Baaghi TV

Tag: گرفتار

  • سابق چیئرمین گرفتار،تفتیش شروع

    قصور
    کوٹرادھاکشن ایس ایچ او اعظم ڈھڈی کی کاروائی سابقہ چئیرمن گرفتار ،ملزم نے دو بچے اغواء کرکے بھتہ مانگا تھا

    تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او کوٹ رادہاکشن اعظم ڈھڈی نے سابق چیرمین یونین کونسل کلارک آباد عمران پرکاش کو گرفتار کے حولات میں بند کر دیا ہے واضع رہے کہ عمران پرکاش کو 2 بچوں کو اغوا کر کے بھتہ مانگنے پر گرفتار کیا گیا ہے مدعیان کے ایف آئی آر درج کروانے پر ان کو دھمکیاں بھی دی گئیں تھیں
    پولیس نے ملزم سے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے
    اہلیان علاقہ نے ملزم پر گرفتاری پر پولیس کا شکریہ ادا کیا ہے

  • خطرناک گینگ کے 7 کارندے گرفتار

    خطرناک گینگ کے 7 کارندے گرفتار

    قصور
    خطرناک ڈکیت گینگ کے 7 کارندے گرفتار ،

    تفصیلات کے مطابق تھانہ بی ڈویژن پولیس کی کاروائی میں ڈکیتی اور موٹر سائیکل چوری متعدد وارداتوں میں ملوث خطرناک ڈکیت گینگ کے 7 کارندے گرفتار ہوئے ہیں
    ملزمان کے قبضہ سے لوٹی گئی لاکھوں روپے کی نقدی اور جدید ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا گیا ہے ان
    گرفتار ملزمان میں جاوید، نوید، زاہد، ساجد، بلال، عرفان نواز شامل گرفتار ملزمان نے چند روز قبل بستی ونیکاں میں جوتوں کے کارخانہ میں واردات بھی کی تھی
    نیز ملزمان نے دوران تفتیش شہر قصور اسکے گردونواح میں 8 سے زائد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے
    ڈی پی او قصور عمران کشور نے اچھی کارکردگی پر پولیس ٹیموں کو شاباش دی

  • منشیات فروش بمعہ منشیات گرفتار

    منشیات فروش بمعہ منشیات گرفتار

    قصور
    پتوکی کے علاقے حبیب آباد میں پولیس کی کاروائی ، منشیات فروش گرفتار

    تفصیلات کے مطابق پتوکی کے علاقے حبیب آباد میں بدنام زمانہ علی حسن عرف بابا منشیات فروش کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے جس کے قبضے سے 1500گرام منشیات برآمد ہوئی ہے ملزم عرصہ دراز سے پولیس کو مطلوب تھا اور منشیات فروشی کا مکروہ دھندہ کر رہا تھا
    پولیس نے ملزم گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے

  • ڈکیت گینگ معہ مال مسروقہ گرفتار

    ڈکیت گینگ معہ مال مسروقہ گرفتار

    قصور
    تھانہ منڈی عثمانوالا کی کاروائی میں مختلف وارداتوں میں ملوث گینگ گرفتار، ملزمان سے موٹرسائیکل، بکرے سمیت نقدی رقم برآمد
    تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ منڈی عثمانوالا نے کاروائی کرتے ہوئے مختار گینگ کو سرغنہ سمیت گرفتار کر لیا جو کہ عرصہ دراز سے لوگوں کے لئے فہشت کی علامت بنا ہوا تھا
    گرفتار شدہ ملزمان ڈکیتی، راہزنی جیسی وارداتوں میں ملوث تھے جبکہ ملزمان سے 2 عدد پسٹل اور گولیاں اور مال مسروقہ 5 عدد موٹر،سائیکل، بکرے مالیتی 1 لاکھ نوے ہزار اور 95 ہزار روپے کی نقد رقم برآمد کر لی گئی ہے
    اہلیان علاقہ نے پولیس کا شکریہ ادا کیا ہے

  • ڈکیت ضمانت خارج ہونے پر گرفتار

    ڈکیت ضمانت خارج ہونے پر گرفتار

    قصور
    چونیاں کے نواحی دربار شیخ علم میں ہاوس ڈکیتی کرنے والے گینگ کا سرغنہ نوید عرف شانی لاہور ہائیکورٹ سے ضمانت خارج ہونے پر گرفتار

    تفصیلات کے مطابق چونیاں کے نواحی دربار شیخ علم میں ہاوس ڈکیتی کرنے والے گینگ کا سرغنہ نوید عرف شانی لاہور ہائیکورٹ سے ضمانت خارج ہونے پر گرفتار کر لیا گیا یاد رہے کہ نوید عرف شانی نے پانچ رکنی ڈکیت گینگ بنا رکھی تھی جو ہاوس ڈکیتی چوری۔رہزنی اور روڈ ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں تھانہ سٹی چونیاں کو مطلوب تھے نوید عرف شانی ڈکیت گینگ نے گزشتہ تین ماہ قبل چونیاں کے نواحی دربار بابا شیخ علم دین میں محنت کش رفیق نامی شخص کے گھر میں گھس کر اہل خانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر لوٹ لیاجبکہ شور مچانے پر خواتین کو مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بھی بنایا اور جاتے ہوئے بچی کی شادی کے جہز کے لے پڑی رقم مبلغ چار لاکھ روپے اور دو تولے طلائی دیورات لوٹ کر فرار ہوگئے تھے جو تین ماہ سے چونیاں پولیس کو مطلوب تھا ملزم نوید عرف شانی کے دیگر ملزمان ساتھی پہلے چلان ہونے بعد قصور جیل میں ہیں پانچ رکنی ڈکیت گینگ کے سرغنہ نوید عرف شانی کی ہائیکورٹ سے ضمانت خارج ہونے پر اسے لاہور ہائیکورٹ کے احاطہ سے ایس آئی فیاض جوئیہ نے بھاگتے ہوئے ڈکیت گینگ کے سرغنہ نوید عرف شانی کو گرفتار کرلیا ڈاکو ملزم کی گرفتاری پر اہل علاقہ نے سٹی تھانہ چونیاں پولیس کو خراج تحسین پیش کیا

  • دوران اسپیشل چیکنگ ایک موٹر سائیکل چور سمیت تین منشیات فروش گرفتار

    دوران اسپیشل چیکنگ ایک موٹر سائیکل چور سمیت تین منشیات فروش گرفتار

    اسلام آباد ایس پی صدر زون کیپٹن ریٹائرڈ حمزہ ہمایوں کی ہدایت پر تھانہ ترنول،رمنا و کراچی کمپنی پولیس نے کارروائیاں کیں۔ دوران اسپیشل چیکنگ ایک موٹر سائیکل چور سمیت تین منشیات فروش گرفتار ہو گۓ ۔ ملزمان کے قبضہ سے چوری شدہ موٹر سائیکل سمیت 4440 گرام چرس اور 200 گرام ہیروئن برآمد۔ ملزمان میں وسیم ،عمیر علی،حیات شاہ اور شان مسیح شامل ہیں ۔ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کردی گئی۔ڈی آئی جی آپریشنز نے صدر زون پولیس کی کارکردگی کو سراہا۔

  • چھت سے پتنگ بازی ہوئی اس کے مالک اور گھر کے سربراہ کے خلاف بھی قانونی کاروائی

    چھت سے پتنگ بازی ہوئی اس کے مالک اور گھر کے سربراہ کے خلاف بھی قانونی کاروائی

    راولپنڈی پولیس کا پتنگ بازی و ہوائی فائرنگ کی روک تھام کے لئے پلان بنایا گیا۔ پلان کے مطابق2500 کے قریب پولیس افسران ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔
    پولیس کا کہنا ہے کہ 135پولیس ٹیمیں ،30 ڈولفن سکواڈ،35 محافظ سکواڈ، 10ایلیٹ سیکشن تعینات، 280چھتوں پر بھی پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں،
    پتنگ بازوں کی سرچنگ اور ویڈیو مانیٹرنگ کے لیے ڈرون و دیگر کیمرے استعمال کئے جائینگے، پتنگ بازی و ہوائی فائرنگ میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کاروائی کی جاۓ گی۔جس چھت سے پتنگ بازی ہوئی اس کے مالک اور گھر کے سربراہ کے خلاف بھی قانونی کاروائی ہو سکتی ہے۔ پتنگ بازی جان لیوا کھیل ہے اس سے اجتناب کریں۔
    راولپنڈی پولیس پتنگ بازی و پتنگ فروشی کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھے ہوئے ہے، شہری بھی اپنی ذمہ داری ادا کریں ۔

  • ڈکیت گینگ مال مسروقہ و اسلحہ سمیت گرفتار

    ڈکیت گینگ مال مسروقہ و اسلحہ سمیت گرفتار

    قصور
    پولیس کی بڑی کاروائی میں ڈکیت گینگ کے ارکان گرفتار،مال مسروقہ و اسلحہ برآمد

    تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر پتوکی پولیس کی کاروائی میں راہزنی کی وارداتوں میں ملوث ڈکیت گینگ کے تین ارکان گرفتار کر لئے گئے ہیں
    گرفتار ملزمان اویس، طارق اور عاشق کے قبضہ سے چھینا گیا لاکھوں روپے مالیت کا مال مسروقہ اور ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا گیا ہے
    یہ ملزمان موٹر سائیکل پر سوار ہوکر پتوکی اور اسکے گردونواح میں راہزنی کی وارداتیں کرتے تھے
    دوران تفتیش ملزمان نے متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے جن سے مزید تفتیش جاری ہے
    ڈی پی او قصور عمران کشور نے اچھی کارکردگی پر پولیس ٹیموں کو شاباش دی

  • لوہاری گیٹ پولیس کی کارروائی، اعلیٰ کوالٹی چرس برآمد!!!

    لوہاری گیٹ پولیس کی کارروائی، اعلیٰ کوالٹی چرس برآمد!!!

    ایس پی سٹی آپریشنز فراز احمد کی سربراہی میں لوہاری گیٹ پولیس کی کارروائی میں منشیات فروش سلطان اسامہ عرف سنی گرفتار، ایک کلو سے زائد اعلٰی کوالٹی کی چرس برآمد ہوئی۔
    سابقہ ریکارڈ یافتہ ملزم سلطان عرف سنی منشیات فروشی کے گھناؤنے دھندے میں ملوث ہے۔
    ایس پی فراز احمد کا کہنا ہے کہ منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ عناصرکے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔
    ملزم کو خفیہ اطلاع پر رنگے ہاتھوں گرفتار کیا، مزید تفتیش جاری ہے۔ ڈی ایس پی اشتیاق خان
    ایس ایچ او لوہاری گیٹ عمران انوار نے اپنی ٹیم کے ہمراہ منشیات فروش ملزم سنی کو گرفتار کیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی کی طرف سے ملزم کی گرفتاری پر پولیس ٹیم کو شاباش دی۔

  • ساجد کیانی کی شاندار کامیابی، رواں ماہ 742منشیات فروش گرفتار

    ساجد کیانی کی شاندار کامیابی، رواں ماہ 742منشیات فروش گرفتار

    ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی کا شہرلاہور کو منشیات سے پاک کرنے کا عزم،منشیات فروشوں کیخلاف موثر کارروائیوں کا حکم دیا ہے۔ منشیات فروشی میں ملوث ریکارڈ یافتہ ملزمان کے خلاف بھی گھیرا تنگ کیا جائے
    منشیات فروشوں کے خلاف موثر کارروائیاں نہ کرنے والے ایس ایچ اوز کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائیں گی۔ڈی آئی جی آپریشنز لاہورساجد کیانی نے کہا ہے کہ شہر لاہور کو منشیات سے پاک کرنے کا عزم کر رکھا ہے۔ منشیات فروشی کے تدارک کیلئے سخت اقدامات عمل میں لائے جا رہے ہیں۔ ساجد کیانی نے لاہور پولیس آپریشنز ونگ کو منشیات فروشوں کیخلاف موثر کارروائیوں کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ منشیات فروشی میں ملوث ریکارڈ یافتہ ملزمان کے خلاف بھی گھیرا تنگ کیا جائے۔نوجوان نسل کی زندگیاں داؤ پر لگانے والے عناصرکے ساتھ کوئی رعایت نہ برتی جائے۔منشیات فروشوں کے خلاف موثر کارروائیاں نہ کرنے والے ایس ایچ اوز کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔معاشرے کے ہر فرد کو نئی نسل کو نشہ کے ناسور سے محفوظ رکھنے کے لئے کردار ادا کرنا ہو گا۔ ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی نے کہا کہ رواں ماہ منشیا ت فروشوں کے خلاف کارروائی کے دوران 742منشیات فروش گرفتار جبکہ 729 مقدمات درج کئے گئے۔گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 373کلو گرام سے زائد چرس، 07کلو763گرام ہیروئن،550گرام آئس، 8515لیٹر شراب سمیت بھاری مقدار میں منشیات برآمد کی گئی۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے شہریوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ منشیات کا دھندہ میں ملوث سماج دشمن عناصر کی سرکوبی کیلئے لاہور پولیس کا ساتھ دیں اور ایسے عناصرکے بارے پولیس کو آگاہ کریں۔