Baaghi TV

Tag: گرل گائیڈ

  • پاکستان گرل گائیڈز ایسوسی ایشن ہیڈ کوارٹر میں عالمی یوم صحت پر تقریب

    پاکستان گرل گائیڈز ایسوسی ایشن ہیڈ کوارٹر میں عالمی یوم صحت پر تقریب

    پاکستان گرل گائیڈز ایسوسی ایشن نیشنل ہیڈ کوارٹرز نے 17 اپریل 2024 کو ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن پاکستان کے تعاون سے ورلڈ ہیلتھ ڈے منایا۔ 150 سے زیادہ گائیڈز (6 سے 16 سال کی عمر ) نے شرکت کی۔ اس دن کا تھیم ’’میری صحت میرا حق‘‘ تھا۔
    تقریب کے دوران لڑکیوں کو خوشگوار سرگرمیوں اور گیمز کا تجربہ کرنے کا موقع ملا۔ اس موقع پر عالمی یوم صحت کی مناسبت سے پینٹنگ مقابلے کا انعقاد کیا گیا۔ مقابلے کا مقصد بچوں کی حوصلہ افزائی کرنا تھا کہ وہ صحت کے مثبت رویوں کو سمجھیں، اور اس علم کو اپنے ساتھیوں میں بھی پھیلائیں۔ پینٹنگ مقابلے کی 2 کیٹیگریز میں 50 گائیڈز نے حصہ لیا۔ پہلی کیٹیگری 6 سے 11 سال کی عمر کے گائیڈز اور دوسری کیٹیگری 11 سے 16 سال کی تھی۔ تقریب کے اختتام پر دونوں کیٹیگریز کے فاتحین کو انعامات دیے گئے۔

    مسائل کے حل اور اختراعی سوچ کو فروغ دینے اور لڑکیوں کو الفاظ اور خیالات کے درمیان روابط استوار کرنے میں مدد کرنے کے لیے ایک مباحثے کا مقابلہ بھی منعقد کیا گیا ۔ مقابلے میں 20 گرل گائیڈز نے حصہ لیا۔
    تقریب کے دوران آنکھوں، کانوں اور بی ایم آئی (باڈی ماس انڈیکس) کے حوالے سے ہیلتھ اسکریننگ اسٹالز بھی لگائے گئے۔ لڑکیوں کی صحت سے متعلق اسکریننگ سے بصارت، سماعت اور دیگر عام مسائل کا پتہ لگانے میں مدد ملی جس سےکم عمری میں ہی ممکنہ مسائل کی نشاندہی اور انتظامی حکمت عملیوں پر کے لیے مناسب حوالہ جات میسر آئے ۔تولیدی صحت، ٹی بی، ملیریا/ڈینگی، اور دماغی صحت/نفسیاتی مدد کے بارے میں آگاہی کے لیے چند سٹال بھی لگائے گئے تھے۔

    پاکستان میں ڈبلیو ایچ او کے نمائندے ڈاکٹر لو و ڈاپینگ اس تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ پاکستان گرل گائیڈز ایسوسی ایشن کی نیشنل کمشنر مسز ماریہ معود صابری نے ان کا اور دیگر مہمانوں کا استقبال کیا۔ انہوں نے انہیں تقریب کے بارے میں آگاہ کیا اور بتایا کہ گائیڈ پروگرام صحت کےروز مرہ کے مسائل کو حل کرنے میں مدد دیتا ہے، صفائی کی اہمیت کے بارے میں آگاہی پیدا کرتا ہے، اور حفظان صحت کے اچھے طریقوں کو فروغ دیتا ہے جو کہ اچھی صحت کا باعث بنتے ہیں۔ انہوں نے مختلف بیماریوں سے آگاہی اور روک تھام کے حوالے سے گائیڈز کے کام اور ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے تعاون سے تیار کردہ صحت سے متعلقہ بیجزکے نصاب کے بارے میں بھی بتایا۔

    گائیڈز سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان میں ڈبلیو ایچ او کے نمائندے ڈاکٹر لوو ڈاپینگ نے آگاہی بڑھانے کے حوالے سے گائیڈز کے کام کو سراہا۔ انہوں نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ نوجوان ملک میں صحت کی صورتحال کو بہتر بنانے میں کیا کردار ادا کر سکتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ دنیا کی نصف سے زیادہ آبادی کو اب بھی صحت کی بنیادی سہولیات میسر نہیں ہے۔ اس سال کے تھیم کا انتخاب ہر ایک تک ہر جگہ معیاری صحت کی خدمات تک رسائی کے لیے کیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ عالمی یوم صحت، صحت مند طرز زندگی کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ صحت اور صحت کی دیکھ بھال کے بارے میں آگاہی فراہم کرتا ہے۔ صحت ہر فرد کی زندگی کا سب سے بنیادی پہلو ہے۔ بچوں کو فلاح و بہبودکے اس کام میں شامل کرنا ان کی آئندہ زندگی کے لیے ایک مضبوط بنیاد کو یقینی بنائے گا۔ وہ بچے جو صحت مند طرز زندگی سے لطف اندوز ہوتے ہیں ان میں زندگی کا جوش ہوتا ہے جو ان کی بہتر نشوونما میں مدد کرتا ہے اور تمام شعبوں میں سیکھنے کی صلاحیت میں اضافہ کرتا ہے۔بعد ازاں انہوں نے پینٹنگ ، تقریری مقابلوں اور گیمز کے فاتحین میں انعامات بھی تقسیم کئے۔

    نواز شریف ہم قدم، بھتیجی بازی لے گئی، انقلاب آ گیا

    بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو

    حریم شاہ مبشر لقمان کے جہاز تک کیسے پہنچی؟ حقائق مبشر لقمان سامنے لے آئے

    متنازعہ ٹک ٹاکر حریم شاہ کی ایک اور نازیبا ویڈیو”لیک”

    مریم نواز کا آٹھ سو کا سوٹ،لاہوری صحافی نے عظمیٰ بخاری سے مدد مانگ لی

    مریم نواز تو شجر کاری مہم بھی کارپٹ پر واک کرکے کرتی ہے،بیرسٹر سیف

    بچ کر رہنا،لڑکی اور اشتہاریوں کی مدد سے پنجاب پولیس نے ہنی ٹریپ گینگ بنا لیا

    مہنگائی،غربت،عید کے کپڑے مانگنے پر باپ نے بیٹی کی جان لے لی

    پسند کی شادی کیلئے شوہر،وطن ،مذہب چھوڑنے والی سیماحیدر بھارت میں بنی تشدد کا نشانہ

    بحریہ ٹاؤن،چوری کا الزام،گھریلو ملازمین کو برہنہ کر کے تشدد،الٹا بھی لٹکایا گیا

    بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے

    سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

  • پاکستان گرل گائیڈ زایسوسی ایشن کے 12ویں سالانہ کیمپ کا آغاز

    پاکستان گرل گائیڈ زایسوسی ایشن کے 12ویں سالانہ کیمپ کا آغاز

    پاکستان گرل گائیڈز ایسوسی ایشن نیشنل ہیڈ کوارٹرز 22 سے 28 اکتوبر 2023 تک اسلام آباد میں گرل گائیڈز کے لیے 12 واں آل پاکستان کیمپ کا انعقاد کر رہا ہے۔ کیمپ کا موضوع "بلڈنگ ریزیلینس” ہے۔

    پاکستان کے تمام علاقوں سےکیمپ میں 280 گائیڈز اور لیڈرز نے شرکت کی۔ ان علاقوں میں کوئٹہ، سبی، تربت، گلگت، سکردو، غذر، ہنزہ، چترال، کراچی، حیدرآباد، بدین، سکھر، لاہور، ملتان، وہاڑی، اٹک، سرگودھا، گوجرانوالہ، شیخوپورہ، واہ کینٹ، مظفر آباد، میرپور، راولپنڈی اور اسلام آباد شامل ہیں

    لڑکیوں کے لیے 5 دن خیموں میں رہنا زندگی بھر کاانوکھا تجربہ ہوگا۔ کیمپنگ اور آؤٹ ڈور پروگرام کی سرگرمیاں لڑکیوں کو ایڈونچر، چیلنج، ٹیم ورک کے مواقع، اعتماد سازی اور تفریح کا تجربہ فراہم کرتی ہیں۔ کیمپ میں، لڑکیاں ایک منظم، معاون، زیر نگرانی ماحول میں سرگرمیاں کرتی ہیں اور چیلنجوں کا مقابلہ کرتی ہیں۔ کیمپ کے تجربات مسائل کو حل کرنے کی مشق کرنے کے مواقع فراہم کرتے ہیں۔

    کیمپ کا باقاعدہ افتتاح 23 اکتوبر 2023 کو پاکستان میں یونیسیف کے نمائندے جناب عبداللہ فادل نے کیا۔ مسز ماریہ موعود صابری، نیشنل کمشنر پاکستان گرل گائیڈز ایسوسی ایشن نے مہمانوں اور گائیڈز کا خیرمقدم کیا اور انہیں کیمپ کے پروگرام کے بارے میں آگاہ کیا۔انہوں نے کہا کہ اس سال کے موضوع کا انتخاب ماحولیاتی تبدیلیوں سے پیدا ہونے والی صورتحال کو مد نظر رکھ کر کیاگیا ہے۔ ہمارا پروگرام تین طرح کا ہےہم فزیکل ریزیلینس کے ساتھ شروع کرتے ہیں جہاں اپنے طرز زندگی کو صحت مند بنانے پر توجہ دیں گے۔ اس کے بعد گائیڈز کو جذبات کی شناخت اور تناؤ سے نمٹنے سے متعلق سرگرمیاں کروائیں گے۔ کیمپ کا مقصد ذاتی حفاظت، آن لائن حفاظت، منشیات کے نقصانات کو سمجھنے میں مدد کرنا ہے۔ آخر میں، ایسی مہارتیں سیکھائی جائیں گی جو ہنگامی حالات میں کارآمد ہیں ۔

    کیمپ کو تین ذیلی کیمپوں میں تقسیم کیا گیا ہے جو ان خصوصیات کی عکاسی کرتے ہیں جن کی ہمیں اپنے گائیڈز میں فروغ دینے کی امید ہے: طاقت، استقامت اور جرات۔ کیمپ میں صرف چند دن گزارے جائیں گے لیکن مجھے یقین ہے کہ ہر گائیڈ کردار، علم اور حب الوطنی میں مزید مضبوط ہو جائے گی۔

    اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جناب عبداللہ فادل نے پاکستان گرل گائیڈز ایسوسی ایشن اور تمام گائیڈز اور ممبران کو 12ویں آل پاکستان کیمپ کے انعقاد پر مبارکباد دی۔انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں نوعمر لڑکیاں مطالبہ کر رہی ہیں کہ ان کی آواز سنی جائے، ان کی خواہشات کی حمایت کی جائے اور ان کے حقوق کی تکمیل کی جائے۔ پھر بھی، تقریباً ہر جگہ لڑکیوں کو معلومات، خدمات اور مدد تک رسائی میں زبردست رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ یہ رکاوٹیں انہیں اپنے لیے ذمہ دارانہ فیصلے کرنے، اپنی صحت کی دیکھ بھال کرنے،اور مساوی حقوق حاصل کرنے سے روکتی ہیں۔ نوعمر لڑکیوں کو جنسی تشدد اور اس کے وسیع تر نتائج کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے۔یونیسیف پاکستان گرلز گائیڈ ایسوسی ایشن جیسے شراکت داروں کے ساتھ مصروف عمل ہے تاکہ پاکستان بھر کی لڑکیوں کو کیمپ اور ریزیلینس پیدا کرنے جیسی سرگرمیوں کے ذریعے بااختیار بنایا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ یونیسیف نے پاکستان گرلز گائیڈ ایسوسی ایشن کے ساتھ پارٹنر شپ کی ہے کیونکہ ہم نوعمر لڑکیوں کو درپیش چیلنجز کو اکیلے حل نہیں کر سکتے۔

    پاکستان گرل گائیڈز ایسوسی ایشن کی سرٹیفکیٹ تقسیم کرنے کی تقریب

    پاکستان گرل گائیڈزایسوسی ایشن، نیشنل کلینرپروڈکشن سینٹرکے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

    گرلز گائیڈ ایسوسی ایشن کے زیر انتظام چائلڈ ڈومیسٹک لیبر کے خلاف بیج کا اجراء

    گرلزگائیڈنگ اوربوائزسکاوٹنگ کے سفرکی دلچسپ کہانی جسے حکمران وقت تباہ کرنے پرتلے ہوئے ہیں

    قائداعظم محمد علی جناح اورفاطمہ جناح کے نقوش مٹانے کی سازشیں،حکمران خاموش یا بے بس

    جس کی بنیاد بانی پاکستان نے رکھی اسے تہس نہس کرنے کی اجازت نہیں دے سکتے،سپریم کورٹ کا یادگارفیصلہ

    راولپنڈی میٹروپولیٹن نے قائد اعظم کی روح کوتڑپا دیا

    سپریم کورٹ گرلزگائیڈ کوبچانے تو دوسری طرف ضلعی انتظامیہ مٹانے کے لیے کوشاں

    سپریم کورٹ کا حکم ہوا میں ، گرلزگائیڈ ایسوسی ایشن کے لیے مشکلات

  • پاکستان گرل گائیڈز ایسوسی ایشن کی سرٹیفکیٹ تقسیم کرنے کی تقریب

    پاکستان گرل گائیڈز ایسوسی ایشن کی سرٹیفکیٹ تقسیم کرنے کی تقریب

    پاکستان گرل گائیڈز ایسوسی ایشن کی سرٹیفکیٹ تقسیم کرنے کی تقریب
    پاکستان گرل گائیڈز ایسوسی ایشن نے 9 مئی 2023 کو اسلام آباد میں اپنے نیشنل ہیڈ کوارٹر میں ایک سرٹیفکیٹ تقسیم کرنے کی تقریب کا اہتمام کیا، جس میں مختلف یونیورسٹیوں کی پروجیکٹ اسٹے سیف مکمل کرنے والی 170 طالبات نے شرکت کی۔
    تقریب کا اہتمام فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی، کیپٹل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، کامسیٹس اٹک ، اخوت کالج چکوال، اور پاک ترک معارف انٹرنیشنل اسکولز اینڈ کالجز کی طالبات کی جانب سے کمیونٹی سروس کی تکمیل کے موقع پر کیا گیا تھا۔ طالبات نے دلجمعی سے اس پراجیکٹ میں حصہ لیا اور اسلام آباد اور راولپنڈی کے مختلف سرکاری سکولوں میں اس کو مکمل کیا۔ایمبیسڈر فار گرلز ایجوکیشن ،محترمہ وجیہہ قمرتقریب کی مہمان خصوصی تھیں۔ انھوں نے اس طرح کے سٹرکچرڈ پروجیکٹس کی اہمیت کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا اور ان کےمعاشرے پر اثرات کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ انھوں نے یونیورسٹیوں کے ساتھ اشتراک اور لڑکیوں کو بااختیار بنانے کے لیے پاکستان گرل گایئڈز ایسوسی ایشن کی کوششوں کی بھی تعریف کی ۔

    محترمہ وجیہہ قمر نے کہا، "ہمیں ان طالبات پر فخر ہے جنہوں نے پراجیکٹ اسٹے سیف میں حصہ لیا اور لڑکیوں کو درپیش چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے اپنا حصہ ڈالا۔کچھ موضوعات پر بات کرنا خاندانوں اور تعلیمی اداروں کی طرف سے ممنوع سمجھا جاتا ہے یا انہیں زیادہ اہمیت نہیں دی جاتی، پروجیکٹ اسٹے سیف کے ذریعے لڑکیاں حقیقی مسائل کے بارے میں جانتی ہیں اور ان پر گفتگو کرتی ہیں جن کا سامنا ایک لڑکی کو اپنی روزمرہ کی زندگی میں کرنا پڑتا ہے ۔” انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں امید ہے کہ یہ اقدام مزید لڑکیوں کو کمیونٹی سروس میں شامل ہونے اور معاشرے کی بہتری میں اپنا حصہ ڈالنے کی ترغیب دے گا ۔

    فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی، کیپٹل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، کامسیٹس اٹک، اخوت کالج چکوال، اور پاک ترک معارف انٹرنیشنل اسکولز اینڈ کالجز کے نمایندوں نے بھی تقریب میں شرکت کی۔ محترمہ ماریہ موعود صابری، نیشنل کمشنر پاکستان گرل گائیڈز ایسوسی ایشن نے بھی طلباء کی محنت اور لگن کو سراہا اور ان اسکولوں کے سربراہان کا بھی شکریہ ادا کیا جہاں طالبات نے اس پراجیکٹ کو چلایا۔ ۔ انہوں نے کہا کہ یہ گرل گایئڈز ایسوسی ایشن کا وژن ہے کہ لڑکیوں اور نوجوان خواتین کو ملک کے ذمہ دار شہری بننے کے لیے بااختیار بنایا جائے۔ پراجیکٹ اسٹے سیف خاص طور پر اس وژن کو آگے بڑھانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

    تقریب کے دوران، مختلف طالبات نے پراجیکٹ کے دوران ہونے والے اپنے تجربات سے بھی حاظرین کو آگاہ کیا۔ ایک طالبہ نے کہا کہ ہم سب اس جامع اور بہترین تجربے کو سراہتے ہیں جس نےہم میں زندگی کی صلاحیتوں کو بھی فروغ دیا۔ ایک اور طالبہ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوے کہا کہ پراجیکٹ کا سب سے دلچسپ حصہ ایک رول ماڈل بننا اور بچیوں کی طرف سے پوچھے جانے والے سوالات کا جواب دینا تھا۔مجموعی طور پرسرٹیفکیٹ دینے کی تقریب ایک اہم تقریب تھی جس میں طالبات کی محنت کو سراہا گیا۔ اس تقریب نے مزید طالبات کو اسی طرح کے پروگراموں میں حصہ لینے اور اپنے معاشرے کو بہتر بنانے کے لئے کام کرنے کی ترغیب بھی دی۔

  • پاکستان گرل گائیڈزایسوسی ایشن، نیشنل کلینرپروڈکشن سینٹرکے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

    پاکستان گرل گائیڈزایسوسی ایشن، نیشنل کلینرپروڈکشن سینٹرکے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

    پاکستان گرل گائیڈزایسوسی ایشن، نیشنل کلینر پروڈکشن سینٹرکے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

    پاکستان گرل گائیڈز ایسوسی ایشن اور نیشنل کلینر پروڈکشن سینٹر، راولپنڈی کے درمیان 20 جنوری 2023 کو مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط ہوئے۔

    مفاہمت کی یادداشت پر نیشنل کلینر پروڈکشن سینٹر کے کوآرڈینیٹر جناب ارشاد رامے اور نیشنل کمشنر پاکستان گرل گائیڈ زایسوسی ایشن مسز ماریہ موعود صابری نے دستخط کیے۔ تقریب میں نیشنل کلینر پروڈکشن سینٹر اور پاکستان گرل گائیڈز ایسوسی ایشن کے عہدیداران اور ممبران نے بھی شرکت کی۔

    مسز ماریہ موعود صابری، نیشنل کمشنر پاکستان گرل گائیڈ ایسوسی ایشن نے مہمانوں کا خیرمقدم کیا اور امید ظاہر کی کہ کامیاب شراکت داری موسمیاتی تبدیلی کے مسئلے کو حل کرنے کی جانب ایک قدم ثابت ہوگی۔تقریب کے دوران، ارشاد رامے، کوآرڈینیٹر، نیشنل کلینر پروڈکشن سینٹر نے پاکستان گرل گائیڈز ایسوسی ایشن کے کام کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ دونوں تنظیموں کے درمیان شراکت داری ماحولیاتی آگاہی کے پیغامات کو عام لوگوں تک پہنچانے میں معاون ثابت ہوگی۔

    پاکستان گرل گائیڈز ایسوسی ایشن اور نیشنل کلینر پروڈکشن سینٹر کے درمیان مفاہمت نامے کے تحت، این سی پی سی کے ساتھ مشترکہ سرگرمیوں جیسا کہ ویسٹ مینجمنٹ، پلاسٹک کے استعمال کو کم سے کم کرنے، درخت لگانے، کچن گارڈننگ، حیاتیاتی تنوع، قابل تجدید توانائی وغیرہ سے متعلق کانفرنسیں، سیمینار، اور پروجیکٹس کا انعقاد کیا جائے گا۔

    لیونل میسی کی پی ایس جی رونالڈوکی سعودی آل اسٹارزٹیم کے خلاف فتح
    وزیر خارجہ کی جنوبی افریقہ کے بین الاقوامی تعلقات اور تعاون کے وزیر سے ملاقات
    حدیقہ میمن کیس:اجتماعی زیادتی کا جرم ثابت ہونے پر چار ملزمان کو عمر قید کی سزا
    ایرانی سفیر کی دفتر خارجہ طلبی، دہشت گردانہ حملے پرتشویش کا اظہار