Baaghi TV

Tag: گرل گائیڈز

  • پاکستان گرل گائیڈز ایسوسی ایشن کے نیشنل یوتھ فورم میں رانا مشہود کی شرکت

    پاکستان گرل گائیڈز ایسوسی ایشن کے نیشنل یوتھ فورم میں رانا مشہود کی شرکت

    پاکستان گرل گائیڈز ایسوسی ایشن نیشنل ہیڈ کوارٹرزنے 25 سے 28 جون 2024 تک نیشنل یوتھ فورم کا انعقاد کیا۔ جس میں ملک کے تمام علاقوں سے 40 سے زائد ینگ لیڈرز نے شرکت کی۔ یوتھ فورم کا تھیم "لیڈرشپ اور گورننس کے لیے نوجوانوں کو بااختیار بنانا” تھا۔

    یوتھ فورم کی اختتامی تقریب 28 جون 2024 کو منعقد ہوئی جس میں رانا مشہود احمد خان مہمان خصوصی تھے۔ پاکستان گرل گائیڈز ایسوسی ایشن کی نیشنل کمشنر مسز ماریہ موعود صابری نے ان کا اور دیگر مہمانوں کا استقبال کیا۔ انھوں نے مہمانوں کو پاکستان میں گائیڈنگ کے بارے میں آگاہ کیا۔ انھوں نے کہا کہ گائیڈنگ کے پورے پروگرام کا مقصدصلاحیتوں فروغ ا اور پہل کرنے کے لیے اعتماد پیدا کرنا ہے۔ لڑکیاں اپنے مسائل کے حل کے لیے اقدامات کرنا اور اپنی کمیونٹی اور ملک سے محبت کرنا سیکھتی ہیں۔ انہیں سماجی مسائل کے بارے میں سوچنے اور اقدامات کرنے کی ترغیب دی جاتی ہے ۔ گائیڈنگ کا مقصد لڑکیوں کومثبت تبدیلی کے نمائندہ کے طور پر تیار کرنا ہے۔

    ایسوسی ایشن کے لیے مستقبل کے قائدین کی تیاری کے خیال سے ہی یوتھ فورم کا قیام عمل میں لایا گیاہے ۔ ہمارے پاس با صلاحیت نوجوان خواتین ہیں، جو ذمہ داریاں نبھا سکتی ہیں ہم چاہیں گے کہ وہ مستقبل میں ہماری تحریک کی قیادت سنبھالیں ۔ ہم امید کرتے ہیں کہ یہ لڑکیاں اپنے اپنے علاقوں کی مختلف کمیٹیوں میں شامل ہوں گی اور لڑکیوں کی بہتری کے لئے اپنا کردار ادا کریں گی۔

    ہمارے نوجوانوں میں چیلنجز کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت موجود ہے ،رانا مشہود
    ینگ لیڈرز سے خطاب کرتے ہوئے رانا مشہود احمد خان نے پاکستان گرل گائیڈز ایسوسی ایشن کی نوجوان لڑکیوں کو بااختیار بنانے کی کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ نوجوان ملک کی بہتری کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں بطور وزیر تعلیم گرل گائیڈز کے ساتھ کام کرنے کی ان کی ایک طویل تاریخ ہے۔ وہ گرل گائیڈز ایسوسی ایشن کے کام سے بہت متاثر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کی آوازوں کو سننا متاثر کن ہے۔ اگرچہ پاکستان کو بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے، لیکن ہمارے نوجوانوں میں چیلنجز کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت موجود ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے ملک کو آگے لے جانے کے لیے رضاکارانہ خدمات کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ ہمیں اپنے مسائل کو خود ہی حل کرنا ہے۔ اگر ہر کوئی اپنی سطح پر اچھا کام کرنے لگے تو حالات بدل سکتے ہیں۔ وزیراعظم جلدنیشنل یوتھ کونسل شروع کر رہے ہیں۔ نوجوان وزیراعظم کے یوتھ پورٹل پر جا کر نیشنل یوتھ کونسل کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔ ٹاپ سو طلباء کا انتخاب کیا جائے گا اور وہ نوجوانوں کے حوالے سے نیشنل ایڈوائزری کونسل کے طور پر کام کریں گے اور نوجوانوں کے حوالے سے تمام فیصلے ان کی مشاورت سے ہوں گے۔ انہوں نے نیشنل کمشنر سے درخواست کی کہ وہ ہر گائیڈ کو یہ پیغام پہنچا دیں۔

    انہوں نے یہ بھی بتایا کہ حکومت موسمیاتی تبدیلی اور دیگر آگاہی مہموں جیسے ابتدائی طبی امداد اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے حوالے سے ایک قومی رضاکار کور شروع کر رہی ہے اور پاکستان گرل گائیڈز ایسوسی ایشن پہلے ہی اس میں حکومت کی پارٹنر ہے۔ انہوں نے بردباری اختیار کرنے کی اہمیت پر زور دیا کہ یہ کامیابی کی کنجی ہے۔ انہوں نے لڑکیوں کو نصیحت کی کہ وہ اپنے لیے اہداف طے کریں اور ان کے حصول کے لیے پوری کوشش کریں۔ اس طرح وہ اپنے خاندان، برادری اور ملک کی مدد کر سکتے ہیں۔ انہوں نے انہیں آئی ٹی کے شعبے میں محنت کرنے کا مشورہ بھی دیا کیونکہ یہ ان کے اور ملک کے خوشحال مستقبل کی ضمانت دے سکتا ہے۔

  • پاکستان گرل گائیڈز ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام عالمی یوم تفکر منایا گیا

    پاکستان گرل گائیڈز ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام عالمی یوم تفکر منایا گیا

    پاکستان گرل گائیڈز ایسوسی ایشن نیشنل ہیڈ کوارٹرز نے 22 فروری 2024 کو عالمی یوم تفکر منایا۔
    300 سے زیادہ گائیڈز (6 سے 21 سال کی عمر کے) نے شرکت کی۔ اس دن کا تھیم "ہماری دنیا ہمارا فروغ پذیر مستقبل – ماحولیات اور عالمی غربت” تھا۔ تقریب کے دوران، لڑکیوں کو خوشگوار سرگرمیوں کا تجربہ کرنے کا موقع ملا۔ یہ پروگرام ایکٹیوٹی سٹیشنز کی شکل میں کیا گیا۔ ماحولیاتی تحفظ سے متعلق سرگرمیاں اور گیمز اس تقریب کا حصہ تھیں۔

    اس موقع پر ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے تعاون سے ٹی بی کے عالمی دن کی مناسبت سے پینٹنگ مقابلے کا بھی انعقاد کیا گیا۔ "جی ہاں، ہم ٹی بی کو ختم کر سکتے ہیں” سال 2024 کے عالمی ٹی بی ڈے کا موضوع ہے۔ پوسٹر مقابلے کے ذیلی تھیمز تھے "ٹی بی سے متعلق مفروضات کا خاتمہ: خود مختار خواتین ” اور "ٹی بی کی علامات ، بچاؤاورعلاج۔

    ڈاکٹر رضیہ کنیز فاطمہ نیشنل کوآرڈینیٹر، کامن مینجمنٹ یونٹ (سی ایم یو) برائے ٹی بی، ایچ آئی وی/ایڈز، اور ملیریاتقریب کی مہمان خصوصی تھیں۔ مسز ماریہ موعود صابری، نیشنل کمشنر پاکستان گرل گائیڈز ایسوسی ایشن نے ان کا اور دیگر مہمانوں کا استقبال کیا۔ انہوں نے اس دن کے تھیم کے بارے میں بتایا اور انہیں ماحول کے تحفظ کے لیے گائیڈز کی کوششوں کے بارے میں آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ موسمیاتی تبدیلی اور گلوبل وارمنگ سے بہت زیادہ نقصان ہو رہا ہے اور زندگی بری طرح متاثر ہو رہی ہے لیکن خواتین اور بچوں کو ہر آفت میں زیادہ خطرہ ہوتا ہے۔ گائیڈز سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک نوجوان کے طور پر سب سے پہلے یہ سمجھنا ضروری ہے کہ انسانی رویے کرہ ارض پر زندگی کو کیسے متاثر کرتے ہیں، زندگی کی قسم کس طرح ایک دوسرے سے جڑی ہوئی ہے، اور ہمارے رویے میں کیا تبدیلیاں تمام زندگیوں کے بہتر مستقبل کے لیے ضروری ہیں۔

    ڈاکٹر رضیہ کنیز فاطمہ نیشنل کوآرڈینیٹر، کامن مینجمنٹ یونٹ (سی ایم یو) برائے ٹی بی، ایچ آئی وی/ایڈز، اور ملیریانے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ماحولیاتی تحفظ کے لیے گرل گائیڈز ایسوسی ایشن کی کوششوں کو سراہا ۔ انہوں نے پاکستان میں ٹی بی کے خاتمے میں نوجوانوں کے کردار پر بھی روشنی ڈالی۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان پانچواں ملک ہے جہاں ٹی بی کے سب سے زیادہ مریض ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان بالخصوص گرل گائیڈز صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے بہت کچھ کر سکتے ہیں۔ خصوصا ٹی بی سے متعلق مفروضات کے خاتمے اور آگاہی میں ان کا کردار صورتحال کو بہتر بنا سکتا ہے۔ اس موقع پر ڈبلیو ایچ او کی آفیسر انچارج محترمہ ایلن نے بھی گائیڈز سے بات کی اور انہیں پاکستان میں ٹی بی کی صورتحال سے آگاہ کیا۔

    پاکستان گرل گائیڈز ایسوسی ایشن کی سرٹیفکیٹ تقسیم کرنے کی تقریب

    پاکستان گرل گائیڈزایسوسی ایشن، نیشنل کلینرپروڈکشن سینٹرکے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

    گرلز گائیڈ ایسوسی ایشن کے زیر انتظام چائلڈ ڈومیسٹک لیبر کے خلاف بیج کا اجراء

    گرلزگائیڈنگ اوربوائزسکاوٹنگ کے سفرکی دلچسپ کہانی جسے حکمران وقت تباہ کرنے پرتلے ہوئے ہیں

    قائداعظم محمد علی جناح اورفاطمہ جناح کے نقوش مٹانے کی سازشیں،حکمران خاموش یا بے بس

    جس کی بنیاد بانی پاکستان نے رکھی اسے تہس نہس کرنے کی اجازت نہیں دے سکتے،سپریم کورٹ کا یادگارفیصلہ

    راولپنڈی میٹروپولیٹن نے قائد اعظم کی روح کوتڑپا دیا

    سپریم کورٹ گرلزگائیڈ کوبچانے تو دوسری طرف ضلعی انتظامیہ مٹانے کے لیے کوشاں

    سپریم کورٹ کا حکم ہوا میں ، گرلزگائیڈ ایسوسی ایشن کے لیے مشکلات