کیا تھا، عمران خان کو نیب عدالت میں آج پیش کر دیا گیا ہے، پولیس لائن میں خصوصی نیب عدالت بنائی گئی ہے، پولیس لائن کو ہی سب جیل کا درجہ دے دیا گیا ہے، عمران خان کو سب جیل میں رکھا جائے گا،عمران خان کی گرفتاری کے وقت چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق نے رپورٹ طلب کی تھی، کیس کی سماعت کے دوران انہوں نے سخت ریمارکس دیئے تاہم آئی جی اسلام آباد پولیس اور نیب حکام عدالت میں پیش ہوئے اور کہا کہ گرفتاری قانون کے مطابق ہوئی، جس کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کیا اور رات کو فیصلہ سناتے ہوئے عمران خان کی رہائی کی استدعا مسترد کر دی تھی،

    اسد عمر  اسلام آباد ہائیکورٹ کے احاطے سے گرفتار 

    ملک بھر میں احتجاج کے دوران جلاؤ گھیراؤ 

     بشریٰ بی بی کی گرفتاری کے بھی امکانات

    سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

    نواز شریف کو سزا سنانے والے جج محمد بشیر کی عدالت میں عمران خان کی پیشی 

     لیگل ٹیم پولیس لائن گئی تو انہیں عدالت جانے سے روک دیا گیا

    غیر ملکی سفارت خانوں نے اپنے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کر دی 

  • اسد عمر بھی گرفتار

    اسد عمر بھی گرفتار

    عمران خان کی گرفتاری کے بعد تحریک انصاف کے رہنماؤں کی گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے

    اسلام آباد سے تحریک انصاف کے رہنما ، سیکرٹری جنرل اسد عمر کو گرفتار کئے جانے کی اطلاعات ہیں،اسد عمرپولیس لائن کی طرف جا رہے تھے جہاں عمران خان کو رکھا گیا ہے اور خصوصی عدالت بنائی گئی ہے، اسد عمر کو پولیس لائن جانے سے روکا گیا، شاہ محمود قریشی کو بھی روکا گیا، بعدمیں پولیس نے اسد عمر کو گرفتار کر لیا،اسد عمر کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے احاطے سے گرفتار کیا گیا اسد عمر کو اینٹی ٹیررسٹ کے اہلکاروں نے گرفتار کیا

    اسد عمر اور شاہ محمود قریشی اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایک درخواست لے کر آئے تھے جس میں انہوں نے استدعا کی تھی کہ انہیں عمران خان سے ملنے نہیں دیا جارہا اسد عمر یہ درخواست لے کر اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کے کمرہ عدالت کی طرف گئے جس کے بعد وہ اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے قریب لائبریری میں پہنچے جہاں سے باہر نکلنے پر اسلام آباد پولیس کے اینٹی ٹیررسٹ اسکواڈ نے اسد عمر کو گرفتار کرلیا

    شاہ محمود قریشی بھی اسلام آباد ہائیکورٹ کے احاطے میں ہی موجود تھے جہاں پولیس نے انہیں بھی گرفتار کرنے کی کوشش کی تا ہم ساتھیوں اور وکلا نے شاہ محمود قریشی کو بچا لیا جس کے بعد شاہ محمود قریشی وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کی گاڑی میں بیٹھ کر ہائیکورٹ سے روانہ ہو گئے

    دوسری جانب اسلام آباد انتظامیہ نے پولیس لائن جانے والے راستے سیل کر دیئے پولیس سمیت قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے پی ٹی آئی رہنماؤں اورکارکنان کے اجتماع کے خدشے کے پیش نظر پولیس لائن جانیوالی اہم شاہراہ سرینگر ہائی وے اور آئی جے پی روڈ سمیت راستے سیل کر دیئے ہیں ،پولیس کی بھاری نفری ان راستوں پر تعینات کر دی گئی ہے

    غیر ملکی سفارت خانوں نے اپنے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کر دی 

     لیگل ٹیم پولیس لائن گئی تو انہیں عدالت جانے سے روک دیا گیا

    نواز شریف کو سزا سنانے والے جج محمد بشیر کی عدالت میں عمران خان کی پیشی 

    سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

     بشریٰ بی بی کی گرفتاری کے بھی امکانات

    ملک بھر میں احتجاج کے دوران جلاؤ گھیراؤ 

    احتجاج کے دوران تحریک انصاف کے رہنما علی زیدی کو بھی کراچی سے گرفتار کیا گیا ہے تحریک انصاف کے رہنما عمر سرفراز چیمہ کو گرفتار کر لیا گیا محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب نے تحریک انصاف کے رہنما عمر سرفراز چیمہ کو لاہور میں گھر سے گرفتار کیا ، سابق ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی اہلیہ کو گرفتار کر لیا گیا پی ٹی آئی رہنما اور قومی اسمبلی کے سابق ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ میری اہلیہ کو عمران خان کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کرنے پر گرفتار کر لیا گیا

    سیالکوٹ میں پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار کے گھر پر پولیس نے چھاپہ مارا لیکن گرفتاری نہیں ہو سکی، کراچی میں پی ٹی آئی رکن سندھ اسمبلی عباس جعفری کے گھر پر بھی پولیس نے چھاپہ مارا انکو بھی گرفتار نہیں کیا جا سکا،کوئٹہ میں سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کے بھائی کے گھر پر پولیس نے چھاپہ مارا اور قاسم سوری کے بھائی بلال سوری کو گرفتار کرلیا ،کوئٹہ میں ہی سابق گورنر سید ظہور آغا کے گھر پر پولیس کی جانب سے چھاپہ مارا گیا جس کے نتیجے میں سابق گورنر کے بھائی اور بھتیجوں کو گرفتار کر لیا گیا

    تحریک انصاف کے رہنما میاں محمود الرشید کے داماد اور سابق رکن اسمبلی میاں اکرم عثمان کو بھائی سمیت گرفتار کرلیا گیا سیکرٹری کا کہنا ہے کہ اکرم عثمان کو ان کے بھائی ہارون اکبر کے ساتھ حراست میں لیا گیا اکرم عثمان کے گھر پر چھاپے کے د وران پولیس نے توڑپھوڑ اور خواتین سے بدتمیزی کی ،پولیس نے محمود الرشید کے گھر بھی چھاپہ مارا مگر انہیں گرفتار نہ کر سکی،

  • عمران خان پولیس لائن ہیڈ کوارٹر منتقل،عدالت بھی وہیں لگے گی

    عمران خان پولیس لائن ہیڈ کوارٹر منتقل،عدالت بھی وہیں لگے گی

    تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو پولیس لائن ہیڈ کوارٹر منتقل کر دیا گیا، عمران خان کی آج عدالت کے سامنے پیشی ہو گی جس میں نیب حکام عمران خان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کریں گے،

    عمران خان کو نیب راولپنڈی کے دفتر سے پولیس لائن لے جایا گیا جہاں آج عمران خان کے خلاف کیس کی سماعت پولیس لائن گیسٹ ہاؤس میں ہو گی عمران خان کو آج نیب عدالت کے سامنے پیش ہونا ہے لیکن حالات کی کشیدگی کے باعث انہیں پولیس لائن گیسٹ ہاؤس میں خصوصی عدالت لگا کر نیب جج کے سامنے پیش کیا جائے گا

    ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور پولیس لائنز پہنچ گئے پولیس لائنزکے باہرکنٹینرز لگائے گئے اور پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور توشہ خانہ کیس کی سماعت بھی کررہے ہیں، توشہ خانہ کیس میں عمران خان پر آج فرد جرم عائد ہونی ہے،

    پولیس حکام کے مطابق خصوصی عدالت میں داخلے کی رسائی عدالتی لسٹ کے مطابق ہوگی اورعمران خان کی پیشی کے حوالے سے کوریج کی اجازت جج صاحبان کی مرضی کے مطابق ہوگی عمران خان کی لیگل ٹیم کو نسٹ یونیورسٹی چوک پر روک لیا گیا جب کہ پی ٹی آئی رہنما بابر اعوان، شاہ محمود اوراسد عمر کو بھی پولیس لائنز میں داخل نہیں ہونے دیا گیا

    اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، ترجمان اسلام آباد پولیس نے کہا ہے کہ عمران خان کی پیشی کے موقع پر سخت سیکیورٹی انتظامات کیے جائیں گے اور صرف عدالت کی جانب سے مجاز افراد کو عدالت کے احاطے میں داخلہ کی اجازت ہو گی پولیس کے مطابق سرکاری اور نجی املاک کو نقصان پہنچانے والے افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی جبکہ دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر سیکیورٹی کو ہائی الرٹ رکھا جائے گا

    ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو آج ایف ایٹ کچہری کے بجائے پولیس لائن میں پیش کیا جائے گا عمران خان کو آج نیو پولیس گیسٹ ہاؤس، پولیس لائن ہیڈکوارٹر، ایچ 11 ون میں لایا جائے گا۔ جہاں عدالت لگا کر انہیں نیب عدالت کے جج کے سامنے پیش کیا جائے گا جبکہ الیکشن کمیشن اور عمران خان کا کیس بھی یہیں سنا جائے گا

    دوسری جانب پشاور پولیس نے تحریک انصاف کے کارکنان کی گرفتاری کا عمل شروع کردیا۔ پولیس حکام کے مطابق توڑ پھوڑ میں ملوث افراد کی نشاندہی کا عمل شروع کردیا گیا ہے اور سی سی ٹی وی ویڈیوز و جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے نشاندہی کی جارہی ہے۔10 سے زائد مظاہرین گرفتار ہوچکے ہیں۔ ایس ایس پی آپریشنزہارون الرشید کا کہنا تھا کہ مظاہرین کوریڈ زون کے اندر داخل ہونے سے روکنے میں کامیاب رہے، ریڈ زون سے باہر چاغی پہاڑ کا ماڈل جلا دیا گیا

    دوسری جانب اسلام آباد ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے 8 رہنماؤں کو گرفتار کرنے سے روک دیا،تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری سمیت 8 افراد نے گرفتاری سے بچنے کے لیے عدالت میں درخواستیں دائر کیں عدالت سے رجوع کرنے والوں میں فیصل چوہدری، سیف اللہ نیازی اور بیرسٹر گوہر سمیت دیگر شامل تھے اسلام آباد ہائیکورٹ نے درخواست پر سماعت کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنماؤں کی استدعا کو منظور کیا اور پولیس کو گرفتاری سے روکتے ہوئے 12 مئی کو جواب طلب کرلیا

    عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

    القادر یونیورسٹی کا زمین پر تاحال کوئی وجود نہیں،خواجہ آصف کا قومی اسمبلی میں انکشاف

    سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

     بشریٰ بی بی کی گرفتاری کے بھی امکانات

    ملک بھر میں احتجاج کے دوران جلاؤ گھیراؤ