Baaghi TV

Tag: گرفتار

  • پڑوسی ملک سے دہشتگردی کی تربیت حاصل کردہ  بی ایل اے کا دہشتگرد گرفتار۔

    پڑوسی ملک سے دہشتگردی کی تربیت حاصل کردہ بی ایل اے کا دہشتگرد گرفتار۔

    سی ٹی ٹی کی سکھر میں کارروائ ہوئی ،بی ایل اے کا دہشتگرد گرفتار۔ دہشتگرد نے پڑوسی ملک سے دہشتگردی کی تربیت حاصل کی۔ دہشتگرد بے ایل اے کیلیے ذہن سازی کرتا تھا۔ بی ایل اے کا گرفتار دہشتگرد ساتھیوں کے ساتھ مل کر تحصیل سنگ میں ایف سی چیک پوسٹ پر حملے میں ملوث ہے۔ گرفتار دہشتگرد ،مہران ہوٹل سبی میں ہونے والے بم دھماکے میں شامل تھا۔ سبن پہاڑی کے نزدیک ایف سی چیک پوسٹ پر حملہ بھی کیا،ڈی آئی جی سی ٹی ڈی عمر شاہد

  • آن لائن پتنگیں اور ڈوریں فروخت کرنے والا گینگ گرفتار

    آن لائن پتنگیں اور ڈوریں فروخت کرنے والا گینگ گرفتار

    راولپنڈی: کینٹ پولیس کی پتنگ فروشوں کے خلاف بڑی کاروائی.سوشل میڈیا کا استعمال کر کے آن لائن پتنگیں اور ڈوریں فروخت کرنے والا گینگ گرفتار .پتنگ فروشوں سے 05 ہزار کے قریب پتنگیں اور 25 کیمیکل ڈوریں برآمد، مقدمات درج، گرفتار ملزمان میں گینگ کا سرغنہ شاہ رخ جبکہ دیگر ملزمان میں عامر ، عاشر اور یاسر شامل ہیں. ملزمان نے سوشل میڈیا کا استعمال کرتے ہوئے مختلف گروپس بنا رکھے تھے جہاں وہ پتنگوں اور ڈوروں کی آن لائن ڈیل کرتے تھے. پتنگ فروشوں کے خلاف کاروائی ایس ڈی پی او کینٹ کی زیرنگرانی ایس ایچ او کینٹ اور ان کی ٹیم نے کی ، پولیس

    گینگ کے دیگر سہولت کاروں کی گرفتاری بھی جلد عمل میں لائی جائے گی ، ایس ڈی پی او کینٹ ، ایس ایچ او اور پولیس ٹیم کو شاباش ۔ ملزم جتنا بھی چالاک کیوں نہ ہو، قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتا، پتنگ فروشوں کے خلاف کاروائیاں مزید تیز کی جائیں ، سی پی او راولپنڈی.

  • شرافی گوٹھ سے منشیات فروش ملزمان گرفتار

    شرافی گوٹھ سے منشیات فروش ملزمان گرفتار

    شرافی گوٹھ سے منشیات فروش ملزمان گرفتار ہو گئے ۔پولیس نے دوران گشت مانسہرہ کالونی میں کارروائی کی۔
    ملزمان کے قبضے سے منشیات، کیش اور موبائل فون برآمد۔ گرفتار ملزمان علاقے میں منشیات کے عادی افراد کو منشیات فروخت کرتے تھے۔گرفتار ملزمان پیشہ ور منشیات فروش ہیں اور متعدد مقدمات میں گرفتار ہو کر جیل جا چکے ہیں۔ ایک اور کارروائی میں فیوچر کالونی سے گٹکا/ماوا کی فروخت میں ملوث ملزم گرفتار, ملزم محمد اسلام سے بڑی مقدار میں تیار ماوا برآمد۔ گرفتار ملزمان کیخلاف مقدمات درج، تفتیش جاری۔ گرفتار ملزمان میں عزیزاللہ، رحیم اور محمد اسلم شامل ہیں۔

  • دوران ہاؤس رابری گن پوائنٹ پر خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے 3ملزمان گرفتار

    دوران ہاؤس رابری گن پوائنٹ پر خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے 3ملزمان گرفتار

    گرفتار ملزمان نے4ماہ قبل دوران ڈکیتی 32سالہ خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا تھاجبکہ ملزمان ڈکیتی کے متعددمقدمات میں بھی ملوث ہیں۔

    لاہور انویسٹی گیشن پولیس صدر ڈویژن نے کارروائی کرتے ہوئے دوران ہاؤس رابری گن پوائنٹ پر خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے 3ملزمان گرفتارکر لیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار ایس پی انویسٹی گیشن صدر محمد عیسیٰ خان نے آج اپنے دفتر میں الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اُنہوں نے کہا کہ ایس ڈی پی او رائیونڈمحمد حسیب کی سربراہی میں انچارج انویسٹی گیشن رائیونڈ سٹی عدنان مسعود اور دیگر اہلکاروں پر مشتمل پولیس ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے مختلف معلومات سمیت جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے دوران ہاؤس رابری گن پوائنٹ پر خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے 3ملزمان وقاص عرف وقاصی، وقار اور ابرارکو گرفتار کر لیا ہے۔ محمد عیسیٰ خان نے بتایا کہ درندہ صفت ملزمان نے تقریباً 4ماہ قبل 32سالہ خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔ ملزمان دوران واردات طلائی زیورات، نقدی اور دیگر قیمتی اشیاء بھی لوٹ کر لے گئے تھے۔ ایس پی انویسٹی گیشن صدر نے کہا گرفتار ملزمان کے خلاف لاہور شہرکے مختلف تھانوں میں ڈکیتی کے متعددمقدمات ٹریس ہوئے ہیں۔ انویسٹی گیشن پولیس ٹیم نے مختلف معلومات سمیت جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزمان کو گرفتار کیا۔ایس پی انویسٹی گیشن صدر محمد عیسیٰ خان نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھر پور کارروائیاں جاری رہیں گی۔

  • اسلام آباد: پیشہ ور بھکاریوں کا گروپ گرفتار،ر کریک ڈاون جاری،ایس ایس پی آپریشنز ڈاکٹر سید مصطفی تنویر

    اسلام آباد: پیشہ ور بھکاریوں کا گروپ گرفتار،ر کریک ڈاون جاری،ایس ایس پی آپریشنز ڈاکٹر سید مصطفی تنویر

    اسلام آباد: تھانہ لوہی بھیر پولیس کی پیشہ ور بھکاریوں اور ان کے سہولت کار کے خلاف کارروائی۔ مندرہ سے اسلام آباد کے لئے لائے جانے والے پیشہ ور بھکاریوں کے گروپ کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ بھکاریوں کا سہولت کار بھی گاڑی سمیت گرفتار ہو چکا ہے ۔ملزم روزانہ پیشہ ور بھکاریوں کا گروہ مندرہ سے اسلام آباد لاکر مختلف سگنلز پر دراپ کرتا تھا۔بھکاریوں کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر کریک ڈاون جاری رہے گا، ایس ایس پی آپریشنز ڈاکٹر سید مصطفی تنویر

  • انتہائی مطلوب ترین شحض گرفتار

    انتہائی مطلوب ترین شحض گرفتار

    قصور پولیس کی بڑی کاروائی پنجاب پولیس کو 40 سے زائد تھانوں کو انتہائی مطلوب، بین الصوبائی ڈکیت کا سرغنہ اسلم اوڈھ گرفتار کر لیا

    تفصیلات کے مطابق تھانہ الہ آباد پولیس کی بڑی کاروائی میں پنجاب پولیس کو چالیس سے زائد سنگین مقدمات میں مطلوب اور 40 سے زائد تھانوں کا اشتہاری انتہائی خطرناک بین الصوبائی ڈکیت گینگ کے سرغنہ اسلم اوڑھ کو گرفتار کر لیا گیا ہے اسلم اوڑھ پنجاب کے مختلف اضلاع کی پولیس کو 40 سے زائد وارداتوں کے مقدمات میں مطلوب تھا ملزم پولیس کیلئے ایک چیلنج سے کم نہ تھا جو پولیس پارٹی پر فائرنگ کرنے سے بھی دریغ نہیں کرتا تھا اس گینگ کے دیگر ملزمان ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں
    ڈی پی او قصور عمران کشور نے اچھی کارکردگی پر تھانہ الہ آباد پولیس کو شاباش دی ہے

  • منشیات فروشوں کی شامت آئی

    منشیات فروشوں کی شامت آئی

    قصور
    پھول نگ میں، ایس ایچ او رانا سہیل احمد کا علاقہ بھر میں منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن متعدد ملزمان رنگے ہاتھوں گرفتار 90 لیٹر دیسی شراب بر آمد مقدمات درج
    تفصیلات کے مطابق ڈی پی او قصور کی ہدایت اور ڈی ایس پی سرکل پتوکی کے حکم پر تھانہ سٹی پھولنگر کے ایس ایچ او رانا سہیل احمد نے علاقہ بھر میں منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن کیا جس میں بدنام زمانہ منشیات فروشوں شرافت ولد لیاقت علی ، فریاد ولد رمضان قوم بھٹی ، اقبال مسیح ، نذیر احمد ولد رمضان قوم ماچھی اور شیراز ولد یونس کو مختلف علاقوں سے رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے انکے قبضہ سے 90 لیٹر شراب بر آمد کر لی تمام ملزمان کیخلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے انہیں سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا اور مزید تفتیش شروع کر دی ، اہل علاقہ نے پولیس کی ان کاروائیوں کو خوب سراہا اور پولیس کو داد پیش کی

  • سوشل میڈیا پر اسلحہ کی تصاویر لگانے والے خبردار

    سوشل میڈیا پر اسلحہ کی تصاویر لگانے والے خبردار

    قصور
    پولیس قانون شکنوں کے خلاف ڈٹ گئی،دو ملزمان گرفتار
    تفصیلات کے مطابق قصور پولیس قانون شکنوں کے تعاقب میں ڈٹ گئی تھانہ کھڈیاں پولیس کی کاروائی میں سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنے والوں کو گرفتار کر کے ملزمان شوکت اور زمان کے قبضہ سے جدید ناجائز اسلحہ برآمد کرکے مقدمات درج کر لئے گئے ہیں
    ملزمان نے جدید ناجائز اسلحہ کیساتھ اپنی تصاویر سوشل پر وائرل کیں تھیں
    ڈی پی او قصور عمران کشور نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے تھانہ کھڈیاں پولیس کو سپیشل ٹاسک دیا تھا

  • منشیات فروش رنگے ہاتھوں گرفتار

    منشیات فروش رنگے ہاتھوں گرفتار

    قصور
    تھانہ سٹی پھولنگر کے ایس ایچ او رانا سہیل احمد کی بڑی کاروائی بدنام زمانہ منشیات فروش رنگے ہاتھوں گرفتار بھاری مقدار میں چرس بر آمد مقدمہ درج
    تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی پھولنگر کے ایس ایچ او ، رانا سہیل احمد نے مخبر خاص کی اطلاع پر اپنی ٹیم کے ہمراہ محلہ گلشن آباد لنگڑے والی ڈھاری پر چھاپہ مار کر ریکارڈ یافتہ بدنام زمانہ منشیات فروش طارق محمود ولد نذیر احمد قوم چنگڑ کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے اسکے قبضہ سے 1500 گرام چرس بر آمد کر لی اور اسکے خلاف مقدمہ نمبر 400/20 درج کر کے سلاخوں کی پیچھے دھکیل کر مزید تفتیش شروع کر دی اہل علاقہ نے پولیس کی اس کاروائی کو خوب سراہا اور خراج تحسین پیش کیا

  • سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنے والا گرفتار

    سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنے والا گرفتار

    قصور
    چھانگا مانگا پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنے والا نوجوان جو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر کیا
    تفصیلات کے مطابق تھانہ چھانگا مانگا کے ایس ایچ او کامران شہز اد سندھو نے کاروائی کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر اسلحہ کے نمائش کرنے والے افضال نامی نوجوان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے اسکے قبضہ سے دو عدد پسٹل تیس بور اور متعدد گولیاں بر آمد کر لیں اور ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر 484/20 درج کر کے سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا اس موقع پر ایس ایچ او کامران شہزاد سندھو کا کہنا تھا کہ کسی بھی شخص کو قانون سے کھیلنے کی اجازت ہر گز نہیں دی جائیگی ، ہر وہ شخص جو ناجائز یا لائسنسی اسلحہ کی سوشل میڈیا پر تشہیر کرے گا اسکے خلاف ہر صورت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی