Baaghi TV

Tag: گرفتار

  • بینک کے باہر تیس لاکھ روپے کی ڈکیتی کا ڈراپ سین

    بینک کے باہر تیس لاکھ روپے کی ڈکیتی کا ڈراپ سین

    بینک کے باہر تیس لاکھ روپے کی ڈکیتی کا ڈراپ سین ہو گیا

    ایس پی صدر انویسٹی گیشن کا کہنا ہے کہ مدعی مقدمہ نے اپنے گھر والوں سے پیسے بٹورنے کے لئے دوستوں کے ساتھ ملکر ڈکیتی کا پلان بنایا، دوست ملزمان نے بینک کے باہر گن پوائنٹ پر پیسے لوٹے اور فرار ہو گئے، 30 لاکھ روپے برآمدکر لئے گئے ہیں،ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے

    دوسری جانب اسلام پورہ 15 پر ڈکیتی کی کال کا ڈراپ سین ہو گیا، پیسے کی لالچ نے برسوں کا اعتماد توڑ ڈالا،شہری شاہ رخ نے اپنے سیل مین کو پیسے لینے بھیجا جسکی راستے میں نیت بدل گئی سیل مین نے اسلام پورہ پہنچے پر ڈکیتی کی جھوٹی کال کر دی اسلام پورہ پولیس کی تحقیقات نے جھوٹ پکڑ لیا ،سیل مین سے رقم ساڑھے 3 لاکھ لیکر شہری شاہ رخ نظامی کے حوالے کر دی شہری نے اپنی رقم ملنے پر لاہور پولیس کا شکریہ ادا کیا اور اپنے بدنیت سیل مین کو معاف کر دیا . ایس پی سٹی رضوان طارق کا کہنا ہے کہ ڈی آئی جی آپریشنز احسن یونس نے ایمانداری اور حقائق سامنے لانے پر اسلام پورہ پولیس کی ٹیم کو شاباش دی،شہریوں کے جان و مال کی حفاظت ہماری اولین ذمہ داری ہے,

    قبل ازیں جنوبی چھاونی پولیس کی 15 کال پر بروقت کاروائی، 8 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کی کوشش کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا،ایس پی کینٹ عیسی سکھیرا کا کہنا ہے کہ ملزمان خرم اور عبدالجبار نے علاقے میں دودھ دہی کی دوکان بنا رکھی ہے،متاثرہ بچی دہی لینے ملزمان کی دکان پر گئی تو ملزمان نے بچی کو ورغلا کر زیادتی کرنے کی کوشش کی، متاثرہ بچی کے والد عرفان کی مدعیت میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، بچوں کا جنسی استحصال کرنے والوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا ،

    قبل ازیں ڈی آئی جی آپریشنز احسن یونس کے احکامات کی روشنی میں صدر ڈویژن میں سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، ترجمان لاہور پولیس کے مطابق نواب ٹاؤن پولیس نے ٹک ٹاک پر اسلحہ کی نمائش کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا ملزم علی حسنین نے اسلحہ کے ساتھ ٹک ٹاک ویڈیوز بنا کر اپ لوڈ کیں ملزم کے قبضہ سے ناجائز اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا۔ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔

    پولیس کی زیادتی، خواجہ سراؤں نے ملک گیر احتجاج کی دھمکی دے دی

    پلاسٹک بیگ پر پابندی لگی تو خواجہ سراؤں نے ایسا کام کیا کہ شہری داد دینے پر مجبور

    کرونا لاک ڈاؤن، شادی کی خواہش رہی ادھوری، پولیس نے دولہا کو جیل پہنچا دیا

    کرونا لاک ڈاؤن، گھر میں فاقے، ماں نے 5 بچوں کو تالاب میں پھینک دیا،سب کی ہوئی موت

    کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب

    لاک ڈاؤن ختم کیا جائے، شوہر کے دن رات ہمبستری سے تنگ خاتون کا مطالبہ

    لاک ڈاؤن، فاقوں سے تنگ بھارتی شہریوں نے ترنگے کو پاؤں تلے روند ڈالا

    کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی

    دس برس تک سگی بیٹی سے مسلسل جنسی زیادتی کرنیوالے سفاک باپ کو عدالت نے سنائی سزا

    گھر میں گھس کر خاتون سے زیادتی کی کوشش کرنیوالا سابق پولیس ملازم گرفتار

    خواجہ سرا مشکلات کا شکار،ڈی چوک میں احتجاج،پشاورمیں "ریپ” کی ناکام کوشش

    خواجہ سرا کے روٹھنے پر خود کو آگ لگانے والا پریمی ہسپتال منتقل

    خواجہ سرا پر تشدد کرنے والے ملزمان گرفتار

    خواجہ سراؤں کو ملازمتوں میں کوٹہ مقرر کرنے کا مطالبہ سامنے آ گیا

    خواجہ سرا کا یہ کام دوسروں کیلئے مشعل راہ ہے،لاہور ہائیکورٹ

    سگی بیٹی کو فحش ویڈیو دکھا کر سفاک باپ سمیت 28 افراد نے کیا ریپ

    موبائل میں فحش مواد ڈال کر دینے والا دکاندار گرفتار

    کوٹی ڈکیت گینگ کے 2 خطرناک ملزمان گرفتار

    بزدار کے لاہور میں طالبہ کے ساتھ دست درازی،ملزم گرفتار

    دریا کنارے سیر کیلئے آنے والے سیاحوں کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا ملزم گرفتار

    نو سالہ بچے کے ساتھ گھناؤنا کام کرنے کی کوشش کرنیوالا ملزم گرفتار

  • فیصل آباد میں چینی کی ذخیرہ اندوزوں کیخلاف مختلف علاقوں میں کارروائیاں

    فیصل آباد میں چینی کی ذخیرہ اندوزوں کیخلاف مختلف علاقوں میں کارروائیاں

    فیصل آباد(عثمان صادق) ضلع بھر میں چینی کی ذخیرہ اندوزوں کیخلاف مختلف علاقوں میں کارروائیاں کی گئیں۔ اسسٹنٹ کمشنر جڑانوالہ محمد زبیر نے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بڑی کارروائیاں کرکے32ہزار کلو گھی،3سو بوری چینی قبضہ میں لیکر گودامز سیل اور دکانداروں کے خلاف مقدمات درج کرادیئے۔اسسٹنٹ کمشنر نے ملک ظفر 240موڑ کے گودام پر چھاپہ مار کر وہاں سے 32ہزار کلو گھی،3سو بوری چینی برآمد کرلی جبکہ شیخ اشرف کو سرکاری نرخوں سے زائد ریٹ پر چینی فروخت کرنے اورشیخ یعقوب غلہ منڈی کے خلاف مقدمات کا اندراج کیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ عوام الناس کو زائد نرخوں پر اشیائےخورونوش کی فراہمی کسی صورت قبول نہیں اور ذخیرہ اندوزوں سے کوئی رعایت نہیں ہوگی۔ ضلع کے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے گزشتہ روز مہنگے داموں چینی فروخت کرنے پرمزید 9 دکانیں سیل، 7دکانداروں کے خلاف مقدمات درج اورموقع سے 4۔افراد کو گرفتار کرادیا۔پرائس کنٹرول مجسٹریٹس مارکیٹوں وبازاروں میں سارا دن سرگرم رہے اورچینی مہنگے داموں فروخت کرنے والے گرانفروشوں کے خلاف کارروائی کی۔علاوہ ازیں 1876۔انسپکشنز کرکے پھل،سبزیاں،گوشت اورکریانہ کی اشیاء مہنگے داموں فروخت کرنے والے111 ناجائزمنافع خوروں کو پونے تین لاکھ روپے جرمانہ بھی کیا۔

  • موٹر سائیکل چوری کرنے والا گینگ گرفتار

    موٹر سائیکل چوری کرنے والا گینگ گرفتار

    قصور
    ڈی پی اور کے حکم پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں تیز،تھانہ کھڈیاں نے 11 چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد اور گینگ کے تین ملزمان گرفتار کر لئے

    تفصیلات کے مطابق ڈی پی او قصور عمران کشور کی خصوصی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے قصور پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں تیز کر دی ہیں
    تھانہ کھڈیاں کے ایس ایچ او عمران آصف اور ان کی ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے کھڈیاں و گردونواح سے چوری ہوئی 11 موٹر سائیکل برآمد کر لیں اور گینگ کو بھی گرفتار کر لیا
    ملزمان سے تفتیش کی جا رہی ہے جس میں مذید وارداتوں کا انکشاف متوقع ہے
    ڈی پی او قصور عمران کشور نے تھانہ الہ آباد کو کامیاب کاروائی پر شاباش دی اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں مذید تیز کرنے کا کہا

  • بتیجھے کو قتل کرنے والی قاتلہ گرفتار

    بتیجھے کو قتل کرنے والی قاتلہ گرفتار

    قصور
    تحصیل پتوکی کے نواحی علاقے حبیب آباد میں 5 سالہ مقتول فرمان عرفان کی قاتلہ گرفتار،قاتلہ مقتول کی سگی تائی ہے

    تفصیلات کے مطابق قصور کی تحصیل پتوکی کے نواحی علاقے حبیب آباد میں ہولیس نے انتہائی مہارت سے 5 سالہ مقتول فرمان عرفان کی قاتلہ بشری بی بی کو گرفتار کر لیا جس نے قتل کا اعتراف کر لیا
    مقتولہ بچے کی سگی تائی ہے اور ان کا آپس میں خاندانی معمولی نوعیت کا تنازعہ ہے جس کی رنجش پر مقتولہ نے 5 سالہ عرفان کو قتل کیا
    پولیس نے دوران تفتیش شک کی بناء پر اسے گرفتار کیا تو بشری بی بی نے بچے کو قتل کرنے کا اعتراف کر لیا
    ڈی پی او قصور عمران کشور نے قاتلہ کے خلاف مقدمہ درج کرکے عبرت ناک سزا کی یقین دہانی کراوائی
    ڈی پی او قصور نے چند گھنٹوں میں قاتلہ کی گرفتاری پر پولیس ٹیم کو شاباش دی

  • فرنٹ ڈیسک ملازمین کو گرفتار کرنے فیصلہ

    فرنٹ ڈیسک ملازمین کو گرفتار کرنے فیصلہ

    قصور
    فرنٹ ڈیسک کے ملازمین کو احتجاج کرنے پر آئی جی پنجاب کی طرف سے گرفتار کرنے کا فیصلہ

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں فرنٹ ڈیسک جو کہ سال 2015 سےسٹارٹ ہوا تھا اور جس کو عوام نے بہت پسند بھی
    کیا ہے اور جس کے باعث تھانہ کلچر میں کافی حد تک بہتری بھی آئی ہے
    ان ملازمین نے آج لاہور میں احتجاج کا فیصلہ کیا ہے جس پر آئی جی پںجاب نے ان کے خلاف پرچے کرنے اور انہیں گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے
    فرنٹ ڈیکس کے تمام ملازمین نے محکمہ پولیس میں بہت اچھا کام کیااور کرپشن سے پاک نوکری کر رہے ہیں جس کا اعتراف ہر کوئی کرتا ہے
    یکن تقریباً چھ سال گزرنے کے باوجود ان کو نہ تو دیگر محکمہ جات کی طرح کوئی سالانہ انکریمنٹ لگائی گئی ہے اور نہ ہی اب تک ان ملازمین کو مستقل کیا گیا ہے جس کے پیش نظر فرنٹ ڈیسک کے ملازمین اب تنگ آکر محکمہ پولیس کو خیر باد کہہ رہے ہیں اور فرنٹ ڈیسک کے سینکڑوں ملازمین نے افسران بالا سے اپنے جائز مطالبات پورے کرنے کی اپیل کی ہے اور کہا ہے کہ اگر محکمہ نے ہمارے مطالبات نہ مانے تو وہ دفتر بند ہڑتال اور بھر پور احتجاج کریں گے اس سلسلے میں ملازمین لاہور پہنچنا شروع ہو گئے ہیں

    فرنٹ ڈیسک کے ملازمین نے جناب انعام غنی صاحب انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب لاہور جناب غلام محمود ڈوگر صاحب سی سی پی او لاہور سے مطالبہ کیا ہے کہ ان ملازمین کو مستقل کیا جائے تا کہ مہنگائی کے دور میں اپنا اچھا گزر بسر کر سکیں اور عوام کی فلاح کا یہ کام جاری رہ سکے کیونکہ تھانہ کلچر میں تبدیلی کا یہ پہلا قدم تھا جس کی پولیس افسران نے حکومت پنجاب اور وزیر اعظم سے شاباشیں وصول کیں اور تعریفی سرٹیفکیٹ حاصل کر کے ترقیاں لیں اور اصل حقدار اپنے جائز مطالبات سے محروم ہیں
    فرنٹ ڈیسک ملازمین نے اپنے جائز مطالبات کے حق میں أج مورخہ 26.7.21 کو پنجاب اسمبلی کے سامنے احتجاج کی کال دیدی ہے تاہم آئی جی پنجاب ان کے احتجاج اور مطالبات پر غیر سنجیدہ ہیں

  • ناجائز اسلحہ رکھنے والے گرفتار،مقدمات درج

    ناجائز اسلحہ رکھنے والے گرفتار،مقدمات درج

    قصور
    منڈی عثمانوالہ پولیس کی کاروائی میں ناجائز اسلحہ رکھنے والہ ملزم گرفتار مقدمہ درج

    تفصیلات کے مطابق SHO تھانہ منڈی عثمانوالہ انسپکٹر مطلوب احمد نے اپنے تھانہ کے علاقے میں ناجائز اسلحہ کے خلاف مہم ڈی پی او قصور اور ایس ڈی پی او سٹی سرکل قصور کی ہدایت پر چلائی جس میں ASI نوید مہر ASI ملک ذولفقار SI پر مشتمل ایک ٹیم تشکیل دی جس کی نگرانی انسپکٹر مطلوب احمد خود کرتے رہے اس ٹیم نے گاوٴں گاوٴں میں سرچ اپریشن شروع کرنے کا اعلان کیا اور ناکہ بندی سخت کی تو مختلف علاقوں سے تین ملزمان کو گرفتار کیا گیا جن کے قبضہ سے پمپ ایکشن ،بندوق 12بور ،پسٹل اور گولیاں برآمد کرکے مقدمہ درج کیا گیا ہے
    ملزمان میں فیاض احمد ولدنیامت علی جٹ ساکن خیلجی جاگیر ،طاہر نذیر عرف لبھا قوم بھٹی ساکن دھانہ چک 12 پتوکی شامل ہیں
    ان ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے

  • 6 قصابوں پر مقدمہ 4 گرفتار

    قصور
    ایس ایچ او الہ آباد ملک شمشیر اور محکمہ لائیوسٹاک نے قصابوں کے گردگھیرا تنگ کردیا 2 مضرصحت گوشت بر آمد کرکے تلف کردیا 6 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج ایک ملزم جوڈیشنل دیگر ملزمان زیرحراست ۔عوام تک معیاری اور صحت مند گوشت کی فراہمی کو ممکن بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات اثھائینگے ایس ایچ او ملک شمشیر کی میڈیا سے گفتگو

    تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او الہ آباد ملک شمشیر نے محکمہ لائیو سٹاک کے ہمراہ مضرصحت گوشت فروخت کرنے والے قصابوں کے خلاف ڈاکٹر متین کے ہمراہ باقاعدہ طورپر مہم کا آغازکردیا تلونڈی کے علاقہ سے 6 قصابوں کے خلاف نامزد مقدمہ درج کر کے 4 ملزمان گرفتار کر لئے جن میں سے ملزم عابد علی کو جوڈیشنل کردیا گیا جبکہ دوملزمان عاشق قصائی اوراسکا بیٹا تاحال فرارہیں جن کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں میڈیا سے گفتگو میں ملک شمشیر نے کہا کہ عوام تک صحت مند اور معیاری گوشت کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائینگے اور یہ مکروہ دھندہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائیاں کی جائیں گی ۔

  • تھانہ تھ شیخم کی کاروائیوں میں سماج دشمن عناصر گرفتار

    تھانہ تھ شیخم کی کاروائیوں میں سماج دشمن عناصر گرفتار

    قصور
    تھانہ تھ شیخم کی کاروائیوں میں سماج دشمن عناصر گرفتار
    تفصیلات کے مطابق ڈی پی او عمران کشور کی ہدایات پر تھانہ تھ شیخم پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے منشیات ، ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا گیا
    تھ شیخم پولیس نے کی اہم کاروائی میں شراب فروش ارشد ولد حنیف سے 20 لیٹر دیسی شراب برآمد کر لی جبکہ ایک اور کاروائی میں ایس ایچ او سید افتخار بخاری کی زیرنگرانی چوکی انچارچ روشن بھیلہ عظیم حفیظ اور ان کی ٹیم نے ملزم جبار احمد ولد عبدالستار کے قبضہ سے 1 عدد پسٹل 30 بور معہ 2 ضرب شد گولیاں برآمد کرکے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے
    ڈی پی او عمران کشور کی طرف سے تھانہ تھ شیخم کے ایس ایچ او اور پولیس ٹیم کو شاباش دی گئی ہے
    جبکہ ڈی او نے کہا ہے کہ جرائم اور منشیات کے ذریعے نوجوان نسل کو تباہی کی جانب گامزن کرنے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا

  • 23 نامزد اور 350 افراد کے خلاف مقدمات درج

    23 نامزد اور 350 افراد کے خلاف مقدمات درج

    قصور میں سیاسی و مذہبی جماعت تحریک لبیک پاکستان کے خلاف آپریشن تیز تر
    تفصیلات کے مطابق قصور میں پکڑ دھکڑ کا سلسلہ جاری ہے جس میں
    مذہبی و سیاسی جماعت کے دھرنا پر آپریشن سے مزاحمت پر کرنے پر گرفتاریاں کی گئی ہیں
    دوران آپریشن پولیس پر تشدد ، گاڑیوں کی توڑ پھوڑ اور امن امان کی صورتحال خراب کرنے پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی پکڑ دھکڑ شروع کردی
    مذہبی جماعت کے عمر رضوی سمیت 23 نامزد اور 350 نامعلوم ملزمان کے خلاف درجنوں دفعات لگا کر مقدمہ درج کیا گیا ہے
    جبکہ قصور پولیس مختلف مقامات پر رات بھر ملزمان کی گرفتاری کے لئیے آپریشن میں مصروف ہے درجنوں ملزمان کو گھروں میں ریڈ کرکے حراست میں لے لیا گیا
    ڈی پی او قصور عمران کشور کا کہنا ہے کہ کسی کو بھی لا اینڈ آرڈر کی صورتحال خراب کرنے کی اجازت نہیں ہوگی، سخت کاروائی کرینگے

  • نازیبا حرکات پر جوڑا گرفتار،مقدمہ درج

    نازیبا حرکات پر جوڑا گرفتار،مقدمہ درج

    قصور
    تحصیل پتوکی کے علاقے پھول نگر کے نواحی گاؤں کوٹ کھڑک سنگھ میں پولیس کا چھاپہ نازیبا حرکات کرتے ہوئے جوڑا گرفتار مقدمہ درج۔

    تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی پھولنگر کے اے ایس آئی امانت علی کو اطلاع ملی کہ کوٹ کھڑک سنگھ میں رہائش پذیر رفعت بی بی اور محمد ارسلان زنا کی تیاری کررہے ہیں جس پر پولیس نے چھاپہ مارا تو کمرے میں موجود ایک چارپائی پر جوڑا نازیبا حرکات کر رہا تھا تھانہ سٹی پھول نگر پولیس نے امانت علی اے ایس آئی کی مدعیت میں رفعت بی بی اور محمد ارسلان کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے