Baaghi TV

Tag: گرفتار

  • لاہور: منگیتر کی فائرنگ سے 20 سالہ لڑکی جاں بحق:10 سالہ بچی زیادتی کے بعد قتل

    لاہور: منگیتر کی فائرنگ سے 20 سالہ لڑکی جاں بحق:10 سالہ بچی زیادتی کے بعد قتل

    لاہور:منگیتر کی فائرنگ سے 20 سالہ لڑکی جاں بحق:10 سالہ بچی زیادتی کے بعد قتل ،اطلاعات کے مطابق پہلے واقعہ میں لاہور میں منگیتر کی فائرنگ سے بیس سالہ لڑکی جاں بحق ہوگئی، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی۔

    پولیس کے مطابق واقعہ وحدت کالونی کی حدود میں پیش آیا، بیس سالہ رباب فاطمہ کا منگیتر دو دن پہلے ملتان سے آیا تھا۔ملزم نے مقتولہ کے بھائی کے پستول سے فائرنگ کی جس سے دو گولیاں رباب کے بازو اور سینے پر لگیں۔

    پاک فوج نے فلڈ ریلیف ہیلپ لائن قائم کر دی،

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کانجو اور سوات کا دورہ کیا

    پولیس نے ملزم علی گردیزی کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا ہے، ملزم نے ابتدائی بیان میں بتایا ہے کہ گولی حادثاتی طور پر چلی۔پولیس نے حتمی وجوہات اور حقائق جاننے کے لیے دونوں کے موبائل فون اور دیگر شواہد اکھٹے کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

    لاہور میں ایک دردناک واقعہ میں لاہور میں 10 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔پولیس کے مطابق لاہور کے علاقے مناواں میں سوئمنگ پول سے مردہ حالت میں ملنے والی باجوڑ ایجنسی کی بچی کی پوسٹ مارٹم رپورٹ نے تفتیش کو نیا رخ دے دیا۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے چارسدہ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا

    متحدہ عرب امارات کے حکام کا آرمی چیف سے رابطہ،سیلاب زدگان کیلیے امداد بھجوانے کا اعلان

    مناواں پولیس نے سوئمنگ پول کے مالک کو گرفتارکررکھا ہے لیکن شریک ملزم اسلم تاحال مفرور ہے جس کی عدم گرفتاری پر متاثرہ فیملی سراپا احتجاج ہے۔

    بچی کی لاش چند روز قبل سوئمنگ پول سے ملی تھی، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں انکشاف ہوا کہ بچی سے دو بار زیادتی کی گئی جس کے بعد اسے قتل کیا گیا۔مقتول بچی کے ورثاء نے الزام عائد کیا ہے کہ ملزمان بااثر ہیں جن کے ساتھ پولیس ملی ہوئی ہے۔

  • اغواء کار ساتھی ملزمہ سمیت گرفتار،مغوی بازیاب

    اغواء کار ساتھی ملزمہ سمیت گرفتار،مغوی بازیاب

    قصور
    تھانہ بی ڈویژن پولیس کی کاروائی،اغواء کار خاتون ملزمہ سمیت گرفتار،مغوی باحفاظت بازیاب

    تفصیلات کے مطابق تھانہ بی ڈویژن قصور کی رہائشی الماس سرور نے درخواست دی کہ اس کے جواں سالہ بھائی وقاص کو کسی نے اغواء کر لیا ہے اور دو لاکھ روپیہ تاوان مانگا جا رہا ہے جس پر ڈی پی او قصور کے حکم پر فوری سپیشل ٹیمیں تشکیل دی گئیں اور جلد سے جلد مغوی کو باحفاظت بازیاب کروانے کا حکم دیا گیا
    ایس ایچ او تھانہ بی ڈویژن قصور نے کمال مہارت کا استعمال کرتے ہوئے اپنے جوانوں کیساتھ پھل فروشوں کا روپ دھار کر کامیاب کاروائی کرتے ہوئے چار اغواء کار مردوں کو ایک خاتون ملزمہ سمیت گرفتار کر لیا اور مغوی وقاص کو باحفاظت بازیاب کروا لیا
    اغواء کار خاتون ملزمہ نوجوانوں کو بذریعہ فون پھنساتی تھی اور بعد میں اپنے ساتھیوں سمیت مل کر اغواء کرکے تاوان وصول کرتی تھی
    ملزمان سے مذید تفتیش جاری ہے

  • سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم تنظیم کے 3 مبینہ دہشت گرد گرفتار

    سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم تنظیم کے 3 مبینہ دہشت گرد گرفتار

    لاڑکانہ : سی ٹی ڈی لاڑکانہ نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 3 مبینہ دہشت گرد گرفتار کرلئے، دوران تفتیش ملزمان نے کئی انکشافات کئے۔تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی نے جیکب آباد روڈ پر کارروائی کی اور کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے 3 دہشتگرد گرفتار کرلئے۔

    ترجمان سی ٹی ڈی نے بتایا کہ ملزمان سے بارودی مواد ،12 نان الیکٹریکل ڈیٹونیٹر،بال بیئرنگ بھی برآمد ہوئے۔گرفتار دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم بی آرجی سے ہے، دوران تفتیش ملزمان نے کئی انکشافات کئے۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ ملزم عبدالحمید نے2011میں تفتان میں افغانی ٹرینرز سےتربیت لی ، افغانی ٹرینر پہلے سے ہی ٹریننگ کیمپ میں موجود تھے۔

    سی ٹی ڈی نے مزید بتایا کہ عبدالحمید نے تفتان سے جیکب آباد گولیاں اور بارودی مواد اسمگل کیا اور دسمبر2021میں نامعلوم افراد نے جیکب آباد میں ایمونیشن فراہم کیا۔ملزمان نے انکشاف کیا کہ جنوری2022میں دو دستی بم کوٹ نیم الفا کو فراہم کئے اور مارچ 2022میں ایک دستی بم ببوا کو دیا۔

    ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا تھا کہ عثمان ببوا 25جون2022کو جیکب آباد دستی بم دھماکے میں ملوث ہے جبکہ گرفتار ملزم اسماعیل متعدد دہشتگردی حملوں اور بھتہ خوری میں ملوث ہے۔

    سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار ملزم نے دھماکا خیز مواد کا استعمال ،آئی ای ڈی اور ایم سی آئی ای ڈیزبنانے کی تربیت تفتان سے حاصل کی ہے۔

  • ایک کروڑ مالیت کے زیورات اور نقدی لوٹنے والے 4 ڈاکو گرفتار

    ایک کروڑ مالیت کے زیورات اور نقدی لوٹنے والے 4 ڈاکو گرفتار

    ایک کروڑ مالیت کے زیورات اور نقدی لوٹنے والے 4 ڈاکو گرفتار

    سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس میرپور عرفان سلیم نے ڈڈیال میں ایک پریس بریفنگ کے دوران بتایا کہ 11اگست کو مسمی ماجد محمود ولد خالد محمود قوم راجپوت ساکن چھتروہ تحصیل ڈڈیال ضلع میرپور جو چھتروہ بازارمیں جیولرز کا کاروبار کرتا ہے کو صبح قریب 08:00 بجے گھر سے دوکان پر جاتے ہوئے راستہ میں چار موٹرسائیکل سوار مسلح ڈاکوؤں نے روکا اور اسلحہ کے زور پر قریبی ویرانہ میں لے جاکر اس کے قبضہ سے ایک کروڑ روپے مالیت کے 55 تولے سونے کے زیورات اور 18لاکھ روپے پاکستانی کرنسی چھیننے کے بعد اُسے رسیوں سے باندھ کر موقع سے فرار ہو گئے۔ پولیس کو واقعہ کی اطلاع ملنے پر عنصر علی ڈی ایس پی ڈڈیال اور عدنان صابر ایس ایچ او اور عملہ تھانہ ڈڈیال نے فوری طورپر ضلع بھر میں ناکہ بندی کر کے نامعلوم ڈاکوؤں کی تلاش شروع کر دی۔

    تلاش کے دوران بمقام چھتروہ محلہ ٹکی ڈیم کنارہ سے ملزمان کے زیر استعمال دو ہنڈا موٹرسائیکل برآمد ہوئے جو قبضہ پولیس میں لے کر تفتیش جاری رکھی۔اس دوران پولیس کو اطلاع ملی کہ دو نامعلوم افراد لانچ کے ذریعہ منگلا ڈیم کے راستے سناٹھہ تحصیل سوہاوہ ضلع جہلم کی جانب گئے ہیں۔ ملزمان کی ڈڈیال میں موجودگی ٹریس کرنے کے لیے تکنیکی ذرائع بھی استعمال کیے گئے اور اس طرح وقوع میں شامل 4 ڈاکوؤں اور اُن کے 2سہولت کاروں کا سراغ لگا لیا گیا۔ گزشتہ روز ملزمان کی علاقہ خیبر پختون خواہ میں موجودگی کی اطلاع ملنے پرعدنان صابر نے اپنی ٹیم کے ہمراہ مردان میں ریڈ کر کے وقوع میں شامل 3ڈاکو جن میں ۱۔ شہزاد ولد شاجہان قوم پٹھان ساکن چمڈھیری تحصیل وضلع مردان،۲۔ عاقب خان ولد رزاق احمد ۳۔ محمد زبیر ولد عابد حسین اقوام بنگیارہ ساکنان افغان آباد تحصیل دینہ ضلع جہلم کو گرفتار کر لیا۔ مقامی سہولت کاروں میں سے ایک سہولت کار مبشر محبوب ولد طارق محمود قوم جٹ ساکن محلہ خانقاہ چھتروہ تحصیل ڈڈیال کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔ دوران تفتیش ان ڈاکوؤں کے قبضہ سے لوٹے گئے مال میں سے 55 تولے طلائی زیورات،ایک لاکھ نوے ہزار روپے کیش،تین موبائل فون اور دو ہنڈا 125 موٹرسائیکل برآمد کر لیے ہیں۔ وقوع میں شامل دیگر دو کس ملزمان ۱۔ حسن بلال ولد منور حسین ساکن میرا تحصیل دینہ ضلع جہلم، ۲۔ زعفران ولد مہربان قوم جٹ ساکن چھتروہ تحصیل ڈڈیال ضلع میرپورکو بھی جلد گرفتارکر کے بقیہ برآمدگی بھی کی جائیگی۔

    ترجمان پولیس کا کہنا تھا کہ میرپور ایک پُر امن خطہ ہے۔ پاکستان کے صوبہ جات سے جرائم پیشہ افراد یہاں آکرسنگین جرائم کے مرتکب ہوتے ہیں۔ ان جرائم پیشہ افراد کو رہائش اور ملازمت مقامی افراد فراہم کرتے ہیں۔ ایکٹ کرایہ داران کے تحت بدوں رجسٹریشن غیر سکونتی فرد کو رہائش دینا جرم ہے۔ اس وقت بھی کثیر تعداد میں غیر سکونتی افراد بدوں رجسٹریشن رہائش پذیر ہیں، ایسے تمام مقامی افراد کو وارننگ دی جاتی ہے کہ تمام غیر رجسٹرڈ افراد جنہیں رہائش، کاروباریا ملازمت دی گئی ہو، کو فوری طور پر مقامی پولیس کے پاس رجسٹر کرائیں بصورت دیگر ان کے خلاف مقدمات درج کر کے گرفتار کیا جائے گا۔ایسے تمام کاروباری حضرات جو کرنسی، جیولری یا دیگر قیمتی اشیاء کا کاروبار کرتے ہیں بھی فوری طور پر سیکورٹی گارڈ رکھیں۔علاقہ میں امن قائم رکھنے اور جرائم پیشہ افراد سے اس خطے کو محفوظ بنانے کے لیے ضروری ہے کہ مقامی افراد پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔ پولیس لوگوں کے جان ومال اور عزت کی محافظ ہے جو کمی وسائل کے باوجود دن رات اپنا فرض نبھا رہی ہے

    قصور کے بعد تلہ گنگ میں جنسی سیکنڈل. امام مسجد کی مدرسہ پڑھنے والی بچیوں کی ساتھ زیادتی

    سوشل میڈیا چیٹ سے روکنے پر بیوی نے کیا خلع کا دعویٰ دائر، شوہر نے بھی لگایا گھناؤنا الزام

    سابق اہلیہ کی غیراخلاقی تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے والے ملزم پر کب ہو گی فردجرم عائد؟

    ‏سوشل میڈیا پرغلط خبریں پھیلانا اورانکو بلاتصدیق فارورڈ کرنا جرم ہے، آصف اقبال سائبر ونگ ایف آئی اے

    سوشل میڈیا پر جعلی آئی ڈیز کے ذریعے لڑکی بن کر لوگوں کو پھنسانے والا گرفتار

  • حلیم عادل شیخ کی ضمانت منسوخ، ایک بار پھر گرفتار

    حلیم عادل شیخ کی ضمانت منسوخ، ایک بار پھر گرفتار

    سندھ سے تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ کو ایک بار پھر گرفتار کر لیا گیا،.

    حلیم عادل شیخ عدالت پیش ہوئے، عدالت نے ضمانت منسوخ کی تو محکمہ اینٹی انکروچمنٹ حکام نے رہنما پاکستان تحریک انصاف اور اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کو گرفتار کر لیا ، اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ پر سرکاری زمین پر قبضے کا کیس ہے جس کیلئے اینٹی انکروچمنٹ عدالت میں سماعت ہوئی اورعدالت نے پی ٹی آئی رہنما کی ضمانت منسوخ کر دی رپورٹ کے مطابق اینٹی انکروچمنٹ حکام کا کہنا ہے تھا کہ ملزم حلیم عادل شیخ تحقیقات میں شامل نہیں ہو رہے 12 نوٹسز کے باوجود بیان ریکارڈ کرانے نہیں آئے جس پر عدالت نے ان کی ضمانت منسوخ کر دی

    اس موقع پر حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ تجاوزات سے متعلق میرے اوپرالزام عائد کیا گیا،مجھ پرٹیلی فون کے ذریعے دھمکی دینے کا الزام لگا،وقوعہ کے وقت میں ایک ٹیلی ویژن کے پروگرام میں شریک تھا،جس زمین سے متعلق میرے اوپرالزام لگا اس پرتوہین عدالت کی کارروائی چل رہی ہے،انسدادتجاوزات اور ڈی سی آفس کیخلاف اس کیس میں کارروائی چل رہی ہے ،4مرتبہ بیان دینے کے لیے اینٹی انکروچمنٹ تھانے گیا،آج پیش ہونے پرمیری ضمانت منسوخ کردی ہے،

    لاک ڈاؤن ختم کیا جائے، شوہر کے دن رات ہمبستری سے تنگ خاتون کا مطالبہ

    لاک ڈاؤن، فاقوں سے تنگ بھارتی شہریوں نے ترنگے کو پاؤں تلے روند ڈالا

    بیرون ملک سے لڑکی کی جسم فروشی کے لئے پاکستان سمگلنگ،عدالت نے کس کو کیا طلب؟

    شوبز سے وابستہ لڑکیوں سے کروائی جا رہی جسم فروشی، 60 ہزار میں ہوتا ہے "سودا”

    صوبائی اینٹی کرپشن کورٹ نے حلیم عادل شیخ کو رہا کرنے کا حکم دے دیا 

  • کراچی میں سال کی سب سے بڑی چوری،ملزم گرفتار

    کراچی میں سال کی سب سے بڑی چوری،ملزم گرفتار

    اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ کراچی کی بڑی کارروائی،سال 2022 کی سب سے بڑی چوری کا مرکزی ملزم گرفتا رکر لیا .

    ایس ایس پی ایس آئی یو عارف عزیزکراچی نے بتایا کہ ملزم کے قبضے سے 2 کروڑ 75 لاکھ کیش برآمد کیا گیا ہے، کروڑوں مالیت کے ہیرے اور سونے چاندی کے زیورات بھی طرآمد کئے گئے ہیں.

    عارف عزیزکے مطابق ملزم سے برآد کی گئی رقم میں پاکستانی، امریکی، سعودی، یو اے ای، یوکے اور یورو کزنسی شامل ہے.27 اپریل، 25 رمضان کو نیوی ہاؤسنگ کے بنگلے میں واردات کی گئی، گھر کا مالک پوری فیملی سمیت عمرے کی ادائیگی کے لیے گیا ہوا تھا، عمرے سے واپسی پر 7 مئی کو چوری کا پتہ چلا.

    آئی جی سندھ کے حکم پر ایس آئی یو اور سی پی ایل سی ساوُتھ کی ٹیم تشکیل دی گئی، ملزم 2017 میں بلڈر اینڈ ڈویلیپرز آفس میں بطور سیکریٹری کام کرتا تھا، آفس میں چوری کرنے پر مالکان نے نوکری سے نکال کر گرفتار کروادیا، ملزم جب سے ضمانت پر آیا تو تین سال تک واردات کی پلاننگ کرتا رہا، ملزم کو پتا تھا کہ فیملی ہر سال رمضان میں عمرے پر جاتی ہے، مکمل ریکی کرنے پر پتہ چلا کے فیملی جا چکی ہے.

    عارف عزیزنے بتایا کہ ملزم 27 رمضان کو بنگلے میں داخل ہوا اور دو دن تک اندر رہا، 29 رمضان کو سحری کے وقت آن لائن ٹیکسی کے ذریعے ایئرپورٹ روانہ ہوا، ایئر پورٹ پر اترنے کے بعد ٹیکسی کے جاتے ہی واپس اپنے گھر پہنچ گیا، گرفتار ملزم سے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے.

  • انسانی اسمگلنگ میں ملوث 3 جعلی ٹریول ایجنٹ گرفتار

    انسانی اسمگلنگ میں ملوث 3 جعلی ٹریول ایجنٹ گرفتار

    اسلام آباد:انسانی سمگلروں اوربیرون ممالک کاروبار کا جھانسہ دے کرلوٹنے والوں کے خلاف ایف آئی اے کا آپریشن جاری ہے، خفیہ اطلاع پر ڈپٹی ڈائریکٹر انسداد انسانی اسمگلنگ سیل راولپنڈی کی ہدایات پر ریڈنگ ٹیم تشکیل دی۔ ریڈنگ ٹیم بشمول سب انسپیکٹر وسیم احمد، سب انسپیکٹر جنید اور ایف سی حسن نثار نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر امجد علی کی سربراہی میں کامیاب کاروائی کرتے ہوئے3 جعلی ٹریول ایجنٹس کاشف نعیم، راجہ راشد اور زوہیب عالم کو راولپنڈی سےگرفتار کرلیا۔

     

     

    5 خواتین سمیت 100سےزائد انسانی اسمگلراشتہاری قرار،ریڈبک میں شامل

    ملزمان کے قبضے سے متعدد پاسپورٹ اور شناختی کارڈز بھی برآمد کر لئے گئے۔ ملزمان معصوم شہریوں سے بیرون ملک ویزے کے حصول کے لئے بذریعہ ڈاک پاسپورٹ اور لاکھوں روپے ہتھیانے میں ملوث تھے۔

    گرفتار ملزمان کے خلاف پاسپورٹ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔ مقدمے کی مزید تفتیش جاری ہے.

    اس موقع پر ڈائریکٹر ایف آئی اے اسلام آباد زون وقار احمد چوہان نےٹیم کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ معصوم شہریوں کےساتھ امیگریشن دھوکہ دہی کے گھناؤنے فعل میں ملوث افراد کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا اور ملوث ملزمان کے خلاف بلاامتیاز کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

     

    ایران میں غیر قانونی تارکین وطن کو برائے تاوان اغوا کرنے والا گروہ گرفتار

    یاد رہے کہ چند دن قبل بھی ایف آئی اے نے انسانی اسمگلنگ میں ملوث جعلی ٹریول ایجنٹ سمیت 3 ملزمان کو گرفتارکیا تھا۔ اس دوران ایف ائی اے انسداد انسانی اسمگلنگ سیل نے فیض آباد کے قریب کارروائی کے دوران ملزمان کو حراست میں لے لیا۔

    ایف آئی اے کے مطابق ٹریول ایجنٹ محمد جابر نے سادہ لوح شہری کو ڈنمارک کا ویزہ لگا کر دینے کا جھانسہ دے کر12 لاکھ روپے ہتھیالئے،ایجنٹ کے قبضے سے متعدد پاسپورٹ بھی برآمد ہوئے۔

     

    کراچی: پاکستان کوسٹ گارڈز کی کاروائی،کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد

    دوسری جانب اسلام آباد آئیر پورٹ ایف آئی اے امیگریشن اسٹاف نے کاروائی کرتے ہوئے جعلی سفری دستاویزات پر سفر کی کوشش کرنے والے دو مسافر سہراب خان اور عدنان علی اکبر کو آف لوڈ کر کے گرفتار کرلیا۔ایف آئی اے انسداد انسانی اسمگلنگ سیل اسلام آباد نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے ہیں ملزمان سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

  • وزیرداخلہ پنجاب میں ہمت ہے تو گرفتار کرکے دیکھیں،عطاء اللہ تارڑ

    وزیرداخلہ پنجاب میں ہمت ہے تو گرفتار کرکے دیکھیں،عطاء اللہ تارڑ

    وزیراعظم کے معاون خصوصی عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ شہبازگل کی گفتگو پارٹی پالیسی سے ہٹ کرنہیں تھی،پاکستان کی تاریخ میں ایسے الفاظ کبھی استعمال نہیں کیےگئے،عمران خان کا بین الاقوامی سازش کا بیانیہ ناکام ہوچکاہے،شہبازگل نے دوران تفتیش اعتراف کرلیاہے،شہبازگل نے پولیس کو بتایا کہ بیان پارٹی پالیسی سے ہٹ کر نہیں،عمران خان اور شیخ رشید نے ابھی تک شہبازگل کے بیان کی مذمت نہیں کی.

    فوج سے متعلق بیان پارٹی پالیسی کے مطابق دیا،شہباز گل کا اعتراف

    پریس کانفرنس کرتے ہوئے عطاء تارڑ کا کہنا تھا کہ عمران خان اور شیخ رشید نے ابھی تک شہبازگل کے بیان کی مذمت نہیں کی،مونس الہٰی بتائیں کہ وہ حیثیت سے پنجاب پولیس کو بنی گالہ بھیج رہےہیں،وزیرداخلہ پنجاب میں ہمت ہے تو گرفتار کرکے دیکھیں،پنجاب حکومت شہبازگل کے بیان کا کھل کر دفاع کررہی ہے،یہ لوگ اپنی سیاست کی وجہ سے شہبازگل کے بیان کی مذمت نہیں کررہے،

     

    پاکستان سی پیک کی بروقت تکمیل کے لیے پرعزم ہے،چیئرمین سینیٹ

  • شہباز گل کے بعد عمران خان بھی گرفتار ہوں گے، محسن شاہنوازرانجھا

    شہباز گل کے بعد عمران خان بھی گرفتار ہوں گے، محسن شاہنوازرانجھا

    مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی اور سابق وفاقی وزیر محسن شاہنواز رانجھا کا کہنا ہے کہ شہباز گل کے بعد عمران خان بھی گرفتار ہوں گے۔

    نجی ٹی وی چینل کے پروگرام ‘کیپیٹل ٹاک’ میں اینکر پرسن اور سینئر صحافی حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے محسن شاہنواز رانجھا کا کہنا تھا کہ عمران خان نے کئی غیر قانونی کام کیےہیں ، وہ گرفتارتو ہوں گے، جیسے نواز شریف گرفتار ہوئے تھے، ان کا کہنا تھا کہ اسی عدالتی فیصلے کی روشنی میں عمران خان بھی گرفتارہوں گے، انہوں نے بتایا کہ عمران خان کی نااہلی کا ریفرنس بھی ہم نے الیکشن کمیشن میں دائرکیا ہوا ہے۔

    محسن شاہنواز رانجھا نے وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ کے صاحبزادے مونس الہیٰ کو بھی آڑھے ہاتھوں لیا کہتے ہیں کہ مونس الٰہی نے پنجاب پولیس اسلام آباد بھیجنےکی بات اپنے قد سے بڑی کی ہے۔

    محسن شاہنواز رانجھا نے کہا کہ کہ شہباز گل کابیان سنا، بنیادی طور پر وہ بغاوت پر اکسا رہے ہیں۔ جبکہ پروگرام میں اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر شعیب شاہین نے شہباز گل کی گرفتاری کی مذمت کی۔ان کا کہنا تھا کہ شہباز گل کو جس طرح گرفتار کیا گیا ایسا فسطائی حکومت ہی کرسکتی ہے، خلاف قانون اقدامات سے معاشی عدم استحکام اور جمہوریت کو نقصان ہوگا۔

  • صدرکراچی بم دھماکے میں ملوث کالعدم تنظیم کا دہشت گرد گرفتار

    صدرکراچی بم دھماکے میں ملوث کالعدم تنظیم کا دہشت گرد گرفتار

    صدرکراچی بم دھماکے میں ملوث کالعدم تنظیم کا دہشت گرد گرفتار

    سی ٹی ڈی پولیس نے صدر بم دھماکے کے الزام میں کالعدم تنظیم کے دہشت گرد کو گرفتار کرکے اسلحہ، بارود اور لیپ ٹاپ برآمد کرلیا۔

    لوئر دیر: پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی فائرنگ سے زخمی

    سی ٹی ڈی پولیس کو اطلاع ملی کہ ایک دہشت گرد کراچی کے علاقے حب ریور روڈ پر پہنچا ہے جس پر پولیس نے چھاپہ مارکرکالعدم تنظیم کے دہشت گرد شیراز احمد کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے ایک لیپ ٹاپ، بارود اور اسلحہ برآمد کرلیا۔پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش میں ملزم نے صدر بم دھماکے کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ اس کا تعلق کالعدم تنظیم ایس آر اے سے ہے۔

     

    افغانستان:کابل میں دھماکا،18افراد ہلاک، متعدد زخمی

     

    دہشت گرد واقعے کے بعد فرار ہو کر بلوچستان میں روپوش ہوگیا تھا۔سی ٹی ڈی کو شبہ ہے کہ ملزم کراچی میں تخریب کاری کے لیے آیا تھا۔اس کے کراچی پہنچنے کی بروقت اطلاع مل گئی اور اسے گرفتار کرلیا گیا

    ملزم نے ابتدائی تفتیش میں اپنے دیگر ساتھیوں کے بارے میں بھی انکشاف کیا ہے جن کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔گرفتار ملزم نے یہ بھی انکشاف کیا تھا کہ سائیکل میں بارود شیراز احمد نے نصب کیا تھا،سی ٹی ڈی پولیس کے مطابق 12 مئی 2022ء کو صدر کے علاقے میں بم دھماکے میں ایک شخص جاں بحق اور 7 افراد زخمی ہوئے تھے۔

     

    حافظ آباد:بس حادثہ،7افراد جاں بحق جبکہ 30 زخمی

    پولیس بم دھماکے کے الزام میں پہلے ہی تین ملزمان کو گرفتار کرچکی ہے اور اب اس ملزم کو گرفتار کیا گیا ہے۔