لاہور: سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کی ہدایت.اقبال ٹاؤن ڈویژن منشیات فروشوں کے خلاف انفارمیشن بیسڈ انٹیلی جنس آپریشنز کا سلسلہ جاری.فروری کے پہلے ہفتے میں منشیات فروشوں کیخلاف بھرپور کریک ڈاؤن۔6 روز میں خاتون منشیات فروش سمیت 27 ملزمان گرفتار. گرفتار ملزمان سے 17کلوگرام سے زائد چرس برآمد۔ملزمان سے 100 لیٹر سے زائد شراب برآمد۔ملزمان درباروں۔سکولز۔کالجز۔شاپنگ سنٹرز۔ہوٹلز کے اردگرد منشیات فروخت کرتے تھےملزمان کوخفیہ معلومات اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا گیا.ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تحقیقات کیلئے انوسٹی گیشن ونگ کے حوالے کیا گیا۔لاہور کو منشیات جیسی لعنت سے پاک کرنے کے لئے بھر پور کارروائیاں جاری رکھیں گے ۔ ایس پی اقبال ٹاؤن کیپٹن(ر)محمداجمل
Tag: گرفتار

سکھن پولیس کا بڑا کارنامہ، متعدد مطلوب اسٹریٹ کرمنز گرفتار
سکھن سے پولیس کو مطلوب اسٹریٹ کرمنل ساتھی سمیت گرفتار۔ گرفتار ملزمان موٹرسائیکل چوری میں بھی ملوث تھے۔پولیس نے انٹیلیجنس اطلاع پر پیرانو گوٹھ میں کارروائی کی۔گرفتار ملزمان سے غیر قانونی اسلحہ بمعہ ایمونیشن اور مسروقہ موٹرسائیکل برآمد۔ملزمان سے برآمد موٹرسائیکل تھانہ عوامی کالونی سے چوری کی گئی تھی۔موٹرسائیکل چوری کا مقدمہ نمبر 84/2021 تھانہ عوامی کالونی میں نامعلوم ملزمان کیخلاف درج تھا۔
گرفتار ملزمان نے دوران انٹیروگیشن شہریوں سے چھینا جھپٹی کی درجنوں وارداتوں کا اعتراف کیا۔دونوں ملزمان عادی مجرم ہیں اور متعدد مقدمات میں گرفتار ہو کر جیل جا چکے ہیں۔گرفتار ملزمان کیخلاف ضابطے کی کارروائی کی جا رہی ہے. ملزمان سے برآمد اسلحہ فارنزک کیلئے روانہ کر دیا گیا۔گرفتار ملزمان میں محمد وارث اور ارشاد عرف شادا شامل ہیں۔
عادی جرائم پیشہ ملزمان کو سی سی ٹی وی کی مدد سے گرفتار کرلیا گیا، پولیس رپورٹ جاری
تھانہ سعود آباد ماڈل پی ایس کی کامیاب کاروائی مورخہ 2020-11-15 کو درخشاں سوسائٹی ملیر کالا بورڈ حدود تھانہ سعود آباد انیس احمد کو دوران ڈکیتی مزاحمت پر زخمی کرکے فرار ہونے والے دو سٹریٹ کریمنل ، ڈکیت ، عادی جرائم پیشہ ملزمان کو سی سی ٹی وی ویڈیو کی مدد سے مع اسلحہ و ایمونیشن برآمدگی کے گرفتار کر لیا-
مورخہ 2020-11-15 کو درخشاں سوسائٹی ملیر کالا بورڈ حدود تھانہ سعود آباد میں دوموٹر سائیکل سوار ملزمان نے اسلحہ کے زور پر دوران ڈکیتی مزاحمت پر انیس احمد کو زخمی کیا اور فرار ہوگئے تھے اس واقعہ کی سی سی وڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں گرفتار ملزمان کو باآسانی شناخت کیا جا سکتا ہے- مذکورہ واقعہ کا مقدمہ الزام نمبر 380/20 بجرم دفعہ 394/34 پی پی سی بھی تھانہ سعود آباد میں درج کیا گیا تھا-گرفتار ملزمان عادی جرائم پیشہ ہیں اور کراچی کے مختلف تھانہ جات میں درجنوں سٹریٹ کرائم ، چوری ڈکیتی ، ناجائز اسلحہ برآمدگی میں کے مقدمات میں مطلوب و گرفتار ہو چکے ہیں- گرفتار شدہ ملزمان کا نام برآمدگی و پولیس کاروائی کی تفصیل ذیل ہے
(1) نصار خان عرف دلشاد خان ولد ناصر خان
(2) فراز خان ولد اسرار خانبرآمدگی
(1) دو عدد ضرب پسٹل تیس بور مع سات روند زندہ برآمد.(2) ایک عدد موٹر سائیکل نمبری نا معلوم میکر یونیک سیاہ انجن نمبر DSE-1849741 چیچس نمبر DSC-253757
پولیس کاروائی
گرفتار بالا ملزمان کی باقاعدہ گرفتاری تھانہ سعود آباد ماڈل پی ایس میں ذیل مقدمات کے تحت عمل میں لائی گئی ہے.(1) مقدمہ الزام نمبر 71/21 بجرم دفعہ 23(1)A آرم ایکٹ
(2) مقدمہ الزام نمبر 72/21 بجرم دفعہ 23(1)A آرم ایکٹ
(3) مقدمہ الزام نمبر 380/20 بجرم دفعہ 394/34 پی پی سی
گرفتار بالا ملزمان کا سابقہ کریمنل ریکارڈ ذیل ہے
(1) نصار خان عرف دلشاد خان ولد ناصر خان
(1) مقدمہ الزام نمبر 522/19 بجرم دفعہ 392/34 پی پی سی تھانہ شاہ فیصل کالونی
(2) مقدمہ الزام نمبر 16/20 بجرم دفعہ 392/34 پی پی سی تھانہ سعود آباد
(3) مقدمہ الزام نمبر 17/20 بجرم دفعہ 392/34 پی پی سی تھانہ سعود آباد
(4) مقدمہ الزام نمبر 18/20 بجرم دفعہ 23(1)A آرم ایکٹ تھانہ سعود آباد
(2) فراز خان ولد اسرار خان
(1) مقدمہ الزام نمبر 156/17 بجرم دفعہ 393 پی پی سی تھانہ ملیر سٹی
(2) مقدمہ الزام نمبر 16/20 بجرم دفعہ 392/34 پی پی سی تھانہ سعود آباد
(3) مقدمہ الزام نمبر 17/20 بجرم دفعہ 392/34 پی پی سی تھانہ سعود آباد
(4) مقدمہ الزام نمبر 19/20 بجرم دفعہ 23(1)A آرم ایکٹ تھانہ سعود آباد
(5) مقدمہ الزام نمبر 522/19 بجرم دفعہ 392/34 پی پی سی تھانہ شاہ فیصل کالونی
گرفتار بالا ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے.

فرارملزم علاج معالجے کیلئے ہسپتال پہنچا اور پکڑا گیا
تھانہ کورنگی کی حدود لنک روڈ کورنگی نمبر ڈیرھ پولیس مقابلے میں فرار ہونے والے تین ملزمان میں دو لٹیرے بھائی ، عادی جرائم پیشہ گرفتار جن میں سے ایک زخمی حالت میں گرفتار
امروز بوقت 12:05 بجے تین موٹر سائیکل سوار ملزمان اسلحہ کے زور پر لنک روڈ کورنگی نمبر ڈیرھ حدود تھانہ کورنگی عوام سے لوٹ مار میں مصروف تھے- پولیس پارٹی معمول کی پیٹرولنگ میں مصروف تھی جیسے ہی پولیس موبائل لنک روڈ کورنگی نمبر ڈیرھ پہنچی تو عوام سے اسلحہ کے زور پر لوٹ مار کرنے والے تین موٹر سائیکل سوار ملزمان نے پولیس کو دیکھتے ہی پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کردی- جس سے دو گولیاں پولیس موبائل کے سامنے والے شیشے پر لگی جس سے شیشے میں سوراخ ہوا- پولیس پارٹی کی جوابی فائرنگ سے موٹر سائیکل سوار ملزمان کا ایک پیچھے بیٹھا ایک ساتھی زخمی ہوا۔
موٹر سائیکل سوار ملزمان عوام کی بھیٹر اور ٹریفک کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ھوگئے- مذکورہ واقعہ کا مقدمہ الزام نمبر 85/21 بجرم 353 /324/34 ت پ 7ATA تھانہ کورنگی میں درج کیا گیا تھا- زخمی ملزم بلغرض علاج معالجے کیلئے جناح ہسپتال پہنچا اور اپنی شناخت چھپانے کی کوشش کی اور بتایا کے مجھے شاہ لطیف ٹاون میں دوران ڈکیتی مزاحمت پر گولی لگی ہے اور ملزمان فرار ہوگئے ہیں- جناح ہسپتال سے ایم ایل او کی انٹری چلنے کے بعد تھانہ کورنگی کی پولیس پارٹی جناح ہسپتال پہنچی اور مذکورہ ملزم کو شناخت کیا گیا.
ملزم کی شناخت ظفر خان ولد ہمیش گل کے نام سے ہوئی جسکا مزید کریمنل ریکارڈ چیک کیا گیا تو ملزم عادی جرائم پیشہ نکلا اور سے قبل بھی تھانہ شاہ لطیف ٹاون میں مقدمہ الزام نمبر 484/2020 بجرم دفعہ 6/9B منشیات برآمدگی میں گرفتار ہو چکا ہے- گرفتار زخمی ملزم کے دوسرے بھائی کو بھی گرفتار کیا گیا ہے جسکی شناخت فرید گل ولد ہمیش گل کے نام ہوئی ہے جو کے عادی جرائم پیشہ ہے اور تھانہ صدر میں مقدمہ الزام نمبر 313/15 بجرم دفعہ 6/9A منشیات برآمدگی میں گرفتار ہو چکا ہے- گرفتار ملزم کی باقاعدہ گرفتاری تھانہ کورنگی میں مقدمہ الزام نمبر 85/21 بجرم 353 /324/34 ت پ 7ATA کے تحت عمل میں لائی گئی ہے-
. گرفتار ملزمان سے دیگر ایک مفرور ساتھی کے بارے میں مزید تفتیش کی جارہی ہے.

پولیس نے اسٹریٹ کریمنلز کا واردات کرکے فرار ہونے کی کوشش ناکام بنا دی-
تھانہ ایف بی انڈسٹریل ایریا کی شاندارکاروائی۔
اسٹریٹ کریمنل واردات کرکے فرار ہورہے تھے کہ پولیس نے پیچھا کرکے گرفتار کرلیا۔ تھانہ ایف بی انڈسٹریل کے حدود شیزان والی گلی میں ملزمان شہری ثاقب ولد سلیم سے موبائیل اور نقدی چھین کر فرار ہورہے تھے تو موقع پر پولیس پہنچ گئی اور ملزمان کا تعاقب کیا۔ پولیس نے ملزمان کا پیچھا کرکے ایک ملزم اسد ولد لیاقت کو گرفتار کر لیا جبکہ اسکا دوسرا ساتھی عرفان عرف آپو فرار ہوگیا-
گرفتار ملزم اسد کے قبضے سے ایک عدد پسٹل ۳ راونڈز، 350 روپے نقد ایک موبائیل فون ذاتی اور شہری سے چھینا ہوا موبائیل فون کیو موبائیل اور نقد 2200 روپے، اور سرقہ شدہ موٹر سائیکل تھانہ لیاقت آباد رجسٹریشن نمبر ہنڈا 125 برآمد کرلیا- ملزم متعدد بار مقدمات تھانہ شریف آباد، تھانہ کلاکوٹ اور تھانہ جمشید کوارٹر میں گرفتار ہو چکا ہے- ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی ہے-

ایس ایس پی کیماڑی کی کامیاب کاروائی:گٹکا مافیا کا کارندہ گرفتار، تفتیش جاری
ایس ایس پی کیماڑی فداحسین جانوری اور عدالت عظمیٰ کے حکم کی خلاف ورزی پر زھریلا گٹکا مافیا کے خلاف کامیاب کاروائیایس پی بلدیہ کیپٹن فیضان کی نگرانی میں ایس ایچ او سعیدآباد سب انسپیکٹر شاکر حسین نے گٹکا مافیا کا کارندہ گرفتار کر لیا
سعیدآباد پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف مسلسل تابڑ توڑ حملے جاری منہ کے کینسر کا سبب بننے والا زھریلا گٹکا مافیا تیار کر کہ فروخت کرنے والے کے خلاف کاروائی پولیس پارٹی کو دوران گشت مخبر کی اطلاع موصول ھوئی کہ مکان نمبر 655 سیکٹر 4 ڈی کی بیٹھک میں ایک شخص عبدالقادر ولد انور زھریلا گٹکا ماوا تیار کر رھا ھے لہذا اس اطلاع پر پولیس پارٹی نے چھاپہ مارا تو دیکھا کہ ایک شخص موجود ھے اور 2 عدد بالٹیوں میں تیار شدہ گٹکا 225 پیکٹ اور 20 کلو کے قریب چونا و پلاسٹک کے 3 چھوٹے ٹب موجود ملے لہذا ملزم عبدالقادر کو حسب ضابطہ گرفتار کر کہ مالمقدماتی قبضہ پولیس میں لیکر مقدمہ الزام نمبر 84/2021 بجرم دفعہ 3/4/5/8 گٹکا ماوا ایکٹ تحت درج کیا گیا
گرفتار ملزم اس سے قبل بھی تھانہ ھذا میں زھریلا گٹکا ماوا فروخت کرنے کے کیس میں گرفتار ھو کر جیل جا چکا ھے اب مزید تفتیش کے لیے سپرد تفتیشی حکام کیا گیا

وزیراعظم کے حکم پر قبضہ مافیا کیخلاف بڑا کریک ڈاون،کتنے سرغنہ گرفتار
اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی) وزیراعظم عمران خان کے حکم پر قبضہ مافیا کیخلاف بڑا کریک ڈائون شروع ، میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام آباد میں سرگرم قبضہ مافیا کے5بڑے سرغنہ گرفتار کرلیے گئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جن ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے ان میں غوری کے مالک راجہ عبدالرحمان، راجہ رضا سمیت 5اہم افراد شامل ہیں، ان بااثر شخصیات کو تھری ایم پی او کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق گرفتارافراد کوتھری ایم پی او کے تحت90دن تک حراست میں رکھا جاسکتا ہے، اس حوالے سے 30کے قریب شخصیات کی فہرست مرتب کی گئی ہے۔کریک ڈائون کے دوران ان کا اسلحہ اور گاڑیاں بھی ضبط کی جارہی ہیں، کریک ڈائون وفاقی پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے افسران کی زیر نگرانی کیا جارہا ہے۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ رات گئے مزید اہم گرفتاریوں کا بھی امکان ہے۔ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات کے مطابق مذکورہ کمیٹی سرکاری اراضی پر قبضے کو فوری واگزار کروا کر قانونی کارروائی عمل میں لائے گی۔قبضہ مافیا کے منظم گروہ اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لا کر انہیں عوام کے سامنے بے نقاب کیا جائے گا۔دوسری جانب آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان کی ہدایات پر اسلام آباد پولیس کا قبضہ مافیا کے خلافکریک ڈائون جاری اس سلسلے میں پولیس اور ضلعی انتظامیہ نے گزشتہ ہفتے ناجائز تجاوزات اور قبضہ مافیا کے خلاف مشترکہ کاروائیاں کرتے ہوئے تقریبا 1557ملین روپے مالیت کی 1257کینال اراضی واگزار کروا کے ان میں ملوث ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے 25ملزمانکوگرفتار کر لیا گیا، جن تھانوں کی حدود میں اراضی واگزار کروائی گئی ان میں تھانہ گولڑہ کے علاقے شاہ اللہ دتہ سے 50کینال ،تھانہ نون کی حدو د سیکٹرI-15سے 1000کینال ،تھانہ سبزی منڈی کی حدودI-11/4 منڈی موڑ سے 150کینال،تھانہ گولڑہ کے علاقے سیکٹر Gـ14سے 57کینال اراضی واگزار کروائی،اس کے علاوہ تھانہ سیکرٹریٹ کی حدود میں واقع شٹل سروس بلڈنگ پر قبضہ کرنے والے ملزمان کو گرفتا ر کرکے ان سے بلڈنگ سے قبضہ چھڑوایا ،قبضہ مافیا کے خلاف کاروائیاں اسلام آباد پولیس کی ترجیحات میں شامل ہے۔ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے احکامات کی روشنی میں اسلام آباد پولیس نے تین ایم پی او کے تحت کارروائی کرتے ھوئے 7 افراد کے خلاف تین ایم پی او کے تحت کارروائی کی گئی۔کارروائی جن افراد کے خلاف کی گئی ان میں راجہ رضی الرحمان، ریاض الحسین، فرحان اللہ، محمد نازک،راجہ فاروق، چوہدری عبدالرحمن،عنصر محمود گوندل شامل ہیں۔پولیس ترجمان کے مطابق مزید کارروائیاں تین ایم پی او کے تحت جاری رکھی جائیں گی

دوستی نہ کرنے پر دوست کو قتل کرنیوالا ملزم گرفتار
کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے تھانہ رحمان بابا کی حدود میں نوجوان کے اندھے قتل کا سراغ لگا کر واقعہ میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا. گرفتار ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران نوجوان داؤد کو دوستی نہ کرنے پر قتل کرنے کا اعتراف کر لیا ہے۔ ملزم سے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ رحمان بابا پولیس کو باڑہ خوڑ حماد ٹاون میں ایک نوجوان کی لاوارث لاش ملی جس کو کسی ملزم یا ملزمان نامعلوم نے اسلحہ آتشین سے فائرنگ کر کے قتل کیا تھا جس کی شناخت بعد میں داؤد ولد خائستہ گل سکنہ رشید گھڑی کے نام سے ہوئی۔ مقامی پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی۔ایس پی صدر سر کل وقار احمد نے نوجوان کے اندھے قتل کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی صدر عالمزیب خان کی سربراہی میں سر کل آفیسر شہنشاہ خان ( تفتیش) ، ایس ایچ او تھانہ رحمان بابا عصمت اللہ پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دے کر واردات میں ملوث ملزمان کا سراغ لگا کر گرفتار کرنے کا ٹاسک حوالہ کیا جنہوں نے جدید سائنسی خطوط پر تفتیش جاری رکھتے ہوئے مقتول کے رشتہ داروں اور قریبی دوستوں کو بھی شامل تفتیش کیا جس کے دوران شک گزرنے اور بار بار متضاد بیانات کو مدنظر رکھتے ہوئے ملزم سنی ولد دلاور سکنہ دیر کالونی کو انٹاروگیٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا جس نے ابتدائی تفتیش اور سرسری انٹاروگیشن کے دوران مقتول داؤد کو دوستی نہ کرنے کی بناء پر قتل کرنے کا اعتراف کر لیا۔ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ دوران تفتیش ملزم نے دوسرے ساتھی کا نام بھی اگل دیا جس کی گرفتاری کیلئے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے ۔

قتل و نوسر بازی میں ملوث ملزمان گرفتار، لاکھوں روپے برآمد، پولیس کی شاندار كاميابیاں
اقدام قتل اور نوسر بازی میں ملوث 3ملزمان گرفتار، لاکھوں روپے مالیت کے 6موبائل فون برآمد۔
ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور شارق جمال خان نے تمام ڈویژنل ایس پیز کو جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں کرنے کے احکامات جاری کیے تھے۔جس پر ایس ماڈل ٹاؤن انویسٹی گیشن عاصم افتخارنے ایس ڈی پی او گلبرگ کی زیر نگرانی پولیس کی سپشیل ٹیمیں تشکیل دی تھیں۔ انچارج انویسٹی گیشن غالب مارکیٹ مظہر ہدایت نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے اقدام قتل کے ملزمان سمیت نوسر باز کی وارداتوں میں ملوث 3ملزمان ملزم شعمون عرف چھیم مسیح، عثمان آفریدی اور اویس کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کے 6موبائل فون برآمد کر لیے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اقدام قتل کے جرم میں ملوث عثمان آفریدی اور اویس نے نشہ کرنے سے منع کرنے پر استرے سے شہری محمد امیر کی شاہ رگ کاٹ دی تھی۔ملزمان نے نشہ کرنے سے منع کرنے پر استرے سے شہری محمد امیرکو شدید زخمی کر دیا تھا۔ڈی آئی جی انویسٹی گیشن شارق جمال خان نے ملزمان کی گرفتاری پر پولیس ٹیم کو شاباش دی ہے مزید کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور شارق جمال خان کی ہدایات پر سٹی ڈویژن پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے رواں ماہ اشتہاری ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن کیا گیا ہے۔ایس پی سٹی انویسٹی گیشن ذوہیب نصراللہ رانجھا نے اشتہاری ملزمان کو گرفتار کرنے کے لئے پولیس ٹیمیں تشکیل دیں۔ انویسٹی گیشن پولیس سٹی ڈویژن کی ٹیموں دن رات کی محنت سے قتل کی واردات میں ملوث تمام 9ملزمان کو گرفتار کر کے چالان عدالت میں پیش کر دیا۔اقدام قتل کے 9مقدمات میں ملوث 30ملزمان، ڈکیتی، رابری اور چوری کی 139وارداتوں میں ملوث225ملزمان،ریپ اور بدفعلی کے مقدمات میں ملوث 6ملزمان،اغواء کے 34مقدمات میں ملوث ملزمان کوگرفتار جبکہ دیگر872 مقدمات میں ملوث 1578ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ایس پی سٹی انویسٹی گیشن کے مطابق17گینگز کے 39ملزمان کو گرفتار کیا گیا جن کے خلاف245مقدمات بھی ٹریس ہوئے،اسی طرح انویسٹی گیشن پولیس سٹی ڈویژن نے مختلف مقدمات میں لاہور پولیس کو مطلوب119اشتہاری ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔رواں ماہ گرفتار ملزمان سے تقریباًایک کروڑ روپے مالیت کا مالِ مسروقہ برآمد کیا گیا۔مجموعی طور پر 1061مقدمات کو حل کر کے 2495ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور کی طرف سے ملزمان کی گرفتاری پرسٹی ڈویژن پولیس ٹیمز کو شاباش دی گئی ہے۔

چوری کی وارداتوں میں ملوث پیشہ وربابری گینگ کے2ملزمان گرفتار
ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور شارق جمال خان نے تمام ڈویژنل ایس پیز کو جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں کرنے کے احکامات جاری کیے تھے۔جس پر ایس پی کینٹ انویسٹی گیشن نے ڈی ایس پی مناواں زکریا یوسف کی زیر نگرانی پولیس کی سپشیل ٹیمیں تشکیل دی تھیں۔ انچارج انویسٹی گیشن باٹا پور عبدالحبیب نے اپنی ٹیم کے ہمراہ موبائل چوری کی وارداتوں میں ملوث پیشہ وربابری چور گینگ کے2ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔گرفتار ملزمان میں گینگ کا سرغنہ بابر ریاض اوراسکے ساتھی نعیم کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے ساڑھے 3لاکھ روپے مالیت کے12موبائل فونز اور نقدی برآمد کر لی ہے۔گرفتار ملزمان کے خلاف باٹا پورسمیت لاہور کے مختلف تھانوں میں چوری کے متعدد مقدمات بھی ٹریس ہوئے ہیں۔ڈی آئی جی انویسٹی گیشن شارق جمال خان نے ملزمان کی گرفتاری پر پولیس ٹیم کو شاباش دی ہے مزید کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔









