Baaghi TV

Tag: گلستان جوہر

  • کراچی سے فتنہ الخوارج کا انتہائی مطلوب دہشت گرد  گرفتار

    کراچی سے فتنہ الخوارج کا انتہائی مطلوب دہشت گرد گرفتار

    کراچی کے علاقے گلستان جوہر سے باجوڑ کے رہائشی فتنہ الخوارج کے مطلوب دہشت گرد دوست محمد کو گرفتار کرلیا گیا۔

    ترجمان رینجرز کے مطابق ملزم 2020 میں ساتھیوں کے ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر نواگئی خیبرپختونخوا پر فائرنگ میں ملوث ہے مذکورہ واقعے کامقدمہ تھانا سی ٹی ڈی مالاکنڈ ریجن میں دہشت گردی دفعات کے تحت درج ہے گرفتار ملزم واقعے کے بعد کراچی میں روپوش تھا،ملزم دیگر فتنہ الخوارج ساتھیوں کے ہمراہ حساس مقامات پر دہشت گردی کی منصوبہ بندی کررہاتھا،گرفتار ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

  • سرعام لڑکی کے ساتھ زیادتی کی کوشش کرنے والا مشتبہ شخص گرفتار

    سرعام لڑکی کے ساتھ زیادتی کی کوشش کرنے والا مشتبہ شخص گرفتار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں سرعام لڑکی کے ساتھ زیادتی کی کوشش کرنے والے مشتبہ شخص کو پولیس نے گرفتار کر لیا

    پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم کی موٹر سائیکل بھی برآمد کر لی،پولیس حکام کے مطابق جس شخص کو گرفتار کیا گیا ہے، سی سی ٹی وی میں نظر آنے والے شخص جیسا ہی ہے، تحویل میں لی گئی موٹر سائیکل بھی ویسی ہی ہے، ملزم سے تحقیقات جاری ہیں، پولیس نے ملزم کی گرفتاری کے لئے خاکہ جاری کیا تھا

    واضح رہے کہ واقعہ گلستان جوہر بلاک 4، مغل ہزارہ گوٹھ کے قریب 2 روز قبل پیش آیا tha جہاں راہ گزرتی لڑکی کے ساتھ ایک شخص نے انتہائی غیر اخلاقی حرکت کرتے ہوئے زیادتی کی کوشش کی ملزم نے عبایا پہنی لڑکی سے زیادتی کی کوشش کی جس کی سی سی ٹی وی بھی سامنے آئی ہے۔ویڈیو میں گلی میں ملزم موٹر سائیکل کے پاس کھڑا ہے، اس دوران باحجاب لڑکی گلی سے گزری تو ملزم نے اس کے ساتھ زیادتی کرنے کی کوشش کی، لڑکی کے مزاحمت کرنے پرملزم موٹر سائیکل پر بیٹھ کر فرار ہوگیا ملزم کی موٹر سائیکل پر نمبر پلیٹ بھی نہیں لگی ہوئی تھی جب کہ ملزم نے شناخت چھپانے کیلئے ماسک بھی پہنا ہوا تھا۔

    مفتی عزیز الرحمان کا اعتراف جرم، کہا بہت شرمندہ ہوں

    مفتی عزیزالرحمان ویڈیو سیکنڈل کی حمایت کرنیوالا مفتی اسماعیل بھی گرفتار

    مفتی عزیز الرحمان کو دگنی سزا ملنی چاہئے، پاکستان کے معروف عالم دین کا مطالبہ

    مفتی عزیزالرحمان ویڈیو سیکنڈل، پولیس نے مانگا مفتی کا مزید”جسمانی” ریمانڈ

    مدرسہ ویڈیو سیکنڈل ،مفتی عزیز الرحمان کی عدالت پیشی، عدالت کا بڑا حکم

    مدرسہ ویڈیو سیکنڈل،مفتی عزیز الرحمان کے بیٹوں کی درخواست ضمانت پر ہوئی سماعت

  • کراچی میں لڑکی سے سرعام زیادتی کی کوشش

    کراچی میں لڑکی سے سرعام زیادتی کی کوشش

    کراچی: گلستان جوہر میں لڑکی سے گلی میں زیادتی کی کوشش کی گئی لیکن لڑکی کی مزاحمت کرنے پر ملزم فرار ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ گلستان جوہر بلاک 4، مغل ہزارہ گوٹھ کے قریب 2 روز قبل پیش آیا جہاں راہ گزرتی لڑکی کے ساتھ ایک شخص نے انتہائی غیر اخلاقی حرکت کرتے ہوئے زیادتی کی کوشش کی ملزم نے عبایا پہنی لڑکی سے زیادتی کی کوشش کی جس کی سی سی ٹی وی بھی سامنے آئی ہے۔

    ویڈیو میں گلی میں ملزم موٹر سائیکل کے پاس کھڑا ہے، اس دوران باحجاب لڑکی گلی سے گزری تو ملزم نے اس کے ساتھ زیادتی کرنے کی کوشش کی، لڑکی کے مزاحمت کرنے پرملزم موٹر سائیکل پر بیٹھ کر فرار ہوگیا ملزم کی موٹر سائیکل پر نمبر پلیٹ بھی نہیں لگی ہوئی تھی جب کہ ملزم نے شناخت چھپانے کیلئے ماسک بھی پہنا ہوا تھا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ابھی تک کسی نے واقعہ سے متعلق شکایت نہیں کی، سی سی ٹی وی ویڈیو کی مدد سے تحقیقات کررہے ہیں۔

    دوسری جانب کورنگی صنعتی ایریا پولیس کے ہاتھوں مبینہ مقابلے کے دوران زخمی حالت میں گرفتار ملزم پولیس کو انتہاٸی مطلوب اور اسٹریٹ کریمنل گینگ کا سرغنہ ہے ملزم نے دوران تفتیش شہر میں 50 سے زاٸد لوٹ مار کی واردتوں کرنے کا انکشاف بھی کیا کورنگی صنعتی ایریا پولیس کے ہاتھوں مبینہ مقابلے کے دوران زخمی حالت میں گرفتار ملزم کا سابقہ کریمنل ریکارڈ حاصل کر لیا گیا-

    پولیس مقابلے میں زخمی حالت میں گرفتار ملزم عدیل عرف راجو پولیس کو انتہاٸی مطلوب اور اسٹریٹ کریمنل گینگ کا سرغنہ نکلا ملزم نے عید الاضحٰی کے تیسرے روز کورنگی چمڑا چورنگی پر لوٹ مار اور شہری پر فاٸرنگ کی تھی ملزم نے 19 جون 2023 کو کورنگی ویٹا چورنگی پر لوٹ مار کے دوران شہری کو زخمی بھی کیا تھا ، ملزم نے چار روز قبل اپنے ساتھیوں کے ساتھ مدینہ کالونی میں باربر شاپ بھی لوٹی تھی-

  • کراچی: ڈکیتی کی مختلف وارداتوں میں کینڈین خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق،ایک زخمی

    کراچی: ڈکیتی کی مختلف وارداتوں میں کینڈین خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق،ایک زخمی

    کراچی کے علاقے کورنگی عوامی کالونی میں گھرکےاندرفائرنگ کے پراسرار واقعے میں نوجوان لڑکی ہلاک ہوگئی۔

    باغی ٹی وی : رات گئے گلستان جوہر پر فیوم چوک کے قریب رہائشی منصوبے اقرا کمپلیکس کی نویں منزل کی بالکونی میں کھڑی خاتون فائرنگ کے پراسرار میں جاں بحق ہوگئی مقتولہ کی شناخت چالیس سالہ عرفانہ کے نام سے ہوئی ریسکیو حکام کے مطابق واقعہ نامعلوم سمت کی گولی لگنے سے پیش آیا۔

    ڈرائیونگ سیکھتے ہوئے شہری کو کچلنے والی ملزمہ اور لواحقین میں راضی نامہ

    اہل محلہ کے مطابق مقتولہ خاتون کینیڈا سے اپنے بھائیوں کے پاس نواب شاہ آئی تھی اور دو روز قبل گلستان جوہر اقراء کمپلیکس میں اپنی بہن کے گھر پہنچی تھیں مقتولہ خاتون کو اپنے ایک اورعزیز سے ملنے کے بعد واپس کینیڈا روانہ ہونا تھا،خاتون کی تیاری و فلائٹ بھی کنفرم تھی

    دوسری جانب گلستان جوہر کی عوامی کالونی سیکٹرایف میں رات گئےایک گھرکےاندرفائرنگ کے پراسرار واقعے میں 23 سالہ سحرالنسا کی ہلاکت کا مقدمہ والد عبدالقدیر کی مدعیت میں قتل اور ڈکیتی کی کوشش کرنے کی دفعات کے تحت نامعلوم مسلح ملزمان کے خلاف درج کرلیا گیا۔

    مقتولہ سحرالنسا کے والد عبدالقدیر کے مطابق جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب ساڑھے تین بجے تہجد کی نماز پڑھ رہے تھے کہ گھرکی چھت پرکچھ لوگ نظرآئےمیں نے اپنے بچوں کو نیچے فلورپرایک جگہ پرجمع کرلیا تودروازے کے باہرسے کسی ملزم نے آتشی اسلحہ سے فائرکیا جو میرے گھر کا مرکزی دروازہ کراس کرکے میری بیٹی سحرالنسا کی گردن کے سامنے کی جانب لگا اورچھت اور گلی میں موجود ملزمان گھر کی پچھلی گندی گلی سے فرارہوگئے ، بیٹی کو ایمبولینس کے ذریعے اسپتال لے جا رہے تھے کہ وہ راستے میں ہی دم توڑگئی ۔

    اسلام آباد دھماکہ خود کش تھا،پولیس اہلکار شہید،پولیس کی بروقت کاروائی سے شہر کو…

    عبدالقدیر کے مطابق بعدازاں میرا بھتیجا سلیمان جناح اسپتال آیااوراس نے بتایا کہ جوملزمان آپ کے گھرمیں واردات کی نیت سے داخل ہوئے تھے ان ملزمان نے پہلے ہمارے گھرمیں داخل ہوکرہم سب کوایک کمرے میں بند کیا اوران کے ساتھی آپ کےگھربھی واردات کی نیت سے گئے تھے شورشرابہ کی وجہ سے ملزمان فائرنگ کرتے ہوئےفرارہوگئے ۔

    ادھر سائٹ سپرہائی وے صنعتی ایریا فقیرا گوٹھ میں نامعلوم مسلح ڈکیتوں نے ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کرکے نجی اسپتال کے سیکیورٹی گارڈ کو قتل کردیا مسلح ڈکیت مقتول سیکیورٹی گارڈ کی ایم پی فائیو رائفل اورموبائل فون چھین کر فرار ہوگئے-

    مقتول سیکیورٹی گارڈ کی شناخت 27 سالہ عبدالجبار ولد محمد قیصر کے نام کی سی گئی مقتول کو جسم کے مختلف حصوں پر تین گولیاں لگی جو جان لیوا ثابت ہوئیں ، قتل کیا جانے والا سیکیورٹی گارڈ خادم گوٹھ سہراب گوٹھ کا رہائشی تھا۔

    قائد آباد لالہ زار شادی ہال کے قریب بھی نامعلوم مسلح ملزمان نے فائرنگ کر کے ایک نوجوان کو زخمی کردیا زخمی نوجوان کی شناخت 25 سالہ عاطف ولد عارف کے نام سے کی گئی ،ریسکیو حکام کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر پیش آیا ہے ۔

    ٹھٹھہ : بے نظیر کمپلیکس سے 11 سال کی 2 لڑکیاں اغواء

  • نوکری کا جھانسہ دیکر لڑکی سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار

    نوکری کا جھانسہ دیکر لڑکی سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار

    کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے نوکری کا جھانسہ دے کر لڑکی سے زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

    باغی ٹی وی : پولیس کے مطابق گلستان جوہر بلاک 16 A میں کارروائی کے دوران ملزم اسامہ قاضی کو گرفتار کیا گیا جب کہ اس کا ساتھی فرار ہوگیا ملزم کے خلاف شارع فیصل تھانے میں مقدمہ درج ہے جس کے مطابق ملزم نے لڑکی کو نوکری کا جھانسہ دلانے کے بہانے اپنے دفتر بلایا اور زیادتی کی۔

    نوکری کا جھانسہ دے کر لڑکی سے ذیادتی کرنے والا ملزم گرفتار

    ایف آئی آر کے مطابق زیادتی کا واقعہ رواں ماہ کی 16 تاریخ کو پیش آیا۔

    قبل ازیں پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں پولیس نے نوکری کا جھانسہ دیکر 21 سالہ لڑکی سے ذیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کیا تھا لاہور کے علاقے غالب مارکیٹ پولیس کو ملزم کے خلاف درخواست موصول ہوئی تھی ، جس پر ایس پی ماڈل ٹاؤن نے ایس ڈی پی او گلبرگ کی سربراہی میں فوری ٹیم تشکیل دی تھی-

    قربانی کیلئے لائے گئے جانوروں سے بھرا ٹرک الٹ گیا،17 بکرے ہلاک

    درخواست میں کہا گیا تھا کہ ملزم شہزاد نے 21 سالہ لڑکی کو نوکری کا جھانسہ دے کر کلمہ چوک بلوایا اور ایم ایم عالم روڈ پر واقع نجی ہوٹل میں لے جا کر ذیادتی کا نشانہ بنایا، ملزم لڑکی کو جان سے مار دینےکی دھمکیاں بھی دیتا رہاجدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کرکے حوالات بند کیا گیا، خواتین سے ذیادتی و ہراساں کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں-