Baaghi TV

Tag: گرفتار

  • روسی ہائپر سونک ماہرغداری کے شبہ میں گرفتار

    روسی ہائپر سونک ماہرغداری کے شبہ میں گرفتار

    ماسکو: روسی ہائپر سونک ماہر کو غداری کے شبہ میں جمعہ کے روزگرفتار کر لیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی : روسی خبر رساں ایجنسی تاس کے مطابق گرفتار کیے جانے والے ڈاکٹر الیگزینڈر شپلیوک نووسیبرسک انسٹی ٹیوٹ آف تھیوریٹیکل اینڈ اپلائیڈ میکینکس میں ہائپرسونک لیبارٹری کے سربراہ ہیں۔

    روسی خبر رساں ایجنسی کے مطابق آندرے شپلیوک گزشتہ سالوں کے دوران ہائپرسونک میزائل سسٹم کی ترقی میں معاونت کے لیے تفصیلی تحقیق کر چکے ہیں۔

    عالمی خبر رساں ایجنسی نے اسی حوالے سے ٹی اے ایس ایس کے توسط سے بتایا ہے کہ شپلیوک کے ساتھیوں میں سے ایک کا کہنا ہے کہ انسٹی ٹیوٹ میں تلاشی کے دوران انہیں حراست میں لیا گیا۔

    روسی اکیڈمی آف سائنسز کی سائبیرین برانچ کے انسٹی ٹیوٹ آف تھیوریٹیکل اینڈ اپلائیڈ میکینکس کے ڈائریکٹر ڈاکٹر الیگزینڈر شپلیوک اس موسم گرما میں تیسرے روسی سائنسدان ہیں جنہیں غداری کے شبہ میں گرفتار کیا گیا ہے۔

    انسٹی ٹیوٹ کے سائنسی ڈائریکٹر واسیلی فومین نے روسی خبر رساں ایجنسی TASS کو بتایا کہ شپلیوک کو ماسکو میں لیفورٹووو پری ٹرائل حراستی مرکز بھیج دیا گیا تھا۔

    امریکا میں منکی پاکس وائرس بے قابو ،حکومت کا ہیلتھ ایمرجنسی لگانے کا فیصلہ

    ان کی حراست 27 جون کو انسٹی ٹیوٹ کے چیف محقق اناتولی مسلوف کی گرفتاری کے بعد عمل میں آئی ہے، جن پر ہائپرسونک میزائلوں سے متعلق ریاستی خفیہ ڈیٹا کی منتقلی کا شبہ ہے۔

    انسٹی ٹیوٹ کی ویب سائٹ کے مطابق، شپلیوک ایک ٹیکنالوجی لیب کا سربراہ ہے جس میں منفرد ونڈ ٹنلز ہیں جو ہائپرسونک حالات کی تقلید کے لیے بنائی گئی ہیں۔

    اس سے قبل 30 جون کو، نووسیبرسک کی سوویتسکی ڈسٹرکٹ کورٹ نے ایک اور سائنسدان، دامتری کولکر کو بھی شبے میں گرفتار کیا، جو روسی اکیڈمی آف سائنسز کی سائبیرین برانچ کے انسٹی ٹیوٹ آف لیزر فزکس کے محقق تھےکولکر کو چین کی سیکیورٹی سروسز کے ساتھ مبینہ طور پر تعاون کرنے کے الزام میں ریاستی غداری کے الزام میں حراست میں لیا گیا تھا۔

    تھائی لینڈ کے ایک نائٹ کلب میں آتشزدگی،13 افراد ہلاک ،41 زخمی

    کولکر، جسے لبلبے کے اسٹیج فور کینسر کی تشخیص ہوئی تھی، پری ٹرائل حراستی مرکز سے منتقل کیے جانے کے دوران انتقال کر گئے۔

    روس، چین اور امریکہ کی فوجی طاقتیں ہائپرسونک گلائیڈ وہیکل (HGV) ہتھیار تیار کرنے کے لیے کام کر رہی ہیں یہ انتہائی قابل تدبیر ہتھیار ہیں جو نظریاتی طور پر ہائپرسونک رفتار سے اڑ سکتے ہیں جبکہ ریڈار کا پتہ لگانے اور میزائل کے دفاع کے ارد گرد پرواز کرنے کے لیے کورس اور اونچائی کو ایڈجسٹ کرتے ہیں۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ ایسے ہتھیاروں کا دفاع کرنا ناقابل یقین حد تک مشکل ہےروس کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ اس کے ہتھیاروں میں HGV ہے، Avangard سسٹم، جس کے بارے میں روسی صدر ولادیمیر پوتن نے 2018 میں دعویٰ کیا تھا کہ وہ مغربی فضائی دفاع کے لیے "عملی طور پر ناقابل تسخیر” ہے۔

    واضح رہے کہ نووسیبرسک میں مقیم ایک اور طبیعیات دان دمتری کولکر کو بھی غداری کے شبہ میں گرفتار کیا گیا تھا لیکن پھر وہ کے کینسر میں مبتلا ہونے کی وجہ سے انتقال کر گئے تھے۔

    تائیوان کا دورہ، چین نے نینسی پلوسی پر پابندیاں عائد کردیں

  • 10 سالہ بچے سے زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار

    10 سالہ بچے سے زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار

    پنجاب : رائے ونڈ میں پولیس نے 10 سالہ بچے سے زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

    باغی ٹی وی : رائے ونڈ پولیس کے مطابق ملزم ساجد نے بچے کے ساتھ زیادتی کی کوشش کی تو بچے نے شور مچادیا جس پر اہل علاقے نےاُسےپکڑ کر پولیس کے حوالے کیا پولیس نے ملزم کو موقع سے گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا، جس کے بعد اب اُس سے مزید تحقیقات کی جائیں گی۔

    راولپنڈی سے چائلڈ پورنوگرافی میں ملوث ملزم گرفتار

    ایس پی صدر حسن جاوید بھٹی نے کہا کہ بچوں کیساتھ جنسی زیادتی میں ملوث ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں، ملزم کو مضبوط چالان کے ساتھ عدالت میں پیش کر کے قانون کے مطابق سزا دلوائی جائے گی۔

    قبل ازیں ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے راولپنڈی میں کارروائی کرتے ہوئے چائلڈ پورنوگرافی میں ملوث ملزم عبیدالرحمان کو گرفتار کر لیا تھا گرفتار ہونے والا ملزم چائلڈ پورنوگرافی مواد شیئر کرنے میں ملوث تھا، ملزم کے موبائل سے قابل اعتراض مواد برآمد کر لیا گیا تھا ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

    ثابت گینگ: راولپنڈی، اسلام آباد اور لاہور میں 35 سے زائد وراداتیں کرنے کا انکشاف

    قبل ازیں ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل کی جانب سے گزشتہ روز ایبٹ آباد میں کارروائی کی گئی جس کے نتیجے میں ایک ملزم حراست میں لیا گیا، ایف آئی اے حکام کے مطابق گرفتار ملزم چائلڈ پورنو گرافی میں ملوث تھا ملزم فیس بک کے ذریعے چائلڈ پورنو گرافی مواد شئیر کیا کرتا تھا ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے-

    واضح رہے کہ ڈی جی ایف آئی اے سائبرکرائم ونگ نے انکشاف کیا تھا کہ پاکستان میں چائلڈ پورنوگرافی ایک منافع بخش کاروبار بن چکا ہے ، پاکستان میں چائلڈ پورنو گرافی کے سرے بین الاقوامی مافیا تک جاتے ہیں۔

    مدرسے میں چھ کمسن بچوں کے ساتھ استاد نے کی زیادتی

    سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق نے اسلام آباد میں چائلڈ پروٹیکشن بل 2018، ملک بھر میں جرائم پیشہ کم عمر بچوں کیلئے علیحدہ عدالتوں کے قیام اور چائلڈ پورنو گرافی کے قانون میں ترمیمی بل منظور کیا ہوا ہے.جس کے تحت چائلڈ پورنو گرافی پر 14 سال، جنسی ہراسگی پر7 سال قید و جرمانہ ہو گا-

    ٹک ٹاک ہر ہونیوالی دوستی لڑکی کو مہنگی پڑ گئی،ہوٹل میں کیا گیا گھناؤنا کام

  • معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ  ترکی ایئرپورٹ سے گرفتار

    معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ ترکی ایئرپورٹ سے گرفتار

    معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ کو ترکی ایئرپورٹ پر گرفتار کر لیا گیا.

    پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ اور ان کے شوہر بلال شاہ کو ترکی کے ایئرپورٹ سے گرفتار کر لیا گیا، زرائع کے مطابق حریم شاہ کے شوہر بلال شاہ سے ایئرپورٹ پر چیکنگ کے دوران بھاری مقدار میں سونا اور غیر ملکی کرنسی برآمد ہوئی ہے.

    معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ اپنے شوہر بلال شاہ کے ہمراہ ترکی سے مسقط جارہی تھیں،ایئرپورٹ پر چیکنگ کی گئی تو حریم شاہ اور ان کے شوہر بلال شاہ سے بھاری مقدار میں غیر ملکی کرنسی اور سونا برآمد ہوا. ترک حکام نے دونوں میاں بیوی کو حراست میں لے لیا ہے ،زرائع کے مطابق حریم شاہ اور ان کے شوہر بلال شاہ سے تفتیش جاری ہے.

    خیال رہے کہ قوانین کے مطابق ایئرپورٹ پر کسی بھی ملک کے سفر کے دوران محدود مقدار میں سونا اور غیر ملکی کرنسی ساتھ لے جانے کی اجازت ہوتی ہے اور اگر اس مخصوص تعداد سے ذائد غیر ملکی کرنسی یا سونا ساتھ لیجایا جائے تو قوانین کے مطابق سمگلنگ اور منی لانڈرنگ کے زمرے میں آتا ہے

    ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کی ادھوری سرجری کے بعد ان کے ہونٹوں کی حالت بگڑ گئی۔

    میرے اکاؤنٹس منجمد کرنے ہیں تو ثبوت بھی دینے ہوں گے –

    میں کبھی نہیں گھبراتی جوکچھ مرضی ہوجائے:حریم شاہ نےلندن سے یہ بیان کیوں دیا؟،

    شہزاداکبرنوازشریف کیس پرتوجہ دیں:جانتی ہوں کہ پاکستانی سیاستدان منی کی کتنی بلیک میلنگ کرتےہیں:معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ ن

    رمضان المبارک کے مہینے میں‌ حریم شاہ کی نئی ویڈیو وائرل 

    میں آپکی بیویوں کے کرتوت بتاؤں گی، حریم شاہ کی دو سیاستدانوں کو وارننگ

    حریم شاہ کے ہاتھ میں شراب کی بوتلیں اور….ویڈیو وائرل

  • 46 ملزمان گرفتار،تفتیش جاری،اسلحہ برآمد

    46 ملزمان گرفتار،تفتیش جاری،اسلحہ برآمد

    قصور
    ڈسٹرکٹ پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری،ضلع بھر سے 46 ملزمان گرفتارچونیاں میں سنگین وارداتوں میں ملوث بابری ڈکیت گینگ کے تین کارندے گرفتار

    تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس قصور کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں جس کے نتیجہ میں عید کے دوران ضلع بھر میں مختلف کاروائیوں میں 46 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے
    تھانہ صدر چونیاں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ خطرناک بابری ڈکیت گینگ کے تین کارندوں کو گرفتار کیا ہے
    اسی ڈکیت گینگ نے رواں سال 24 مارچ کو دوران ڈکیتی مزاحمت کرنے پر 4 بچوں کے باپ قاری محمد آصف کو قتل کر دیا تھا
    ملزمان سے ناجائز اسلحہ و مال مسروقہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے
    ملزمان سے مذید تفتیش جاری ہے

  • کراچی یونیورسٹی حملہ کیس میں ملوث اہم دہشت گرد  گرفتار

    کراچی یونیورسٹی حملہ کیس میں ملوث اہم دہشت گرد گرفتار

    سی ٹی ڈی نے کراچی یونیورسٹی حملہ کیس میں ملوث اہم دہشت گرد کو گرفتار کرلیا ہے،ذرائع کے مطابق کراچی یونیورسٹی حملہ کیس میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے کراچی یونیورسٹی حملے میں ملوث دہشت گرد کو ٹیکنیکل اور دیگر شواہد کی مدد سے گرفتار کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق گرفتار دہشت گرد سے ابتدائی تفتیش مکمل کرلی گئی، ممکنہ طور پر جلد ملزم کو سامنے لایا جائے گا۔

    زرائع کے مطابق دہشت گرد کا کراچی یونیورسٹی حملے کی خودکش بمبار کے شوہر سے تعلق تھا،دہشت گرد کو کشن اقبال کے علاقے سے حراست میں لیا گیا، دہشت کرد دو چینی انجنیئرز کے قتل میں بھی ملوث ہے، دہشت گرد کا تعلق قوم پرست جماعت سے ہے جو قانون نافذ کرنے والے ادارون کو مطلوب تھا. زرائع کے مطابق دہشت گرد کئی تخریب کاری کی وارداتون میں ملوث ہے،گرفتار دہشت گرد کو کراچی یونیورسٹی دھماکے سے قبل افغانستان بلوایا گیا تھا اور اسے وہاں دھماکہ خیز مواد تیار کرنے کی تعبیت بھی دی گئی تھی ،زرائع کے مطابق دہشت گرد کو افغانستان سے رقم بھی دی گئی تھی.

    دو روز قبل سی ٹی ڈی نے پنجاب میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کارروائیوں کے دوران 9 دہشت گرد گرفتاروں کو ھراست میں لیا تھا.ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں کے قبضے سے بارودی مواد ، اسلحہ ، خودکش جیکٹس برآمد ہوئی ہیں۔ سی ٹٰی ڈی ترجمان کے مطابق کارروائیاں گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، ملتان، راولپنڈی میں کی گئی ہیں، گرفتار دہشت گردوں کے خلاف 7 مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔

    گرفتار دہشت گردوں میں یعقوب، عبدالصمد، بلال، عارف، امین ، فاروق اور آصف شامل ہیں اور ان میں سے 2 کا تعلق لاہور سے ہے۔ترجمان سی ٹی ڈی نے کہا ہے کہ ملزمان سے تفتیش جاری ہے، اہم انکشافات متوقع ہیں۔

  • ایم کیو ایم رہنما بابر غوری وطن واپسی پرکراچی ایئر پورٹ سےگرفتار

    ایم کیو ایم رہنما بابر غوری وطن واپسی پرکراچی ایئر پورٹ سےگرفتار

    متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما بابر خان غوری کو کراچی ایئرپورٹ سے گرفتار کرلیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق بابر غوری کے خلاف کرپشن اور دہشت گردی کے مقدمات درج ہیں۔ تاہم پولیس حکام کے مطابق بابر غوری کو کل عدالت میں پیش کیا جائیگا۔حکام کے مطابق بابر غوری کی وطن واپسی سے متعلق پولیس کو الرٹ کیا ہوا تھا۔بابر خان غوری رات پونے 10 بجے امارات ایئر لائن کی پرواز ای کے 602 سے کراچی پہنچے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایم کیو ایم کے سینئر رہنما بابر غوری کو وطن واپسی پر گرفتار کر لیا گیا، بابر غوری کو ایئر پورٹ سے گرفتار کیا گیا، وہ کرپشن مقدمات میں نیب کو مطلوب ہیں۔ جیسے ہی بابر غوری کراچی پہنچے تو انہیں پولیس نے ائیرپورٹ کے احاطے سے گرفتار کرلیا۔ مختلف تھانوں میں بابر غوری کےخلاف دہشت گردی کے مقدمات ہیں، بابر غوری کو کل عدالت میں پیش کیا جائےگا۔

    خیال رہے کہ بابر غوری 2008 میں بننے والی پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی حکومت کا حصہ تھے اور انہوں نے حکومت کی اتحادی جماعت کے سینیٹر کی حیثیت سے وفاقی وزیر کا قلم دان سنبھالا تھا۔

    بابر غوری کو وفاقی وزیر پورٹس اینڈ شپنگ بنایا گیا تھا تاہم 2013 میں مرکز میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت بنی اور کراچی میں رینجرز نے آپریشن شروع کیا اور بعد ازاں بابرغوری ملک سے باہر چلے گئے تھے، جس کے بعد وہ لوٹ کر دوبارہ پاکستان نہیں آئے تھے۔واضح رہے کہ چند سال قبل قومی احتساب بیورو نے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما بابر غوری سمیت 3 افراد کو مفرور قرار دینے کے لیے اشتہارات دیے تھے۔

    گزشتہ ماہ نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے بابر غوری نے کہا تھا کہ پاکستان واپسی کا ارادہ مؤخر نہیں کیا جلد واپس آکر کیسز کا سامنا کروں گا۔ عدالت کی اجازت ملنے پر پہلی فلائٹ سے آجاؤں گا، وطن واپسی ميں کوئی رکاوٹ ہوئی تو سامناکروں گا۔ کيا ميرا قصور یہ ہے کہ میں اپنے وطن واپس آناچاہتاہوں؟ کیا عدلیہ کے آگے سرنڈر کرکے اپنے بے گناہی ثابت کرنا میرا قصور ہے۔ ميرے دور ميں اتنا کام ہوا جتنا75سال ميں نہيں ہوا جہاں تک کیسز کا تعلق ہے جے آئی ٹی نے 2016 ميں مجھےکلين چٹ دی تھی۔

    سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ میں تو وطن آرہا ہوں جتنا پوچھ گچھ کرنا ہے کرلیں، یہ عجیب بات ہے کہ جس وقت بیرون ملک گیا تو کہا گیا کہ بھاگ گیا ہوں اب جب واپس آرہاہوں تو مجھے روکا جارہا ہے۔ مارچ2015 ميں پاکستان سے نکلا تو ميرے پيچھے کيسز بنے، میرا ضمیر مطمئن ہے اسلئے تو واپس آرہا ہوں۔

    بابر غوری کا کہنا تھا کہ میرا کسی سے کوئی سیاسی رابطہ نہیں ہے، فی الحال سياست ميں آنے کا کوئی ارادہ بھی نہيں مگر ایم کیو ایم یا پی ایس پی میں سے کسی پارٹی نے رابطہ کیا تو پھر سوچوں گا۔ سابق گورنر سندھ عشرت العباد سے رابطہ ہوا ہے لیکن کوئی سياسی بات نہيں ہوئی، نہ انہوں نے کی نہ میں نے سیاسی بات کی۔

  • کوئٹہ میں سی ٹی ڈی کی بڑی کاروائی،خودکُش بمبارگرفتارکرلیا،خطرناک انکشافات

    کوئٹہ میں سی ٹی ڈی کی بڑی کاروائی،خودکُش بمبارگرفتارکرلیا،خطرناک انکشافات

    کوئٹہ:کوئٹہ میں سی ٹی ڈی کی بڑی کاروائی،خودکُش بمبارگرفتارکرلیا،خطرناک انکشافات،اطلاعات کے مطابق کوئٹہ میں‌ آج دہشت گردی کی ایک بڑی کارروائی ناکام بنا دی گئی ہے ، ادھر اس حوالے سے مزیدمعلوم ہوا ہے کہ سی ٹی ڈی کو اطلاع ملی کے دہشتگرد دھماکہ کرنے جا رہے ہیں،

    ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق خفیہ اطلاع پر موٹر سائیکل سوار کو روکا اور چیک کیا،چیک کرنے پر موٹر سائیکل میں IED کو نصب پایا، BD نے IED بم کو ناکارہ بنایا، ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار ہونے والے ملزم کی شناخت نظام الدین عرف خالد کے نام سے ہوئی، ملزم نے انکشاف کیا کہ وہ ہائی کورٹ سیشن کورٹ ایف سی اور پولیس پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے،

    ترجمان سی ٹی ڈی نے مزید انکشاف کیا کہ ملزم نے بتایا 8 ساتھیوں پر مشتمل گروپ نے مختلف دہشت گرد کاروائیاں کیں، ڈی آئی جی ٹیلی حامد شکیل پر خودکش حملے میں یہی گروپ ملوث تھا ملزم کا آر آر جی فورس کے ٹرک اور میکانگی روڈ ایف سی کی گاڑی پر آئی ای ڈی دھماکے کا اعتراف بھی کیا ہے ، اس کے ساتھ ساتھ سرینا ہوٹل کار پارکنگ میں خودکش دھماکے میں بھی یہی گروپ ملوث تھا،

    سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق بی اے مال کے قریب پاک فوج کے ٹرک پر آئی ای ڈی دھماکے کا بھی اعتراف،ملزم نے یونیورسٹی چوک سریاب میں بی سی پولیس کے ٹرک پر آئی ای ڈی حملے کا بھی اعتراف کیا، قندہاری بازار بخاری سینٹر کے باہر موٹر سائیکل ایک آئی ڈی دھماکے میں بھی یہی گروپ ملوث تھا،سائنس کالج کے مین گیٹ پر جمعیت نظریاتی پر آئی ای ڈی دھماکے کا بھی اعتراف کیا ہے ملزم نے فاطمہ جناح روڈ پر دکان میں ہزارہ ٹارگٹ کلنگ کا بھی اعتراف کیا، ملزم کے دیگر ساتھیوں کے لیے مختلف چھاپے مارے جا رہے ہیں،

  • عمران خان کو گرفتار کرنے کا میرا پکا ارادہ ہے،یہ آدمی نوجوانوں کو گمراہ کر رہا ہے،رانا ثناءاللہ

    عمران خان کو گرفتار کرنے کا میرا پکا ارادہ ہے،یہ آدمی نوجوانوں کو گمراہ کر رہا ہے،رانا ثناءاللہ

    وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ عمران خان کو گرفتار کرنے کا میرا پکا ارادہ ہے۔

    باغی ٹی وی : رانا ثناءاللہ نے کہا کہ عمران خان نے 25 مئی کو دارالحکومت پر دھاوا بول کر جرم کیا ہے، جو فوجداری مقدمات میں یہ لوگ ضمانتوں پرہیں ان پر اپنا موقف رکھیں گےجب ان کی ضمانتیں منسوخ ہوں گی تو انہیں گرفتار کر لیا جائے گا دل سےسمجھتا ہوں کہ یہ آدمی ملک میں فتنا پھیلا اور نوجوانوں کو گمراہ کر رہا ہے ہم نے4 ہفتوں میں جو فیصلے کئے ہیں وہ نہ کرتے تو ملک ڈیفالٹ ہوجاتا۔

    ہم نے مسئلے کا حل نکالنے کی کوشش کی،پیٹرول کی قیمتیں بڑھانے کے علاوہ کوئی دوسراآپشن ہی نہیں تھا،شاہد…

    انہوں نے کہا کہ عدالت کا ان کے کیسز سے متعلق جو فیصلہ ہو گا اس کا احترام کریں گے فوجداری مقدمات میں عمران خان کی گرفتاری سے متعلق کابینہ کے فیصلے کی ضرورت نہیں –

    رانا ثنااللہ نے کہا کہ میں انہیں چیلنج کرتا ہوں کہ اب آ کر دکھائیں، یہ کے پی سے آجائیں یا جہلم کے پل سے آ کر دکھائیں، یہ نہیں آ سکتے، ملک جام نہیں ہو گا یہ خود بک ہو جائیں گے یہ جو کہ رہے ہیں کہ خودکش حملہ کریں گے وہ ایسا نہیں کریں گے، یہ صرف بھڑکے لگا رہے ہیں۔

    ‏عمران خان کے ایٹمی پروگرام اور اسٹیبلشمنٹ سے متعلق بیان پر قرارداد پیش

    انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف ہمیشہ ڈائیلاگ کی بات کرتے ہیں، مریم نواز شہباز شریف کی بات کو رد نہیں کر سکتی، ان کی بات کو کوئی رد کر سکتا ہے تو وہ پارٹی لیڈر نواز شریف ہیں۔

    دوسری جانب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر خرم دستگیر نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف ثبوت مل گئے تو اُنہیں گرفتار کرلیا جائے گا عمران خان کے خلاف عدالت میں ثبوت کے ساتھ جائیں گے اور تب ہی گرفتاری ہوگی عمران خان سمجھ لیں اس فساد سے پاکستان کا امیج خراب ہوگا-

    بنی گالہ کرپشن کا ہیڈ کوارٹر بنا ہوا ہے،مریم نواز

  • پی ٹی آئی رہنما اورسینٹر اعجاز چوہدری گرفتار

    پی ٹی آئی رہنما اورسینٹر اعجاز چوہدری گرفتار

    لاہور: سینٹر اعجاز چوہدری کو گرفتار کرلیا گیا-

    باغی ٹی وی : ترجمان تحریک انصاف کے مطابق اعجاز چوہدری کو پولیس نے نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے پولیس نے گھر کے دروازے توڑ کر اعجاز چوہدری کو گرفتار کیا –

    سٹور میں چھپنے والے سابق صوبائی وزیر میاں محمودالرشید گرفتار

    ترجمان کے مطابق اعجاز چوہدری کو پولیس نے نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے-

    قبل ازیں لاہور میں پولیس نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنمامیاں محمود الرشید کو گرفتار کیا محمود الرشید کو 16 ایم پی او کے تحت گرفتار کیا –

    تحریک انصاف کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر میاں محمود الرشید نے بتایا تھا کے چھاپے کے دوران وہ گھر کے اسٹور میں آدھا گھنٹہ چھپے رہے تحریک انصاف کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر میاں محمود الرشید نے بتایا کے چھاپے کے دوران وہ گھر کے اسٹور میں آدھا گھنٹہ چھپے رہے –

    کسی صورت عمران خان کو اسلام آباد نہیں آنے دوں گا:وزیر داخلہ کا اعلان

    میاں محمود الرشید نے بتایا تھا کہ مارچ کے حوالے سے لاہور سے روانگی کیلئے حماد اظہر کے گھر فائنل میٹنگ تھی، میٹنگ میں پارٹی کی لاہور کی لیڈرشپ اکھٹی تھی۔انہوں نے بتایا کہ میٹنگ کے دوران چوکیدار نے شور مچا دیا کہ پولیس آگئی، تو میں گھر کے اسٹورمیں ایک باکس کے نیچے چھپ کر آدھا گھنٹہ بیٹھا رہا۔

    خیال رہے کہ عمران خان کی جانب سے لانگ مارچ کے اعلان کے بعد پولیس لا ہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں کے گھروں پر چھاپے مار رہی ہے۔

  • ڈکیتی اور چوری سمیت سنگین وارداتوں میں ملوث ملزم زخمی حالت میں گرفتار،اسلحہ برآمد

    ڈکیتی اور چوری سمیت سنگین وارداتوں میں ملوث ملزم زخمی حالت میں گرفتار،اسلحہ برآمد

    کراچی : کار سرکاری میں مداخلت اور فرض کی ادائیگی کے دوران ملزم کا پولیس پر حملہ , ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار اسلحہ برآمد کر لیا-

    باغی ٹی وی : ایس ایس پی سید عبدالرحیم شیرازی گرفتار ملزم ڈکیتی اور چوری سمیت سنگین وارداتوں میں ملوث ہے ملزم سکھیا گراٶنڈ قریب سے واردات کی نیت سے جا رہا تھا-

    مریم نواز کی جعلی ویڈیو پوسٹ کرنیوالا پی ٹی آئی کارکن گرفتار

    سید عبدالرحیم شیرازی کے مطابق ملزم نے گشت پر معمور تھانہ پی آٸی بی کالونی پولیس کو دیکھتے ہی جان سے مارنے کی نیت سے فاٸرنگ کی تھانہ پی آٸی بی کالونی پولیس کی جوابی فاٸرنگ سے ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا ہے گرفتار ملزم کے قبضہ سے ایک پستول لوڈ میگزین بمع راٶنڈ نقدی اور چوری شدہ M/c برآمد ہوئی-

    ایس ایس پی ایسٹ کے مطابق گرفتار زخمی ملزم کی شناخت وقاص عرف کالا کے نام سے ہوئی ملزم کے زیر استعمالی 125 موٹر ساٸیکل KIX-3342 تھانہ تھانہ پی آٸی بی کالونی سے چوری شدہ ہے,برآمد موٹر ساٸیکل مقدمہ الزام 202/22 میں مطلوب ہے پولیس کیجانب سے ضابطےکی مکمل کاروائی عمل میں لائی جاری ہےزخمی ملزم کوعلاج معالجہ کے لیٸے ہاسپیٹل منتقل کیا گیا جبکہ برآمدہ اسلحہ کو فارنزک کے لیٸے ترسیل کیا جاٸیگا گرفتار ملزم عادی مجرم ہے پہلے بھی بند ہوکر جیل جا چکا ہے-

    اسلام آباد،گھر سے سکول جانیوالی 15 سالہ طالبہ کو اغوا کر لیا گیا

    ملزم کا سابقہ رکارڈ

    FIR No .77/2018 u/s 392/34PPc of PS New town

    FIr No. 78/2018 u/s 23 (I) A Arms ordinance PS New Town

    FIR No.210/2020 u/s 436/ 427/34 PPC of PS Iqbal Market

    ترجمان ایس ایس پی ایسٹ پولیس کے مطابق مزید ملزم کا سابقہ رکارڈ دیگر اضلع سے معلوم کیا جا رہا ہے مزید تفتیش جاری ہے۔

    شاگرد سے زیادتی کرنے والا معلم گرفتار