Baaghi TV

Tag: گلوکار علی ظفر

  • علی ظفر کے نزدیک ملکی مسائل میں‌ نمبر ون کیا ہے ؟‌

    علی ظفر کے نزدیک ملکی مسائل میں‌ نمبر ون کیا ہے ؟‌

    علی ظفر جو کہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتے ہیں وہ اپنی ٹویٹس کے زریعے لوگوں میں‌ بیداری پھیلانے کا کام کرتے ہیں. علی ظفر بہت زیادہ سیاسی ٹویٹس نہیں‌ کرتے وہ اپنی رائے ضرور ہر معاملے پر دیتے ہیں لیکن مناسب انداز میں. علی ظفر نے حال ہی میں ایک ٹویٹ کی ہے اور اس میں لکھا ہے کہ ہر کوئی ملک کے نمبر ون مسئلے کو نظر انداز کررہا ہے. علی ظفر نے کہا کہ کسی کو ملک کے مسائل کی فکر نہیں ہے.

    انہوں نے یہ لکھتے ہوئے ساتھ ہی آبادی کو کنٹرول کرنے کو ہیش ٹیگ کے ساتھ لکھا. یعنی علی ظفر سمجھتے ہیں‌کہ آبادی کا بڑھنا ملک کا نمبر ون مسئلہ ہے جسے سیاستدانوں سمیت ہر کوئی نظر انداز کررہا ہے اور اس پر بات نہیں کر رہا . علی ظفر کی اس پوسٹ پر بہت سارے سوشل میڈیا صارفین نے اپنے اپنے انداز میں‌ تبصرہ کیا.

    یاد رہے کہ علی ظفر نہ صرف ملک کے نمبر ون گلوکار ہیں بلکہ انہوں نے ڈراموں اور فلموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں. انہوں نے بالی وڈ میں کترینہ کیف جیسی اداکارائوں کے ساتھ کام کرکے داد وصول کی. علی ظفر کو بالی وڈ میں ان کی بہترین اداکاری کی وجہ سے عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے.

     علی ظفر نے گزشتہ روز اپنا نیا گانا ’ہم مزدور‘ ریلیز کردیا

    میشا شفیع نے قانون کو مذاق سمجھا ہوا ہے،عدالت کا اظہار برہمی

    میشا شفیع کی درخواست جرمانے کے ساتھ مسترد

  • ّعلی ظفر اور انکی اہلیہ کا اغواء اور ملکی  نظام انصاف

    ّعلی ظفر اور انکی اہلیہ کا اغواء اور ملکی نظام انصاف

    گلوکار علی ظفر جنہوں نے حال ہی میں لکس سٹائل ایوارڈ میں گل پانٹرا کے ساتھ ایک خوبصورت پرفارمنس دی ہےانہوں نے گزشتہ روز ٹویٹر پر اپنے اور اپنی اہلیہ کے اغواء کی کہانی بیان کرتے ہوئے ملک کے نظام انصاف پر شدید افسوس کا اظہار کیا . انہوں نے لکھاکہ 2009 میں میرا اور میری اہلیہ کا اغواء کیا گیا تھا اور اغواء کار مسلسل تین گھنٹے تک ہمیں‌مختلف جگہوں پر لیجاتا رہا اس کے بعد اس نے ہمیں تاوان لیکر رہا کیا تھا. ہم اس واقعہ کے بعد کافی ڈر گئے تھے پبلکلی تو اس پر بات نہیں کی تھی ہم نے کبھی نہ ابھی بھی کرتے ہیں لیکن اتنے سال گزرنے کے بعد بھی ہمیں انصاف نہیں ملا. ہم نے قانونی راستہ اختیار کیا تھا ہمیں یقین تھا کہ انصاف ملے گا لیکن تاحال ایسا نہیں‌ہو سکا. علی ظفر نے لکھا کہ میں

    حیران ہوں کہ میں مشہور شخصیت ہوں اگر مجھے انصاف نہیں‌مل رہا تو باقیوں کے ساتھ کیا ہوتا ہوگا. علی ظفر نے کہا کہ میں‌پہلی بار اس واقعہ کے بارے میں‌بات کرر رہاہوں مجھے اور میری اہلیہ کو شدید صدمہ ہے کہ ہمیں آج تک انصاف نہیں‌ملا اور نہ ہی ہمیں ہمارے حق میں ثبوت پیش کرنے کی اجازت دی گئی آخر کیوں؟‌علی ظفر نے کہا کہ ملک میں انصاف کی راہ میں‌بےشمار رکاوٹیں ہیں جن کی وجہ سے ہم جیسے لوگ بیٹھے رہتے ہیں اور انتظار کرتے رہتے ہیں کہ شاید شنوائی ہوجائے.

  • علی طفر نے بنائی چکن کڑاہی

    علی طفر نے بنائی چکن کڑاہی

    گلوکار و اداکار علی ظفر ہر فن مولا ہیں وہ نہ صرف گاتے ،اداکاری کرتے ہیں بلکہ کچن میں بھی کام کرتے ہیں جی ہاں علی ظفر کھانا بنانے کا شوق بھی رکھتے ہیں. اکثر وہ سوشل میڈیا پر چکن بنانے کی وڈیوز شئیر کرتے رہتے ہیں. دو سال قبل انہوں نے ایک وڈیو جاری کی جس میں وہ چکن بناتے ہوئے نظر آرہے تھے اس چکن میں انہوں نے لوازمات پورے نہیں ڈالے تھے اسلئے سوشل میڈیا پر ان کی چکن ریسیپی کو لیا گیا آڑھے ہاتھوں اس کے بعد علی ظفر نے ایک ٹویٹ کرکے کہا تھا کہ جن لوگوں‌ کو میری ریسپی پسند نہیں آئی میں ان سے معافی مانگتا ہوں. لیکن

    حال ہی میں علی ظفر نے ایک وڈیو جا ری کی ہے جس میں وہ لاہوری کڑاہی بنا رہے ہیں اس بار انہوں نے چکن میں لوازمات پورے ڈالے ہیں یہی وجہ ہے کہ ان کی اس بار کی ریسپی پر تنقید نہیں کی گئی. لاہوری چکن بناتے ہوئے علی ظفر نے مزاحیہ انداز بھی اپنایا اور کہا کہ عزت اور قدر کیا کریں اپنے شیف کی کیونکہ وہ بہت مشکل سے آپ کو کھانا بنا کر دیتے ہیں بہرحال کھانا بنانا اتنا آسان کام نہیں ہے. یوں علی ظفر نے ایک بار پھر اپنی ٹائم لائن پرمیلہ سجایا اور اپنے مداحوں کو محظوظ کیا.