اوکاڑہ(علی حسین ) حجرہ شاہ مقیم میں بدبخت بیٹے نے گھریلو رنجش کی بنا پر اپنے حقیقی باپ کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ پولیس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے ملزم کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق حجرہ شاہ مقیم کے چونیاں چوک کے رہائشی باپ بیٹے کا گھریلو تنازع شدت اختیار کرگیا ، جس کی بنا پر رمضان نامی بدنصیب بیٹے نے اپنے حقیقی باپ 55 سالہ سخی محمد کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ تھانہ حجرہ شاہ مقیم پولیس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے رمضان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا ہے۔
Tag: گرفتار

ضلع اوکاڑہ ، نول پلاٹ اور بصیرپور میں پولیس کا چھاپہ ۔ دو منشیات فروش گرفتار
اوکاڑہ(علی حسین) پولیس چوکی جندراکہ کے سب انسپکٹر نے پولیس ٹیم کے ہمراہ نواحی قصبہ چاہ کوٹھیانوالہ میں چھاپہ مار کر شراب کشید کرنے والی چالو بھٹی پکڑ لی۔ شراب کشید کرنے والے صدی احمد ولد محمد انور کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا ہے۔ تھانہ بصیر پور کی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش غلام مرتضیٰ ولد محمد طفیل سکنہ جسوکے سے 2220گرام چرس برآمد کرلی۔ ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

ضلع اوکا ڑہ میں اسلحہ کی نمائش کرنے پر 4 افراد گرفتار، مقدمات درج
اوکاڑہ(علی حسین) اوکاڑہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے چار افراد کو ناجائز اسلحہ کی نمائش کرنے پر گرفتار کرلیا۔ گرفتار ہونیوالے افراد میں مظہر، عثمان، بابر اور قدیر وغیرہ شامل ہیں۔ ترجمان پولیس کے مطابق ڈی پی او اوکاڑہ عمرسعید ملک کی ہدایات پر ضلع بھر میں ناجائز اسلحہ رکھنے والوں، جواریوں اور منشیات فروش جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاتفریق آپریشن جاری ہے۔ تھانہ چوچک کی پولیس نے ناجائز اسلحہ کی نمائش کرنے اور لوگوں میں خوف و ہراس پھیلانے کیوجہ سے چار افراد کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔

اوکاڑہ: فحش مواد، ناجائز اسلحہ اور منشیات کا دھندہ کرنیوالے11 افراد گرفتار
اوکاڑہ(علی حسین) فحش مواد اپلوڈ کرنے، منشیات اور ناجائز اسلحہ رکھنے والے گیارہ ملزمان کو اوکاڑہ پولیس نے گرفتار کرلیا۔ ملزمان سے چرس اور بغیرلائسنسی اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق وینس چوک اوکاڑہ سے کاظم، چوک محمدیہ اوکاڑہ سے ارسلان اور چھ نمبر چونگی اوکاڑہ سے عامرسہیل کو فحش مواد اپلوڈ کرنے پر گرفتار کیا گیا جبکہ صمد پورہ کے رہائشی محمد علی سے ایک کلو ایک سو پچاس گرام چرس برآمد کی گئی۔ شمسیہ کالونی کے رہائشی جاوید سے 19 لٹر اور مال منڈی کے رہائشی محمد اکرام سے 20 لٹر شراب برآمد کی گئی۔ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔

منڈی احمد آباد پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی
اوکاڑہ(علی حسین) منڈی احمد آباد تھانہ کی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے نیاز نامی منشیات فروش کو بھاری مقدار منشیات کیساتھ گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا ہے۔ کاروائی ڈی پی او اوکاڑہ عمر سعید کی ہدایات پر کی گئی ۔

ڈکیت گینگ گرفتار مال برآمد
قصور پولیس کی کاروائی
چونیاں میں خطرناک ڈکیت گینگ کے 2 ارکان گرفتار کر لئےتفصیلات کے مطابق تھانہ چھانگا مانگا پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے خطرناک ڈکیت گینگ کے 2 ارکان گرفتار کر لئے اور ملزمان کے قبضہ سے شہریوں سے چھینی گئی 2 لاکھ 50 ہزار روپے کی نقدی، موٹرسائیکل، موبائل فون اور ناجائز اسلحہ برآمد کر لہا کافی عرصہ سے اس ڈکیت
گینگ کا سرغنہ احمد عرف سعدی جوئیہ اپنے ساتھیوں کے ہمراہ موٹرسائیکل پر سوار ہو کر راہزنی کی وارداتیں کرتا تھا
ملزمان نے چھانگا مانگا، پتوکی اور اسکے گردونواح میں متعدد وارادتوں کا انکشاف کیا ہے
اوکاڑہ: نواحی علاقے 42 جیڈی میں بکرے چور دو افراد گرفتار
اوکاڑہ(علی حسین) نواحی گاؤں 42 جیڈی تھانہ گوگیرہ کی حدود میں بکرے چور گرفتارشہباز اور صدی نامی دو ملزمان شریف نامی محنت کش کا بکرا چوری کر کے بھاگ رہے تھے کہ اہلیان گاؤں نے پکڑ لیا ۔ پولیس تھانہ گوگیرہ نے ملزمان کو گرفتارکر کے حوالات میں بند کر دیا ہے.

اوکاڑہ دیپالپور پولیس کا موضع منچریاں میں چھاپہ۔4 کلو منشیات برآمد۔مقدمہ درج
ایس ایچ او تھانہ صدر اختر خان نے گورنمنٹ ہائی سکول منچریاں کے باہر منشیات فروخت کرتے ہوئے عادی مجرم بدنام زمانہ منشیات فروش اظہر سعید ولد سعید احمد قوم قریشی سکنہ دیپالپور کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا جس کے قبضہ سے 4 کلو چرس کمپیوٹرائز کنڈا اور رقم وٹک برآمد ہوئی جس کے خلاف مقدمہ نمبر 407/20 بجرم 9C/CNSA درج کر لیا۔

اوکاڑہ تھانہ بصیرپور پولیس کی بڑی کاروائی جرائم پیشہ افراد گرفتار
اوکاڑہ(علی حسین) ایس ایچ او تھانہ بصیرپور ارسلان اعظم جوئیہ کی قیادت میں انکی ٹیم نے 4 کس ملزمان کو گرفتار کر کے ان سے (1،60،000) روپے نقدی اور موٹر سائیکل مالیتی (60،000) روپے برآمد کیا گیا علاوہ ازیں ملزمان سے ناجائز اسلحہ بندوق 12 بور اور 3 عدد پسٹل 30 بور برآمد کر لیے گئے۔ مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔

اوکاڑہ تھانہ صدرگوگیرہ کی کاروائی، منشیات فروش ساتھی سمیت پکڑا گیا
اوکاڑہ(علی حسین مرزا) اوکاڑہ تھانہ صدرگوگیرہ کی حدود میں بدنام زمانہ منشیات فروش حاضر خان گرفتار کرلیا گیا۔ تھانہ صدرگوگیرہ کی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش حاضر خان اور اسکے ایک ساتھی پرویز اختر کو گرفتار کرکے منشیات برآمد کرلیں۔ ملزمان سے کار بھی ضبط کرلی گئی۔ مقدمہ درج کرلیا گیا۔









