انویسٹی گیشن پولیس شیرا کوٹ میں اقدام قتل کا اشتہاری ملزم گرفتار ہو گیا۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور شارق جمال خان کی ہدایات پر جرائم ایس پی انویسٹی گیشن اقبال ٹاوَن کا کہنا ہے کہ پیشہ افراد کے گرد گھیرا تنگ ہو گیا۔ اقدام قتل کی سنگین واردات میں مطلوب اشتہاری ملزم امیر حمزہ عرف چنڈو ڈون گرفتار ہو گیا ۔اشتہاری ملزم 17سال کے احمد سرفراز کی ٹانگ میں فائر مار کر شدید زخمی کرکے فرار ہو گیا تھا۔ ملزم امیر حمز ہ نے 6ماہ قبل دودھ کی دکان پر معمولی تلخ کلامی پر احمد سرفراز کو فائرنگ کا نشانہ بنایا تھا۔اشتہاری ملزم احمر حمزہ عرف چنڈو ڈون علاقے میں خوف کی علامت سمجھا جاتا تھا۔
ڈی ایس پی نوانکوٹ عمر فاروق بلوچ اورانچارج انویسٹی گیشن شیرا کوٹ عبدالغفور نے ملزم کو گرفتار کیا۔اشتہاری ملزمان کیخلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور کی طرف سے ملزمان کی گرفتاری پرشیرا کوٹ پولیس ٹیم کے لیے تعریفی اسناد کا اعلان۔
Tag: گرفتار

مطلوب اشتہاری ملزم امیر حمزہ عرف چنڈو ڈون گرفتار

بدنام زمانہ بدمعاش جونا بٹ آخر کار کیسے گرفتار ہوا؟
دہشت کی علامت سمجھا جانے والا بدنام زمانہ بدمعاش جونا بٹ گرفتار ہو گیا۔ لاہور پولیس کا جواریوں،قماربازوں کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کامیاب ہو گیا۔بدنام زمانہ قمار باز، منشیات فروش، جواریا جونا بٹ 10 ساتھیوں سمیت گرفتار۔ملزمان کے قبضہ سے 05 جدید رائفلیں ،کلاشنکوف پسٹل اور سینکڑوں زندہ گولیاں برآمد ھوے۔ پولیس نے جوئے پر لگی لاکھوں رقم کو بھی قبضہ میں لے لیا۔گرفتار ملزمان میں عبید مرتضیٰ، فہد، عمیر بٹ، آصف، غلام عباس شامل ہیں۔ نعمان، عرفان، حبیب، بلال اور علی رضا کو بھی موقعہ سے گرفتار کر لیا گیا۔
جونا بٹ ریکارڈ یافتہ، مختلف مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا۔بدنام زمانہ ملزم جرائم پیشہ افراد کی پشت پناہی اور اشتہاریوں کو پناہ دیتا تھا۔
ملزمان کو تھانہ قلعہ گجر سنگھ منتقل کر دیا گیا۔ سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کا کہنا ہے کہ جواریوں، منشیات فروشوں، بدنام زمانہ بدمعاشوں کےخلاف کریک ڈاؤن میں تیزی کر دی گئی ہے۔ شہر میں کسی بھی غنڈا عناصر کو نہیں چھوڑیں گیں، کلاشنکوف کلچر پر زیرو ٹولرنس پالیسی ہے، جوئے کے اڈئے، جرائم پیشہ افراد کی نرسریاں، جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گیں۔
ناجائز اسلحہ اور رابری کے مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ملزم سمیت 4 ملزمان گرفتار
ایس پی سٹی آپریشنز فراز احمد کی سربراہی میں لوہاری گیٹ پولیس کی کارروائی۔
منشیات،شراب,گٹکا فروشی،ناجائز اسلحہ اور رابری کے مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ملزم سمیت 4 ملزمان گرفتار۔
گرفتار ملزمان میں اللّٰہ بخش، حارث، اکرام اور عثمان شامل ، ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے۔ ملزمان کے قبضے سے آئس، چرس, شراب، بھاری مقدار میں گٹکا اور نا جائز پسٹل برآمد ہویے۔ایس پی فراز احمدکا کہنا ہے کہ منشیات، ناجائز اسلحہ اور جرائم پیشہ عناصرکے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے۔
ڈی ایس پی اشتیاق خان کا کہنا ہے کہ ملزمان کو مزید تفتیش کیلئے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
ایس ایچ او لوہاری گیٹ عمران انوار نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ملزمان کو گرفتار کیا۔ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی کی طرف سے ملزمان کی گرفتاری پر پولیس ٹیم کو شاباش ملی۔
الزام قتل میں مطلوب2 منشیات فروش اشتہاری مجرم گرفتار
تخریبی کاروائیوں میں ملوث خطرناک اشتہاری گرفتار ہو گئے۔
چارسدہ سروکلے پولیس نے تخریبی کاروائیوں اور قتل و اقدام قتل میں انتہائی2 مطلوب اشتہاریوں کو گرفتار کیا، منشیات کے مکروہ دھندہ میں ملوث دو ملزمان منشیات سمیت گرفتار۔ ملزمان نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے۔ ملزمان مزید تفتیش کے لئے تھانہ سروکلے منتقل۔
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او چارسدہ محمد شعیب خان کی خفیہ اطلاع پر ڈی ایس پی شبقدر فاروق زمان خان کے زیرنگرانی ایس ایچ او تھانہ سروکلے بسم اللہ جان نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے تخریبی کاروائیو ں میں ملوث اشتہاری مراد علی عرف شینا ولد شیر افضل سکنہ رشکئی بانڈہ جبکہ عرصہ دراز سے اقدام قتل میں مطلوب 1اشتہاری کو گرفتار کیا۔ علاقہ تھانہ سروکلے کی حدود میں دو مشہور منشیات فروش سلیمان ولدسرتاج اور علی زیب ولد عباس علی کو منشیات سمیت گرفتار کیا، ملزمان کے قبضہ سے 2025گرام چرس، 1پستول،1رائفل اور 18کارتوس بھی برآمد کر لئے گئے، ملزمان کو مزید کاروائی کے لئے تھانہ سروکلے منتقل کیا گیا جہاں ان سے تفتیش جاری ہے۔
ایس پی اقبال ٹاؤن اور ساندہ پولیس کی مشترکہ کاروائی, موٹرسائیکل و موبائل سنیچر گینگ گرفتار!
لاہور پولیس کو مطلوب موبائل اور موٹرسائیکل سنیچر گینگ گرفتار ہو گئے۔ایس پی اقبال ٹاؤن محمداجمل رائے کی سربراہی میں ساندہ پولیس کی کاروائی, 02 رکنی موٹرسائیکل و موبائل سنیچر گینگ گرفتار ہو گئے۔
۔ملزمان کے خلاف ڈکیتی,چوری و راہزنی،ناجائز اسلحہ کے مقدمات درج تھے۔ملزمان کے قبضہ سے 02 پسٹلز وگولیاں ۔05 موبائل فونز۔02 موٹر سائیکلز اور ہزاروں روپے نقدی برآمد ہوئی۔ ملزمان ریکارڈ یافتہ ہیں دوران تفتیش ملزمان کا متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا گیا. گرفتار ملزمان میں مظفر اور کاشف شامل مقدمات درج تفتیش جاری ہے ۔ انسداد جرائم کے حوالہ سے بہتر کاروائی کرنے پر ایس ایچ او ساندہ اور انکی ٹیم کو شاباش ملی ۔مزید کاروائیاں جاری رoکھنے کی ہدایت دی گئی . ایس پی اقبال ٹاؤن کیپٹن(ر)محمداجمل

دھند میں لوٹنے والے دو گرفتار چار فرار
قصور
کوٹ رادھاکشن میں دھند میں لوگوں کو لوٹنے والا گینگ پکڑا گیا،دو ڈاکو لوگوں نے پکڑ لئے جبکہ 4 بھاگنے میں کامیاب ہو گئے
تفصیلات کے مطابق کوٹرادھاکشن و گردونواح میں خوف کی علامت حمزہ ڈکیت گینگ کے دو افراد کو عوام نے حاجی پارک میں قابو کر لیا جو کہ شہری کو لوٹنے لگے تھے شہریوں نے بھاگنے والوں کا پیچھا کیا مگر دھند کا فائدہ اٹھاتے ھوئے گینگ کا سرغنہ حمزہ ماچھی ولد بوٹا ماچھی سکنہ مانسنگھ والا دیگر 4 ساتھیوں کے ھمراہ فرار ھو نے میں کامیاب ہو گیا
پولیس نے موقع پر جا کر حمزہ ڈکیت گینگ کے 2 افراد کو حراست میں لے لیا ہے اور بھاگنے والے دیگر کی تلاش کی جا رہی ہے
اشتہاری ملزم منشیات فروشی کے سلسلے میں گرفتار، ایس-پی زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا
ایس پی ماڈل ٹاؤن دوست محمد کی زیرِ قیادت جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔
فیصل ٹاؤن پولیس نے کارروائی کی جس میں بوگس چیک دینے کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری ملزم سرور ،اکبر عرف بلا نامی منشیات فروش گرفتار،1کلو800گرام منشیات برآمد،02 رکنی ڈکیت گینگ گرفتار،ملزمان میں مبشر اور احمد شامل ہیں۔
نیز ملزمان سے2موٹرسائیکل،مسروقہ سامان اور اسلحہ بھی برآمد ہوا۔ ملزمان کیخلاف مقدمات درج کئے گئے ہیں۔ مزید تحقیقات ایس ایچ او فیصل ٹاؤن رانا قادر نے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دی۔
ایس پی ماڈل ٹاؤن دوست محمد نے فیصل ٹاؤن پولیس کو شاباش دیتے ہویے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کیخلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔
پشاور،کیپٹل سٹی پولیس نے تین رکنی گروہ کو گرفتار کر لیا.
گھروں سے چوری کرنے میں ملوث ملزمان گرفتار، مال مسروقہ برآمد
پشاور() کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے تہکال کی حدود میں اہلخانہ کی غیر موجودگی میں تالہ توڑ کر گھر سے چوری کرنے میں ملوث تین رکنی گروہ کو گرفتار کر لیا. گرفتار ملزمان کا تعلق پشاور تہکال پایان سے ہے جن کی نشاندہی پر ان کے قبضہ سے تین تولے سونا اور نقد رقم 80 ہزار روپے بھی برآمد کرلی گئی ہے. ملزمان سے دوران تفتیش مزید اہم انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے.
تفصیلات کے مطابق مدعی راحت اللہ ولد عارف اللہ سکنہ چارنڈہ نے تھانہ تہکال پولیس کو رپورٹ کی تھی کہ اس کی غیر موجودگی میں گھر سے نامعلوم چوروں نے تین تولے سونا اور نقدی چوری کر لی ہے جس کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی۔
ایس پی کینٹ طاہر شاہ وزیر نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی ٹاؤن ارشد خان کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ تہکال سجاد احمد کو واقعہ میں ملوث ملزمان گرفتار کرنے کا ٹاسک حوالہ کیا۔
ایس ایچ او تھانہ تہکال اور تفتیشی عملہ نے جدید سائنسی خطوط پر تفتیش جاری رکھتے ہوئے متعدد جرائم پیشہ اور مشکوک افراد کو شامل تفتیش کیا جس کے دوران واردات میں ملوث گروہ کا سراغ لگا کر ملزمان سلمان ولد گل خان ، ولی ولد میرا خان اور احسان اللہ ولد روح اللہ ساکنان تہکال پایان کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کرلیا جن کی نشاندہی پر ان کے قبضہ سے تین تولے سونا اور نقد رقم 80 ہزار روپے بھی برآمد کرلئے گئے ہیں۔ ملزمان سے دوران تفتیش مزید اہم انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے۔
سٹی سرکل پولیس کی کامیاب کارروائیاں، منشیات فروش گرفتار!
مردان پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاون جاری۔
سٹی سرکل پولیس کی کامیاب کارروائیاں، راہزن گروہ کے دوملزمان سمیت 07 منشیات فروش گرفتار۔ مال مسروقہ اور منشیات برآمد ہویے۔ ڈی پی او مردان ڈاکٹر زاہداللہ کا جرائم پیشہ اور منشیات فروش عناصر کے خلاف خصوصی احکامات کے پیش نظر ڈی ایس پی سٹی سرکل انعام جان خان کی زیرنگرانی تھانہ ہوتی پولیس نے ایس ایچ او داود خان کی قیادت میں کامیاب کارروائی کے دوران شہریوں سے اسلحہ کی نوک پر موبائل فونز چھیننے والے راہزن گروہ کے دوملزمان جواد اور فرمان ساکنان پارہوتی کو گرفتارکرکے ملزمان نے دوران انٹاروگیشن اپنے جرم کا اعتراف کرکیانکی نشاندہی پر چھینے گئے موبائل فونز، واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ اور موٹرسائیکل برآمدکرلیا ہے۔
جبکہ منشیات فروشی میں ملوث ملزم فخرزمان سکنہ ہوتی کوگرفتارکرکے اسکے قبضہ سے دو کلوگرام سے زائد چرس برآمد ہوکر مقدمہ درج کرلیاگیاہے۔
اسی طرح تھانہ سٹی پولیس نے ایس ایچ او مقدم خان کی قیادت میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاون کے دوران 06 منشیات فروش مغفورشاہ، عزیر، اسامہ، عقیل گل، وقاص اور صدام کو گرفتارکرکے انکے قبضے سے مجموعی طور پر09 کلوگرام سے زائد چرس اور 04 لیٹرشراب برآمد ہوکرگرفتارملزمان کے خلاف مقدمات درج کئے گئے۔
گینگ سرغنہ ساتھیوں سمیت گرفتار
قصور
تحصیل پتوکی میں پولیس کی بڑی کاروائی میں گینگ سرغنہ ساتھیوں سمیت پکڑا گیا
تفصیلات کے مطابق پتوکی تھانہ سرائے مغل ایس ایچ او مہر رشید احمد کی کاروائی میں بدنام زمانہ اعجاز عرف ججی ڈاکو گینگ سرغنہ اپنے ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا گیا جس کے قبضے سے
لاکھوں روپے نقدی اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے اہل علاقہ کا ایس ایچ او سرائے مغل مہر رشید احمد کو خراج
جبکہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایس ایچ او مہر رشید احمد نے کہا کہ جرائم کا خاتمہ میری اولین ترجیح ہے ان شاءاللہ میں سرائے مغل تھانہ کے علاقے کو جرائم اور منشیات سے پاک کرکے ہی دم لونگا









