Baaghi TV

Tag: گرفتار

  • اشتہاری گینگ گرفتار

    اشتہاری گینگ گرفتار

    قصور
    کوٹ رادھا کشن پولیس کی کاراوائی مزاحمت پر تاجر کو قتل کرنے والے بین الاضلاعی خطرناک ڈکیت گینگ کے تین ارکان گرفتار

    تفصیلات کے مطابق کوٹرادھاکشن پولیس کی بڑی کاروائی میں ڈکیتی معہ قتل، شاپ رابری، ہاؤس ڈکیتی اور راہزنی کی ڈیڑھ درجن کے قریب وارداتوں میں ملوث خطرناک ڈکیت گینگ کے تین ارکان گرفتار کر لئے گئے ہیں
    ملزمان موٹرسائیکل پر سوار ہو کرضلع قصور اور لاہور میں سٹریٹ کرائم اور شاپ رابری کی وارداتوں کے دوران موبائل فون اور نقدی چھیننے کی وارداتیں کرتے تھے ملزمان کے قبضہ سے 16عدد موبائل فون، موٹرسائیکل اور تین عدد پسٹل برآمد ہوئے ہیں
    ملزمان بلال عرف بلالی، شہزاد اور جاوید اوڑھ نے پچھلے سال 22دسمبر کو تھانہ نواب ٹاؤن لاہور کے علاقہ میں ڈکیتی مزاحمت پر موبائل شاپ کے مالک علی عباس کو فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا جبکہ اس قبل ملزمان نے سال 2012 میں تھانہ کوٹرادھاکشن کے علاقہ میں ہاؤس ڈکیتی کی واردات کی تھی جس میں اشتہاری چلے آرہے تھے.
    خطرناک ملزمان کی گرفتاری پر ڈی پی اوقصور زاہدنواز مروت کی ایس ایچ او کوٹرادھاکشن رائے ناصر اور انکی ٹیم کو شاباش دی ہے

  • اوکاڑہ پولیس کا چھاپہ 8 جواری گرفتار، تین جواریوں کو مک مکا کے بعد چھوڑ دیا

    اوکاڑہ پولیس کا چھاپہ 8 جواری گرفتار، تین جواریوں کو مک مکا کے بعد چھوڑ دیا

    اوکاڑہ(علی حسین مرزا) تھانہ بی ڈویژن اوکاڑہ کی پولیس کا جناح آباد میں ایک جوئے کے اڈے پر چھاپہ، 8جواریوں کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔ مک مکا کے بعد تین ملزمان کو چھوڑ دیا جبکہ پانچ ملزمان قدیرحسین،راو شاہد، نوید مسیح، اعجاز احمد اور شہزاد پر مقدمہ درج کرلیا۔ ملزمان کو اس طرح سے چھوڑنے کے بعد شہریوں نے پولیس کی کارکردگی پر سوال اٹھانا شروع کردیے ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ جس انداز سے ملزمان کو چھوڑا گیا اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ جوئے کے اڈوں پر چھاپوں کا مقصد جرائم کا خاتمہ کم اور مک مکا کے ذریعے ماہانہ بھتہ خوری زیادہ ہے۔ علاقہ مکینوں نے ڈی پی او اوکاڑہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا ہے۔

  • ضلع اوکاڑہ میں جرائم کے خلاف کریک ڈاون۔ کئی ملزمان گرفتار

    ضلع اوکاڑہ میں جرائم کے خلاف کریک ڈاون۔ کئی ملزمان گرفتار

    اوکاڑہ(علی حسین مرزا) ڈی پی او اوکاڑہ کے احکامات پر اوکاڑہ پولیس فورس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف گھیرا تنگ، منشیات فروشوں اور غیر لائسنسی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاون کے نتیجے میں بدنام زمانہ منشیات فروش مخدوم،امداد، محمدشریف عرف مانی اور تنویر کو جبکہ ناجائز اسلحہ کی نمائش کرنیوالے شفیع اور عثمان وغیرہ کو گرفتار کرکے مطلوبہ مال قبضے میں لے لیا گیا۔ ملزمان سے ایک کلو سے زائد چرس، ساٹھ لٹر دیسی شراب اور شراب کشید کرنیوالا سامان اور دو عدد پسٹل برآمد کرلیے گئے ہیں۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات کا اندراج کرلیا ہے۔ ڈی پی او اوکاڑہ عمرسعیدملک نے باغی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جرائم پیشہ افراد کے ساتھ کسی قسم کی نرمی اور رعایت نہیں برتی جائیگی۔

  • اوکاڑہ دیپالپور میں چھ ڈاکو گرفتار

    اوکاڑہ(علی حسین مرزا) اوکاڑہ پولیس نے چھاپہ مار کر چھ خطرناک ڈاکووں کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ پولیس کو اطلاع ملی کہ نواحی قصبہ دیپالپور کے قریب قبرستان میں مسلح ڈاکو ڈکیتی کی نیت سے چھپے ہوئے ہیں جس پر تھانہ سٹی دیپالپور سب انسپکٹر محمد ایوب نے پولیس نفری سمیت گھیرا ڈال کر چھ ڈاکووں احمدفراز، محمد نعیم، ذوالفقار اور ان کے تین ساتھیوں کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا۔ مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

  • 6 پولیس اہلکاران اپنی ہی حوالات میں

    6 پولیس اہلکاران اپنی ہی حوالات میں

    قصور
    ایس ایچ او سٹی پتوکی انسپکٹر ملک طارق ، تفشیشی افسران اور اہلکاروں سمیت چھ افراد کو معطل کرکے فوری حوالات میں بند کر دیا گیا۔ ان ملزمان پولیس اہلکاروں کے خلاف مختلف سنگین دفعات کے تحت مقدمہ نمبر 230 درج کر لیا گیا ، ان پولیس اہلکاروں نے کروڑوں روپے مالیت کی دس کلو سے زائد ہیروئن منشیات فروشوں سے پکڑی اور انہیں گرفتار کر لیا بعد میں ایس ایچ او کی ملی بھگت سے ملزمان سے ساز باز کرکے لیبارٹری میں اصل ہیروئن کی بجائے فیک پاوڈر بھیج دیا تاکہ منشیات فروشوں کو تحفظ مل سکے خفیہ اطلاع ملنے پر ڈی پی او قصور نے فوری طور پر سنئیر افسران پر مشتمل انکوئری کمیٹی بنائی جس میں مذکورہ پولیس ایس ایچ او ملک طارق ، تفشیشی افسران اور باقی اہلکاران بھی ملوث پائے گئے ۔ جن کے خلاف فوری ایکشن لیتے ہوئے کاروائی کرکے انکے خلاف مقدمہ درج کرکے حوالات میں بند کر دیا گیا ڈی پی او زاہد نواز مروت کے مطابق ایسے واقعات ایماندار پولیس افسران اور اہلکاروں کے لیے بدنامی کا باعث بنتے ہیں ، ملک طارق اور ان جیسے کرپٹ پولیس افسران کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا

  • ہوائی فائرنگ کرتا ملزم گرفتار

    ہوائی فائرنگ کرتا ملزم گرفتار

    قصور
    تھانہ راجہ جنگ کی چوکی اوراڑہ کے انچارج سید علی رضا کی کارواٸی ہوائی فائرنگ کرتا ملزم موقع پر گرفتار کر لیا
    تفصیلات کے مطابق ملزم محسن علی ولد لبھا کے قبضہ سے ایک عدد 30 بور پسٹل اور دو عدد فاضل مگیزین برآمد کرکے ملزم کے خلاف ایف آٸی آر درج کر لی گئی ہے
    ایس ایچ او تھانہ راجہ جنگ نے انچارج چوکی اوراڑا سید علی رضا گیلانی کو شاباش دی

  • اوکاڑہ میں ڈکیت گینگ پکڑا گیا

    اوکاڑہ (علی حسین مرزا) اوکاڑہ میں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے تین رکنی ڈکیت گینگ کو گرفتار کرلیا ہے۔ ملزمان متعدد ڈکیتیوں کی وارداتوں میں ملوث تھے۔ ملزمان سے نقدی، زیورات، موٹر سائیکلیں، موبائل فونز اور بلالائسنسی اسلحہ برآمد ہوا ہے۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

  • احساس میں بے احساس ٹولہ گرفتار

    احساس میں بے احساس ٹولہ گرفتار

    قصور
    احساس پروگرام کی رقم خواتین سے ہتھیانے والے دو مزید ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا
    تفصیلات کے مطابق احساس پروگرام مرکز گورنمنٹ ڈگری کالج فار بوائز میں موجود دو ریٹیلرز سلیم اور تنویر نے خاتون کے اکاؤنٹ کی کل رقم بقایا جات سمیت مبلغ 21 ہزار بائیو میٹرک مشین کے ذریعے نکال لی اور 12 ہزار خاتون کے حوالے کئے اور 9 ہزار روپے دھوکہ دہی سے ہتھیا لیے جس پر ایس ایچ او اے ڈویژن وحید عارف نے دونوں ملزمان کے قبضہ سے خاتون کی رقم 9 ہزار روپے برآمد کر کے متاثرہ خاتون کے حوالے کر دی جبکہ دونوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے حوالات میں بند کر دیا ہے یاد رہے قصور پولیس نے گزشتہ چار روز کے دوران ضلع بھر میں احساس پروگرام مراکز پر دھوکہ دہی کرنے والے 16 ملزمان کو حراست لیکر مقدمات درج کیے گئے ہیں.

  • تاجر گرفتار ہو گئے

    تاجر گرفتار ہو گئے

    قصور
    پولیس چوکی لاری اڈہ کے انچارج اللہ وسایا نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے پر انجمن تاجران نیا بازار کے درجنوں تاجروں کو گرفتار کر لیا اور ایف آئی آر بھی درج کر دی
    تفصیلات کے مطابق ڈی پی او قصور زاہد نواز مروت کی خصوصی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے تھانہ اے ڈویژن پولیس چوکی نمبر 1 لاری اڈہ قصور کے انچارج اللہ وسایا نے انجمن تاجران نیا بازار کے درجنوں تاجروں کو گرفتار کر لیا زیر حراست تاجران دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اپنی دکانیں کھول کر کاروبار میں مصروف تھے اور دکانوں پر رش لگا کر بیٹھے تھے پولیس ان کو پہلے بھی تنبیہہ کر چکی تھی مگر تاجران باز نا آئے تو پولیس نے کاروائی کی

  • ٹک ٹاک بنانے والا گرفتار

    ٹک ٹاک بنانے والا گرفتار

    قصور سوشل میڈیا پر ہوائی فائرنگ کی ویڈیو شیئر کرنے والا ملزم پولیس کی گرفتار کر لیا گیا

    تھانہ صدر قصور کے علاقہ گلبرک کالونی میں ہوائی فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا جس کی اطلاع شہریوں نے پولیس کو دی تھی جس پر ایکشن لیتے ہوئے پولیس تھانہ صدر نے ملزم کو گرفتار کر لیا
    ملزم شہریار عرف سنی نے ہوائی فائرنگ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی شیئر کی تھی
    ملزم کی گرفتاری کیلئے ڈی پی او قصور کی خصوصی ہدایات پر سپیشل ٹیم تشکیل دی گئی تھیں
    پولیس ٹیم نے چند گھنٹوں میں ملزم شہریار عرف سنی کو گرفتار کر کے پسٹل بھی برآمد کر لیا