Baaghi TV

Tag: گرپتونت سنگھ پنوں

  • بھارت آدَم پور ایئربیس کو نیوکلیئر لانچنگ پیڈ بنانا چاہتا ہے، گرپتونت سنگھ پنوں کا انکشاف

    بھارت آدَم پور ایئربیس کو نیوکلیئر لانچنگ پیڈ بنانا چاہتا ہے، گرپتونت سنگھ پنوں کا انکشاف

    خالصتان تحریک کے اہم رہنما اور سکھ فار جسٹس کے سربراہ گرپتونت سنگھ پنوں نے ایک چونکا دینے والا دعویٰ کیا ہے کہ بھارت نے آدم پور ایئر بیس کو پاکستان کے خلاف نیوکلیئر حملے کے لانچنگ پیڈ کے طور پر تیار کرنا شروع کر دیا ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق اپنے ویڈیو پیغام میں پنوں کا کہنا تھا کہ ہم بھارت کو پنجاب کی سرزمین نیوکلیئر جنگ کے لیے استعمال نہیں کرنے دیں گے۔ سکھ برادری آدم پور ایئربیس کو بند کر کے رہے گی۔میراج 2000H طیاروں کی تعیناتی کا دعویٰ، جو جوہری ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔طیاروں کی تعیناتی allegedly نریندر مودی کے خصوصی دورے کے موقع پر ہوئی۔سکھ افسران کو غیر مسلح اور آپریشنل ڈیوٹی سے ہٹانے کا دعویٰ، جو اندرونی عدم اعتماد کو ظاہر کرتا ہے۔سکھ فار جسٹس کا کہنا ہے کہ انہیں قابل اعتماد انٹیلی جنس اطلاعات موصول ہو چکی ہیں۔

    یاد رہے کہیہ بیان پاکستان اور بھارت کے درمیان موجودہ تنازع کے دوران آیا ہے، ۔اگر یہ دعوے درست نکلے تو بھارت پر عالمی دباؤ آ سکتا ہے، خاص طور پر جوہری ہتھیاروں کے استعمال کے امکان کے باعث۔اگر واقعی سکھ اہلکاروں کو الگ کیا گیا ہے تو اس سے بھارتی افواج میں نسلی یا مذہبی تفریق کا تاثر پیدا ہو سکتا ہے۔ خالصتان حامی عناصر اس بیس کے خلاف سول نافرمانی یا احتجاج کا راستہ اختیار کر سکتے ہیں، جو بھارت کے لیے اندرونی سیکیورٹی چیلنج بن سکتا ہے۔

    کراچی میں بجلی و پانی کی بدترین قلت، عوام سڑکوں پر، ٹریفک جام

    جعلی پیر خرم شاہ گرفتار، خاتون سے دھوکہ دہی اور نازیبا حرکات کا الزام

    جنگ بندی کے عزم پر قائم ہیں، وزیراعظم کی برطانوی وزیر خارجہ سے ملاقات

    بھارت میں ترک کمپنی سیکیورٹی کلیئرنس منسوخ کرنے پر عدالت پہنچ گئی

    ملک بھر میں مون سون بارشوں کی تباہ کاریاں، اموات کی تعداد 820 تک جا پہنچی

  • بھارتی پنجاب میں  پاک فوج خوش آمدید ، مودی مردہ باد کے نعرے

    بھارتی پنجاب میں پاک فوج خوش آمدید ، مودی مردہ باد کے نعرے

    سکھوں نے بھارتی پنجاب میں پاک فوج کو خوش آمدید ‘ اور ’ہندوستان مودی مردہ باد‘ کے نعرے لگا دیے.

    باغیٹی وی کے مطابق سکھ فار جسٹس کے رہنما گرپتونت سنگھ پنوں نے سوشل میڈیا پر اپنے ویڈیو بیان میں بتایا کہ کہ آج پاکستان کے ساتھ لڑنے اور پاکستان کے ساتھ کھڑے ہونے کے لیے پنجاب میں دشمیش کالج فریدکوٹ کے نوجوانوں نے کالج میں پاکستان کا جھنڈا لہرایا، نوجوانوں نے لکھا کہ سکھ پاکستان آرمی کو خوش آمدید کہتے ہیں۔ آج دہشتگرد ہندوستان کی حکومت نے پاکستان پر حملہ کیا اور ایک مسجد پر بھی بمباری کی، جس میں عورتوں اور بچوں کو شہید کیا گیا۔

    ان کا کہنا ہے کہ آج کا حکمران نریندر مودی کہتا ہے کہ گھر میں گھس کے ماریں گے، آج بھارت نے پاکستان میں مسجد پر حملہ کیا ہے، تو اس کے ذمہ دار نریندر مودی، امیت شاہ، راجناتھ، جے شنکر اور اجیت ڈوول ہیں، اس حملے کی اسلامک جوابدہی بنتی ہے کہ آنکھ کے بدلے آنکھ، اب دیکھتے ہیں کہ پاکستان بدلا کیسے لیتا ہے۔ سکھ فارجسٹس گلوبل خالصتان ریفرنڈم کے لیے پرامن جہدوجہد کررہی ہے،سکھ فار جسٹس ان 5 بندوں کے خلاف بین الاقوامی قوانین کے تحت قانونی کارروائی کا مطالبہ کرتی ہے، ہم ان کو قانون کے دائرے میں لائیں گے نہ صرف پاکستان پر حملے کے لیے بلکہ امریکا، کنیڈا، یوکے اور آسٹریلیا میں دہشتگردی کے لیے بھی ان کو قانونی دائرے میں لائیں گے، نریندر مودی کو قانون کا سامنا کرنا ہوگا۔

    گرپتونت سنگھ پنوں نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ بھارتی پنجاب کے سکھ کھڑے ہیں، وہاں ہندوستان، مودی مردہ باد کے نعرے بھی لگے ہیں۔’مودی حکومت ہمیشہ رہائشی آبادیوں پر حملہ کرتی ہے، 1984 میں سری درباد صاحب پر انڈیا نے حملہ کیا، شہید جنرل 15 والا اور ان کے ساتھیوں نے انڈیا کو منہ توڑ جواب دیا اور نشانے پر انداگاندھی آئی تھیں‘

    بھارتی خبر رساں ادارے کا پاکستان کیخلاف پروپیگنڈہ،جھوٹ بے نقاب

    کراچی میں ہنگامی حالات کے پیشِ نظر اہم ایمرجنسی نمبرز جاری

    ترک صدر کا وزیراعظم سے رابطہ، شہریوں کی شہادت پر تعزیت

  • پاکستان آج صرف اپنی فوج کی بدولت قائم ہے، رہنما خالصتان تحریک

    پاکستان آج صرف اپنی فوج کی بدولت قائم ہے، رہنما خالصتان تحریک

    خالصتان تحریک کے رہنما گرپتونت سنگھ پنوں نے کہا ہے کہ بھارتی فوج کے اندر موجود سکھ جانتے ہیں کہ ان کا اصل دشمن پاکستان نہیں بلکہ بھارتی سسٹم ہے۔

    گرپتونت سنگھ پنوں نے کہا کہ پاکستان انڈیا کی جنگ ہوگی یا نہیں اس بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتا، فی الحال بھارت نے پاکستان پر حملہ نہیں کیا لیکن پاکستان کو ہرگز اطمینان سے نہیں بیٹھنا چاہیے اگر بھارت نے پنجاب سے پاکستان پر حملہ کیا تو سکھ پاکستان کی پہلی دفاعی لائن ہوں گے اور بھارتی ٹینکوں کا رخ موڑ دیں گے بشرطیکہ پاکستان حکومت اور فوج سکھوں اور پنجاب کا ساتھ دے اور اقوام متحدہ کے تحت خالصتان کے ریفرنڈم کو آگے بڑھائے۔

    انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج کے اندر موجود سکھ جانتے ہیں کہ ان کا اصل دشمن پاکستان نہیں بلکہ بھارتی سسٹم ہے اور وہ مودی کی جنگ نہیں بلکہ پنجاب کی آزادی کی جنگ لڑنا چاہتے ہیں، اگر کوئی سکھ فوجی کوشش بھی کرے گا پاکستان پر حملہ کرنے کی تو اسے ہار ہوگی۔

    بھارت نے بلاول اور عمران خان کا ایکس اکاؤنٹ بلاک کر دیا

    گرپتونت نے دعویٰ کیا کہ آزاد پنجاب یعنی خالصتان ہی پاکستان کے سیاسی اور معاشی مسائل کا حل ہے کیونکہ خالصتان بننے کے بعد پاکستان میں بھی ترقی کے دروازے کھلیں گے انہوں نے بلوچستان میں بھارتی مداخلت کو ایک کھلی حقیقت قرار دیا اور کہا کہ اگر پا کستان چاہے تو حالیہ دہشتگرد حملے کو اقوام متحدہ میں لے جا سکتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان آج صرف اپنی فوج کی بدولت قائم ہے، عموماً سیاستدان دونوں ممالک میں صرف کرسی بچانے میں مصروف رہتے ہیں تاہم پاکستان کے موجودہ وزیراعظم کو انہوں نے مخلص قرار دیا جہاں تک مقبوضہ کشمیر کی بات ہے وہ اپنی آزادی کی لڑائی لڑ رہے ہیں ہندوستان کو غلط فہمی ہے کہ وہ نہیں ٹوٹے گا، پہلے پنجاب آزاد ہوگا پھر کشمیر ہوگا، روزانہ کی بنیاد پر 10، 15 کشمیری فریڈم فائٹر جاں بحق ہو جاتے ہیں اور ڈھائی ارب مسلمان موجود ہیں جنمیں سے اکثریت کا ڈی این اے بدل کر بھارتی ہو چکا ہےپاکستان کو چاہیے تھا کہ بلوچستان میں جو ابھی دہشت گردی کی گئی اس کی قرارداد اقوام متحدہ لے کر جاتا۔

    وفاقی حکومت کا وزرا کی تنخواہوں سے متعلق بڑا فیصلہ، آرڈیننس جاری

    پہلگام واقعہ سے متعلق گرپتونت سنگھ نے کہا کہ بھارتی سرکار مودی وزیراعظم ، امیت شاہ ، اجیت دوول ، راج ناتھ اور جے شنکر یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نہ صرف بھارت میں دہشت گردی کی ہے بلکہ پوری دنیا میں دہشت گردی پھیلا رہے ہیں یہ حقیقت ہے کہ پہلگام وقعہ میں ہندوؤں کی قتل و غارت ہوئی ہے لیکن اس کے پیچھے بھارتی سرکار ہے، اب دیکھنا یہ ہے کہ اس واقعہ سے فائدہ کس کو ہو سکتا تھا جبکہ پاکستان کو اس سے نقصان ہوا اور مودی کو فائدہ ہونا تھا کیوں کہ امریکی وفد بھی وہاں موجود تھا اس لیے کئی فائدے مودی سرکار نے اٹھانے کی کوشش کی اس سے کشمیری فریڈم فائٹر پر الزام لگا اور اس سب سے مودی کو فائدہ ہونا تھا لیکن حقیقت یہ ہے کہ بھارت کا چہرہ بے نقاب ہوچکا ہے۔

    گلیڈی ایٹرز نے یونائیٹڈ کو 2 وکٹوں سے ہرادیا

  • سکھوں کاقتل عام ،حقائق 25 سال بعد منظرعام پر آگئے

    سکھوں کاقتل عام ،حقائق 25 سال بعد منظرعام پر آگئے

    خالصتان تحریک کے رہنما گرپتونت سنگھ پنوں نے انکشاف کیا ہے کہ 25سال قبل چھتیس سنگھ پورہ میں سکھوں کا قتل عام کیاگیا،سانحہ وزیراعظم واجپائی کے دورمیں یہ سانحہ ہوا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق ایک انٹرویو میں گرپتونت سنگھ پنوں نےکہا کہ 2006میں سی بی آئی نے تسلیم کیا کہ مارے گئے پانچوں مقامی افراد بے گناہ تھے،چھتیس سنگھ پورہ آپریشن کو لیڈ کرنیوالے بھارتی فوج کےکیپٹن نے سانحہ کے حقائق بتائے،بھارتی فوج کاکپتان راٹھور کئی سال تک مفرور رہنے کے بعد مجھے امریکہ میں ملا۔چھتیس سنگھ پورہ کے سانحہ کے وقت امریکی صدربل کلنٹن بھارت کے دورے پر آ رہے تھے،بل کلنٹن کی بھارت میں موجودگی کے وقت 5 مقامی افراد کو پاکستانی دہشتگرد قرار دیکر قتل کیا گیا تھا۔کیپٹن راٹھور نے میرے دفتر میں آ کر سانحہ چھتیس سنگھ پورہ کے ہوشربا انکشافات کئے،کیپٹن راٹھور نے بہت بار نیویارک میں میرے آفس میں ملاقات کی،بھارتی فوج کیپٹن راٹھور کو عرصہ دراز سے تلاش کررہی تھی۔

    کیپٹن راٹھور نے اعتراف کیا کہ چھتیس سنگھ پورہ میں سکھوں کو بیدردی سے قتل کیاگیا، 20مارچ 2000 کو ہمیں چھتیس سنگھ پورہ میں سکھوں کو مارنے کے احکامات ملے ،میں بھارتی فوج کے فائرنگ سکواڈ کو لیڈ کر رہا تھا۔بل کلنٹن کی آمد پر چھتیس سنگھ پورا کا فالس فلیگ آپریشن کیاگیا ،میں مظفرآباد، آزاد کشمیر میں بھیس بدل کرخفیہ مشن پر تھا،چھتیس سنگھ پورہ میں ہم مجاہدین کے روپ میں پہنچے۔چھتیس سنگھ پورہ کے لوگوں نے ہم پر اعتبار کیا،بی جے پی حکومت بل کلنٹن کو یہ باور کرانا چاہتی تھی کہ پاکستان دہشتگردوں کی پشت پناہی کرتاہے،ہمیں حکم دیا گیا کہ چھتیس سنگھ پورہ کے تمام سکھوں کو قتل کرناہے۔

    راشٹریہ رائفل کے بریگیڈیئر جے ایس نے آپریشن کو لیڈ کیا،20 مارچ کی شام کو ہم نے گاؤں کے 35 سکھوں کو ایک دیوارکے ساتھ کھڑا کر دیا، ہمیں یہ بولا گیا کہ کوئی بھی سکھ زندہ نہیں بچنا چاہئے۔احکامات ملنے کے بعد ہم نے چھتیس سنگھ پورہ کے سکھوں پر گولیاں برسانا شروع کردیں،گولیاں برسانے کے بعد ہم نے یقین دہانی کیلئے مرے ہوئے سکھوں پر دوبارہ فائرنگ کی۔سکھوں کو قتل کرنے کے بعد ہم نے جے ہند کے نعرے لگائے،بھارتی فوج نے فائرنگ سکواڈ کے تمام اہلکاروں کو باری باری قتل کردیا،بھارتی حکومت نے چھتیس سنگھ پورہ کے سارے ثبوت مٹانے کیلئے فائرنگ سکواڈ کو ٹھکانے لگادیا۔

    کیپٹن راٹھور نے مزید بتایا کہ امریکہ آنے سے پہلے یورپ گیا، پھر وہاں سے جان بچا کر نکلا،رہنماخالصتان تحریک گرپتونت سنگھ پنوں نے کہا کہ چھتیس سنگھ پورہ بی جے پی حکومت کا بربریت سے بھرپور سانحہ تھا۔سوال اب بھی وہیں پر موجود ہے کہ سانحہ چھتیس سنگھ پورہ کا ذمہ دارکون ہے؟ہرکوئی جانتا ہے کہ انصاف کی کوئی مقررہ میعاد نہیں ہوتی۔

    کراچی،ملازمت سے نکالنے پر 4بچوں کے باپ کی خودکشی

    سعودی عرب اور ایران کی پاک بھارت ثالثی کیلئے کوششیں

    لندن ،پاکستان کے خلاف مظاہرہ کرنا مہنگا ،بھارتیوں کا اپنا ہی تماشا بن گیا

    مودی سرکار کو دھچکا، سکھ فوجیوں کا پاکستان کے خلاف لڑنے سے انکار

    پاکستان نے بھارت کو ایٹم بم کی دھمکی لگا دی

    کراچی میں ہیٹ ویو کا خطرہ، الرٹ جاری

  • سکھ فارجسٹس کا  بھارت سے علیحدگی کا ریفرنڈم کا اعلان

    سکھ فارجسٹس کا بھارت سے علیحدگی کا ریفرنڈم کا اعلان

    سکھ فارجسٹس نے بھارت سے علیحدگی کے مطالبے کو مزید تقویت دیتے ہوئے 23 مارچ 2025 سے امریکا میں ایک ریفرنڈم شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

    غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق سکھ رہنما گرپتونت سنگھ پنوں نے کہا کہ بھارتی حکومت خالصتان تحریک کے رہنماؤں کے قتل کی منصوبہ بندی کر رہی ہے اور مودی حکومت کا مقصد امریکا اور کینیڈا میں سکھ رہنماؤں کو ہلاک کرنا ہے۔پنوں نے کینیڈا میں ہردیپ سنگھ نجار کے قتل کا حوالہ دیتے ہوئے مزید کہا کہ انہیں بھی امریکی سرزمین پر قتل کرنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔گرپتونت سنگھ پنوں نے امریکا کی حکومت سے درخواست کی کہ وہ بھارتی حکام سے فوری طور پر رابطہ کریں اور ان کی جان کی حفاظت کو یقینی بنائیں۔

    انگلینڈ کو بدترین شکست،بھارت نے ٹی ٹوئنٹی سیریز جیت لی

    پیمرا میں وفاق اور چاروں صوبوں سے ممبران کی تعیناتی

    جماعت اسلامی نے کے الیکٹرک کو بڑا مافیا قرار دے دیا

    اسلام آباد ہائیکورٹ آنے والے 3 ججز کے بینچ کا روسٹر جاری

  • امریکی محکمہ انصاف گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی سازش کی تفتیش کر رہا ہے،ترجمان وائٹ ہاؤس

    امریکی محکمہ انصاف گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی سازش کی تفتیش کر رہا ہے،ترجمان وائٹ ہاؤس

    واشنگٹن: ”وائٹ ہاؤس“ کی ترجمان کیرین جین پئیر کا کہنا ہے کہ امریکہ اپنی سرزمین پر خالصتان علیحدگی پسند رہنما کے قتل کی سازش سے متعلق واشنگٹن پوسٹ کے الزامات کو سنجیدگی سے لے رہا ہے۔

    باغی ٹی وی: پریس سیکرٹری جین پیئر نے امریکی اخبار ”واشنگٹن پوسٹ“ کی رپورٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ہم اس معاملے پر بھارتی حکومت سے جوابدہی کی توقع رکھتے ہیں اور بھارتی حکومت کے ساتھ براہ راست اپنے تحفظات کا اظہار کرتے رہیں گے، امریکی محکمہ انصاف گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی سازش کی تفتیش کر رہا ہے، بھارتی حکومت نے واضح کیا ہے کہ وہ اسے سنجیدگی سے لے رہی ہے اور تفتیش کرائے گی، بھارتی حکومت سے توقع ہے کہ وہ تفتیش کی بنیاد پر احتساب کرے گی۔

    گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی منظوری ‘را’ نے دی تھی،امریکی میڈیا

    واضح رہے کہ امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے اپنی رپورٹ میں نریندر مودی کے دورہ امریکہ کے دوران امریکی شہری گرپتونت سنگھ پنوں کو قتل کرنے کیلئے ”را“ کے منصوبے کی تفصیلات شائع کی تھیں،کہ قتل کا حکم 23 جون کو مودی کے دورہ امریکہ کے دوران دیا گیا، سکھ رہنما گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کا منصوبہ را نے بنایا تھا قتل کے منصوبے کی منظوری را کے چیف سمنت گوئل نے دی تھی، کرائے کے قاتلوں سے رابطہ را کے افسر وکرم یادیو نے کیا، جس نے گرپتونت کا نیویارک کا پتہ کرائے کے قاتلوں کو دیا را افسر وکرم یادیو کی شناخت اور پیغامات بھی سامنے آ گئے ہیں، امریکی ایجنسیوں نے رپورٹ کیا کہ بھارتی مشیر قومی سلامتی اجیت دوول کو بھی اس منصوبے کا علم تھا۔

    کے ایف سی ملائیشیا میں اپنے آؤٹ لیٹس بند کرنے پر مجبور

    اسرائیل غزہ سے انخلا کے بارے میں سنجیدگی سے بات نہیں کر رہا،حماس

  • گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی منظوری   ‘را’ نے دی تھی،امریکی میڈیا

    گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی منظوری ‘را’ نے دی تھی،امریکی میڈیا

    واشنگٹن: امریکی میڈیا نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ امریکی شہری اور خالصتان رہنما گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی منظوری اُس وقت کے ‘را’ چیف سمنت گوئل نے دی تھی۔

    باغی ٹی وی: امریکی میڈیا کے مطابق امریکی خفیہ ایجنسیوں کا کہنا ہےکہ کرائے کے قاتلوں سے رابطہ را کے افسر وکرم یادیو نےکیا’را’ نے قتل کا حکم اُس وقت دیا جب جون 23 میں نریندر مودی امریکا کے دورے پر تھے، سمنت گوئل پر بھارت سے باہر سکھ علیحدگی پسندوں کو ختم کرنےکا شدید دباؤ تھا،امریکی ایجنسیوں کے خیال میں مشیرقومی سلامتی اجیت دوول کو یہ پلان معلوم تھابھارتی مشیر قومی سلامتی اجیت دوول اور سمنت گوئل نے اپنا مؤقف امریکی میڈیا کو نہیں دیا۔

    امریکی میڈیا کے مطابق موجودہ اور سابق امریکی اور بھارتی سکیورٹی حکام کے مطابق وکرم نے لکھا کہ یہ قتل اب ترجیح ہے، وکرم نے گرپتونت سنگھ پنوں کا نیویارک کا پتہ کرائے کے قاتلوں کو دیا، وکرم کی شناخت اور ‘را’ سے اُس کا تعلق پہلی بار رپورٹ ہوا ہے، یہ تعلق ثابت کرتا ہے کہ قتل کے پلان میں ‘را’ براہِ راست ملوث تھی، موجودہ اور سابق مغربی حکام کے مطابق قتل میں ‘را’ کےکئی اعلیٰ عہدیدار ملوث پائے گئے، امریکی ایجنسیوں نے ملزمان کے مودی کے قریبی حلقے سے ممکنہ روابط کے شواہد حاصل کرلیے ہیں۔

    ہم ملک کی خاطر پی ٹی آئی کے ساتھ بات چیت کے لیے تیار ہیں،رانا …

    واضح رہے کہ نومبر 2023 میں امریکی انٹیلی جنس ایجنسیوں نے سکھ رہنماکے قتل کی سازش کو بے نقاب کیا تھا،امریکی شہری گرپتونت سنگھ کو قتل کرنے کی بھارتی سازش بے نقاب ہونے کے بعد امریکی صدر جو بائیڈن نے بھارت کا ہائی پروفائل دورہ منسوخ کردیا تھا۔

    پاکستان آزاد کشمیر میں سرمایہ کاری کیلئے ہر ممکن مدد فراہم کرے گا،صدر مملکت